Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • آڈیشنز دے کر کام حاصل کیاسہیل احمد کے بیٹا حمزہ سہیل کا انکشاف

    آڈیشنز دے کر کام حاصل کیاسہیل احمد کے بیٹا حمزہ سہیل کا انکشاف

    اکثر کہا جاتا ہے کہ فنکاروں کے بچوں کو جلدی شوبز میں کام کے مواقع میسر آجاتے ہیں یہ بات کسی حد تک درست بھی ہے لیکن مکمل طور پر درست نہیں کیونکہ بہت سارے ایسے فنکار ہیں جو اپنے بچوں کی سفارش نہیں کرتے اور یقین رکھتے ہیں کہ اگر ان میں صلاحیت ہوئی تو ان کو کام مل جائیگا. ان میں وسیم عباس اور سہیل احمد کا نام قابل زکر ہے. وسیم عباس کی طرح سہیل احمد نے بھی اپنے بیٹے کی سفارش کبھی نہیں کی. حمزہ سہیل نے کہا ہے کہ میرے والد بے شک بہت بڑے ایکٹر ہیں لیکن میں نے ہمیشہ کام آڈیشن دیکر حاصل کیا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی اداکاری کا بے حد شوق تھااور میں چاہتا تھا کہ میں بڑا ہو کر ایکٹر بنوں.

    ”سکول میں بہت سارے ڈراموں میں حصہ لیتا تھا،” میرے ٹیچرز بھی میری بہت تعریف کرتے تھے ، وہ تعریف میرے اندر بہت حوصلہ پیدا کرتی تھی اور میرا دل کرتا تھا کہ میں بس اداکار بن جائوں. میں نے تعلیم مکمل کرکے پھر اداکاری کرنے کی ٹھان لی اس کے لئے بہت سارے آڈیشنز دئیے. آڈیشنز دیتا رہا رد بھی ہوتا رہا لیکن پھر مجھے آخر کار ڈرامے میں کام مل گیا اور میں نے کام کیا لوگوں نے پسند کیا تو پھر اس کے بعد مزید کام حاصل کرنے کے لئے جدوجہد شروع کر دی.

    کاجول کا شاہ رخ خان کے بارے میں ایک بڑا انکشاف

    عالیہ بھٹ نے جاوید اختر کا شکریہ کیوں ادا کیا ؟

    اور جب حمزہ شہباز نے وارث بیگ کو 17 گانے سنائے

  • صبا قمر ڈرامے نہیں فلمیں کریں یاسر حسین کا مشورہ

    صبا قمر ڈرامے نہیں فلمیں کریں یاسر حسین کا مشورہ

    اداکار یاسر حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کچھ اداکاروں کو مشورے دئیے ہیں انہوں نے شہریار منور سے کہا ہے کہ آپ صرف ہیروز کے کردار نہ کیا کریں دوسرے کردار بھی کیا کریں، ایک خاص طرح کے کرداروں سے باہر نکلیں. یاسر حسین نے زارا نور عباس سے کہا کہ ٹھیک ہے آپ اچھی اداکارہ ہیں میں آپ کو یہ مشورہ دوں گا کہ آپ سوچ سمجھ کر کرداروں کا انتخاب کیا کریں اور کم ڈرامے کیا کریں. انہوں نے صبا قمر کے حوالے سے کہا کہ صبا ایک بہترین اداکارہ ہیں اور ان کا اداکاری میں کسی سے مقابلہ نہیں ہے.

    ”میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ ہمیں صبا قمر جیسی اداکارہ دوبارہ نہیں مل سکتی” ، اس لئے صبا قمر کو چاہیے کہ وہ ڈرامے بالکل نہ کیا کریں ، بلکہ ویب سیریز اور فلمیں کریں. ان کی اداکاری دیکھ کر رونگٹھے کھڑے ہوجاتے ہیں ان کی جیسی اداکارہ دوسری کوئی نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ صبا قمر میری دوست ہیں باقیوں سے بھی دوستی ہے لیکن صبا قمر جیسی ایکٹنگ سکل کسی میں بھی نہیں ہے اس لئے صبا جتنا ہو سکے فلمیں کریں اور ڈراموں سے دور رہیں . یاد رہے کہ یاسر حسین منہ پھٹ ہیں اور جو ان کے دل میں ہوتا ہے وہ اس کا برملا اظہار کر دیتے ہیں پھر چاہے ان کو تنقید کا سامنا ہی کیوں نہ کرنا پڑے.

    کاجول کا شاہ رخ خان کے بارے میں ایک بڑا انکشاف

    عالیہ بھٹ نے جاوید اختر کا شکریہ کیوں ادا کیا ؟

    اور جب حمزہ شہباز نے وارث بیگ کو 17 گانے سنائے

  • ریکھا پہنچی منیش ملہوترا کے گھر

    ریکھا پہنچی منیش ملہوترا کے گھر

    منیش ملہوترا بالی وڈ کے مشہور فیشن ڈیزائنرز ہیں بڑی اور نامور ہیروئنز ان کے ملبوسات زیب تن کرتی ہیں، معروف ڈیزائنر ہونے کی وجہ سے منیش کے ساتھ تمام ہیروئنز کی دوستی ہے اور انہی کے گھر اکثر پارٹی کرتی ہوئی نظر آتی ہیں. حال ہی میں منیش ملہوترا کے گھر ایک پارٹی ہوئی جس میں ریکھا ، پرینیتی چوپڑا اور جھانوی کپور نے خصوصی شرکت کی ، اس پارٹی کے حوالے سے منیش ملہوترا نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کام کے طویل دن کے بعد گھر پر ایسی شامیں بہت آرام پہنچاتی ہیں اور دلچسپ بھی ہوتی ہیں خاص طور پر اس وقت جب ریکھا جی موجود ہوں۔

    ”اس پارٹی سے چند دن پہلے بھی منیش ملہوترا کے گھر ایک پارٹی تھی جس میں کرن جوہر، گوری خان، ملائیکہ اروڑا، کرشمہ کپور، رنویر سنگھ و دیگر نے شرکت کی اور خوب رنگ جمایا” . کہا جا رہا ہےکہ یہ پارٹی خصوصی طور پر راکی اور رانی کی پریم کہانی کی سکریننگ کے بعد رکھی گئی تھی .یاد رہے کہ ریکھا اور منیش کی آپس میں گہری دوستی ہے اور منیش ریکھا سے بہت متاثر نظر آتے ہیں. وہ اکثر جوڑے تیار کرکے ریکھا کو زیب تک کرنے کےلئے بھجواتے بھی رہتے ہیں.

    کاجول کا شاہ رخ خان کے بارے میں ایک بڑا انکشاف

    عالیہ بھٹ نے جاوید اختر کا شکریہ کیوں ادا کیا ؟

    اور جب حمزہ شہباز نے وارث بیگ کو 17 گانے سنائے

  • اور جب حمزہ شہباز نے وارث بیگ کو 17 گانے سنائے

    اور جب حمزہ شہباز نے وارث بیگ کو 17 گانے سنائے

    معروف گلوکار وارث بیگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے ایک بار حمزہ شہباز شریف نے اپنے گھر کھانے پر بلایا اور میں چلا گیا ، ہم نے بہت ہی اچھے ماحول میں کھانا کھایا ، اس کے بعد باتیں کیں، تو حمزہ شہباز نے کہا کہ آئیں ہم گانے گاتے ہیں ، میں اٹھا اور میں نے کہا کہ جی ٹھیک ہے بتائیے کہاں بیٹھ کر گانا گانا ہے تو ہم ایک جگہ پر بیٹھ گئے. میں نے 4 گانے سنائے ، تو حمزہ شہباز نے بہت پسند کیا. اس کے بعد میں نے ان سے کہا کہ حمزہ آپ بھی گانا سنائیے.

    تو ”انہوں نے مجھے 17 گانے سنائے، میں نے میاں‌نواز شریف اور شہباز شریف کی آواز بھی سن رکھی ہے”ان دونوں کی آواز بہت ہی خوبصورت ہے . لیکن حمزہ شہباز شریف کی آواز سنی تو مجھے ایسا لگا کہ حمزہ شہباز کی آواز میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے زیادہ اچھی ہے اور ان کے گانوں کا ذوق بھی بہت بہترین ہے. یاد رہے کہ وارث بیگ کی میاں‌برادران کے ساتھ کافی ملاقاتیں رہی ہیں اور یہ ان کے کافی قریب بھی سمجھے جاتے ہیں. وارث بیگ نے نوے کی دہائی میں اپنی میوزک کا کیرئیر شروع کیا جو کہ آج تک جاری و ساری ہے.

    کاجول کا شاہ رخ خان کے بارے میں ایک بڑا انکشاف

    فنکار نذیر کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے PTV میں پروگرام کی ریکارڈنگ

    خوشبو کی محفل تھیٹر میں شوبز شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس

  • عالیہ بھٹ نے جاوید اختر کا شکریہ کیوں ادا کیا ؟

    عالیہ بھٹ نے جاوید اختر کا شکریہ کیوں ادا کیا ؟

    اداکارہ عالیہ بھٹ جو اس وقت بالی وڈ انڈسٹری پر چھائی ہوئی ہیں، ان کی حال ہی میں فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی ریلیز ہوئی ہے ، کرن جوہر کی اس فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ رنبیر کپور دکھائی دئیے ہیں. فلم کو جہاں بہت ساری تنقید کا سامنا رہا وہیں سراہا بھی گیا، سراہنے والوں میں جاوید اختر کا نام قابل زکر ہے. جاوید اختر نے ایک ٹویٹ کے زریعے فلم کی تعریف کچھ یوں کی. انہوں نے لکھا کہ ” گزشتہ چند سالوں میں دیکھی گئی فلموں میں راکی اور رانی کی پریم کہانی سب سے بہترین اور مزاح سے بھر پور فلم ہے،

    اگر آپ کو محبت، مزاح اور جذبات کا امتزاج پسند ہیں تو اس فلم کو لازمی دیکھیں”۔جاوید اختر کی طرف سے اس تعریف کو بہت سراہا گیا اور انہوں نے بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے بہت خوشی ہے کہ میری یہ فلم آپ کو بہت پسند آئی ہے.” عالیہ بھٹ نے جاوید اختر کا تعریفی ٹویٹ ری ٹویٹ کیا. جس پر ان کے مداحوں نے بھی جاوید اختر کی ہاں میں ہاں ملائی . یاد رہے کہ راکی اور رانی کی پریم کہانی باکس آفس پر بہت اچھا بزنس نہیں‌کر پائی.

  • ابھیشیک بچن کی نئی فلم گھومر کا ٹیزر جاری

    ابھیشیک بچن کی نئی فلم گھومر کا ٹیزر جاری

    بالی وڈ اسٹار ابھیشیک بچن گھومر کو لیکر کافی پرجوش ہیں ان کی اس فلم کا حال ہی میں پہلا موشن پوسٹر جاری کیا گیا تو تین دن کے بعد ٹیزر بھی جاری کردیا گیا ۔ ابھیشک بچن نے اپنی فلم کا موشن پوسٹر جب جاری کیا تو اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ ان فلم گھومر رواں ماہ ریلیز ہونے جارہی ہے۔ ابھیشیک بچن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے نہایت ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھومر میری پہلی فلموں سے کافی مختلف ہے اور میرا کردار بھی کافی الگ اور منفرد ہے.

    ”گھومر میں اداکار سیامی کھیر کے ساتھ مرکزی کردار کریں گے”. اس فلم کی کہانی ایک معذور لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلنے کی خواہش رکھتی ہے۔ ابھیشیک بچن فلم میں ایک ہاتھ سے معذور لڑکی کے کوچ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں شبانہ عظمی اور انگت بیدی بھی اہم کردار نبھائیں گے۔اداکار کا کہنا ہے کہ شبانہ اعظمی کا کردار بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا، ہم سب نے بہت محنت کی ہے. گھومر جو کہ 18 اگست کو بھارت کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی.یاد رہے کہ ابھیشیک بچن امیتابھ بچن کے صاحبزادے اور ایشوریا رائے کے شوہر ہیں لیکن ان کا فلمی کیرئیر بہت کامیاب نہیں رہا .

    کاجول کا شاہ رخ خان کے بارے میں ایک بڑا انکشاف

    فنکار نذیر کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے PTV میں پروگرام کی ریکارڈنگ

    خوشبو کی محفل تھیٹر میں شوبز شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس

     

  • کاجول کا شاہ رخ خان کے بارے میں ایک بڑا انکشاف

    کاجول کا شاہ رخ خان کے بارے میں ایک بڑا انکشاف

    بالی وڈ اداکارہ کاجول کی جوڑی کو کنگ خان کہلائے جانے والے شاہ رخ خان کے ساتھ ہمیشہ ہی بہت سراہا گیا ہے. آج بھی شائقین ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں. کاجول اور شاہ رخ خان کی ایک ساتھ کام کرنے کی وجہ سے بہت اچھی انڈر سٹینڈنگ ڈویلپ ہو چکی ہے. لہذا یہ بہترین دوست بھی مانے جاتے ہیں. تاہم کاجول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ شاہ رخ خان جب سیٹ پر ہوتے ہیں تو اپنے تو انہوں نے ڈائیلاگ یاد کئے ہی ہوتے ہیں لیکن باقیوں کے بھی کر لیتے ہیں. کوئی سیٹ پر اپنا ڈائیلاگ بھولتا ہے تو اداکار فورا سے اسے یاد کروا دیتا ہے. اور میں حیران ہوجاتی ہوں.

    انہوں نے کہا کہ میں یہ سوچتی ہوں کہ کوئی انسان سیٹ پر موجود تمام لوگوں کے تین تین صفحوں کے ڈائیلاگز کیسے یاد کر سکتا ہے اور شاہ رخ خان ایسے ہی ہیں. کاجول نے کہا کہ ان کی یہ عادت اچھی بھی ہے اور بری بھی. لیکن جو بھی ہے شاہ رخ خان نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ الگ ہیں اور سب سے ہٹ کر ہیں . ”اور میں سمجھتی ہوں کہ میری ان کے ساتھ بہت دوستی ہے ”، بہت دوستی ہونےکے باوجود ہم ایک دوسرے بہت زیادہ رابطہ نہیں کرتے لیکن جہاں ملتے ہیں ایکدوسرے کو بہت زیادہ عزت اور احترام دیتے ہیں .

    خوشبو کی محفل تھیٹر میں شوبز شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس

    سجل اور بلال عباس کو شادی کے مشورہ کس نے دیا؟‌

    ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کا نیا سیزن 14 اگست سے شروع ہوگا

     

  • محفل تھیٹر کے پرڈیوسر سید محمد یوسف نے حج کی سعادت حاصل کر لی

    محفل تھیٹر کے پرڈیوسر سید محمد یوسف نے حج کی سعادت حاصل کر لی

    محفل تھیٹر کے پروڈیوسر سید محمد یوسف حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرکے لاہور پہنچ گئے۔محفل تھیٹر آمد پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی۔
    اس موقع پر اداکارہ خوشبو خان ،آشا چوہدری، ڈاکٹر اجمل ملک ،عقیل حیدر،حیدر گجر،توقیر زیدی،اشفاق چوہدری،عظیم وکی،پرویز خان،توفیق شاہ،ساقی خان،رضی خان سمیت دیگر فنکاروں نے محمد یوسف کو ہار پہنائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر محمد یوسف نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اللہ پاک نے مجھے حج کی سعادت کروائی۔ اپنے فنکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں.

    ”خوشبو خان نے کہا کہ خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جن کو خدا کے گھر سے بلاوا آتا ہے” . ہم سب کو چاہیے کہ ہم سب ایک دوسرے کے لئے آسانیاں پیدا کریں اور کسی کے لئے بھی تکلیف باعث نہ بنیں خدا کی ذات نے ہمیں بہت نوازا ہے لہذا ہمیں یہ بھی دھیان رکھنا چاہیے کہ ہمارے اردگرد کون ایسا ہے جس کو مدد کی ضرورت ہے ، خوشبو خان نے مزید کہا کہ محمد یوسف یقینا ایک عاجز انسان ہونے کے ساتھ ساتھ خدا ترس بھی ہیں. میری دعا ہے کہ ہم سب مل کر فن کی خدمت کرتے رہیں.

    خوشبو کی محفل تھیٹر میں شوبز شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس

    سجل اور بلال عباس کو شادی کے مشورہ کس نے دیا؟‌

    ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کا نیا سیزن 14 اگست سے شروع ہوگا

  • فنکار نذیر کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے  PTV میں پروگرام کی ریکارڈنگ

    فنکار نذیر کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے PTV میں پروگرام کی ریکارڈنگ

    برصغیر پاک و ہند فلم انڈسٹری کے معمار فنکار نذیر کوخراج عقیدت پیش کرنے کےلئے خواجہ نجم الحسن صاحب نے پی ٹی وی کے لئے خصوصی پروگرام ریکارڈ کیا، مادام یاسمین شوکت حسین رضوی، مادام زریں پنا، سید نور صاحب اور خاور نعیم ہاشمی کے تاثرات بھی ریکارڈ کئے گئے، یہ پروگرام وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے. اس پروگرام کو ریکارڈ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی گئی جس میں‌ سید نور اور خاور نعیم ہاشمی کے درمیان نذیر کے صاحبزادے اختر نذیر ککی بھی دیکھے جا سکتے ہیں.

    ”سید نور کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے” ، ہماری ہاں ایسی ایسی شخصیات موجود ہیں یا گزری ہیں جن کا کام برصغیر پاک و ہند کا بہترین کام ہے. ہمیں ایسے ہیروز کو یاد رکھنا چاہیے اور اپنی نوجوان نسل کو یاد دہانی کرواتے رہنا چاہیے کہ ہمارے پاس کیسے کیسے فنکار موجود تھے یا ہیں. خاور نعیم ہاشمی نے اس پروگرام کے حوالے سے کہا کہ خواجہ نجم الحسن نے ہمیشہ ہی تاریخ ساز پروگرام کئے ہیں انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کو شاہکار پروگرام دئیے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری و ساری ہے.

    خوشبو کی محفل تھیٹر میں شوبز شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس

    سجل اور بلال عباس کو شادی کے مشورہ کس نے دیا؟‌

    ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کا نیا سیزن 14 اگست سے شروع ہوگا

  • خوشبو کی محفل تھیٹر میں شوبز شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس

    خوشبو کی محفل تھیٹر میں شوبز شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس

    اداکارہ خوشبو نے محفل تھیٹر میں گزشتہ روز شوبز شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس کی . انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ سائبر کرائم کے حوالے سے اداروں کو متحرک کریں۔ان اداروں کے فعال ہونے سے معاشرے میں پیدا بے راہ روی ختم ہوسکے.گزشتہ چند سالوں سے مخصوص لوگ اپنی جے جےکار بنانے کے لئے سوشل میڈیا کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں حال ہی میں چند نام نہاد ڈانسرز نے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لئے میرے بارے میں نازیبا گفتگو کی۔ ان نام نہاد ڈانسرز نے سوشل میڈیا پر گند مچا رکھا ہے ۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ان کے خلاف کارروائی کرے تاکہ آج جو کچھ میرے ساتھ ہوا ہے وہ مستقبل میں کسی اور شہری کے ساتھ نہ ہوسکے.خوشبو نے مزید کہا کہ میرا ماضی سب کے سامنے ہے اور شوبز کی یہ بڑی شخصیات جو آج یہاں موجود ہیں۔مجھے بچپن سے جانتی ہیں۔ان کے ہاتھوں میں بڑی ہوئی ہوں اور ان کے ساتھ کام بھی کرچکی ہوں۔میں نے کبھی پہل نہیں کی اور ہاں اگر کوئی مجھے چھیڑے گا تو میرا بھی حق ہے کہ میں بولوں۔

    ”خوشبو نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات چھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ ایف آئی آر درج کرائی ہیں،کارروائی کا مطالبہ کرتی ہوں”۔پریس کانفرنس میں سینئر فلم ڈائریکٹر الطاف حسین،حسن عسکری ، مسعود بٹ،دردانہ رحمنٰ،جرار رضوی،ڈاکٹر اجمل ملک، سید محمد یوسف،شہزاد معراج گجر ایڈووکیٹ،عاصم سہیل ایڈووکیٹ،شہباز چوہدری ایڈووکیٹ، حیدر گجر اور عباس حیدر بھی موجود تھے۔ان شخصیات کا کہنا تھا کہ خوشبو کا ماضی اور حال ہمارے سامنے ہے ،خوشبو ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہے ۔شوبز میں اپنی محنت سے آج اس مقام تک پہنچی ہے۔ہمارا بھی حکومت سے یہی پرزور مطالبہ ہے کہ جو بھی کسی کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگاتا ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور اس عمل کو اتنا سخت بنا دیا جائے تاکہ معاشرے سے یہ چیز ختم ہوجائے۔

    شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی دانت ٹوٹ گیا

    عمران اشرف کو یو اےای کاگولڈن ویزہ مل گیا

    چلائو مت بہری نہیں ہوں جیا بچن نے ایسا کس کو کہا اور کیوں‌؟‌