Baaghi TV

Tag: gentelman

  • سوہائے کی شوبز میں واپسی ، ڈرمہ سیریل جنٹلمین میں اہم کردار ادا کریں گی

    سوہائے کی شوبز میں واپسی ، ڈرمہ سیریل جنٹلمین میں اہم کردار ادا کریں گی

    معروف اداکارہ سوہائے علی آبرو جنہوں نے ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ، ان کی شادی کے بعد انہوں نے کچھ وقت کے لئے شوبز سے دوری اختیار کر لی تھی، لیکن انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو آگاہی دی ہے کہ وہ بہت جلد ہی شوبز میں‌واپسی کررہی ہیں. انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ میں ڈرامہ سیریل جنٹلیمین میں اہم کردار ادا کررہی ہوں اور اس حوالے سے میں بہت زیادہ پرجوش ہوں.مجھے خوشی ہےکہ ہمایوں سعید کے ساتھ ایکبار پھر کام کرنے کا موقع میسر آرہا ہے. ڈرامے کی کہانی بہت اچھے سے لکھی گئی ہے ہر کردار اپنی جگہ کہانی میں فٹ بیٹھا ہے.

    یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’جینٹلمین‘ کو معروف رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کے ہدایتکار استاد حسام حسین ہیں۔اس ڈرامے میں اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ یمنیٰ زیدی کو پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر دیکھا جائے گا۔اور شادی کے بعد سوہائے علی آبرو پہلی بار کسی پراجیکٹ میں‌دکھائی دے رہی ہیں .

    مجھے فاطمہ کہو ، راکھی نہیں ، عمرہ کے بعد راکھی کی وطن واپسی

    ڈرامہ سیریل ’حادثہ‘ کو نشر کرنے پر فوری پابندی عائد

    ہاں مجھے چاہنے والا مل گیا ہے صبا قمر کا ایکبار پھر اعتراف

  • ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

    ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

    اداکار ہمایوں سعید کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو ٹی وی پر آئیں تو دھوم مچا دیتے ہیں اگر فلموں میں آئیں تو باکس آفس پر راج کرتے ہیں. ہمایوں سعید آخری بار ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں نظر آئے تھے اس کے بعد وہ فلموں میں نظر آئے ہیں ابھی تک ڈراموں میں نہیں. ان کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کہ جلد ہی وہ ان کی ٹی وی سکرینز پر ہوں گے. جی ہاں ، ہمایوں سعید ڈرامہ سیریل جنٹلمین میں دکھائی دینے والے ہیں اس میں ان کے ساتھ یمنہ زیدی ہوں گی، اور یہ دونوں پہلی بار ایک ساتھ سکرین شئیر کرنے جا رہے ہیں ، دونوں کے مداح ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بے چین ہیں.

    ”جنٹلمین ڈرامے کو ان کے ساتھی خلیل الرحمان قمر لکھ رہے ہیں” جبکہ پروڈیوس ان کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں اور ان کی بیٹی ثناء شاہنواز کررہی ہیں. یہ ڈرامہ گرین انٹرٹینمنٹ پر دکھایا جائیگا. اگر ہمایوں سعید ایک بہترین اداکار ہیں تو یمنہ زیدی بھی ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں. ان کا حال ہی میں ڈرامہ سیریل تیرے بن اختتام پذیر ہوا ہے اس میں انہوں نے جو اداکاری کی ہے اس پر خوب داد سمیٹی ہے.

    بیٹے کی تعریف بلاوجہ نہیں کرتا بہروز سبزواری

    بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل