Baaghi TV

Tag: ghana ali

  • والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

    معروف اداکارہ غنا علی نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں‌بچپن میں‌بہت شرارتی تھی اور میں الگ الگ شرارتیں کیا کرتی تھی، یہاں تک کہ اگر میں اپنی مرضی سے کھانا پینا چاہتی تھی یا کوئی اپنی مرضی کے مطابق کام کرنا چاہتی تھی تو میں اسکو کرنے کا پلان بنایا کرتی تھی. ایک بار میں‌نے اپنے والد کے جعلی دستخط کرکے ان کے بینک سے لاکھوں روپے نکلوا لئے ، اور پیسے پھر میں‌نے کالج کینٹین کا بل دینے اور شاپنگ کرنے پر لگا دئیےجو کہ یقینا غلط تھا اولاد کو چاہیے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ دھوکہ نہ کریں.

    انہوں‌نے کہا کہ میرے والد کو میری اس حرکت کے حوالے سے جب پتہ چلا تو وہ بہت خفا ہوئے یہاں تک کہ انہوں‌نے مجھ سے بات کرنا بھی بند کر دی. ان کا مجھ سے بات نہ کرنا یقینا میرے لئے تکلیف دہ تھا ، میں‌نے بہت کوشش کی لیکن وہ نہ مانے ، میں‌نے پھر بہت مشکل سے صلح کی اور جب کمانا شروع کیا تو ان کو تحفے تحائف بہت زیادہ دئیے.انہوں نے کہا کہ ”انسان جو بھی کرتا ہے وہ پلٹ کر ضرور اسکے سامنے آتا ہے اگر میرے بچے میرے ساتھ ایسا کریں گے جیسا میں‌نے والد کے ساتھ کیا تو وہ مکافات عمل کہلائے گا.” اسلئے والدین کو دھوکہ نہ دیں.”

    ماہم شاہد فلم رب دی سوں میں کاسٹ

    ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    میوزک کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے

  • غنا علی فلم جنگل کے کس کردار سے متاثر ہوئیں ؟

    غنا علی فلم جنگل کے کس کردار سے متاثر ہوئیں ؟

    معروف اداکارہ غنا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بچپن میں بہت شرارتی ہوا کرتی تھی اگر کسی فلم کو دیکھتی تو اسکے کرداروں سے متاثر ہو کر ویسا ہی کرنے کی کوشش کرتی۔ میرے والدین چونکہ دونوں ہی کام کرتے تھے اس لئے میں گھر میں اکیلی ہوتی تھیں مجھے کچھ سمجھ نہیں آتی تھی تو میں کچھ ایسا کرتی تھیں جس سے  مجھے خوشی ملے ۔کبھی بال کاٹ لیتی تھی کبھی میک اپ عجیب سا کر لیتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جن دنوں مں انڈین فلم جنگل ریلیز ہوئی تھی میں نے وہ بار بار دیکھی مجھے ہہت اچھی لگی ،

     

     

     

     

     

     

    ”اس کا ایک کریکٹر جس کا نام ٹارزن تھا وہ اچھا لگ گیا، لہذا اسکو کاپی کرنے کا فیصلہ کیا، مین اسکی طرح درختوں پر چڑھنا شروع ہوگئی اور اسی دوران میں نے ایک جھونپڑی والوں کے ساتھ دوستی لگا لی ”، ان کے ساتھ خوب باتیں کرتی رہتی تھی۔ میں سچ میں بہت شرارتی تھی اور اب اپنے بچپن کی شرارتیں یاد آتی ہیں تو ہنستی ہوں اور سوچتی ہوں کہ بچپنا بھی کیا چیز ہوتی ہے ، انسان کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ کیا کررہا ہے اور کیوں کررہا ہے لیکن بچپن کی یادیں بہت ہی خوبصورت ہوتی ہے جو عمر بھر ساتھ چلتی ہیں۔

    زندگی کے پہلے آڈیشن میں فیل ہو گئی تھی اقراء عزیز

    آپریشن کے بعد بھی چند تھیٹرز میں فحاشی جاری ہے گوشی خان

    سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینما ایونٹ کا انعقاد

  • غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    معروف اداکارہ غنا علی جنہوں نے عمیر نامی بزنس مین سے شادی کی، عمیر پہلے سے شادی شدہ تھے اور ایک بیٹے کے باپ تھے، غنا علی عمیر کی محبت میں‌گرفتار ہو گئیں اور شادی کر لی لیکن اس شادی کو سسرال والوں نے بالکل پسند نہیں کیا. غنا علی کہتی ہیں کہ میں‌نے بہت کوشش کی کہ میں اپنے سسرال میں‌ایڈجیسٹ کر جائوں لیکن ایسا نہیں ہو سکا، کیونکہ میرے سسرال والے اس شادی کو توڑنا چاہتے تھے ، ان کا رویہ میرے ساتھ بہت ہی منفی تھا. لیکن میں‌نے برداشت صرف اس لیے کیا کیونکہ میں‌نہیں چاہتی تھی کہ میرا گھر خراب ہو، میں‌سمجھتی ہوں کہ ایک بار شادی ہو جائے تو پھر اسکو چلانے اور بچانے کےلئے ہر حد تک جانا چاہیے.

    انہوں نے کہا کہ ”میرے شوہر عمیر نے میرا بہت ساتھ دیا اگر وہ میرا ساتھ نہ دیتے تو میں‌ٹوٹ جاتی،” میرے سسرال والوں کا منفی رویہ دیکھ کر میرے شوہر نے اور میں نے خاموشی اختیار کئے رکھی ، اور مناسب وقت دیکھ کر ہم الگ ہو گئے ، یہی وجہ ہے کہ آج ہم دونوں‌ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں ہم ایک دوسرے پر بہت زیادہ اعتماد بھی کرتے ہیں.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • کون سی نئی ہیروئین نخرے والی ہے غنا علی نے بتا دیا

    کون سی نئی ہیروئین نخرے والی ہے غنا علی نے بتا دیا

    اداکارہ غنا علی جو شادی کے تین سال کے بعد دوبارہ سے ایکٹنگ کی دنیا میں آئی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ایک نے ایسی لڑکی دیکھی ہے جو بہت نخرے دکھاتی ہے، وہ سینئرز کے سامنے لڑکوں کو بلوا کراپنے پائوں دبواتی ہے کبھی کچھ کرتی ہے کبھی کچھ کرتی ہے بس شو آف کرتی رہتی ہے. میزبان نے جب ان سے جب غنا علی سے پوچھا کہ وہ لڑکی کون ہے تو انہوں نے کہا کہ وہی جو اپنے کپڑوں سے تنگ ہے.

    وہ نئی ہیروئین ہے اور نہایت چھوٹے کپڑے پہن کر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر تصاویر شئیر کرتی رہتی ہے. میزبان نے اصرار کیا کہ اس کا نام بتائو تو انہوں نے نام بتانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس لڑکی کو جب انڈسٹری میں وقت ہو جائیگا ، وہ کام کو سمجھنے لگ جائیگی ، انڈسٹری کو سمجھنے لگ جائیگی اور اسکی شادی ہوجائیگی تو اسے سمجھ آجائیگی. انہوں نے کہا کہ ”جب نئی نئی لڑکیاں انڈسٹری میں آتی ہیں تو ان کا مزاج کچھ اور ہوتا ہے” تھوڑا وقت جب انڈسٹری میں گزار لیتی ہیں تو ان کو معاملات کی سمجھ آتی ہے. غنا علی نے میزبان کے بار بار اصرار کرنے پر بھی اس ہیروئین کا نام نہیں بتایا.

    علیزے شاہ کاجول بن گئیں؟

    مہوش حیات کا انڈین اداکارہ نرگس دت کے ساتھ مقابلہ کس نے کیا ؟

    وہاج علی کو مداحوں نے گھیر لیا