Baaghi TV

Tag: Ghani Mehmood Bhatti

  • پرنسپل غریب کلینر کی ایک ماہ کی تنخواہ ہڑپ کر گیا،جیسے لے سکتے ہو لے لو ،پرنسپل کی دھمکی،

    پرنسپل غریب کلینر کی ایک ماہ کی تنخواہ ہڑپ کر گیا،جیسے لے سکتے ہو لے لو ،پرنسپل کی دھمکی،

    قصور
    کرسچن ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ رائیونڈ کا پرنسپل ذیشان اپنے ماتحت کلینر کی تنخواہ ہڑپ کر گیا،کلینر سے کہا جیسے لے سکتے ہو لے لو،غریب کلینر کی لیبر ڈیپارٹمنٹ قصور و لاہور سے تعاون اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں اوراڑہ نو کے رہائشی نیامت مسیح ولد بشیر مسیح نے بتایا کہ میں نے نومبر 2019 سے کرسچئین ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ رائیونڈ میں بطور کلینر کام شروع کیا جو کہ مسیحی برادری کا ایک معزز اور کمیونٹی کا معاون ادارہ ہے
    جو کہ بشپ آف رائیونڈ ڈایوسیس کے زیر انتظام ہے جس کے سربراہ بشپ آزاد مارشل ہیں جو کہ ایک نیک انسان ہیں اور مسیحی برادری کے روحانی پیشوا بھی ہیں
    میں نے 2019 سے اگست 2024 تک نہایت ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دی اسی دوران 27 مئی 2024 کو میرے والد فوت ہو گئے اور چھٹیوں کے بعد میں ڈیوٹی پر پہنچا تو پرنسپل ذیشان نے مجھے جھاڑنا اور زدوکوب کرنا شروع کر دیا کہ تم نے 3 چھٹیاں کیوں کی ہیں ایک چھٹی ہی کافی تھی جس پر میں نے جواب دیا کہ میرے والد فوت ہو گئے تھے لہذہ رسومات کیلئے 3 دن کی چھٹی لازم ہے اور میں نے ادارے کو بتا کر چھٹیاں کی ہیں جو کہ میرا حق ہے اس بات پر پرنسپل ذیشان سیخ پا ہو گیا اور مجھ سے عداوت رکھنے لگا اور بات بات پر مجھے جھڑکنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر میں نے مورخہ 11/8/24 کو اپنا استعفیٰ پرنسپل ذیشان کو پیش کیا جس نے میرا استعفیٰ قبول نا کیا تو میں نے پرنسپل کے نمبر پر استعفیٰ واٹس ایپ کر دیا اور اپنی ایک ماہ کی بقایا تنخواہ کا مطالبہ کیا تو پرنسپل نے کہا کہ میں نے تمہارا استعفی قبول ہی نہیں کیا تو تنخواہ کیسی لہذہ جہاں تک تمہارا زور لگتا ہے لگا کر دیکھ لو میں نے تنخواہ نہیں دینی اور آج دن تک تنخواہ دینے سے انکاری ہے
    لہذہ میری بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل اور لیبر ڈیپارٹمنٹ قصور و لاہور سے استدعا ہے کہ مجھ غریب پر رحم کیا جائے اور میری ایک ماہ کی تنخواہ مجھے لے کر دی جائے

  • ماہ نومبر میں 14 مقدمات میں ملزمان کو عدالتوں سے پھانسی و عمر قید کی سزائیں

    ماہ نومبر میں 14 مقدمات میں ملزمان کو عدالتوں سے پھانسی و عمر قید کی سزائیں

    قصور
    قصور پولیس کی جانب عدالتوں کو ٹھوس شواہد دیئے جانے پر ماہ نومبر میں 14 مقدمات میں بیشتر ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت و عمر قید کی سزا و جرمانے

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کی موثر تفتیش، محنت اور ٹھوس شہادتوں کی بدولت عدالتوں میں چالان پیش کئے جانے کے ماہ ماہ نومبر کے دوران قتل کے 14 مقدمات میں عدالتوں نے جرم ثابت ہونے پر مجرمان کو سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں دیں
    ڈی پی او قصور نے کہا کہ قصور پولیس ڈاکوؤں اور کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کیساتھ ساتھ سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے بہترین و جدید طریقہ ہائے تفتیش، انتہائی پیشہ وارانہ مہارت کیساتھ عدالتوں میں ٹھوس شواہد مہیا کرنے کے عمل کو یقینی بنا رہی ہے جس کے باعث مجرموں کا سزا مل رہی ہے

  • تیز رفتاری باعث خوفناک حادثہ،1 شحض جانبحق ،5 زخمی

    تیز رفتاری باعث خوفناک حادثہ،1 شحض جانبحق ،5 زخمی

    قصور
    خوفناک حادثہ،ایک شحض جانبحق،5 شدید زخمی

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لاہور قصور روڈ المعروف فیروز پور پر مصطفی آباد للیانی کے قریب پکی حویلی کے مقام پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک T 3500مزدا ڈالہ فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شحص جان بحق جبکہ پانچ افراد شدید زحمی ہو گئے
    واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ڈیڈ باڈی اور زحمیوں کو بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے
    حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

  • ایڈز سے بچاؤ کیلئے سیمینار ،شرکا کی واک،آگاہی مہم

    ایڈز سے بچاؤ کیلئے سیمینار ،شرکا کی واک،آگاہی مہم

    قصور
    بلھے شاہ ہسپتال قصور میں ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا،شرکاء کی طرف سے لوگوں کو بچاؤ کی آگاہی دی گئی

    تفصیلات کے مطابق بلھے شاہ ہسپتال قصور میں ایچ ائی وی یعنی کہ ایڈز کا عالمی دن منایا گیا
    ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر ایڈز پہ کام کرنے والے تمام اداروں نے شمولیت اختیار کی جس میں بلخصوص سی ای او ہیلتھ قصور، پرنسپل نرسنگ کالج قصور اور ڈسٹرکٹ انچارج نئی زندگی ٹرسٹ قصور محمد احمد رضا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی اور سیمینار سے خطاب کیا
    بلھے شاہ ہسپتال میں جاری سیمینار میں ایڈز کی روک تھام کے لئے کی جانے والی کاوشوں کا ذکر کیا اور واک میں شامل شرکاء کو ایڈز کی روک تھام، اس کے علاج اور اس سے پھیلنے کی وجوہات کے بارے میں اگاہی دی گئی
    شرکاء کا کہنا تھا کہ ایچ ائی ایڈز کی روک تھام کے لئے عوام کو اس کے بارے میں اگاہی دی جانا بہت ضروری ہے
    شرکاء نے عوام سے اپیل کی کہ دی گئی ہدایات پر عمل کرکے خود بھی ایڈز سے بچیں اور اپنے پیاروں کو بھی بچائیں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ پروان چڑھے

  • قصور شہر کے وسط میں آغاز صبح کیساتھ ہی واردات،ڈی پی او سے نوٹس کی اپیل

    قصور شہر کے وسط میں آغاز صبح کیساتھ ہی واردات،ڈی پی او سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    تھانہ سٹی اے ڈویژن میں آغاز صبح کیساتھ ہی شہری سے واردات ،ڈاکو اسلحہ کے زور پر ،موٹر سائیکل،قیمتی موبائل فون اور نقدی لے گئے،جاتے ہوئے شہری پر سیدھی فائرنگ بھی کی،شہری معجزاتی طور پر محفوظ رہا،ڈی پی او قصور سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے مرکز میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے جس کے باعث لوگوں کا اب رات کیساتھ دن کو بھی گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا
    شہر میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے
    شہر قصور کے مرکز گورنمنٹ ڈگری کالج قصور کے بلکل ساتھ واقع سیٹھی کالونی حدود تھانہ سٹی اے ڈویژن کا رہائشی اسد جاوید بھٹی ولد جاوید بھٹی آج صبح بوقت 6:30 اپنی موٹر سائیکل نمبری KSK 2652 پر اپنے گھر سے چارا لینے نکلا اور گھر کے قریب ہی دھوبی گراؤنڈ پر تین نقاب پوش اسلحہ بردار ڈاکوؤں نے روک کر موٹر سائیکل،قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین لی جس پر اسد نے ڈاکوؤں ساتھ مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ کی تاہم اسد معجزاتی طور پر محفوظ رہا
    قصور شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں سخت خوف و ہراس پایا جا رہا ہے جس پر شہریوں نے ڈی پی او قصور سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری  کیلئے ٹریننگ سیشن کا افتتاح

    ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری کیلئے ٹریننگ سیشن کا افتتاح

    قصور ڈپٹی کمشنر قصور نے ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری کے سلسلے میں فیلڈ سٹاف کے ٹریننگ سیشن کا افتتاح کر دیا،پاکستان میں زراعت شماری کو خاص اہمیت حاصل ہے‘تمام سٹاف دلجمی کیساتھ ٹریننگ حاصل کر کے پوری ایمانداری سے فیلڈ سے ڈیٹا اکٹھا کر ے تا کہ صحیح اعدادوشمار حاصل کئے جا سکیں‘ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان۔ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری 2024کے سلسلے میں فیلڈ سٹاف کے پہلے ٹریننگ سیشن کا افتتاح کر دیا۔اس سلسلے میں گزشتہ روز گورنمنٹ قائدٹیچر ٹریننگ کالج میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس‘ ڈپٹی سینسز کمشنر قصور عبدالنوید‘چیف آفیسر شماریات لاہور ڈویژن ڈاکٹر نگہت نعیم‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی غلام مصطفی کنول، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر انچارج شماریات قصور محمد رضوان‘انچارج شماریات تحصیل چونیاں محمد اشفاق بھٹی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈیجیٹل زراعت شماری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے تربیتی سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں زراعت شماری کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ پاکستان کی 70فیصد آبادی زراعت سے منسلک ہے۔ پاکستان میں پہلی دفعہ ڈیجیٹل طریقے سے زراعت شماری‘مال شماری اور مشینری شماری سب کو ملاکر کمبائیڈ شمار کیا جائیگا۔ زراعت شماری کو پایہ تکمیل پہنچانے کیلئے اسٹاف کی ٹریننگ بہت اہمیت کی حامل ہے اس لئے تمام سٹاف دلجمی کے ساتھ ٹریننگ حاصل کر کے پوری ایمانداری کیساتھ فیلڈ سے ڈیٹا اکٹھا کر ے تا کہ صحیح اعدادوشمار حاصل کئے جا سکیں۔ ڈپٹی سینسز کمشنر قصور عبدالنوید نے بتایا کہ فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ مرحلہ وار کروائی جائیگی تا ہم 3دن زراعت شماری کی ٹریننگ ہوگی جس کے بعد تمام فیلڈ سٹاف کا ٹریننگ ٹیسٹ لیا جائیگا اور جو اس کو پاس کریگا اس کو زراعت شماری کی ڈیوٹی سونپی جائیگی۔ فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ کا عمل 28نومبر تا 3دسمبر 2024تک جاری رہے گاجبکہ فیلڈ آپریشن کا آغاز 16دسمبر 2024سے لیکر 31جنوری 2025تک جاری رہیے گا۔

  • ان ڈسٹرکٹ ٹریفک رواں دواں،آؤٹ ڈسٹرکٹ سخت مشکلات،دلہن دلہن ساتھ گاڑی میں پھنسا رہا

    ان ڈسٹرکٹ ٹریفک رواں دواں،آؤٹ ڈسٹرکٹ سخت مشکلات،دلہن دلہن ساتھ گاڑی میں پھنسا رہا

    قصور
    ضلع بھر میں تعلیمی اداروں سمیت ہر قسم کے سرکاری دفاتر کھلے،ان ڈسٹرکٹ سفر جاری،لاہور قصور لیجانے والی اے سی کوچز کی شہریوں سے ڈرامے گیری،لاہور کا کہہ کر مصطفی آباد للیانی سے اسی کرایہ میں واپسی،لوگ سخت پریشان،کنٹینرز لگائے جانے کی وجہ سے دولہا اپنی دلہن کے ہمراہ مصطفیٰ آباد ٹول پلازہ پر پھنسا رہا،انٹرنیٹ سروس جاری

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے
    آج ضلع بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور ہر قسم کے سرکاری دفاتر کھلے ہوئے ہیں اور ان ڈسٹرکٹ سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں جبکہ لاہور سے قصور جانے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے
    مصطفی آباد للیانی کے مقام پر کنٹینرز لگا کر راستہ سیل کیا گیا ہے جس کے باعث قصور سے لاہور و دیگر علاقوں میں جانے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے
    قصور سے لاہور جانے والی اے سی کوچز نے لوگوں کو لوٹنے کا بازار گرم کیا ہوا ہے راستہ بند ہونے کا پتہ ہونے کے باوجود مسافروں کو لاہور پہنچانے کا کہہ کر کوچ میں بٹھا لیا جاتا ہے اور مصطفی آباد کے مقام پر راستہ بند ہونے کے باعث شہریوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر اسی کرایہ میں واپسی قصور لے آتے ہیں
    جبکہ مصطفی آباد تک آنے جانے کا سفر محض 26 کلومیٹر ہے اور لاہور کا سفر 60 کلومیٹر ہے
    سب کچھ جانتے بوجھتے ہوئے بھی اے سی کوچز والے شہریوں کو پریشان کرکے پیسے کما رہے ہیں
    دوسری طرف کل مصطفی آباد کے مقام پر راستہ بند ہونے کے باعث دلہا اپنی دلہا ساتھ گاڑی میں پھنسا رہا نیز ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال ہے

  • ختم نبوت و یکجہتی فلسطین کانفرنس آج سٹی قصور میں ہو گی

    ختم نبوت و یکجہتی فلسطین کانفرنس آج سٹی قصور میں ہو گی

    قصور
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ قصور کے زیر اہتمام ختم نبوت و یکجہتی فلسطین کانفرنس آج سٹی قصور میں شہباز خان روڈ قصور میں بعد نماز مغرب ہو گی،ملک بھر سے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب کرینگے،احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگایا جائے گا

    تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 22 نومبر 2024 بروز جمعتہ المبارک بعد نماز مغرب سٹی قصور میں شہباز خان روڈ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ختم نبوت و یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب فرمائیں گے نیز ملک بھر سے لوگ اس کانفرنس میں شرکت کرینگے
    اس موقع پر قصور کے واحد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور قصور کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگایا جائے گا جس میں شہریوں سے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو خون کا عطیہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے
    کانفرنس میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کی جائے گی اور فلسطینیوں کی مدد کے لئے گورنمنٹ سے ایکشن لینے کی اپیل کی جائے گی

  • مشہور سنار سڑک کنارے سرعام قتل،علاقے میں خوف و ہراس

    مشہور سنار سڑک کنارے سرعام قتل،علاقے میں خوف و ہراس

    قصور
    سنار سرعام روڈ پر قتل،نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر کاروائی شروع کر دی

    تفصیلات کے مطابق قصور کے مشہور سنار ثاقب سنار کو تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا
    ثاقب سنار اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کہیں جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں نے اس کے سر میں گولی ماری جس کے باعث اس کی موقع پر وفات ہو گئی
    وقوعہ کی اطلاع پا پر ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن موقع پر پہنچا اور لاش کو اپنی تحویل میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا
    نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کنارے سرعام قتل کرنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے
    پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے
    سنار کا قتل ذاتی دشمنی لگتی ہے

  • ضلع قصور کے تمام سکولوں کی چھٹیاں ختم،آج سے سکول کھل گئے

    ضلع قصور کے تمام سکولوں کی چھٹیاں ختم،آج سے سکول کھل گئے

    قصور
    ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے باعث سکولوں کی چھٹیاں ختم،آج سے سکول کھل گئے

    تفصیلات کے مطابق سموگ کی چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں اور قصورضلع بھر میں سکول کھل گئے ہیں،گورنمنٹ آف پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس میں کمی کی وجہ سے سموگ کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکولوں کو 19 نومبر 2024 بروز منگل سے کھول دیا گیا ہے جس میں ضلع قصور بھی شامل ہے ،ہدایات کے مطابق تمام سٹوڈنٹس فیس ماسک پہن کر سکول آئیں گے جبکہ سکول کے اوقات کار پہلے والے ہی ہوں گے،نیز تمام آؤٹ ڈور ایکٹیوٹیز پر پابندی ہو گی