Baaghi TV

Tag: golden visa

  • کنزہ ہاشمی گولڈن ویزہ ملنے پر خوش

    کنزہ ہاشمی گولڈن ویزہ ملنے پر خوش

    بہت سارے پاکستانی فنکاروں کے بعد کنزہ ہاشمی بھی اس فہرست میں‌شامل ہو گئی ہیں جن کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا ملا ہے. اداکارہ نے اس خوشخبری کو اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے شئیر کیا. انہوں نے ایک تصویر بھی شئیر کی جس میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے حکام کے ہمراہ کھڑی ہیں اور ان سے گولڈن ویزا لے رہی ہیں۔انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا حاصل کر کے بے حد فخر محسوس ہورہا ہے جس کو میں ہمیشہ اپنا دوسرا گھر کہتی آئی ہوں۔

    ”کنزا ہاشمی سے قبل اسی برس عمران اشرف کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈ ویزہ ملا ہے” .یاد رہے کہ کنزا ہاشمی کا شمار ایسی اداکارائوں میں‌ہوتا ہے جنہوں شہرت کی بلندیوں کو بہت محنت کے بعد چھوا ہے. وہ کبھی بھی مقابلے میں نہیں آتیں بس اپنے کام پر توجہ مرکوز کئے رکھتی ہیں. کنزا ہاشمی اس وقت ڈراموں کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ اور کمرشلز بھی کررہی ہیں. وہ ایک بڑی فین فالونگ بھی رکھتی ہیںا ور سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں‌کی تصاویر بھی شیر کرتی رہتی ہیں.

    ویلکم کے تیسرے حصے میں نانا پاٹیکر کیوں نہیں ؟ اداکار نے بتا دیا

    عمارہ حکمت نے لکس ایوارڈز میں مولا جٹ کو کیوں نہیں بھیجا؟‌

    ڈرامہ سیریل جنت سے آگے تنقید کی زد میں‌کیوں‌؟‌

  • صبا قمر کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا

    صبا قمر کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا

    معروف اداکارہ صبا قمر کو بھی متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کا گولڈن ویزا مل گیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری میں یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو سنائی .اور یو اے ای حکام کا شکریہ ادا کیا . صبا قمر نے گولڈن ویزا ملنے پر حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
    اداکارہ نے جیسے ہی یہ خبر شیئر کی تو ان کے چاہنے والوں‌نے ان کو مبارکباد دیں ، ان کے ساتھیوں نے بھی ان کو مبارکباد دی . صباقمر سے پہلے بہت سارے فنکاروں کو گولڈن ویزہ مل چکا ہے

    ”جن میں ثنا جاوید، ان کے شوہر عمیر جسوال، ہمایوں سعید، وسیم اکرم، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا، کرکٹر شاداب خان، افتخار احمد. علی ظر ، فخر عالم ، سعدیہ خان ، یاسر حسین ، اقراء عزیز نے نام قابل زکر ہیں”. حال ہی میں اداکار عمران اشرف کو بھی گولڈن ویزہ ملا ہے اور انہوں نے یو اے ای کی حکومت کا شکریہ ادا کیا، گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم، کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔یو اے ای کی حکومت نے نہ صرف پاکستانی بلکہ انڈین فنکاروں کی ایک بڑی تعداد کو گولڈن ویزہ جاری کیا ہے جس میں‌سلمان خان کا نام قابل زکر ہے.

    میری چند دن کی بچی کا آپریشن ہوا بپاشا باسو

    ایک انجان عورت نے پیسے لینے کی خاطر پرچہ کٹوایا صبا فیصل

    ہسپتال میں پڑی تھی تو سسرال کو خاندان کی شادی میں جانے کی پڑی تھی

  • عمران اشرف کو یو اےای کاگولڈن ویزہ مل گیا

    عمران اشرف کو یو اےای کاگولڈن ویزہ مل گیا

    بھولے کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار عمران اشرف کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا جاری کردیا گیا ہے۔اداکار نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے شئیر کی اور ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے گولڈن ویزہ جاری کرنے کے عمل کو شکریہ کے ساتھ سراہا۔ عمران اشرف سے قبل پاکستان کے کئی فنکاروں کو گولڈن ویزہ جاری ہو چکا ہے ، جس میں‌سعدیہ خان ، فخر عالم ، علی ظفر ، یاسر حسین ، اقراء عزیز ، و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. تاہم عمران خان کو حال ہی میں یہ ویزہ جاری ہوا ہے جس ہر اداکار کافی خوش اور مطمئن ہے.

    ”گولڈن ویزا کے حامل افراد یو اے ای میں 5 سے 10 سال تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں” جس کی تجدید خود بخود ہوجاتی ہے. یاد رہے کہ عمران اشرف نے نہایت کم عرصے میں‌اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور انہوں نے چھوٹی اور بڑی سکرین پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. عمران اشرف کئی ڈراموں میں مرکزی کردار کر چکے ہیں اور کچھ اہم پراجیکٹس پائپ لائن میں ہیں.عمران اشرف کے کریڈٹ پر ابھی تک کے جو ان کے دو کردار ہیں رانجھا رانجھا کردی کا بھولا اور رقص بسمل کا موسی ہمیشہ ہی شائقین کے دلوں کے قریب رہیں گے.

    گن پوائنٹ پر مہوش حیات سے شادی کرونگا ایچ ایس وائی

    ”فیری ٹیل “ کا دوسرا سیزن 5 اگست سے شروع ہو گا

    سائرہ نسیم نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

  • مومن ثاقب کو بھی گولڈ ویزہ مل گیا

    مومن ثاقب کو بھی گولڈ ویزہ مل گیا

    معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکار مومن ثاقب بھی ان اداکاروں میں‌شامل ہو گئے ہیں جن کو عرب امارات کا گولڈن ویزہ ملا ہے. جی ہاں مومن ثاقب کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا ہے اداکار اس پر بہت زیادہ خوش ہے۔ مومن ثاقب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گولڈن ویزا حاصل کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ باوقار گولڈن ویزا ملنا میرے لیے اعزاز ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ”میرا متحدہ عرب امارات کے ساتھ طویل عرصے سے گہرا تعلق ہے۔ ” مختلف ثقافتوں کا ملاپ اور شناسائی کا امتزاج جو اماراتی ثقافت اور لوگوں کی گرم جوشی میں موجود ہے اس کی وجہ سے ہمیشہ گھر سے دور گھر جیسا ہی محسوس ہوتا ہے۔ انہوں اپنی پوسٹ کے آخر میں اماراتی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پاکستان کے کئی فنکاروں‌کو گولڈن ویزہ مل چکا ہے، جن میں فخر عالم ، علی ظفر ، اقراء عزیز ، یاسر حسین ، سعدیہ خان و دیگر کے نام قابل زکر ہیں پاکستانی ہی نہیں انڈیا کے بھی بہت سارے ایکٹرز کو گولڈن کا ویزہ مل چکا ہے.

    ساحر علی بگا بھی فلم میکنگ کی دنیا میں آگئے

    سنیل شیٹی کو کسانوں سے معافی مانگنی پڑ گئی لیکن کیوں؟

    میں سٹیج سے نہیں گرا بھارتی گلوکار بادشاہ

  • حنا الطاف کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

    حنا الطاف کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

    پاکستانی فنکاروں کی ایک بڑی تعداد کو گولڈن ویزہ جاری ہو چکا ہے ، اس میں اب ایک اور اضافہ ہو گیا ہے اور وہ اضافہ ہے حنا الطاف کا، جی ہاں‌ اداکارہ حنا الطاف کو بھی دبئی کو گولڈن ویزہ مل گیا ہے. اور وہ اس حوالے سے ہہت زیادہ خوش ہیں، اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے دبئی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دبئی کو میں ویسے بھی اپنا دوسرا گھر مانتی ہوں. اور مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھے دبئی کا گولڈن ویزہ ملا ہے ، اب میں‌وہاں پر رہائش بھی اختیار کرسکتی ہوں اور وہ تمام حقوق انجوائے کر سکتی ہوں جو وہاں کے شہریوں کے پاس ہیں.

    انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو میری ہر خوشی میں میرے ساتھ ہوتے ہیں. یاد رہے کہ حنا الطاف پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا نام ہیں انہوں نے کئی سال تک ڈرامہ انڈسٹری مین کام کیا ہے وہ پروگرام ہوسٹ بھی کرتی ہیں، انہوں نے داکار آغا علی کے ساتھ شادی کی. اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش دکھائی دیتے ہیں.

  • احسن خان نے یو اے ای کا گولڈن ویزہ حاصل کر لیا

    احسن خان نے یو اے ای کا گولڈن ویزہ حاصل کر لیا

    اداکار اھسن خان کی ایک وڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکار یو اے ای کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. احسن خان یو اے ای کی حکومت کا اس لئے شکریہ ادا کررہے ہیں کہ کیونکہ انہیں یو اے ای کی حکومت نے انہیں گولڈن ویزہ جاری کیا ہے. اداکار نے ویزہ ملنے پر یو اے کی حکومت کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ جی سی سی گلوبل لیگل کنسلٹنسی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کا بھی شکریہ آپ نے میرے کیس کو بہت جلدی پراسس کیا اور آج مجھے گولڈن ویزہ مل گیا ہے. احسن خان پہلے فنکار نہیں ہیں جنہیں یو اے ای کی

    حکومت نے گولڈن ویزہ جاری کیا ہے اس سے پہلے بھی کئی پاکستانی فنکاروں کو گولڈن ویزہ مل چکا ہے ، جن میں علی ظفر ، فخر عالم ، سعدیہ خان ، اقراء عزیز اور یاسر حسین و یگر کے نام شامل ہیں، اداکارہ سعدیہ خان تو گولڈن ویزہ ملنے کے بعد دبئی میں ہی مقیم ہیں. یاد رہے کہ گولڈن ویزہ جسکو ملتا ہے وہ دبئی میں دس سال تک مسلسل نہ صرف رہ سکتا ہے بلکہ وہاں تعلیم حاصل کر سکتا ہے کاروباز کر سکتا ہے ، ملازمت کر سکتا ہے وہ وہاں کے شہریوں کے برابر کے حقوق سے لطف اندوز ہو سکتا ہے.

  • مایا علی کو بھی یو اے ای کا گولڈ ویزا مل گیا

    مایا علی کو بھی یو اے ای کا گولڈ ویزا مل گیا

    ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی مایا علی کو مل گیا ہے یو اے ای کا گولڈ ن ویزہ . مایا علی نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر شئیر کی . انہوں نے یو اے وی میں گولڈ ویزہ حاصل کرتے ہوئے تصویر شئیر کی اور یو اے ای حکام کا شکریہ ادا کیا . مایا علی نے جیسے ہی یہ خبر مداحوں کے ساتھ شئیر کی تو ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی . مایا علی کے ساتھیوں اور مداحوں نے ان کو مبارکباد کے کمنٹس کرنا شروع کر دئیے. مایا علی سے پہلے علی ظفر ، فخر عالم ، عمیر جسوال ، وسیم اکرم ، ثانیہ مرزا ، شعیب ملک ، کرکٹر شاداب خان،

    افتخار احمد و دیگر کو گولڈن ویزہ مل چکا ہے. گولڈن ویزہ جس کو جاری کیا جاتا ہے وہ نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم، کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں اور رہائش دس سال تک مسلسل اختیار کر سکتے ہیں اس دوران ان کو وہ تمام سہولیات ملتی ہیں جو وہاں کے رہائشوں کو میسر ہوتی ہیں.یاد رہے کہ مایا علی کا آج کل ڈرامہ آن ائیر ہے یونہی اس ڈرامے میں انہوں نے ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو پے تو پاکستانی لیکن باہر کے ملک میں رہتی ہے.