Baaghi TV

Tag: goshi khan

  • الحمراء میں ڈرامے شروع کئے جائیں سخاوت ناز

    الحمراء میں ڈرامے شروع کئے جائیں سخاوت ناز

    الحمرا ء میں‌کافی عرصے سے ڈرامے نہیں دکھائے جا رہے یہاں دوبارہ اور مسلسل ڈرامے دکھانے کا سلسلہ شروع کیاجائےاس حوالے سے بہت سارے فنکار کوشاں ہیں، ان میں سٹیج کے فنکار گوشی خان اور سخاوت ناز پیش پیش ہیں.گوشی خان بھی بھرپور کوشش کررہے ہیں کہ الحمراء میں ایک بار پھر ڈرامے دکھانے کاسلسلہ شروع کیاجائے تاکہ جو فنکار پیسے مانگنے یا مدد کے منتظر ہیں وہ نہ صرف اپنا کچن چلا سکیں بلکہ شائقین کو بھی معیاری ڈرامے دیکھنے کاموقع میسر آئے.سخاوت ناز نے  الحمرا میں اسٹیج ڈرامے شروع کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند لوگوں کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کے روزگار کو متاثر نہ کیا جائے ۔

     

     

     

     

    انہوں نے کہا کہ اسٹیج ڈرامے میں صرف فنکار کام نہیں کرتے بلکہ اسے پیش کرنے کے لئے درجنوں لوگوں کا کردار ہوتا ہے جن سے ان کے خاندانوں کا روزگار جڑا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ”حکومت ایس او پیز بنا کر الحمرا میں اسٹیج ڈرامے کا آغاز کرنے کی اجازت دے ”تاکہ لوگوں کا روزگار بحال ہو سکے ۔گوشی خان کا بھی یہی مطالبہ ہے. یہ دونوں‌فنکار آج کل اس سلسلے میں کافی کوششیں کررہے ہیں تاہم ابھی تک ان کو ہری جھنڈی نہیں دکھائی گئی نہ ہی کسی قسم کی ان کو یقین دہانی کروائی گئی ہے.

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • آپریشن کے بعد بھی چند تھیٹرز میں فحاشی جاری ہے گوشی خان

    آپریشن کے بعد بھی چند تھیٹرز میں فحاشی جاری ہے گوشی خان

    سٹیج کے معروف اداکار گوشی خان نےاپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سٹیج ڈرامہ کی بہتری کے لئے جو آپرشن کیا اس کے لئے میں عامر میر کو مبارکباد دیتا ہوں ، یہ کام بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا ،سٹیج ڈراموں پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد ان کو کھول دیا گیا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہےکہ آج بھی چند تھیٹرز میں وہی کچھ جاری ہے جس کی وجہ سے تھیٹرز پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔ مجھے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم سدھرنے کےلئے تیار ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل احمد جیسے فنکاروں کو چاہیے کہ وہ آگے بڑھ کر سٹیج ڈرامہ کی بہتری کے لئے کام کریں،

    گوشی خان نے کہا کہ” ہم تو کافی برسوں سے آواز اٹھا رہے تھے کہ سٹیج ڈرامہ کو بہتر کیا جائے ”لیکن ہماری نہیں سنی جا رہی تھی، اس حکومت کی ترجیحات میں سٹیج ڈرامہ کو بہتر کرنا ہے، جو کہ قابل ستائش ہے ، ہمیں سٹیج میں گھس بیٹھے مافیاز کو یہاں سے رخصت کرنا ہو گا ورنہ یہ ڈرامہ کبھی بہتری کی طرف نہیں آسکتا چاہے جتنے مرضی آپریشنز کر لئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی سٹیج والوں کو ایس او پیز دئیے جا رہے ہیں امید ہے کہ حکومت اس پر سختی سے عمل درآمد کروائیگی۔

    پاکستانی کھلاڑی تو آگئے مگر پاکستانی فنکار بھی بھارت آئیں گے؟راہل ڈھولکیا

    فلم انڈسٹری اور مداحوں کا شکرگزار ہوں شاہد حمید

    ماورا حسین 31 برس کی ہو گئیں

  • 12ربیع الاول کا دن رحمتوں اور برکتوں والا دن ہے گوشی خان

    12ربیع الاول کا دن رحمتوں اور برکتوں والا دن ہے گوشی خان

    معروف اداکار گوشی خان نے کہا کہ 12ربیع الاول کا دن رحمتوں اور برکتوں والا دن ہے ، اس دن وہ دنیا میں آئے جن کی خاطر یہ دنیا بنی۔جیسے آج ہوتا ہے ویسے ہی مجھے یاد ہے کہ ہمارے بچپن میں ہم اپنے گھر کے باہر پہاڑیاں بنایا کرتے تھے ،گلیوں اور محلوں کو سجایا کرتے تھے ، خوشی کا سماں ہوتا تھا ، نیاز آج بھی تقسیم ہوتی ہے ہمارے بچپن میں بھی ہوتی تھی۔ ایک خوبصورت ماحول ہوتا تھا۔ میرے بچے آج جب پہاڑیاں بناتے ہیں گلی محلے کو سجاتے ہیں تو میں ان کے ساتھ کھڑا ہوجاتا ہوں اور برابر کا حصہ لیتا ہوں۔

    ”ہم حضور کی عظمت میں درود پاک پڑھتے ہیں” ، یہ نبی ہی ہیں جن کی صدقے ہم سب بخشے جائیں گے ۔ہمارے نبی نے ،ہمارے اسلام نے جن کاموں سے ہمیں منع کیا ہے ہم وہ اگر کرتے ہیں تو یقینا وہ ایک بری بات ہے گناہ ہے، جو ہمارے اسلام میں کام جائز ہیں وہ ہم کریں تو یقینا خدا اور نبی ہم سے خوش ہوتے ہیں۔ ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ پیار کرنا چاہیے ، ایک دوسرے کا خیال کرنا چاہیے ،اپنے بہن بھائیوں کا خیال کریںیہی نبی کی سنت ہے اور خدا ہمیں ان کی سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں امین۔

    پاکستانی کھلاڑی تو آگئے مگر پاکستانی فنکار بھی بھارت آئیں گے؟راہل ڈھولکیا

    فلم انڈسٹری اور مداحوں کا شکرگزار ہوں شاہد حمید

    ماورا حسین 31 برس کی ہو گئیں