Baaghi TV

Tag: Governor Punjab

  • ملک پر اپنی جان نچھاور کرنے والے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں،گورنرپنجاب

    ملک پر اپنی جان نچھاور کرنے والے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں،گورنرپنجاب

    لاہور: گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان کی بنوں کے علاقے خیبر میں خوراج کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش فرمانے والے کیپٹن زوہیب الدین کے گھر آمد ہوئی-

    باغی‌ٹی وی : گورنر پنجاب نے اہل خانہ اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے پارک ویو سوسائیٹی کی مرکزی شاہراہ کو شہید کیپٹن کے نام منسوب کرنے کا اعلان کیا کہا کہ ملک پر اپنی جان نچھاور کرنے والے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں،گورنر پنجاب نے ملک و قوم کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر نے شہید کیپٹن کو خراج عقیدت پیش کیا-

    گورنر پنجاب نے کہا کہ شہداء کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائے گا،شہداء اور ان کے وارثین پوری قوم کا فخر ہیں، پاک فوج کے ایک بہادر شہید آفیسر کے اہل خانہ سے ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے شہداء کی قربانیاں ملکی سلامتی کی بنیاد ہیں ، شہداء کے خاندانوں سے ساتھ کھڑے ہیں،سرحدوں پر ملک و قوم کی حفاظت پر کھڑے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ہمارے شہداء کی یاد گاروں کو نقصان پہنچانے والے ملک کے دشمن ہیں، سیاست کی آڑ میں ہماری فورسز کے خلاف نوجوان نسل کو گمراہ کرنا قبول نہیں، پاک فوج ہمارا فخر ہیں، دہشتگردی کی جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہیں، شہید کیپٹن زوہیب الدین اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاک فوج کی تنصیبات، شہداء کی یاد گاروں کی بے حرمتی اور زہر اگلنے والوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،ہماری پاک فوج ملک کی خاطر اپنی جان نچھاور کریں اور ہم ان شہداء کی بے حرمتی کریں یہ ممکن نہیں۔

  • عید الاضحیٰ؛ سندھ کی جیلوں سے کئی قیدی رہا

    عید الاضحیٰ؛ سندھ کی جیلوں سے کئی قیدی رہا

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے عید الاضحیٰ پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ آئی جی جیل خانہ جات سندھ انور مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر کی جیلوں سے 8 قیدی رہا اور 304 کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے اور آئی جی کراچی سینٹرل جیل سے 4، ڈسٹرکٹ جیل ملیر اور سینٹرل جیل سکھر سے دو، دو قیدی رہا کر دیے گئے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد جیل کے 64 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی ہوئی جبکہ خیرپور جیل کے 61، کراچی سینٹرل جیل کے 52 اور سکھر جیل کے 41 قیدیوں کی سزا میں کمی کی گئی ہے جبکہ آئی جی جیل خانہ سندھ نے بتایا کہ سینٹرل جیل میرپورخاص کے 24، لاڑکانہ جیل کے 23 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
    پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
    پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
    مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
    ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

    انور مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ غداری، ملک دشمنی اور سنگین جرائم کے قیدیوں کو سزا میں کمی کا فائدہ نہیں ملےگا۔ واضح رہے کہ دوسری جانب عید الاضحیٰ کے باعث ملک بھر میں قیدیوں کو پھانسیوں کا عمل روک دیا گیا جبکہ رپورٹ کے مطابق عید قربان کے باعث اڈیالہ جیل سمیت ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کا عمل روک دیا گیا، جو اب فیصلے کے مطابق ستمبر کے آخری عشرے میں شروع کیا جائے گا۔

    دوسری جاننب ملک میں عید الاضحیٰ سے قبل ہی کئی اے ٹی ایمز خراب ہوگئیں اور متعدد میں کیش ختم ہوگیا، عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف ہے۔ عید سے ایک روز قبل ہی کئی اے ٹی ایمز خراب ہوگئیں اور متعدد میں کیش ختم ہوگیا، بینکوں کی ہیلپ لائنز بھی کام چھوڑ گئیں۔

    شہریوں کو اپنی ہی رقم نکلوانے کے لیے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے شکوہ کیا کہ عید قریب آتے ہی اے ٹی ایم کے لنک ڈاؤن ہونا معمول بن چکا ہے۔ تاہم خیال رہے کہ ملک میں عید الاضحیٰ منائی جائے گی اور یکم جولائی تک عام تعطیلات ہیں۔

  • گورنر پنجاب کا سینیئر صحافی اور کالم نگار رؤف طاہر کے انتقال پر اظہار تعزیت

    گورنر پنجاب کا سینیئر صحافی اور کالم نگار رؤف طاہر کے انتقال پر اظہار تعزیت

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سینئر صحافی و کالم نگار رؤف طاہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.

    انکا کہنا تھا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا.انھیں نے ہمیشہ عوام کی پریشانیوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے.

    انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔