Baaghi TV

Tag: govinda

  • رات دو بجے گوندا نے کہا یار جانا ضروری ہے ظفری خان کا انکشاف

    رات دو بجے گوندا نے کہا یار جانا ضروری ہے ظفری خان کا انکشاف

    سٹیج کے معروف اداکار ظفری خان کے انٹرویو کا سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے ، جس میں‌وہ نعمان اعجاز کے شومیں شریک ہیں اور بالی وڈ اداکار گوندا کے حوالے سے بات کررہے ہیں. وہ بتا رہے ہیں کہ میں بھارت گیا ہوا تھا ، وہاں فلمسٹار گوندا سے ملاقات کا وقت بنا ، گوندا نے ہمیں پہلے ہی پیغام دے دیا تھا کہ میں 15 منٹ کا وقت دے سکتا ہوں صرف کیونکہ میری مصروفیت ہے مجھے کہیں آگے جانا ہے. ہم ملاقات کے دن اور مقررہ وقت پر گوندا کے گھر جا پہنچے. گوندا بہت ہی اچھے انداز سے ہم ملا. اس نے ہم سے باتیں کرنا شروع کر دیں اور ہمارے جانے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا.

    ٍطفری خان نے کہا کہ” گوندا نے ہمارے آگے بسکٹس کئے ، بسکٹس مختلف قسم کے تھے جب انہوں نے میرے آگے کئے تو میں نے ان سے پوچھا کہ کتنے کتنے کے ہیں ، تو گوندا کھل کر ہنس پڑے ”اس کے بعد ایسا ہوا کہ رات کے دو بج گئے اور ہم نے واپسی کی راہ لی ، میں گاڑی میں بیٹھنے لگا تو مجھے کہنے لگے یار جانا ضروری ہے تم میرے پاس آج میرے ساتھ ہی میرے گھر پر رہ لو. ظفری خان نے کہا کہ گوندا نہایت ہی عاجز انسان ہیں ان سے مل کر لگا ہی نہیں کہ وہ بہت بڑے سٹار ہیں.

    میری ماں حیات ہوتیں تو آج میں شادی شدہ ہوتی نازش جہانگیر

    مجھ پر فحاشی کا الزام لگا کر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں پائل …

    سرمد کھوسٹ کی مستنصر حسین تار ڑ کے ساتھ ملاقات

  • شاہ رخ خان ہم سے بہت زیادہ سمجھدار رہا ہے گوندا

    شاہ رخ خان ہم سے بہت زیادہ سمجھدار رہا ہے گوندا

    بالی وڈ‌ کے معروف اداکارہ گوندا کا کپل شرما کے ساتھ انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کنگ شاہ رخ خان کی تعریفیں کرتے ہوئے نظر آرہےہیں. وہ کہہ رہےہیں کہ شاہ رخ خان کام کے معاملے میں‌ہم سے بہت زیادہ سمجھدار رہا ہے. اس نے بہت ہی چھوٹی عمر میں بہت اچھی اور کام کی باتیں سیکھ لی تھیں، اسکی فلموں کی چوائس بہت اچھی رہی اس نے سوچ سمجھ کر ہر پراجیکٹ سائن کیا اور جو نشانہ اس نے لگایا وہ درست لگتا رہا. گوندا نے کہا کہ شاہ رخ خان تبہی تو کنگ خان ہے. ہم سب میں سے وہ بہت زیادہ سمجھدار ہے. ہم شاید اس کی طرح فلموں کی چوائس کے حوالے سے فیصلے نہیں کر سکے.

    انہوں نے کہا کہ” شاہ رخ خان کے والدین بہت جلدی اس دنیا سے چلے گئے تھے، خدا کے آسرے اس نے محنت کی کیرئیر بنانے نکلا ”اور کامیابی نے اسکے قدم چومے. انہوں نے کہاکہ خدا نے اسکو دراصل گود لے لیا تھا، اور جن کو خدا گود لے لیا کرتا ہے وہ بہت کامیابی حاصل کرتے ہیں. شاہ رخ خان نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک کامیاب انسان ہیں اور وہ اسی لئے ہم سب کی انسپریشن ہیں.

    میری ماں حیات ہوتیں تو آج میں شادی شدہ ہوتی نازش جہانگیر

    مجھ پر فحاشی کا الزام لگا کر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں پائل …

    سرمد کھوسٹ کی مستنصر حسین تار ڑ کے ساتھ ملاقات

  • گوندا نے دیوداس اور فلم تال کو رد کیوں کیا؟ اداکار نے کھل کر بتا دیا

    گوندا نے دیوداس اور فلم تال کو رد کیوں کیا؟ اداکار نے کھل کر بتا دیا

    گووندا نے بلاشبہ ایک وقت میں بالی وڈ پر راج کیا ہے، ان کی شاندار کامک ٹائمنگ کے لیے انہیں کامیڈی کا بادشاہ کہا جاتا تھا۔ انہوں نے ڈیوڈ دھون کے ساتھ مل کر بالی وڈ پر حکومت کی۔ تاہم، جب وہ حکومت کر رہے تھے، اداکار کے پاس اور بھی بہت سی شاندار آفرز تھیں جنہیں ٹھکرانا ان کے کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی تھی. گوندا کو شاہ رخ خان کی دیوداس اور اکشے کھنہ کی تال آفرز ہوئیں، لیکن گوندا نے ان دونوں فلموں کو مسترد کر دیا.تاہم کئی سال کے بعد گوندا نے بتایا ہے کہ تال کو اس لئے منع کیا کیونکہ مجھے اسکا ٹائٹل پسند نہیں تھا فلم کے ڈائریکٹر سبھاش گھئی کو ٹائٹل تبدیل کرنے کا مشورہ دیا.

    گوندا نے کہا کہ میں نے ان دونوں فلموں کو جو منع کیا اس کی اصل وجہ میرا اسٹارڈم تھا میں اس میں کھویا ہوا تھا اندازہ نہیں تھا کہ جن فلموں کے کرداروں کو منع کررہا ہوں وہ کل کو سپر ہٹ ہو جائیں گے.انہوں نے کہا کہ مجھے یہ ڈر تھا کہ پتہ نہیں لوگ مجھے ان کرداروں میں‌قبول کریں گے یا نہیں. ”میں کیرئیر کے جس موڑ پر تھا کسی قسم کا رسک نہیں‌لینا چاہتا تھا نہ ہی کوئی ایسا تجربہ کرنا چاہتا تھا جس سے میرے سٹار ڈم کو نقصان پہنچے لیکن مجھے اب لگتا ہے کہ دیوداس اور تال کو منع کر نا میری غلطی تھی” .

    سلمان خان پٹھانوں کا پٹھان قرار

    شہریار منورنے ماہرہ خان کے کہنے پر کیا کیا؟‌

    صائمہ نور کے دل کے قریب بڑی یا چھوٹی سکرین ؟

  • مادھوری رہے گی فلم میں‌ یا میں ؟ گوندا نے ایسا کیوں کہا

    مادھوری رہے گی فلم میں‌ یا میں ؟ گوندا نے ایسا کیوں کہا

    بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو اپنی خوبصورت اداکاری اور ڈانس کی وجہ سے بہت زیادہ شہرت حاصل تھی ہر ہیرو ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا. لیکن گوندا نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا. تفصیلات کے مطابق مادھوری جب نئی نئی فلم انڈسٹری میں آئیں تو گوندا نے ان کو کام کے سلسلے میں‌بہت مدد کی، انہوں نے ریکھا اور جتندر کی فلم سدا سہاگن رہو میں کردار دلوایا اتنے میں‌مادھوری کو سبھاش گھئی کی اتر دکشن ملی انہوں نے سدا سہاگن کو چھوڑ کر اتر دکشن میں‌کام کرنے کو ترجیح دی . یوں گوندا بگڑ گئے ان کے پاس جب آئی فلم پاپ

    کا انت تو اس میں‌مادھوری کو سائن کیاجانا تھا گوندا نے کہا کہ یا تو مادھوری اس فلم میں رہے گی یا میں، یوں گوندا نے مادھری کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا. مادھوری ڈکشٹ بعد اذاں ایک بڑی سٹار بن گئیں اور دونوں نے ایک ساتھ فلم بڑے میاں چھوٹے میاں میں کام کیا اور خوب پذیرائی حاصل کی. مادھوری اور گوندا شروع میں‌کسی فلم میں نظر آئے بعد میں‌ان کے درمیان تنازع کی وجہ سے ایکساتھ فلمیں نہ کر سکے.

  • گوندا ہمیشہ سیٹ پر لیٹ آتے روینہ ٹنڈن

    گوندا ہمیشہ سیٹ پر لیٹ آتے روینہ ٹنڈن

    روینہ ٹنڈن بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ وہ 90 کی دہائی میں ایک اسٹار تھیں اور بلاشبہ اپنے وقت کی ٹاپ کی اداکارہ تھیں۔روینہ نے جہاں اپنے دور کے دیگر سٹارز کےساتھ کام کیا وہیں گوندا کے ساتھ بھی کام کیا ان کے ساتھ انکی جوڑی کو بے حد سراہا گیا. روینہ ٹنڈن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں گوندا کے ساتھ اپنے کام کرنے کے دور کو یاد کیا انہوں نے انکشاف کیا کہ گوندا ہمیشہ سیٹ پر دیر سے پہنچتے تھے لیکن اس چیز کو لیکر کبھی ہمارے درمیان جھگڑا نہیں ہوا تھا، ہم بہت اچھے دوست تھے. ہم نے ایک ساتھ بہت ساری

    سپر ہٹ فلموں میں کام کیا. انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سیٹ پر وقت پر جاتی ہوں، اور میں سمجھتی ہوں کہ جب کوئی پرڈیوسر آپکو سائن کرتا ہے تو پھر آپ پابند ہیں کہ اسکا کام وقت پر کروائیں اور اسکو تنگ نہ کریں. انہوں‌نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پرڈیوسر اور ڈائریکٹر کو باس مانا ہے مجھے اگر نو بجے سیٹ پر بلایا گیا تو میں نو بجے پہنچ گئی یہ جانتے ہوئے کہ گوندا تاخیر سے آئیگا. میں سیٹ پر پہنچ کر میک اپ کرواتی، تیار ہوجاتی گوندا لیٹ ہوتا تو اس دوران میں کتاب پڑھ لیتی یا سو جاتی.

  • کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا

    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا

    کامیڈین ، اداکار کرشنا ابھیشیک اینٹرٹینمنٹ انڈسڑی کا ایک جانا مانا نام ہیں . تاہم ان پر گوندا کا بھانجا ہونے کی بہت زیادہ چھاپ ہے وہ ڈانس کررہے ہوں یا اداکاری اپنے ماموں گوندا کو بہت زیادہ کاپی کرتے ہیں. لیکن ان کے ساتھ ان کی بنتی بھی نہیں ہے ، اکثر ان کی اپنے ماموں اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں. حال ہی میں کرشنا ابھیشیک کا ایک انٹرویو ہوا اس میں ان سے خاندانی جھگڑوں پر بات کی ، اس پر کرشنا نے کہا کہ اگر میرے ماموں مجھ پر غصہ ہوتے ہیں یا میری ممانی مجھ سے غصہ ہوتی ہے تو یہ ان کا

    پیار ہے ، اگر وہ غصے میں مجھے کچھ کہتے ہیں تو یہ بھی پیار ہی ہے ، اور اگر میں غصے میں ان کی کسی بات پر رد عمل دیتا ہوں تو یہ بھی میرا پیار ہے ، یہ خاندانی معاملات ایسے ہی ہوتے ہیں کبھی پیار کبھی جھگڑا. لوگوں کو تو بس مصالحہ چاہیے ہوتا ہے. یوں‌کرشنا نے اپنے ماموں گوندا اور ممانی کے ساتھ اپنے تعلقات کی خرابی کو خوبصورت الفاظوں کا رنگ دیکر صحافی کے سوال کو خوبصورتی سے ٹال دیا. حالانکہ سب جانتے ہیں کہ گوندا اور کرشنا کے درمیان رشتہ داری کے معاملات کبھی بھی اچھے نہیں رہے.

  • گوندا کی امیر مداح نے ادااکر کے گھر نوکرانی بن کر کام کیا

    گوندا کی امیر مداح نے ادااکر کے گھر نوکرانی بن کر کام کیا

    بالی وڈ اداکار گوندا اور ان کی اہلیہ سنیتا نے حال ہی میں‌ایک انکشاف کیا ہے ان کے گھر ایک امیرزادی نے نوکرانی بن کر کام کیا. گوندا نے بتایا کہ ایک روز میں اپنے گھر کے باہر نکلا تو دیکھا ایک لڑکی کھڑی ہے مجھے لگا اسکو ملازت کی ضرورت ہے میں نے اس سے پوچھا کہ کام کاج کرو گی تو اس نے کہا کہ ہاں میں‌کروں گی گوندا نے مزید کہا کہ جب اس نے کہا کہ مجھے کام کی ضرورت ہے تو میں نے اس سے بولا جائو گھر چلی جائو میری والدہ سے مل لو ، میری والدہ نے اسکو کام پر رکھ لیا. گوندا نے کہا کہ لڑکی کو ٹھیک طرح سے کام نہیں آتا تھا لیکن وہ

    ایکٹیو کافی تھی ، سنیتا نے کہا کہ ایک دن مجھے لگا کہ کچھ تو گڑ بڑ ہے لڑکی کام والی لگتی نہیں ہے ، تو میں‌نے اسکو نوٹس کرنا شروع کر دیا ، اس نے ایک روز جب اپنے والد سے بات کی تو میں نے چھپ کر ساری باتیں سن لیں اور پتہ چلا کہ وہ گوندا کی مداح ہے اسکو دیکھنا چاہتی ہے اس لئے اس گھر میں نوکرانی بن کر آئی ہے اور وہ لڑکی کافی امیر تھی اس کے گھر میں 8 گاڑیاں تھیں لیکن گوندا کو ہر روز دیکھنے کےلئے ہمارے گھر میں کام کرنے آئی.