Baaghi TV

Tag: hadsa

  • ”حادثہ ” کی بندش پر ڈرامہ کے پرڈیوسر وجاہت رئوف کا ردعمل

    ”حادثہ ” کی بندش پر ڈرامہ کے پرڈیوسر وجاہت رئوف کا ردعمل

    ڈرامہ سیریل حادثہ کے خلاف سوشل میڈیا پر کافی مہم چلائی جا رہی ہے، اس مہم کے نتیجے میں ڈرامے کو پیمرا نے بین کر دیا ہے، اس ڈرامے کے پرڈیوسر وجاہت رئوف نے اس پر ری ایکشن دیتے ہوئے کہا ہےکہ کسی بھی ڈرامے کو دیکھے بغیر صرف سوشل میڈیا پر چلنے والی چند جھلکیوں کی بناء پر تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا. ہم نے ڈرامے کی کہانی کو کسی بھی حقیقی واقعہ سے متاثر ہو کر نہیں بنایا ، انہوں نے انسٹاگرام پر سٹوری میں لکھا کہ ہم ریٹنگ حاصل کرنے والے لوگ ہوتے تو پھر روایتی کہانی بناتے ساس بہو کے جھگڑوں پر ڈرامہ بنا دیتے. ہم نے ہمیشہ ایسے موضوعات پر ڈرامے بنائے ہیں جن سے سوسائٹی میں شعور پھیلتا ہے.

    ”وجاہت روئوف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کریکٹر یا کہانی کے بارے میں‌آپ تب تک کچھ نہیں کہہ سکتے جب تک اسکو مکمل طور پر دیکھ نہ لیں”. یاد رہے کہ پیمرا نے ڈرامہ سیریل حادثہ پر پابندی عائد کردی ہے، یہ پابندی عوامی ردعمل کو دیکھ کر عائد کی گئی ہے۔ ڈرامے کی کہانی پر شائقین کی جانب سے پیمرا کمپلینٹ سیل اور پیمرا سوشل میڈیا اکاونٹس پر شدید رد عمل آیا ہے۔ پیمرا ایکٹ کے سیکشن 27 کے تحت پابندی عائد کرتے ہوئے معاملہ کونسل آف کمپلینٹس کو بھیج دیا گیا ہے۔ کونسل آف کمپلینٹس پیمرا ایکٹ اور پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کی روشنی میں اسکا فیصلہ کریگی۔

    مجھے فاطمہ کہو ، راکھی نہیں ، عمرہ کے بعد راکھی کی وطن واپسی

    ڈرامہ سیریل ’حادثہ‘ کو نشر کرنے پر فوری پابندی عائد

    ہاں مجھے چاہنے والا مل گیا ہے صبا قمر کا ایکبار پھر اعتراف

  • نادیہ جمیل حادثہ ڈرامہ بنانے والوں پر برس پڑیں

    نادیہ جمیل حادثہ ڈرامہ بنانے والوں پر برس پڑیں

    جیو ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ حادثہ آج کل ہے کافی چرچا میں. اس ڈرامے کی کہانی مماثلت رکھتی ہے 2020 میں ہونے والے موٹر وے ریپ کیس سے، اس واقعہ کی متاثرہ نے ڈرامہ دیکھ کر دکھ کا اظہار کیا ہے، جس کے بعد حادثہ ڈرامہ بنانے والوں پر شدید تنقید کی جا رہی ہے. معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے بھی لیا ہے آڑھے ہاتھوں حادثہ ڈرامہ بنانے والوں کو۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں اس ڈرامے کو دیکھ کر مایوس اور دکھی ہوں، انہوں نے کہا کی فنکاروں کو بھی زمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ حقیقی زندگی پر مبنی کہانیوں کو احتیاط سے ہینڈل کربے کی ضرورت ہوتی ہے۔ایسی کہانی کی تصویر کشی تمام متاثرین کی ذہنی صحت پر براہ راست حملہ ہے، نادیہ نے صورت حال کی دل دہلا دینے والی نوعیت پر زور دیا.

    یاد رہے کہ ”حادثہ ڈرامہ دیکھ کر معروف اینکر فریحہ ادریس کو موٹر وے زیادتی کیس کی متاثرہ خاتون نے فون کیا ”اور فون کرکے رو پڑیں کہ میرے ساتھ ہوئے حادثے کو ڈرامے کی شکل دی گئی ہے اس میں بہت سارے سینز اس واقعہ کے حوالے سے ہوبہو ہیں یہ سب دیکھ کر میرے زخم ہرے ہوگئے ہیں۔کاش میں مرجاتی اُس وقت جب یہ سب میرے ساتھ ہوا تھا۔

    رنبیر کپور بہت تنگ کرتا ہے انوشکا شرما اور ایشوریا رائے کا شکوہ

    میری ماں حیات ہوتیں تو آج میں شادی شدہ ہوتی نازش جہانگیر

    مجھ پر فحاشی کا الزام لگا کر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں پائل …

  • حادثہ ڈرامہ کسی کی ذاتی زندگی پر نہیں بنایا گیا حدیقہ کیانی کی وضاحت

    حادثہ ڈرامہ کسی کی ذاتی زندگی پر نہیں بنایا گیا حدیقہ کیانی کی وضاحت

    معروف اداکارہ حدیقہ کیانی آ گئی ہیں تنقید کی زد میں. جب سے اینکر فریحہ ادریس نے ایک ٹویٹ کی ہے اور اس میں‌کہا ہے موٹر وے زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون نے ان کو کال کرکے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل حادثہ میری زندگی اور اور زیادتی والے واقعہ کے بہت قریب ہے. اس کے بعد حدیقہ کیانی بھی آ گئی ہیں میدان میں، انہوں نے کہا ہے کہ میرے پاس جب یہ کہانی آئی تو میں‌نے پوچھا کہ کیا کہ موٹر وے زیادتی کیس کے بارے میں ہے ؟ اور کیا یہ کہانی کسی حقیقی واقعہ پر مبنی ہے؟ تو بتایا گیا کہ ایسا نہیں ہے. میں‌نے ڈرامہ ٹیم سے بہت لمبی چوڑی ڈسکشنز کیں.

    پھر مجھے بھی اعتماد ہوا کہ ایسا نہیں ہے. لہذا ایسا نہیں ہے ”ہم نے معاشرے میں‌ہونے والے اس طرح کے گھناونے جرائم کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے” اور بتایا ہے کہ جن کے ساتھ یہ جرائم ہوتے ہیں ان کی مینٹل ہیتلھ کیسی ہوجاتی ہے. لہذا اس ڈرامے کو موٹر وے زیادتی کیس کے ساتھ نہ جوڑا جائے. میں کبھی بھی اس طرح کے ڈرامے نہیں کرتی جو کسی کی ذاتی زندگی کی کہانی پر مبنی ہوں. یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل حادثہ ان دنوں آن ائیر ہے.

    سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کی کرن جوہر کی فلم سے بالی وڈ …

    نادیہ خان کو جنت سے آگے پر تنقید مہنگی پڑ گئی

    ماہرہ خان پچھلے 7 برس سے بائی پولر بیماری میں مبتلا

  • فریحہ ادریس ڈرامہ سیریل حادثہ بنانے اور اسکو دکھانے والے جیو ٹی وی پر برس پڑیں

    فریحہ ادریس ڈرامہ سیریل حادثہ بنانے اور اسکو دکھانے والے جیو ٹی وی پر برس پڑیں

    معروف اینکر فریحہ ادریس نے ایک طویل ٹویٹ کی ہے اس میں انہوں نے ڈرامہ سیریل حادثہ بنانے والوں کو لیا ہے آڑھے ہاتھوں اور جیو ٹی وی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ مجھے اس خاتون کی کال آئی جوکہ 2020 میں موٹر وے پر اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنی تھی ، وہ رو رہی تھی اس کا کہنا تھا کہ حادثہ ڈرامہ کی کہانی میری زندگی اور اس واقعہ سے بہت حد تک ملتی ہے اور کچھ سینز تو اس میں‌ایسے دکھائے گئے ہیں جو کہ واقعتا حقیقت کے قریب تر ہیں، ان کو دیکھ کر میرے زخم پھر سے ہرے ہوگئے ہیں. میں جس تکلیف سے اُس وقت گزری تھی اب بھی اسی تکلیف سے گزر رہی ہوں.

    ”میرے سسرال والے میرے بچے رشتہ دار دوست جب یہ ڈرامہ دیکھیں گے تو کیا سوچیں گے؟” اس میں‌ ریپ کے بعد حدیقہ کیانی کو جس طرح سے ہسپتال لیجایا گیا اور وہاں ٹریٹمنٹ دیا گیا اور اسے ہسپتال کے بستر پر لٹایا گیا ہے وہ دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے ہو بہو وہی کچھ دہرایا گیا ہے. فریحہ ادریس نے کہاکہ متاثرہ خاتون بے حد پریشان ہے شرم آنی چاہیے جیو ٹی وی کو جوکسی کی ذاتی زندگی پر بنے ڈرامے دکھا کر پیسے کما رہا ہے انہوں نے پیمرا سے التجاء کی کہ اس ڈرامے کو بین کیا جائے.

    سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کی کرن جوہر کی فلم سے بالی وڈ …

    نادیہ خان کو جنت سے آگے پر تنقید مہنگی پڑ گئی

    ماہرہ خان پچھلے 7 برس سے بائی پولر بیماری میں مبتلا

  • حدیقہ کیانی ڈرامہ سیریل حادثہ میں‌ نظر آئیں گی

    حدیقہ کیانی ڈرامہ سیریل حادثہ میں‌ نظر آئیں گی

    معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی جن کی اداکاری کو بہت سراہا جاتا ہے ، رقیب سے اور دوبارہ میں ان کی اداکاری کو بے حس سراہا گیا. حدیقہ کیانی کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ اب ان کو ایک بار پھر ڈرامہ سیریل میں نظر آئیں گی، حدیقہ کیانی ڈرامہ سیریل حادثہ میں‌نظر آئیں گی یہ ڈرامہ جیو ٹی وی پر نشر ہوگا۔ ڈرامے کی ہدایات وجاہت رؤف نے دی ہیں۔ جبکہ زنجبیل عاصم نے لکھا ہے۔ ڈرامے کے پروڈیوسر وجاہت رؤف اور شازیہ وجاہت ہیں۔ کاسٹ میں حدیقہ کیانی، علی خان، جگن کاظم، رومیصہ خان، خاقان شاہنواز، علی دیان، ژالے سرحدی، سلیم معراج، فریحہ جبین، حمیرا بانو، فوزیہ مشتاق اور عامر قریشی شامل ہیں۔

    وجاہت رئوف کا کہنا ہےکہ ”حدیقہ کیانی کے ساتھ پہلی بار کام کیا ہے اور بہت مزا آیا ہے ”وہ بہت جنونی ہیں اپنے کام کے معاملے میں ، جب تک خود مطمئن نہ ہوجائیں تب تک وہ سین اچھا کرنے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں. دوسری طرف حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ حادثہ ایک بہترین کہانی ہے جو ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتی ہے. مجھے اس کی کہانی اور اپنا کردار اس قدر پسند آیا کہ میں نے سنتے ہی ہاں کر دی . مجھے بہت امید ہے کہ ڈرامہ شائقین کو بہت پسند آئیگا.

    سشمیتا سین تنقید کرنے والوں پر برس پڑی

    دوست سے شادی کی افواہ،علی سیٹھی نے توڑی خاموشی

    تھیٹر میں انور مقصود کے ڈراموں سے شہرت ملی حریم فاروق