Baaghi TV

Tag: hajra yamin

  • ہر کوئی اس وقت اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے حاجرہ یامین

    ہر کوئی اس وقت اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے حاجرہ یامین

    معروف اداکارہ حاجرہ یامین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پاکستان میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بات کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ہر کوئی اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے کسی کو نہیں پتہ کہ آنے والا وقت کیسا ہوگا۔ کیونکہ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے۔ پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے ہر کسی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ہر کوئی مایوس ہے پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت نوجوانوں کے لئے بہت زیادہ مشکل ہے کیونکہ ان سے ان کی پڑھائی کے مواقع چھن رہے ہیں ، فیسیں بہت زیادہ ہو چکی ہیں ، مہنگے دور میں مہنگی پڑھائی کون کرے گا؟ نوجوان نسل میں اس حوالے سے شدید مایوسی کا عالم ہے جس کو دیکھ کر پریشانی ہوتی ہے۔

    دوسری طرف ”ہماری کرنسی دن بہ دن نیچے کی طرف جا رہی ہے” اسکی ویلیو ہی نہیں رہی تو غریب آدمی کیا اپنے بچوں کو تعلیم دلوائے گا۔ افسوس کہ سرمایہ کار اپنی سرمایہ کاری باہر منتقل کر رہا ہے ، سرمایہ کار کا پاکستان سے نکل جانا ہمارے لئے باعث تشویش ہونا چاہیے، اور حکومت وقت کو سوچنا چاہیے کہ ملک کے حالات کس طرح کنٹرول کرنے ہیں ورنہ تو حالات اس سے بھی برے ہو سکتے ہیں۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • ہاجرہ یامین کی آنے والی ڈرامہ سریل ‘شناس’ کا ٹریلر جاری

    ہاجرہ یامین کی آنے والی ڈرامہ سریل ‘شناس’ کا ٹریلر جاری

    ڈرامہ سیریل ‘شناس’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے. ڈرامے کو ادارش ایاز نے لکھا ہے جبکہ ڈائریکشن یسریٰ رضوی کی ہیں.اس ڈرامے کے زریعے فیملی کے مضبوط بندھن کی گہرائی اور طویل عرصے کی رازداریوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ڈرامے کی کاسٹ میں ورسٹائل ہاجرہ یامین انیسہ کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ ان کے ساتھ باکمال فنکار ثانیہ سعید، شمیم ہلالی، اریز احمد، شہزاد نواز، عدنان شاہ ٹیپو، عدنان جیلانی اور کاشف حسن اپنے فن کے جوہر دکھارہے ہیں. ‘شناس’ کی پروڈکشن کا معیار انتہائی اعلیٰ ہے جو چینل کی بصری کشش اور زبردست کہانیوں کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

    اپنے بہترین اسکرپٹ اور یسریٰ رضوی کی ماہرانہ ہدایات کے ساتھ اس ڈرامہ سیریز کو ناظرین کی بے حد پذیرائی حاصل ہوگی۔”ڈرامہ ‘شناس’کی کہانی انیسہ کے جذباتی سفر پر مبنی ہے جو وہ اپنی شناخت اور اپنے اصل رشتے کےکھوج میں طے کرتی ہے۔” کہانی کچھ پرانے راز افشا کرتی ہے اور فیملی کے ناشکن بندھن کے امتحان لیتی ہے۔ یہ کرداروں کی خودشناسی، لچک اورآگے بڑھنے کی داستان ہے. ڈرامے کی ڈائریکٹر یسریٰ رضوی کہتی ہیں کہ "بلاشبہ فیملی ڈرامہ ہماری دنیا کی روایت کا خاص حصہ ہے لیکن میرا یقین ہے شائقین کو یہ ڈرامہ ضرور پسند آئیگا.

    بول میں زینب کا کردار حمائمہ ملک کو میں‌ نے دلوایا ایمان علی

    میری منگنی ارینج تھی شادی لو میرج تھی بہروز سبزواری

    عائشہ عمر نے اپنی خواہش بتا دی

  • ہاجرہ یامین کی آنے والی ڈرامہ سیریل ونڈر لینڈ کا ٹریلر جاری

    ہاجرہ یامین کی آنے والی ڈرامہ سیریل ونڈر لینڈ کا ٹریلر جاری

    ہاجرہ یامین کی آنے والی ڈرامہ سیریل ونڈر لینڈ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے.یہ سیریز ناظرین کو ایک ایسے جذباتی سفر پر لے جائے گی جہاں ایک پرجوش نوجوان اپنے خوابوں کے حصول کی کوششیں کررہا ہے جس کیلئے وہ کبھی محبت کے پیچیدہ راستوں سے گزرتا ہے اور کبھی خود کو بدلتا ہے۔ باصلاحیت لکھاری ردا بلال کی کہانی ونڈرلینڈ میں روحیل، جس کا کردار فہدشیخ نے بڑی خوبصورتی سے ادا کیاہے، جو اپنی شدید خواہشات کو پورا کرنے کی دھن میں نکلتا ہے۔اس سفر میں بے شمار رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے آخر وہ ایک ایسے مقام پر پہنچتا ہے جہاں اس

    کو اپنے خوابوں کے حصول کی سخت جدوجہداور اپنی محبت کے درمیان ایک کشمکش میں گرفتار ہوجاتا ہے۔فہد کے ساتھ کاسٹ میں ہاجرہ یامین بھی شامل ہیں جو ناظرین کو مسحور کردینے والے سنہری کے کردارمیں روحیل کی ہم سفر بن جاتی ہیں۔مشہورفلم ساز سہیل جاوید نے نہایت مہارت کے ساتھ زندگی کو ایک پرکشش روپ میں پیش کیا ہے، جبکہ انہوں نے شو کے پروڈیوسراور ڈائریکٹر کے طور پر بھی اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔جاوید کی غیرمعمولی صلاحیتوں نے کہانی کے شاندار بیانیے کو اس بات کی ضمانت بنادیاہے کہ ناظرین ونڈرلینڈ کی پرکشش دنیا میں کھو کر رہ جائیں گے۔

  • حاجرہ یامین کا خواتین کے لئے اہم پیغام

    حاجرہ یامین کا خواتین کے لئے اہم پیغام

    اداکارہ حاجرہ یامین جو جو زیادہ تر سنجیدہ کردار کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں ، انہوں نے خواتین کے نام ایک اہم پیغام دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اگر شوہر بے عزتی کرنے والا ہو تو اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہیے اسکو چھوڑ دیں، انہوں نے تو یہاں تک کہا ہے کہ اگر شوہر پہلی بار میں بے عزتی کرے تو اسکو فورا چھوڑ دیں کیونکہ جو ایک بار بے عزتی کرے گا وہ بار بار کرےگا. انہوں نے کہا کہ لڑکیاں شادی کے بعد تمام گھر کی ذمہ داری نبھاتی ہیں اور سارے کام کرتی ہیں اس سارے سلسلے میں وہ خود پر توجہ دینا بھول جاتی ہیں، خواتین کو ایسا نہیں‌کرنا چاہیے بلکہ

    خود پر جتنا ہو سکے دھیان دیں زیادہ نہیں تو دن میں ایک گھنٹہ ہی اپنے لئے نکال لیں. انہوں نے کہا کہ بعض خواتین ملازمت بھی کرتی ہیں اور گھر کو بھی دیکھتی ہیں ایسی خواتین قابل تعریف ہیں جو یہ دونوں کام ایک ساتھ کررہی ہوتی ہیں. خواتین شادی کے تعلق میں زیادہ قربانی دیتی ہیں. اداکاری میرا جنون ہے اوریہ جنون مرتے دم تک میرے ساتھ رہے گا، بلکہ میں تو یہ کہوں گی کہ میں آخری سانس تک اداکاری کروں گی.انہوں نے کہا کہ مجھے کامیڈی کردار بھی پسند ہیں ملیں گے تو ضرور کروں گی.