Baaghi TV

Tag: haroon kadwani

  • میرا اور فیروز خان کا موازنہ سمجھ سے باہر ہے ہارون کادوانی

    میرا اور فیروز خان کا موازنہ سمجھ سے باہر ہے ہارون کادوانی

    سینئر اداکار عبداللہ کادوانی کا بیٹا ہارون کادوانی کو آج کل بہت پسند کیا جا رہا ہے ان کی اداکاری اور سٹائل کو بہت سراہا جا رہا ہے. انہوں نے انڈسٹری میں آتے ہی اپنا نام اور مقام بنا لیا ہے. ان کے بارے میں‌کہا جاتا ہے کہ ان کی شکل اداکار فیروز خان کے ساتھ ملتی ہے. اور اگر ان کو دیکھا جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے فیروز خان ہے. ہارون کادوانی نے اپنے اور فیروز خان کے موازنے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اپنی شخصیت ہے اور فیروز خان کی اپنی شخصیت ہے ہم دونوں ایک دوسرے سے یکسر الگ ہیں تو پھر ہمارا موازنہ کیوں کیا جاتا ہے، ہمارا ہر وقت موازنہ کیاجانا میری سمجھ سے بالا تر ہے.

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سوچ لینا کہ میں کسی کی جگہ لے لوں گا، یہ بہت خودغرضی والی سوچ ہے، کوئی بھی مثبت آدمی اس طرح کی سوچ نہیں رکھ سکتا، بلکہ” میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ سب کو کامیابی دے، جتنے لوگ بھی محنت کررہے ہیں، ان کو اس کا صلہ ملے، عزت دینے والی اللہ تعالی کی ذات ہے”. یاد رہے کہ ہارون کادوانی اور فیروز خان کا بہت زیادہ موازنہ کیا جا رہا ہے. اور شاید یہ موازنہ ہارون کو پسند نہیں آیا .

     

     

    شری انصاری نے نادیہ افگن کی کس بات سے ناراضگی کا اظہار کر دیا

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

    سحر خان خوبصورتی اور زہانت کا متزاج ہیں حمزہ سہیل

  • نادیہ خان نے کس اداکار کو ڈرامے نہیں‌ فلمیں کرنے کی تجویز دیدی ؟‌

    نادیہ خان نے کس اداکار کو ڈرامے نہیں‌ فلمیں کرنے کی تجویز دیدی ؟‌

    نادیہ خان آج کل ڈراموں پر اپنی رائے دیتی ہوئی نطر آتی ہیں ،پچھلے دنوں انہوں نے وہاج علی کو لیا آڑھے ہاتھوں اور مشورہ ہی دے ڈالا کہ انہیں تیرے بن ڈرامہ نہیں‌کرنا چاہیے تھا کیونکہ اس میں ان کے لئے کرنے کو کچھ ہے ہی نہیں وہ ہر سین میں بت بن کر کھڑے ہوئے ہیں، لیکن نادیہ خان نے سینئر اداکار و پرڈیوسر عبداللہ کادورانی کے بیٹے ہارون کادوانی کی جم کر کر دی ہے تعریف ، انہوں نے ہارون کے ڈرامہ جھوم کی بہت تعریف کی اور کہا کہ ہارون نے اس میں بہت اچھی اداکاری کی ہے، اور ہارون تو بہت خوش قسمت ہے کہ اسکو اتنے اچھے سینزکرنے کو

    مل رہے ہیں ، ہارون کے حصے میں‌اچھے ڈرامے آرہے ہیں، ہارون آنے والے وقتوں کا سٹار ہے ، میرے حساب سے اسکو ڈرامے نہیں فلمیں کرنی چاہیں. انہوں نے کہاکہ ہارون‌کی اداکار دیکھ کر فخر مھسوس ہوتا ہے کہ ہمارے ہاں‌کتنے اچھے اداکار ہیں جو حقیقت کے قریب اداکاری کرکے ہم جیسوں کو بھی چونکا دیتے ہیں، نادیہ خان نے کہاکہ ہارون کو ڈرامے چھوڑ کر فلموں پر توجہ دینی چاہیے وہ بڑی سکرین پر بڑوں بڑوں کو پیچھے چھوڑ دے گا.