Baaghi TV

Tag: heema malini

  • منفی کردار نہیں کروں‌گی ہیما مالنی کا اعلان

    منفی کردار نہیں کروں‌گی ہیما مالنی کا اعلان

    بالی وڈ انڈسٹری کی ڈریم گرل کہلائی جانے والی اداکارہ ہیما مالنی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں اب فلموں میں‌کام کرنے کے لئے تیار ہوں ، لیکن اس بار میری شرائط ہیں اور پہلی اور بہت ہی پرزور شرط یہ ہے کہ میں فلموں میں نیگیٹیو کردار نہیں کروں گی، نیگیٹیو کردار میری شخصیت سے میل نہیں کھاتے لہذا میں منفی کردار نہیں کروں گی . انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی کسی کا برا چاہا ہی نہیں تو کیسے منفی کردار قبول کر لوں. انہوں نے فلم میکرز سے کہا کہ برائے مہربانی میرے پاس وہ کردار لیکر آئیں جن میں مثبت میسج ہو، اور وہ کردار میری شخصیت کے ساتھ میل بھی کھاتےہوں. اداکارہ نے کہا کہ میرا ایک امیج ہے اور میں اس امیج کو کیرئیر کے اس موڑپر بالکل بھی خراب نہیں کرنا چاہتی.

    ”اداکارہ نے مزید کہا کہ اس وقت اچھا کام ہو رہا ہے اور آرٹسٹ کا فن کبھی نہیں مرتا لہذا فنکار تو آخری سانس تک کام کرتا رہتا ہے”، میں بھی اپنی آخری سانس تک کام کرتی رہوں گی، ہیما مالنی نے کہا کہ کردار پاور فل ہو تو اسکو کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا. لہذا میں کام کرنے کے لئے تیار ہوں پرڈیوسرز مجھے مثبت کردار دیں.

  • دھرمیندر کی پہلی بیوی سے نہیں ملی لیکن اسکی عزت کرتی ہوں ہیما مالنی

    دھرمیندر کی پہلی بیوی سے نہیں ملی لیکن اسکی عزت کرتی ہوں ہیما مالنی

    بالی وڈ‌ اداکارہ ہیما مالنی جنہیں سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی شادی میں مدعو نہیں‌ کیا گیا تھا ، کہا جا رہا ہے کہ ہیما مالنی اور ان کی دونوں بیٹیاں اس پر سخت نالاں ہیں، تاہم ہیما مالنی کی بائیو گرافی کی کچھ باتیں وائرل ہو رہی ہیں، ہیما مالنی نے اپنی بائیو گرافی میں کہا ہے کہ میں نے دھرمنیدر سے شادی سے پہلے ان کی پہلی بیوی کو سوشل گیدرنگز میں‌بہت بار دیکھا وہ بہت اچھی خاتون ہیں ، لیکن شادی کے بعد کبھی بھی ان کو کہیں دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا.

    انہوں نے بائیو گرافی میں لکھا کہ میں نے شادی کے بعد کبھی ان کو نہیں‌دیکھا لیکن میں ان کی کل بھی عزت کرتی تھی اور آج بھی عزت کرتی ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”پرکاش کور نے اپنے گھر اور بچوں‌کو بہت ہی اچھے طریقے سے سنبھالا ہے اس پر میں ان کی تعریف کروں گی”. یاد رہے کہ دھرمیندر نے ہیما مالنی کے ساتھ شادی مسلمان ہو کر کی تھی. کیونکہ ہندو دھرم میں‌مرد ایک ساتھ دو بیویوں کو نہیں‌رکھ سکتا. یوں مجبورا ان کو اسلام قبول کرکے شادی کرنی پڑی. ہیما مالنی اور ان کی سوتن کبھی بھی کسی ایک جگہ اکٹھی نہیں ہوئیں نہ ہی ایسے کسی ایونٹ میں گئی ہیں.

     

    میرے سعود اور معمر رانا کے ساتھ اختلافات نہ تھے نہ ہیں شان شاہد

    شادی سے پہلے ہمارے درمیان لو نہیں تھا بس اچھی دوستی تھی حنا الطاف

     

    سرمد کھوسٹ‌اور نادیہ افگن کا چیکو مشی دا ٹرانسلیشن شو

  • ہیما مالنی کی اپنی ساس کے ساتھ پہلی ملاقات کب ہوئی ؟‌

    ہیما مالنی کی اپنی ساس کے ساتھ پہلی ملاقات کب ہوئی ؟‌

    بالی وڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی اور دھرمیندر کی لواسٹوری اور ان کی شادی بہت زیادہ فلمی ہے. دھرمیندر اور ہیما نے جب شادی کی اس وقت دھرمیندر کے چار بچے تھے ، ہیما کے گھر والے بالکل بھی نہیں چاہتے تھے کہ ان کی بیٹی کی شادی ایک شادی شدہ مرد کے ساتھ ہو. لیکن ہیما نے مجبور دل کے ہاتھوں دھرمیندر سے چھپ کر شادی کر لی. ہیما مالنی نے اپنی بائیوگرافی میں لکھا ہے کہ جب میں پہلی بار ھاملہ ہوئی تو اس وقت میری ساس کو اس بات کی خبر ہوئی اور وہ مجھے ملنے کےلئے میرے پاس ایک ڈبنگ سٹوڈیو آئیں ، وہ اپنے گھر میں کسی کو نہیں بتا کر آئیں

    تھیں کیونکہ ان کی فیملی میں مجھے پسند نہیں کیا جاتا تھا. ہیما لکھتی ہیں کہ میری ساس نے مجھے دیکھتے ہی گلے لگا کر دعا دی اور کہا کہ ہمیشہ خوش رہو. وہ مزید لکھتی ہیں میرے سسرال میں میرا کسی سے رابطہ نہیں تھا لیکن میرے سسر کی مجھ سے اور میرے گھر والوں سے بہت زیادہ بنتی تھی. وہ میرے گھر آکر میرے گھر والوں کے ساتھ ہاتھ کی کشی کیا کرتے تھے .ہیما کہتی ہیں کہ دھرمیندر کے ساتھ شادی کے لئے مجھے بہت پاپڑ بیلنے پڑے.