Baaghi TV

Tag: heer da hero

  • ہیرو بٹ کو پذیرائی دینے پر عمران اشرف مداحوں کے شکر گزار

    ہیرو بٹ کو پذیرائی دینے پر عمران اشرف مداحوں کے شکر گزار

    اداکارعمران اشرف جن کا رمضان میں ڈرامہ شروع ہوا ہیر دا ہیرو، اس ڈرامے میں عمران اشرف نے ہیرو بٹ کا کردار نبھایا ہے، عمران اشرف کے اس کردار کو انکے مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں ، ڈرامہ سپر ہٹ ہونے کے بعد عمران اشرف نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ ہیر دا ہیرو کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے ، جب یہ ڈرامہ مجھے پہلی بار آفر ہوا اور میں نے کہانی سنی تو میں نے سنتے ہی ہاں کر دی، کہانی ریفرینشنگ ہے اور ڈائیلاگز بھی بہت اچھے ہیں. عمران اشرف نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں ، اور جس مقام پر

    ہوں اپنے مداحوں کی وجہ سے ہوں، میرے مداحوں کی حوصلہ افزائی مجھے مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے. میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار کسی مختلف کردار کے ساتھ سامنے آئوں . عمران اشرف نے کہا کہ دم مستم کے بعد میری اور امر خان کی جوڑی کو جس طرح سے ہیر دا ہیرو میں سراہا گیا اس کے لئے میں‌ان کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے. یاد رہے کہ عمران اشرف کا اس سے قبل ڈرامہ رقص بسمل آن ائیر گیا تھا اسے بھی شائقین نے بے حد سراہا تھا.

  • زارا نور عباس کس اداکارہ کی دیوانی؟

    زارا نور عباس کس اداکارہ کی دیوانی؟

    ٹی وی کی معروف اداکارہ زارا نور عباس جنہوں نے اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر شوبز میں جگہ بنائی حالانکہ ان کی خالہ بشری انصاری اور والدہ اسماء عباس سمیت خاندان کے دیگر لوگ شوبز میں نام اور مقام رکھتے ہیں لیکن زارا نور عباس نے اپنے خاندان کا نام استعمال کرکے شہرت اور کام حاصل کرنے کی بجائے اپنے ٹیلنٹ سے ہر کسی کو اپنا گرویدہ کیا. زارا نور عباس کی اداکاری کے سب ہیں دیوانے لیکن وہ کس اداکارہ کی اداکاری کی ہیں دیوانی انہوں نے بتا دیا ہے. زارا نے کہا ہے کہ رمضان پلے ہیر دا ہیرو میں امر خان کی پرفارمنس حیران کر دینے والی ہے ، اس نے ثابت کر دیا ہے

    کہ وہ انڈسٹری کی بہترین اداکارہ ہیں، امر خان نے اپنے کردار کو جس طور نبھایا ہے اس سے محسوس ہوتا ہے کہ شاید ان سے بہتر یہ کردار کوئی نہیں کر سکتا تھا. زارا نور عباس نے کہا کہ مجھے امر خان پر بہت زیادہ فخر ہے ، امید ہے کہ اداکارہ آئندہ بھی اسی طرح سے شائقین سمیت ہم سب کو محظوظ کرتی رہیں گی. یاد رہے کہ امر خان نے چھوٹی سکرین کے لئے پہلا پلے لکھا ہے جو کہ آج کل آن ائیر ہے ، اس ڈرامے میں وہ اور عمران اشرف مرکزی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں .

  • ہیرو داہیرو لکھ کر امر خان نے خود پر احسان کیا ہے نادیہ خان

    ہیرو داہیرو لکھ کر امر خان نے خود پر احسان کیا ہے نادیہ خان

    سینئر اداکارہ نادیہ خان جنہوں نے اداکاری میں اپنا نام بنانے کے بعد میزبانی شروع کی ، یہاں بھی انہوں نے اپنا ایک منفرد اور الگ مقام بنایا. نادیہ خان کافی عرصے سے ڈراموں میں تو دکھائی نہیں‌دیتیں لیکن یقینا وہ ڈرامے دیکھتی ضرور ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی ، اس میں ان کے ساتھ اداکارہ امر خان بھی موجود تھیں. نادیہ خان نے امر خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے امر خان جیسی ٹیلنٹڈ لڑکی حالیہ دور میں نہیں دیکھی . اس لڑکی نے کمال انداز میں ہیردا ہیرو ڈرامہ لکھا ہے اس کے ڈائیلاگز میں‌تازگی کا احساس ہے. انہوں نے کہا کہ ورنہ تو جیسے کہانیاں یکسانیت کا شکار ہو چکی ہیں ویسے ہی ڈائیلاگز بھی یکسانیت کا شکار ہو چکے

    ہیں. لیکن امر خان نے ڈائیلاگز کو نئی روح بخشی ہے. میں سمجھتی ہوں کہ امر خان نے ہیر دا ہیرو لکھ کر خود پر احسان کیا ہے اسکو ایسا کردار کسی نے نہیں دینا تھا اور اسکی صلاھیتوں کا فائدہ نہیں اٹھانا تھا. مجھے بھی چاہیے تھا کہ امر خان کی طرح خود کےلئے کچھ لکھتی لوگوں کو میری اداکاری کی صلاحیتوں کا مزید پتہ لگ سکتا کہ میں کیا کچھ مزید کر سکتی ہوں،انہوں نے امر خان سے کہا کہ میں‌چاہتی ہوں کہ آپ لکھنے اور اداکاری کا سلسلہ جاری رکھیے.

  • امر خان ہیں بہت خوش لیکن کیوں ؟

    امر خان ہیں بہت خوش لیکن کیوں ؟

    اداکارہ امر خان جو رائٹر بھی ہیں ان کا لکھا ہوا ڈرامہ ہیردا ہیرو آج کل آن ائیر ہے ، رمضان کے اس پلے کو شائقین بہت پسند کررہے ہیں. امر خان ڈرامے کی کامیابی پر کافی خوش ہیں.امر خان نے ڈرامے کی کامیابی کے بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہیرو”بٹ”کا کردار لکھتے وقت سوچا کہ اس کی شخصیت میں ایک نجات دہندہ کی خصوصیات اور طرزعمل ہونا چاہئیے لیکن وہ محض مار دھاڑ اور جسامت پرمبنی نہ ہو، بلکہ اس کے یقین اور اصولوں میں ہو” . میں نے کوشش کی ہے کہ ڈرامے میں اہم سماجی مسائل کواجاگر کروں . میں نے خواتین کے ساتھ درشت رویّے، دہرا معیار وغیرہ دکھایا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ کہانی شائقین کو اس

    قدر پسند آئیگی . امر خان نے کہا کہ میرا مقصد مسلسل کامیڈی لکھتے رہنا نہیں ہے بلکہ ایسا کامیڈی ڈرامہ بنانااور پیش کر نا ہے جو اہم مسائل کوایک تفریحی اندازمیں پیش کرے۔واضح رہے کہ امر خان نے اداکاری کے ساتھ ساتھ رائٹنگ کی دنیا میں‌بھی اپنا نام اور مقام بنا لیا ہے. تاہم جہاں بہت سارے لوگ امر خان کی رائٹنگ کو پسند کررہے ہیں وہیں بہت سارے لوگوں‌کو ہیر دا ہیرو کی کہانی پر اعتراض بھی ہے.

  • ہیردا ہیرو شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

    ہیردا ہیرو شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

    رمضان پلے ہیر دا ہیرو شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے . ڈرامے میں مرکزی کردار امر خان اور عمران اشرف ادا کررہے ہیں . دیگر کاسٹ میں جان ریمبو،کنزا ملک، عصمت اقبال اور عثمان پیرزادہ کے نام شامل ہیں. اس ڈرامے کے زریعے جان ریمبو اور صاحبہ کے بیٹے احسن نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا ہے. امر خان ڈرامے میں ہیر جٹ کا جبکہ عمران خان بٹ کا کردار ادا کررہے ہیں. اس ڈرامے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے امر خان نے لکھا ہے ، اس میں لاہور کے کلچر کی صحیح معنوں میں نمائندگی کی گئی ہے اور ڈرامہ لاہور میں ہی شوٹ ہوا ہے. یہ ڈرامہ سیونتھ اسکائے کے مشہور پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی ہدایات صائمہ وسیم نے دی ہیں۔ہیر دا ہیرو کے

    علاوہ بھی بہت سارے رمضان کے پلیز چل رہے ہیں لیکن اس ڈرامے کو شائقین زیادہ پسند کررہے ہیں. امر خان کہتی ہیں کہ ہیر دا ہیرو 80 اور 90 کی دہائی کے ففٹی ففٹی، سونا چاندی اور انکل عرفی جیسے مشہور سچویشنل ڈراموں سے متاثر ہوکر لکھا گیا ہے. مجھے بہت خوشی ہے کہ شائقین اس ڈرامے کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں. یاد رہے کہ امر خان نے اس سے پہلے فلم دم مستم لکھی تھی اور چھوٹی سکرین کے لئے امرخان کا یہ پہلا پلے ہے.