Baaghi TV

Tag: hiba bukhari

  • حبا بخاری نے سائرہ یوسف کی جگہ لے لی

    حبا بخاری نے سائرہ یوسف کی جگہ لے لی

    معروف اداکارہ حبا بخاری کے بارے میں‌کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے سائرہ یوسف کی جگہ لے لی ہے تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل رد جس کے بارے میں شروع میں‌کہا گیا کہ اس میں‌شہریار منور اور سائرہ یوسف کام کریں گے ، اس ڈرامے کا ٹیزر بھی ان دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام پر شئیر کیا تھا ، لیکن حیران کن طور پر اب شہریار منور کے ساتھ سائرہ یوسف اس ڈرامے کا حصہ نہیں ہوں گی ان کی جگہ اب حبا بخاری کام کریں گی. یہ ڈرامہ اے آر وائی پر نشر ہو گا. ڈرامہ سیریل رد یوں سائرہ یوسف کی بجائے حبا بخاری کے حصے میں آ گیا ہے.

    ”سائرہ یوسف کیوں اس پراجیکٹ سے الگ ہوئیں اس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں”. یاد رہے کہ سائرہ یوسف اور شہریار منور کا ایک فوٹو شوٹ بھی سامنے آیا تھا جس پر خاصی تنقید کی گئی تھی . اس شوٹ کے بعد ان دونوں کو ایکساتھ دیکھنے کےلئے ان کے مداح بے تاب تھے لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہےکیونکہ ڈرامہ سیریل رد میں سائرہ کو حبا ریپلیس کر چکی ہیں.

    رابی پیرزادہ کے آفس میں چوری ہو گئی

    شہروز سبزواری کی سالگرہ اہلیہ صدف کا خوبصورت سوشل میڈیا نوٹ

    کینڈین شہریت چھوڑ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے اکشے کمار

  • جسمانی طور پر معذور ہونے والی لڑکیوں کے مسائل کو کہانیوں کی صورت میں دکھانے کی ضرورت ہے حبا بخاری

    جسمانی طور پر معذور ہونے والی لڑکیوں کے مسائل کو کہانیوں کی صورت میں دکھانے کی ضرورت ہے حبا بخاری

    اداکارہ حبا بخاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ خواتین کے بہت سارے مسائل ہیں جن پر بات ہی نہیں کی جاتی نہ ہی ان پر ڈرامے بنائے جاتے ہیں، ہمارے معاشرے میں بہت ساری ایسی لڑکیاں ہیں جو جسمانی طور پر معذور ہوجاتی ہیں، معذور ہونے کے بعد ان کے بہت سارے مسائل ہوتے ہیں جن کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن ہوجاتی ہے، ان کوئی رشتہ نہیں آتا ان کو کوئی اپنانے کو تیار نہیں ہوتا ، اگرکوئی اپنائے بھی تو صورتحال یہ ہوتی ہے کہ اس لڑکی کو اپنی ہی زندگی بوجھ لگنے لگتی ہے.

    ایسے دیگر موضوعات سے ہماری سوسائٹی بھری پڑی ہے ، ان پر لکھا جانا چاہیے ، مسائل ڈسکس کئے جانے چاہیے. ضروری نہیں ہر ڈرامہ روایتی کہانی ہو تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ. انہوں نے کہاکہ ”میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے کردار ایسے ہوں کہ جو دوسروں کو موٹیویشن دیں”، لیکن ایسے کردار کم کم لکھے جاتے ہیں، لہذا ہمیں‌جو چوائس دی جاتی ہے اسی میں رہتے ہوئے ہمیں بھی کرداروں اور کہانیوں کا انتخاب کرنا پڑتا ہے.یاد رہے کہ حبا بخاری وہ اداکارہ ہیں‌جنہوں نے نہایت کم عرصے میں‌اپنا نام اور مقام بنایا، انہوں نے اریز احمد جو کہ ان کا ساتھی اداکار ہے کے ساتھ شادی کی.

    میرا اور فیروز خان کا موازنہ سمجھ سے باہر ہے ہارون کادوانی

    خواتین کے لئے بہترین کردار کس نے لکھے ؟ حنا خواجہ بیات نے بتا دیا

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

  • گھر اور کام میں کسی ایک کو چننا پڑا تو حبا کیا کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    گھر اور کام میں کسی ایک کو چننا پڑا تو حبا کیا کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    اداکارہ حبا بخاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ عورتوں میں یہ خوبی ہوتی ہے کہ وہ گھر اور باہر دونوں کو مینج کر لیتی ہیں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر میرے پاس یہ آپشن آئے کہ میں گھر اور کام میں سے کسی ایک کا انتخاب کروں تو میں دونوں کا انتخاب کروں گی اور دونوں کو ایک ساتھ مینج کرنے کی کوشش کروں گی، انہوں نے کہا کہ اگر میرے گھر میں کوئی پارٹی ہو اور میری شوٹنگ بھی چل رہی ہو تو ایسا نہیں ہے کہ میں کوئی ایک کام چھوڑ دوں گی، بلکہ اپنی شوٹنگ ڈائریکٹر سے کہہ کر جلدی کر لوں گی اور گھر کے ایونٹ میں

    شرکت ضرور کروں گی چاہے وہ دوسرے ہی شہر میں‌کیوں نہ ہو.انہوں نے کہا کہ خدا نے عورتوں کو بہت ساری صلاحیتوں سے مالا مال کر رکھا ہے. انہوں نے کہا کہ میں جوائنٹ فیملی میں رہنا پسند کرتی ہوں ، مجھے اچھا لگتا ہے فیملی ممبرز کا اردگرد ہونا ان کے ساتھ مل جل کر رہنا. یاد رہے کہ حبا بخاری نے اپنے ساتھی اداکار آریز احمد کے ساتھ شادی کی اور دونوں ایک خوشگوارنجی زندگی بسر کررہے ہیں. شادی کے بعد حبا نے کام نہیں چھوڑا.

  • اور جب حبہ بخاری نے اپنے والد کے ساتھ جھوٹ بولا

    اور جب حبہ بخاری نے اپنے والد کے ساتھ جھوٹ بولا

    چھوٹی سکرین کی اداکارہ حبہ بخاری اور عاریض احمد نے محبت کی شادی کی ، انہوں نے ایک ساتھ ڈراموں میں کام بھی کیا ان کی آن سکرین جوڑی کافی سراہی گئی ، لیکن جلد ہی یہ حقیقی زندگی کی بھی جوڑی بن گئی. حبہ بخاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں عاریض کے ساتھ بہت خوش ہوں، ہم کبھی کبھی ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کرتے رہتے ہیں، میری جب شادی ہوئی توشروع شروع میں ، میرے والد ایک دن مجھے فون کررہے تھے میں‌کسی وجہ سے فون نہ اٹھا سکی ، فون اٹھایا تو انہوں نے کہا کہ بیٹا کہاں ہو فون کیوں نہیں اٹھا رہی تو میں نے

    مذاق میں جھوٹ بول دیا کہ عاریض مجھ سے گھر کے کام کرواتا ہے صبح سے کپڑے برتن دھو رہی تھی تو اس پر میرے والد نے کہا کہ ٹھیک ہے تمہارا گھر ہے کرو کام ، عاریض اس وقت میرے پاس ہی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تمہارے والد کو تم بتائو کہ تم مذاق کررہی تھی ورنہ ان کے دل میں‌رہ جائیگا کہ بیٹی پر ظلم ہو رہا ہے اور شوہر اچھا نہیں ہے، حبہ نے کہا کہ جب عاریض نے مجھے ایسا کہا تومیں نے محسوس کیا کہ ہاں ٹھیک کہہ رہا عاریض میرے پاپا کے دل میں‌ایسی بات آسکتی ہے. یوں مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا.