Baaghi TV

Tag: hina dipazeer

  • بشری انصاری کے ساتھ میرا موازنہ انکے ساتھ زیادتی ہے حنا دلپذیر

    بشری انصاری کے ساتھ میرا موازنہ انکے ساتھ زیادتی ہے حنا دلپذیر

    سینئر اداکارہ حنا دلپذیر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا موازنہ بشری انصاری کے ساتھ کرنا میرے لئے تو اعزاز کی بات ہے لیکن بشری انصاری کے ساتھ یقینا یہ زیادتی ہے. انہوں نے کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں سب اپنے والد کی سپورٹ کی وجہ سے ہوں، جب مجھے طلاق ہوئی تھی اس وقت میری تعلیم صرف انٹر تھی اور میں نے ریڈیو کے لئے ڈرامہ لکھا اس کے بعد ٹی وی کے لئے لکھا بس وہیں سے میرے لئے کام کے راستے کھلے. انہوں نے کہا کہ جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہے ، یہ انسان کو وقت گزرنے کے ساتھ سمجھ لگتی ہے . حنا دلپذیر نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں.

    کیونکہ ”مجھے لوگ بہت محبت کرتے ہیں اور بعض اوقات تو لوگوں کی محبت دیکھ کر میں لرزہ کر رہ جاتی ہوں،” اللہ تعالی نے مجھ پر بہت کرم کیا ہے. میں نے کبھی کسی کے لئے منفی جذبہ نہیں رکھا ،ہمیشہ دوسروں کا اچھا سوچا یہی وجہ ہے کہ میرے لئے راستے آسان ہوتے گئے اور مجھے کامیابیاں‌ملتی گئیں.میں آج کیرئیر کے جس بھی موڑ پر ہوں بہت خوش ہوں.میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کامیڈین بنوں گی بس کردار ملتے گئے تو کامیڈین کا امپریشن بنتا گیا.

     

    میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

    آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

  • منی بیگ گارنٹی میں حنا دلپذیر کا کردار کیسا ہے؟‌

    منی بیگ گارنٹی میں حنا دلپذیر کا کردار کیسا ہے؟‌

    اداکارہ حنا دلپذیر جن کا ڈرامہ سیریل قدوسی صاحب کی بیوہ اور بلبلے آج بھی پسند کیا جاتا ہے ، انہوں نے ڈراموں میں ایسے کردار نبھائے ہیں کہ جو لوگوں کے ذہنوں پر ہمیشہ ہی نقش رہیں گے. حنا دلپذیر کا کیرئیر ایسے کرداروں اور پراجیکٹس سے بھرا پڑا ہے جسے شائقین ان کی پہچان سمجھتے ہیں. ویسے تو حنا دلپذیر نے بہت سارے ایسے ڈائریکٹرز اور پرڈیوسرز کے ساتھ کام کیا جو بہت ہی نامور ہیں اور جنہیں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے لیکن حنا کو کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہش تھی ، جی ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ حنا کس کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھیں ، حنا

    دلپذیر نے اپنے ھالیہ انٹریو میں کہا ہے کہ میری شدید خواہش تھی کہ میں ڈائریکٹر فیصل قریشی کے ساتھ کام کروں اور منی بیک گارنٹی میں ان کے ساتھ کام کرکے یہ خواہش پوری ہو گئی ہے .میرا اس فلم میں کردار ایک سندھی لڑکی کا ہے جس کی شادی اپنے سے کم عمر کے لڑکے ساتھ ہوجاتی ہے ، اس کے بعد کیا مسئلے مسائل ہوتے ہیں یہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے. حنا نے کہا کہ میں آج جو بھی اپنے مداحوں کی وجہ سے ہوں. میں منی بیک گارنٹی میں اپنے کردار کو لیکر بہت زیسادہ پرجوش ہوں.