Baaghi TV

Tag: hira mani

  • کرینہ کپور کی بہت بڑی مداح تھی حرا مانی کا اعتراف

    کرینہ کپور کی بہت بڑی مداح تھی حرا مانی کا اعتراف

    معروف اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ میں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی دیوانی ہوا کرتی تھی ، وہ جو پہنتی تھی جس طرح کا میک اپ کرتی تھی میں‌اسکو کاپی کیا کرتی تھی. میں کرینہ کی خوبصورتی سے بہت متاثر تھی وہ اداکاری بھی بہت اچھی کیا کرتی تھی. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اداکاری باقاعدہ کہیں سے بھی نہیں سیکھی. میں نے جو کچھ سیکھا ہے ٹی وی سے ہی سیکھا ہے ، ٹی وی ہی میرا استاد ہے. انہوں نے کہا کہ سینئرز نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے. اور میں‌آج جس بھی مقام پر ہوں اس میں‌سینئرز کا بہت بڑا کردار ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ ”مانی کے ساتھ شادی محض اتفاق تھا ”وہ میری دوست کے ساتھ بات کیا کرتے تھے ، مجھ سے ان کی ملاقات ہوئی تو ہماری دوستی ہو گئی اس کے بعد ہم نے شادی کا فیصلہ کیا اور آج ایک خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری کرنا اچھا لگتا ہے. جب تک میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہیں میں کام کرتی رہوں گی . حرا مانی نے کہا کہ مجھے کامیڈی بہت اچھی لگتی ہے” اگر مجھے کامیڈی کردار مسلسل ملتے رہیں تو میں‌مسلسل کرتی رہوں گی”.

    ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

  • جس نے بھی شادی میں نہیں بلایا اسکی طلاق ہو گئی حرامانی

    جس نے بھی شادی میں نہیں بلایا اسکی طلاق ہو گئی حرامانی

    ٹی وی کی معروف اداکارہ حرامانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ مجھے شادیوں میں جانے کا بہت زیادہ شوق ہے . اور جس جس شوبز شخصیت نے مجھے اپنی شادی میں نہیں بلایا اس کی شادی نہیں چلی اور طلاق ہو گئی ، میں نے بالکل اپنی شوبز شخصیات جنہوں نے مجھے شادی میں نہیں بلایا ان سے گلہ شکوہ کیا تھا ، وہ کون تھے جنہوں نے مجھے شادی میں نہیں بلایا میں انکا نام نہیں‌لوں گی. حرامانی سے جب سوال کیاگیا کہ اگر آپ کو آسکر ایوارڈ میں جانا ہو اور اسی دن ایک شادی کی تقریب میں بھی جانا ہو تو آپ آسکر کو چھوڑ کر شادی میں جانا پسند کرتی ہیں ایسا کیوں تو انہوں نے پرزور انداز میں کہا کیونکہ مجھے شادیوں میں جانا پسند ہی بہت ہے تو کیا کروں.

    اسی انٹرویو میں انہوں نے اپنے شوہر کے متعلق بھی ایسا بیان دیا کہ جس کے بعد سوشل میڈیا پر کافی چرچے رہے . ”حرامانی نے اس انٹرویو کے بعد ایک سوشل میڈیا پوسٹ لگائی جس میں ہرتیک روشن کو 6 حسین شوبز ہیروز کا مجموعہ قرار دیا ”اور کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ میری شادی مانی کے ساتھ ہوئی . مانی میری کل بھی پسند تھا اور آج بھی پسند ہےاور رہے گا.

    میرے بارے میں ارجن کپور کے حوالے سے بکواس لکھا جا رہا ہے کوشا کپیلا

    اننیا پانڈے کس سینئر اداکارہ کی شخصیت سے متاثر ہیں ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    راکھی کی نازیبا وڈیو کبھی نہیں بنائیں عادل کا دعوی

  • سوچ سمجھ کر بولنا سیکھ لیا ہے حرامانی

    سوچ سمجھ کر بولنا سیکھ لیا ہے حرامانی

    اداکارہ حرامانی جو اکثر فلمسٹار میرا کی طرح کچھ نہ کچھ ایسا بول دیتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر انکی شامت آجاتی ہے ، متعدد مرتبہ ایسا ہوا کہ حرا نے کچھ کہا اور بعد میں ان کی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ کلاس لگائی گئی. حرامانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ سے بہت کچھ سیکھاہے ، اب میں سوچ سمجھ کر بولتی ہوں پہلے جو دل میں آتا تھا بول دیتی تھی ، لیکن اب ایسا نہیں ہے.

    ”سوشل میڈیا پر اتنی ٹرولنگ ہوتی ہے کہ جب تک آپ تکیے میں‌منہ چجھپا کر روئیں نہ لوگ پیچھا نہیں چھوڑتے، ” انہوں نے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ میں نے کبھی سوچ سمجھ کر نہیں بولا جو کہ بہت ہی غلط ہے. مجھے سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے، حرامانی نے کہا کہ آرٹسٹوں کو کیوں عقل کل سمجھا جاتا ہے بھئی ان سے بھی تو غلطی ہوسکتی ہے، لیکن ان کی ایسی ٹرولنگ کی جاتی ہے سوشل میڈیا پر کہ وہ پریشان ہو کر رہ جاتا ہے،یاد رہے کہ حرا اداکار مانی کی اہلیہ ہیں اور انہوں نے بہت کم عرصے میں اپنی پہچان بنائی ان کے کریڈٹ پر میرے پاس تم ہو جیسے ڈرامے ہیں.

     

    یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

    شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

    سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

  • حرا مانی جنئوئن ہے نادیہ افگن

    حرا مانی جنئوئن ہے نادیہ افگن

    سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے جب سے حال ہی میں انٹرویو دیا ہے وہ ہیں کنٹرورسی کی زد میں. انہوں نے اپنے انٹرویو میں‌جہاں یمنی زیدی کو اور ریٹیڈ کہا وہیں انہوں نے حرامانی کی کھل کر تعریف کر دی. انہوں نے کہا کہ‌ حرا مانی سے میں لو کرتی ہوں وہ بہت جینوئن ہے وہ جیسی ہے ویسی ہی سب کے سامنے آتی ہے، بلکل بھی وہ فیک نہیں ہے. اس کے دل میں جو ہوتا ہے وہ کہہ دیتی ہے. میں اسی لئے اسکو بہت محبت کرتی ہوں.

    انہوں نے کہا کہ یہاں بہت ساری ایسی اداکارائیں ہیں جو بنتی ہیں ، وہ وہ نہیں ہوتیں، انہوں نے کہا کہ لیکن ”حرا مانی میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے وہ زبردست اداکارہ اور انسان ہیں” یاد رہے کہ نادیہ افگن کا حالیہ انٹرویو مسلسل تنقید کی زد میں ہے اور اس کا ہر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے. یاد رہے کہ نادیہ سینئر اداکارہ ہیں انہوں نے جواد احمد کا پہلا گانا او کیندی اے سئیاں میں تیری آں ، میں بطور ماڈل کام بھی کیا تھا.

     

    گھوڑی ، وینیو ، مینیو سب تیار ہے بس دلہن مل جائے کارتک آریان

    میں نے بھابھی کے چہرے کی سرجری نہیں کی فضیلہ عباسی

    17 سال کی عمر میں پہلا آڈیشن دیا تو ڈائریکٹر سے محبت ہو گئی سارا عمیر

  • چالیس سال پرانے گھر میں‌شوٹنگ کی حرامانی

    چالیس سال پرانے گھر میں‌شوٹنگ کی حرامانی

    اداکارہ حرا مانی جن کی اس عید پر پہلی فلم تیری میری کہانیاں‌ ریلیز ہوئی ہے ، اس فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت مزا آیا، لیکن ہم نے جہاں شوٹنگ کرنی تھی وہ گھر چالیس سال سے کھلا ہی نہیں تھا، ہم نے وہ گھر جا کر کھولا شوٹنگ کی غرض سے لیکن اس گھر میں مٹی ہی مٹی تھی ہر طرف ، ہمیں الرجی بھی ہوئی ہماری طبیعت بھی خراب ہوئی لیکن کام تو کام ہے ہم نے کیا اور خوب مزا بھی آیا ،

    انہوں نے کہا کہ جس انسان کے پاس گھر نہ ہو وہ بہت مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے اور اسی قسم کی مشکلات فلم میں دکھائی گئی ہیں، فلم میں وہ سب کچھ ہے جس سے ایک عام آدمی خود کو جوڑ سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے اگر مزید بھی اچھے سکرپٹس ملتے رہے تو میں یقینا فلمیں کروں‌گی لیکن اس فلم کی کامیابی کو فی الوقت انجوائے کررہی ہوں. یاد رہے کہ تیری میری کہانیاں میں تین کہانیاں ہیں‌لیکن نبیل قریشی کی فلم جس میں حرا اور مانی ہیں ان کو سب سے زیادہ وقت دیا گیا ہے یعنی ان کی مووی ایک گھنٹے کی ہے.

     

     

    میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

    فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

    گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا

  • عروہ ایک سین کروا چکی تھی جب مجھے میرے پاس تم ہو کا کردار ملا حرا مانی

    عروہ ایک سین کروا چکی تھی جب مجھے میرے پاس تم ہو کا کردار ملا حرا مانی

    میرے پاس تم پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ کا وہ ڈرامہ ہے جس نے بے حد مقبولیت حاصل کی ، اس ڈرامے کے ڈائیلاگز اور تمام اداکاروں نے شائقین کی خوب داد پائی. اس میں ایک کردار ایسا بھی تھا جس کے بارے میں حرا مانی کا دعوی ہے کہ انہیں ملا اور تب ملا جب عروہ حسین ایک سین شوٹ کروا چکی تھی . حرا مانی کہتی ہیں کہ میرے سے پہلے یہ کردار عروہ حسین کے پاس تھا ، ایک سین شوٹ کروانے کے بعد انہوں نے اس کردار کو کرنے سے منع کر دیا ، انہوں نے کیون یہ کردار چھوڑا اس چیزکا تو مجھے علم نہیں ہے. لیکن جب مجھے یہ کردار ملا تو میرے

    بھی کچھ تحفظات تھے لیکن مجھے ہمایوں سعید اور ندیم بیگ نے قائل کیا کہ یہ کردار بہت اچھا ہے تمہیں بہت شہرت دے گا ہماری بات مانو اور کر لو ان کی بات پہ بھروسہ کرتے ہوئے میں نے یہ کردار کر لیا اور وہی ہوا یہ کردار عوام میں بہت مقبول ہو گیا. اور مجھے فخر ہے کہ میں اس ڈرامے کا حصہ بنی. مجھے ندیم بیگ اور ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا ، اور ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہائوس میں بننے والے بہت سے ڈراموں حصہ بن چکی ہوں.

  • میرے بھائیوں نے کبھی مجھے بہن کی کمی محسوس نہیں ہونے دی حرامانی

    میرے بھائیوں نے کبھی مجھے بہن کی کمی محسوس نہیں ہونے دی حرامانی

    ٹی وی اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی ہے اس کا کیپشن انہوں نے کچھ یوں لکھا ہے کہ میرے بھائیوں نے کبھی مجھے بہن کی کمی محسوس نہیں ہونے دی ، اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھائی حرا کو کنگن پہنا رہا ہے دوسرا بھائی جوتا پہنا رہا ہے ، اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حرا مانی کے بھائی واقعتا ان سے بہت محبت کرتےہیں. حرا مانی نے یہ تصویر جب سوشل میڈیا پر شئیر کی تو ان کے مداحوں نے اس تصویر کو بہت سراہا اور خوبصورت کمنٹس کئے. اس پوسٹ پر حرا مانی کے شوبز کے

    ساتھیوں نے بھی کمنٹس کئے اور ان کو دعا دی کہ ہمیشہ آپ سب بہن بھائیوں کا پیار بنا رہے.واضح رہے کہ حرامانی بہت ہی خوش مزاج لڑکی ہیں وہ ہر وقت ہنستی مسکراتی رہتی ہیں گوکہ ڈراموں میں وہ روتی دھوتی نظر آتی ہیں لیکن وہ ذاتی زندگی میں کافی چلبلی ہیں. وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں. اور کبھی کبھار تنقید کی زد میں بھی آجاتی ہیں. لیکن حرامانی تنقید کرنے والوں کو خاطر میں نہیں لاتیں.

  • حرامانی نے اپنا نیا گانا یاریاں ریلیز کر دیا

    حرامانی نے اپنا نیا گانا یاریاں ریلیز کر دیا

    حرامانی جنہیں اداکاری کے میدان میں بہت زیادہ پسند کیاجاتا ہے انہوں نے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں ٹیچر کا کردار کرکے شائقین کے دل جیت لئے. حرامانی کو اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا بھی شوق ہے انہوں نے حال ہی میں اپنا نیا گانا یاریاں ریلیز کیا ہے. اپنی برتھ ڈے کے موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں کو گانے کی صورت میں تحفہ دیا ہے. حرامانی کے نئے گیت کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. حرامانی نے یاریاں گیت کو بہت ہی پرفیکٹ انداز میں گایا ہے. اس سے پہلے بھی حرامانی نے فراری گانا گایا تھا جسے بے حد پسند کیا گیا تھا. حرامانی اکثر ملک میں

    اور ملک سے باہر کنسرٹس کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں. حرامانی اس حوالے سے کہتی ہیں کہ مجھے گانا گانے کا بچپن سے ہی شوق تھا اور میرے والد نے میری بہت حوصلہ افزائی کی اور اب مانی مجھے کہتے ہیں کہ تم کو گائیکی میں دلچپسی ہے تو تمہیں گانا چاہیے. حرامانی کہتی ہیں کہ میں اپنے مداحوں کے لئے گاتی ہوں جب تک میرے مداح چاہیں گے میں نہ صرف اداکاری کروں گی بلکہ گیت بھی گائوں گی. یاد رہے کہ حرامانی کا اس وقت ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکارائوں ہوتا ہے.

  • حرا مانی اور نبیل قریشی و دیگر اپنے ساتھ ہوئے حادثے پر شدید پریشان

    حرا مانی اور نبیل قریشی و دیگر اپنے ساتھ ہوئے حادثے پر شدید پریشان

    کراچی میں جمشید کوارٹرز کے علاقے میں حرامانی ، نبیل قریشی و دیگر شوٹنگ کررہے تھے دو دن قبل اسی علاقے کے علاقہ مکینوں نے ڈرامے کے پچاس پر مشتمل کرو کو گھیر لیا اور ان کو شدید مارا پیٹا اور ان سے ان کے موبائل چھین لئے. ان کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں . جمشید کوراٹرز کے قریبی تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ساتھ ایس ایچ او کو بھی معطل کر دیا گیا ہے. کہا جا رہا ہے کہ لوگوں کو ایک ہجوم تھا جو ڈرامے کے پورے کرو پر ٹوٹ پڑا . حرامانی شدید صدمے کی حالت میں ہیں ان سب کا کہنا ہے کہ بھپرے ہوئے ہجوم سے ہمارے

    لئے خود کی جان بچانا مشکل ہو گیا تھا. ہمارے پاس جو پیسے موبائل تھے وہ سب چھین لیا گیا ہے. ہمارے ساتھ یہ سب کیوں کیا گیا ہے ہم سمجھنے سے قاصر ہیں اتنا عرصہ ہو چکا ہے ہمیں شوٹنگ کرتے ہوئے کبھی پہلے ایسا نہیں ہوا جو کچھ اب ہوا ہے. نبیل قریشی نے کہا کہ کیا ہم جنگل میں رہ رہے ہیں جہاں کوئی قانون نہیں ہے. آرٹسٹوں پر اتنا ظلم کیا گیا ہے، اس واقعہ کی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مذمت کی جا رہی ہے.

  • مجھے کبھی بھی لیڈ رول کرنے کا افسوس نہیں ہوا، حرا مانی

    مجھے کبھی بھی لیڈ رول کرنے کا افسوس نہیں ہوا، حرا مانی

    اسلام آباد (اے پی پی) حرا مانی نے کہا ہے انہیں کبھی بھی لیڈ رول کرنے کا افسوس نہیں ہوا.

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرامانی نے کہا کہ کوئی بھی انسان اپنی پسند کا کام کرتے ہوئے کبھی نہیں تھکتا ہے۔ نجی ٹی وی پر حرامانی کا بات کرتے ہوئی کہنا تھا کہ ہمارا پسندیدہ کام ہمیں کبھی بھی تھکنے نہیں دیتا اور یہی وجہ ہے کہ میں بہت شوق سے اداکاری کرتی ہوں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں کبھی بھی لیڈ رول کرنے کا افسوس نہیں ہوا ہے اور وہ آج جس مقام پر ہیں اپنے مداحوں کی وجہ سے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ ”دوبول“ سے پزیدائی حاصل ہونے کے بعد ان کے اندر مزید عاجزی پیدا ہوگئی ہے اور وہ چاہتی ہیں وہ ہمیشہ ہی ایسی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ایسا کام نہیں جو ناممکن ہو، اگر آپ کو خود پر یقین ہے تو آپ سب کچھ کر سکتے ہیں۔