Baaghi TV

Tag: hospital

  • انجرڈ پرسنز میڈیکل بل؛ مریض کو پوچھا تک نہیں جاتا.  سینیٹر مہر تاج

    انجرڈ پرسنز میڈیکل بل؛ مریض کو پوچھا تک نہیں جاتا. سینیٹر مہر تاج

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگیولیشن اینڈکوآرڈینیشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ڈاکٹر محمدہمایوں مہمندکی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر پروفیسر مہر تاج روغانی کی جانب سے 24 جولائی 2023 کو منعقد ہونے والے سینیٹ اجلاس میں متعارف کرائے گئے پرائیوٹ ممبر بل کیپٹل ٹیرٹری انجرڈ پرسنز میڈیکل بل 2023،سینیٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے 24 جولائی2023 کو متعارف کرائے گئے پرائیوٹ ممبر بل برائے پاکستان اوپرچیونسٹک سکرینگ اینڈٹریٹمنٹ ہیپر ٹینشن بل2023 کے علاوہ نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھک کے الیکشن اور اس کے حوالے سے سینیٹ نیشنل ہیلتھ سروسز کی ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    جبکہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر پروفیسر مہر تاج روغانی کی جانب سے 24 جولائی 2023 کو منعقد ہونے والے سینیٹ اجلاس میں متعارف کرائے گئے پرائیوٹ ممبر بل کیپٹل ٹیرٹری انجرڈ پرسنز میڈیکل بل 2023 کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ سینیٹر پروفیسر مہر تاج روغانی نے کہا کہ سندھ حکومت نے بھی اس طرح کا ایک بل پاس کیا ہے جس میں اگر شخص کو گولی لگ جائے یا ٹریفک حادثے کے مریضوں کا ایمرجنسی علا ج کیا جاتا ہے اور قانونی تقاضے بعد میں اور ساتھ ساتھ پورے کیے جاتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی ایک بل ایسا ہی ہونا چاہیے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ ایسے مریضوں کو ہاتھ نہیں لگایا جاتا۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ ہسپتالوں کے لئے بھی اس طرح کی قانون سازی ہونی چاہیے۔ ایمرجنسی ایمبولینسز میں ابتدائی طبی امداد کی بنیادی ضروریات کی سہولت ہونی چاہے۔ جس پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے کہا کہ 2004 کا ایسا قانون موجود ہے ہم اس میں ترمیم لا سکتے ہیں۔ ایک قانون کے ہوتے ہوئے دوسرا قانون نہیں آسکتا۔ معزز سینیٹرز اور ڈبلیو ایچ او حکام کے ساتھ مل کر 2004کے قانون میں تجویز کردہ تجاویز لائی جا سکتی ہیں۔

    سینیٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے 24 جولائی2023 کو متعارف کرائے گئے پرائیوٹ ممبر بل برائے پاکستان اوپرچیونسٹک سرینگ اینڈٹریٹمنٹ ہیپر ٹینشن بل2023 کے بل کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ سینیٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اس بل کے لانے کا مقصد یہی ہے کہ 18 سال کے زیادہ عمر کا کوئی بھی مریض کسی بھی ڈاکٹرکے پاس جائے تو بلڈ پریشر لازمی چیک ہونا چاہیے اس سے بے شمار بیماریوں سے بچاو ممکن ہو سکتا ہے اوریہ ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائن میں بھی ہے۔ جس پر چیئرمین و اراکین کمیٹی نے کہا کہ یہ روٹین کے چیک اپ ہیں تقریباً ڈاکٹر ابتدائی روٹین میں یہ سب چیک کرتے ہیں بہتر یہی ہے کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر آئندہ اجلاس میں کمیٹی کو اس حوالے سے اعداد وشمار پیش کریں تاکہ بل آئندہ اجلاس میں مزید جائزہ لیا جائے۔

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھک کے الیکشن کے حوالے سے سینیٹ نیشنل ہیلتھ سروسز کی ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ سابق صدر نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھک ناصر احمد چوہدری نے کمیٹی کو بتایا کہ کونسل کے الیکشن ہونے چاہیں مگر قانون اور قواعد وضوابط کے مطابق الیکشن کے حوالے سے پانچ سے چھ روز قبل بتایا گیا جو دس سے پندرہ دن پہلے ہونا چاہیے۔ رولز کے مطابق رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر سی این آئی سی ہونا چاہیے مگر جو ووٹر لسٹ دی گئی ہے اس میں نہ سی این آئی سی اور نہ ہی ووٹرز کے ایڈریسز دیئے گئے ہیں۔

    سینیٹر پروفسیر مہر تاج روغانی نے کہا کہ ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا۔ پارلیمنٹ کی کمیٹیوں کو اہمیت دینی چاہیے۔ جس پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے کہا کہ ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا ک جو لسٹیں فراہم کی گئی ہیں ان میں ووٹرز کون ہیں اورکہاں ہیں۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ الیکشن ہونا ہی نہیں چاہیے یہ ایک ریگولیٹری باڈی ہے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند نے کہا کہ بغیر لائسنس کے اگر کوئی پریکٹس کرتا ہے تو ان پر بھاری جرمانہ کرنا چاہیے۔

    سینیٹر محمد اسد علی خان جونیجو نے کہا کہ کونسل کے الیکشن قانون کے مطابق ہونے چاہیں۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کو ہدایت کی جائے کہ وہ سی این آئی سی اور ووٹرز کے ایڈریسزکے اندارج کو یقینی بنایا جائے اور ایک ہفتے کا اضافی ٹائم دیا جائے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو وقت پر لائسنس کی تجدید نہیں کراتے ان پر بھاری جرمانے کریں اور قانونی طریقے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اراکین کمیٹی کے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ جرمانہ 220 روپے سالانہ اور رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے کے قریب ہے جسے اراکین کمیٹی نے بڑھانے کی سفارش کر دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت نے کمیٹی کو بتایا کہ قائمہ کمیٹی کے جو تحفظات ہیں وہ کونسل کے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔ بہتر تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کے حوالے سےامریکا پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
    چین:سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا،کئی افراد بہہ گئے
    ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ
    گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار

    جبکہ قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج روغانی، فوزیہ ارشد،ثناء جمالی، روبینہ خالد،جام مہتاب حسین دھر، بہرہ مند خان تنگی، محمد اسد علی خان جونیجو،سردار محمد شفیق ترین اور ثانیہ نشتر کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ای ڈی پمز،ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈریپ، رجسٹرار این سی ایچ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

  • 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد ، اسپتال منتقل

    14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد ، اسپتال منتقل

    اسلام آباد جوڈیشل اکیڈمی کے افسر کے گھر پر مبینہ طور پر 14 سالہ گھریلو ملازمہ زخمی ہو گئی جبکہ اے ایس پی سٹی عثمان کے مطابق ملازمہ کو کئی ماہ تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور متاثرہ لڑکی کے چہرے اور سر پر زخموں کے نشانات ہیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا لایا گیا۔ تاہم اس کے بعد حالت بگڑنے پر اسے اس کی والدہ کے حوالے کر دیا گیا ۔

    متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر عاصم حفیظ کی اہلیہ پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا جبکہ جج کی اہلیہ نے گھر سے زیورات چوری کرنے کے الزام میں مبینہ طور پر بلے سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے لیکن پولیس نے لڑکی کو کام پر بھیجنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
    بچی کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹروں نے اسے سرگودھا سے لاہور ریفر کر دیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کو لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جنرل ہسپتال کے ایم ایس کا کہنا تھا کہ زخم بظاہر دنوں پرانے ہیں اور مریض کو طبی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ اور اب لڑکی خطرے سے باہر ہے جبکہ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اللہ نے چاہا تو ہم اسے بالکل ٹھیک کرلیں گے.

    علاوہ ازیں حکام نے بھی نوٹس لے لیا ہے اور ان کا کہنا ہے بہت جلد اس میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرسکے.

  • محسن نقوی نےغفلت برتنے پر ایم ایس سروسز اسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

    محسن نقوی نےغفلت برتنے پر ایم ایس سروسز اسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

    سروسزاسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں بجلی بریک ڈاؤن پر نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کو انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے، اور وزیراعلیٰ نےغفلت برتنے پرسمز کے پرنسپل اور ایم ایس سروسز اسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

    سروسز اسپتال لاہور کے آپریشن تھیٹر میں بجلی بند ہوگئی تھی، جس کے باعث مریضوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے 2 رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔ سیکرٹری صحت کی سربراہی میں بننے والی 2 رکنی کمیٹی نے آپریشن تھیٹرز میں بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری کی اورحالات کاجائزہ لیا، اور نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو انکوائری رپورٹ پیش کردی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل
    بین الاقوانی شہرت یافتہ صحافی، اینکر پرسن، کالم نگار ، مدیر اور مصنف حامد میر
    کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ
    نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو انکوائری رپورٹ میٹنگ میں پیش کی گئی، صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت اور سیکرٹری ٹو سی ایم بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فرائض میں غفلت برتنے پر سمز کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور ایم ایس ڈاکٹر احتشام کو عہدے سے ہٹا دیا۔

  • کے پی میں بچوں کا کوئی ہسپتال  نہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

    کے پی میں بچوں کا کوئی ہسپتال نہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت میں انکشاف ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بچوں کیلئے سرے سے کوئی ہسپتال ہی موجود نہیں، جس کے بعد فنڈز کی جلد فراہمی کیلئے وزارت خزانہ کو خط لکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ نجی ٹی وی کےمطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت میں کمیٹی رکن مہرتاج نے نشاندہی کی کہ خیبرپختونخوا میں بچوں کیلئے سرے سے کوئی ہسپتال ہی موجود نہیں، مہر تاج کی نشاندہی پر کمی نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے فنڈز کی جلد فراہمی کیلئے وزارت خزانہ کو خط لکھنے کی ہدایت کردی گئی ۔

    کمیٹی اجلاس میں اسلام آباد آئسولیشن اور وبائی ٹریٹمنٹ سینٹرمیں موجود پچاس وینٹیلیٹرزاورڈھائی سو بیڈز سے متعلق سوال پرای ڈی پمزنے بتایاکہ وہاں صرف او پی ڈی ہو رہی ہے جس پرچیئرمین نے وزارت صحت حکام کو اسپتال کی شفٹ یا کوئی متبادل منصوبہ پیش کرنے کیلئے ایک ماہ کا وقت دے دیا ۔ اجلاس میں پمزاسپتال میں ایم آر آئی مشین کی تنصیب سے متعلق بتایا گیا کہ چھ ستمبر تک مشین فعال ہو جائے گی ۔کمیٹی نے اسلام آباد آئسولیشن اور وبائی ٹریٹمنٹ سینٹر کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ بھی کرلیا ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
    فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
    علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
    ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
    شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
    اجلاس میں ڈینگی کے حوالے سے ضلعی محکمہ صحت کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا، چیئرمین کمیٹی نے ڈی ایچ او اسلام آباد کو سال کے آخر تک ڈینگی کے اعدادوشمار کے ساتھ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

  • پولیس مقابلے میں زخمی پولیس اہلکار، آفیسرز کا قابل تحسین اقدام

    پولیس مقابلے میں زخمی پولیس اہلکار، آفیسرز کا قابل تحسین اقدام

    عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن زوہیب علی SHO تھانہ صدر چکوال کی عیادت کے لیے ہولی فیملی ہسپتال گئے جہاں انہوں نے زخمی زوہیب علی SHO تھانہ صدر چکوال سے ملاقات کی انکو پھول اور فروٹ گفٹ پیش کئے اور انکی صحت کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

    محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال بھی ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی پہنچ گئے جہاں انہوں نے زوہیب علی SHO تھانہ صدر چکوال کی عیادت کی اور انکی حوصلہ افزائی بھی کی انہوں نے کہا کہ بہادر اور نڈر افسران و ملازمین پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان پر ناز ہے

    ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال زوہیب علی اور کانسٹیبل شفقات گل شب گزشتہ امیر پور منگن میں مزاحمت کے دوران فائر لگنے سے زخمی ہوگئے جنکو ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال پہنچایا گیا،

    ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد، زوہیب علی جنکو سینے کے دائیں جانب گولی لگی راولپنڈی ریفر کر دیا گیا جہاں اب وہ خطرے سے باہر ہیں,

  • سٹی ہسپتال میں بلڈ بنک کی غیر موجودگی، مریض بلڈ کراس میچ کے نام پر ذلیل ہو گئے.

    سٹی ہسپتال میں بلڈ بنک کی غیر موجودگی، مریض بلڈ کراس میچ کے نام پر ذلیل ہو گئے.

    تلہ گنگ:سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں بلڈ بنک نا ہونے کی وجہ سے دور دراز سے سے آئے ڈیلیوری کیسز کے مریضوں کو بلڈ کراس میچ کے نام پر ذلیل کیا جانے لگا.

    تفصیلات کے مطابق سو سے زائد گاؤں پر مشتمل تحصیل تلہ گنگ میں بلڈ بنک نا ہونے کی وجہ سے ڈیلیوری کیسز کے حوالے سے آنیوالے مریضوں کو ذلیل کیا جانے لگا.

    ڈاکٹروں نے خود کو کسی بھی مسئلے سے بچانے کے لیے ڈیلیوری کے مریضوں کو دو بلڈ ڈونرز کا انتظام کرنے کا پابند کر دیا.

    پریشانی کا شکار مریض جو کہ دور دراز کے علاقوں سے تلہ گنگ کا رخ کرتے ہیں لیکن یہاں ان کے دکھوں کا مداوا ہونے کے بجائے کہ ان کی پریشانیاں اس وجہ سے بڑھ جاتی ہیں کہ ان کو مریضہ کے بلڈ گروپ سے تعلق رکھنے والے دو بلڈ ڈونرز کا انتظام کرنے پر لگا دیا جاتا ہے. جو کہ دور دراز کے علاقوں سے آئے مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیتا ہے.

    عوام نے صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر سے اپیل کی ہے کہ وہ تلہ گنگ میں بلڈ بنک کے انتظامات کریں تا کہ اتنی بڑی آبادی سے وابستہ علاقے کی مشکلات میں کمی آ سکے.

  • کوئلے کی کان میں دھماکہ، ایک شخص جانبحق 5 شدید زخمی

    کوئلے کی کان میں دھماکہ، ایک شخص جانبحق 5 شدید زخمی

    کرولی تحصیل کلرکہار کوئلے کی کان میں دھماکہ، 1 جانبحق ، 5 شدید زخمی ہسپتال منتقل.

    کرولی گاؤں سے 6 کلومیٹر چھوئی جندراں کوئلے کی کان میں دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 سے ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال کی سربراہی میں 2 ایمرجنسی گاڑیاں اور ڈیزاسٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم روانہ کی گئیں.

    تفصیلات کے مطابق 4000 فٹ کوئلے کی کان جس میں 25 ورکر کام کر رہے تھے میں اچانک ٹاکسک گیسز موجود ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی.

    حادثہ کے نتیجہ میں 6 افراد مائن میں پھنس گئے جن میں کشمیر کے رہائشی 21 سالہ اکسر یاسین ولد موقع پر جانبحق جبکہ 35 سالہ محمد صغیر ولد محمد اقبال، 43 سالہ لطیف ولد سرسر، 17 سالہشعیب ولد شبیر، 40 سالہ محمد رحمن ولد محمد رئیس،25 سالہ نعمان ولد عارف جل گئے اور شدید زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ٹراما سینٹر کلرکہار منتقل کر دیا گیا.

    ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 چکوال سے کمانڈر ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے علاوہ مصدق حسینLFR، مسلم رسولDR، علیDR،عمرانLTV، عبدالجبارEMT اور نوید LTV نے حصہ لیا.

  • ہسپتال میں آتشزدگی، حکام سے ذمہ داروں کے خلاف رپورٹ طلب

    ہسپتال میں آتشزدگی، حکام سے ذمہ داروں کے خلاف رپورٹ طلب

    خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی خبر کے مطابق ، این سی پی سی آر نے ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کے لئے بھنڈارا ضلع کلکٹر سے 48 گھنٹوں کے اندر حقائق پر مبنی ایکشن رپورٹ طلب کر لی.

    مہاراشٹرا کے اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 نوزائیدہ بچے ہلاک ہو گئے تھے.

    آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی. عوام نے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے.

  • آپریشن سے پہلےکورونا ٹیسٹ لازمی قرار،مریض خوار ہو گئے.

    آپریشن سے پہلےکورونا ٹیسٹ لازمی قرار،مریض خوار ہو گئے.

    پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ہر طرح کی سرجری سے پہلے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے.

    چند ہسپتالوں کے علاوہ باقی ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت نا ہونے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں.

    مریضوں کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے آنے میں 48 گھنٹے لگ جاتے ہیں جس سے ہمیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

    ٹیسٹ کی رپورٹ تاخیر سے آنے کی وجہ سے زیادہ تر آپریشن تاخیر سے ہو رے ہیں واضح رہے کہ کہ شہر میں اس وقت 8 بی ایس ایل تھری لیب کام کر رہی ہیں.

  • گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 16 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 16 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    I’m بھارت میں کورونا کی دوسری لہر نے رفتار پکڑ لی.

    گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 16 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

    بھارتی عوام کی بے احتیاطی کی وجہ سے کیسز میں آئے روز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے.

    اتنی زیادہ تعداد میں کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ہسپتال میں بستروں کی کمی واقع ہو گئی ہے.