Baaghi TV

Tag: How to

  • اس سے بڑا ڈیزاسٹر کیا ہو گا کہ انتخابات نہیں ہو رہے، عدالت

    اس سے بڑا ڈیزاسٹر کیا ہو گا کہ انتخابات نہیں ہو رہے، عدالت

    اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنگل بنچ فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلو ں پر سماعت ہوئی،

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اورکہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے یوسیز میں اضافے کا بل منظور کیا جا چکا ہے صدراب دستخط نہ بھی کریں تو 25 فروری تک بل قانون بن جائے گا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نئی ترمیم کے مطابق بھی یونین کونسلز میں اضافے کا اختیار وفاق کا ہے ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیا گارنٹی ہے وفاقی حکومت پھر یوسیز کی تعداد نہیں بڑھائے گی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کو کمٹمنٹ اس لئے نہیں دے رہے کہ خدانخواستہ کوئی ڈیزاسٹر آجاتا ہے، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بڑا ڈیزاسٹر کیا ہو گا کہ انتخابات نہیں ہو رہے اب آپ 125 یونین کونسلز پر الیکشن کرا دیں، کیا مسئلہ ہے؟عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا اب آپ اپنی اپیل واپس لے رہے ہیں؟ اب پرانا شیڈول تو رہا نہیں ، ہمیں کہیں تولکیر کھینچنا ہو گی

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس یونین کونسلز میں اضافے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں تھی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کرانے ہیں، نئی حلقہ بندیاں بھی ہونی ہیں ،ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ 60 دن میں ہم نے حلقہ بندیاں کرنی ہوتی ہیں،اگلی تاریخ پر عدالت کو آگاہ کردیں گے کہ کب تک انتخابات ہو سکتے ہیں ،عدالت نے کہاکہ وزارت داخلہ کی طرف سے ذمہ دار افسر آئندہ سماعت پر جواب جمع کرائے کیس کی سماعت2 مارچ تک ملتوی کردی گئی

  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: کراچی کے علاوہ ملک کے تمام صارفین کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی ہے۔

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1روپے17 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی۔

    سی پی پی اے نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی ہے۔ نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کی جائے گی۔

    سی پی پی اے کی درخواست کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

  • مسلسل 24 گھنٹے تک جاری کنسرٹ نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

    مسلسل 24 گھنٹے تک جاری کنسرٹ نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

    اسکاٹ لینڈ: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ہرعمر کے فنکاروں اور گلوکاروں پر مشتمل ایک گروہ نے مسلسل 24 گھنٹے تک کنسرٹ پیش کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔اسکاٹ لینڈ نے اس ضمن میں ’24 گھنٹے کا نغمہ‘ نامی ایک کنسرٹ پیش کیا جو ڈیون بلین تھیئٹر گروپ نے پیش کیا تھا۔ یہ گروہ فروری 2022 میں دنیا کا تیزرفتار ترین تھیٹر پروڈکشن پیش کرچکا ہے۔

    اب ہر عمر کے لگ بھگ 100 فنکاروں نے مسلسل 24 گھنٹے تک نہ رکنے والا مسلسل کنسرٹ پیش کیا ہے جس کا مقصد ایک اہم کام کے لیے رقم جمع کرنا تھا۔ کنسرٹ کی ہدایتکار پامیلا مک کی نے بتایا کہ 24 گھنٹے تک گلوکاری کرنا کوئی آسان کام نہیں لیکن محنتی اور باہمت افراد نے گلوکاری کا یہ میراتھن پیش کیا ہے۔

    شام سات بجے یہ کنسرٹ شروع ہوا اور اگلے روز شام سات بجے اختتام پذیر ہوا تھا۔ تمام شرکا کو بلامعاوضہ شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن ان سے عطیہ دینے کو تو ضرور کہا گیا تھا اور لوگوں نے دل کھول کر عطیات بھی دیئے۔ تاہم لوگوں کی بڑی تعداد نے آن لائن عطیات بھی دیئے۔

  • پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تلاش جاری، 65 امیدواروں کی درخواستیں موصول

    پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تلاش جاری، 65 امیدواروں کی درخواستیں موصول

    کراچی: نئے سی ای او پی آئی اے کیلئے قومی ایئرلائن کے شعبہ ہیومن ریسورسز کو 65 امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تلاش جاری ہے، نئے سی ای او پی آئی اے کے لئے 65 امیدواروں کی درخواستیں پی آئی اے شعبہ ایچ آر کو موصول ہوگئی ہیں۔

    پی آئی اے بورڈ کی ایچ آر کمیٹی 20 فروری کو درخواستوں کی جانچ پڑتال کرے گی جس کے بعد شارٹ لسٹ امیدواروں کے پی آئی اے بورڈ انٹرویوز کرے گا۔

    واضح رہے کہ قومی ایئر لائن کے سی ای او کا عہدہ اپریل 2022 سے خالی ہے، ایئر وائس مارشل عامر حیات قائم مقام سی ای او کے طور پر ذمہ داری نبھا رہے ہیں ایئر مارشل (ریٹائرڈ) ارشد ملک تین سال کا کنٹریکٹ ختم ہونے پر سی ای او پی آئی اے کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

    ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو طلب کر لیا

    پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کو مدت ملازمت توسیع کی پیشکش کی تھی۔ پی آئی اے کے سی ای او نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی تھی-

  • سپر پنجابی کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان دس دن میں کریں گے افتخار ٹھاکر

    سپر پنجابی کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان دس دن میں کریں گے افتخار ٹھاکر

    افتخار ٹھاکر اور صفدر ملک کی فلم سپر پنجابی جو کہ تین مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی تھی اس کی ریلز کو موخر کر دیا گیا ہے. افتخار ٹھاکر اور صفدر ملک نے آج لاہور میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی اور اس میں اعلان کیا کہ ہم فلم تین مارچ کو ریلیز نہیں‌کرنے جا رہے کیونکہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہیں اور ویسے بھی پی ایس ایل چل رہا ہے لوگوں کی ساری توجہ پی ایس ایل کیطرف ہو گی ایسے میں فلم لگانا دانشمندانہ فیصلہ نہ ہو گا. افتخار ٹھاکر نے کہا کہ سپر پنجابی ریلیز سے پہلے ہی فائدے میں ہے. یہ فلم ہر خاص و عام کے لئے بنائی گئی ہے. ہم نے

    جدید سینما کی بنیاد رکھی ہے فلم کی کہانی اور سکرپٹ نہایت ہی مضبوط ہے. ہم نے فلم پر بہت محت کی ہے. اس لئے چاہتے ہیں کہ کسی ایسے وقت پر ریلیز ہو جس میں سب اس کو دیکھیں. انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان میں اچھی معیاری فلمیں بن رہی ہیں اور شائقین سینماز کا رخ کرنے لگ گئے ہیں. افتخار ٹھاکر نے کہا کہ سپر پنجابی میں ہم نے ایک ایسے موضوع کو ہائی لائٹ کیا ہے جو کہ وقت کی ضرورت ہے. اس فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان بہت جلد کریں گے.

  • کونسی فلم پہلے دیکھیں گے میکال سے سوال ، بولے منی بیک گارنٹی

    کونسی فلم پہلے دیکھیں گے میکال سے سوال ، بولے منی بیک گارنٹی

    اداکار میکال ذوالفقار جن کی عید الفطر پر دو فلمیں ایک ساتھ ہی ریلیز ہونے جا رہی ہیں. میکال نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ دونوں فلموں کے لئے بہت پرجوش ہیں اور خواہش ہے کہ دونوں فلمیں ہی کامیابی سے ہمکنار ہوں. میکال سے انٹرویو کے دوران سوال ہوا کہ آپ کی دو فلمیں ایک ساتھ لگ رہی ہیں آپ پہلے کونسی فلم دیکھیں گے تو انہوں نے کہا کہ میں بیرون ملک سفر کررہا ہوں گا تو منی بیک گارنٹی ہی پہلے دیکھنے کا موقع ملے گا. میکال نے کہا کہ منی بیک گارنٹی ہو یا ہوئے تم اجئنبی دونوں فلموں میں میرے کردار کافی مختلف ہیں مجھے امید ہے کہ میرے مداح مجھے ان دونوں فلموں میں پسند کریں گے اور میری دونوں فلموں کو دیکھیں گے. انہوں نے کہا کہ بطور ایکٹر میری ہمیشہ ہی یہ

    کوشش رہی ہے کہ میں روٹین سے ہٹ کر کام کروں جب میں دونوں فلموں کی شوٹنگ کررہا تھا تو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ دونوں ایک ہی وقت میں ریلیز ہونے جا رہی ہیں . میں اس وقت نروس نہیں ہوں بلکہ بہت ہی خوش ہوں اور پرجوش بھی ہوں کہ میری دو دو فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں. انہوں نے کہا کہ بطور پرڈیوسر بطور ایکٹر کام کرنے سے کافی مختلف اور مشکل ہوتا ہے.

  • پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستانی فلم ’سپر پنجابی‘ کی نمائش روک دی گئی

    پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستانی فلم ’سپر پنجابی‘ کی نمائش روک دی گئی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی وجہ سے پاکستانی فلم ’سپر پنجابی‘ کی نمائش روک دی گئی۔

    سلمان خان نےپاکستان کی جاسوسی پر مبنی فلم کرنے سے انکار کر دیا

    ذرائع کے مطابق الحمرا آرٹ کونسل میں فلمساز صفدر ملک، سہیل ملک، ممتاز احمد کے ساتھ میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے نامور مزاحیہ اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز لاہور میں شروع ہونے والے ہیں، ملکی حالات کو بھی دیکھتے ہوئے ہم نے ’سپر پنجابی‘ فلم کو مارچ میں سینما گھروں کی زینت نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

    شنیرا اکرم مکمل اداکارہ ہیں فیصل قریشی

    انہوں نے مزید کہا کہ جن فلمسازوں نے عید پر فلموں کی نمائش کا اعلان کیا ہے ہم ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عید پر اپنی فلم ریلیز نہیں کریں گے تاکہ ہر فلم کو بزنس کا بھرپور موقع مل سکے۔

    افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ اگلے پراجیکٹ میں بھارت سمیت دیگر غیر ملکی فنکار بھی شامل ہوں گے اور ’سپر پنجابی‘ کے ذریعے ہم نے پولیو قطرے پلانے کا پیغام بھی دیا ہے۔اس موقع پر فلمساز صفدر ملک کی اگلی فلم ’جنے لاہور نئی ویکھیا‘ کا بھی اعلان کیا گیا۔

    بچپن سے فیصل قریشی کا کام دیکھتی آرہی ہوں عائشہ عمر

    فلم ’سپر پنجابی‘ کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر ،صائمہ بلوچ، قیصر پیا،افتخار ٹھاکر،سلیم البیلا،سہیل سمیر اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

  • میں اتفاق نہیں کرتی کہ لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہو سکتے کبری خان

    میں اتفاق نہیں کرتی کہ لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہو سکتے کبری خان

    وھااداکارہ کبری خان جن کی تصویریں آج کل گوہر رشید کے ساتھ بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں اور ان دونوں کے مداح اس ھوالے سے مختلف تبصرے کررہے ہیں. ان دونوں کی تصاویر کو دیکھ کر ہر کوئی کہتا ہے کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں اور کوئی کہہ رہا ہےکہ لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہو سکتے لہذا یہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں. ایسے تبصروں پر کبری خان نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایسی باتوں پر یقین نہیں رکھتی کہ لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہو سکتے. لڑکا اور لڑکی بالکل دوست ہو سکتے ہیں اور میں اور گوہر رشید بہت اچھے دوست ہیں.

    کبری خان نے ایسے تبصروں کے لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہو سکتے پر تو اپنا رد عمل ظاہر کر دیا لیکن اپنی اور گوہر کی شادی کی خبروں پر بالکل بھی کوئی رد عمل نہیں دیا. یوں کبری‌خان نے ایک بار پھر اپنی اور گوہر رشید کی شادی کی خبروں پر بات نہ کرتے ہوئے اپنے اور گوہر رشید کے تعلق کو مزید مبہم بنا دیا ہے. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کبری خان کیوں اپنے اور گوہر کی شادی پر ہاں یا نہ نہیں‌کرتیں یا ایسی باتیں کرنے والوں کو آئینہ کیوں‌نہیں دکھاتیں.

  • اشنا شاہ اور حمزہ کی شادی کی تیاریاں عروج پر

    اشنا شاہ اور حمزہ کی شادی کی تیاریاں عروج پر

    اداکارہ اشنا شاہ اور حمزہ امین جو کہ ایک معروف گالفر بھی ہیں ان کی شادی رواں ماہ ہونے جا رہی ہے. اداکارہ اشنا شاہ معروف ڈیزائنر وردہ سلیم کا تیار کردہ جوڑا زیب تن کریں گی. انہوں نے وردہ سے اپنا جوڑا تیار کروا لیا ہے ان کی وردہ سلیم کے ساتھ ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے اشنا شاہ ڈیزائنر سے اپنے جوڑے کے متعلق بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں تھیں. اشنا شاہ اور حمزہ امین نے جب سے اپنی شادی کا اعلان کیا تب سے ان کے مداح جاننے کی خواہش رکھتے ہیں کہ یہ دونوں کب شادی کررہے ہیں . لیکن اب ان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے. ان دونوں کی شادی رواں ماہ کے آخر میں ہونے جا رہی ہے . اشنا اور حمزہ دونوں کی فیملیز کی طرف سے شادی کی تیاریاں کی جا رہی ہے.

    یاد رہے کہ اشنا شاہ نے منگنی کی تصاویر گزشتہ برس اپنےسوشل میڈیا پر شئیر کیں اس سے پہلے کسی کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ اشنااور حمزہ کی شادی ہونے جارہی ہے. تاہم اب ایک پروگرام میں میزبان نے اشنا شاہ کو رواں رواں ماں ہونے والی ان کی شادی کی مبارکباد دیکر ظاہر کر دیا ہے کہ شادی کب ہونے جا رہی ہے.

  • یورپ میں ایل این جی کی طلب، طویل مدت تک مقابلہ سخت

    یورپ میں ایل این جی کی طلب، طویل مدت تک مقابلہ سخت

    یورپ میں ایل این جی کی طلب نئی سپلائی کے لیے طویل مدت تک مقابلہ سخت اورتجارت پر غالب رہے گی
    شیل کے انرجی آؤٹ ْلک 2023 کے مطابق یورپ میں قدرتی مائع گیس (ایل این جی) کی بڑھتی ہوئی طلب آئندہ دو برسوں کے دوران دستیاب نئی لیکن محدود سپلائی کے لیے ایشیا کے ساتھ مقابلہ سخت ہوتا نظر آرہا ہے اور شاید مانگ میں یہ اضافہ طویل مدت تک ایل این جی کی تجارت پر غالب رہ سکتا ہے۔

    برطانیہ سمیت یورپی ممالک نے سنہ 2022ء میں 121 ملین ٹن ایل این جی درآمد کی جو سنہ 2021ء کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہے اور جس نے اْنھیں یوکرائن پر حملے کے بعد پائپ لائن کے ذریعے روسی گیس کی درآمد میں کمی کو برداشت کرنے کے قابل بنایا ہے۔چینی درآمدات میں 15 ملین ٹن کمی کے ساتھ جنوبی ایشیائی خریداروں کی جانب سے بھی درآمدات میں کمی نے یورپی ممالک کو کافی مقدار میں گیس کو محفوظ کرنے اور قلت سے بچنے میں مدد فراہم کی ہے۔ایل این جی کے لیے یورپ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی طلب نے قیمتوں کو ریکارڈ بلندیوں پر پہنچا دیاہے اور دنیا بھر میں انرجی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤپیدا کیا ہے۔

    پائپ لائن کے ذریعے روسی گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث ایل این جی یورپ میں توانائی کے تحفظ کا اہم ستون بنتی جارہی ہے اور جسے شمال مغربی یورپ میں نئے ری گیسیفکیشن ٹرمنلز کی تیزی سے تعمیر کی مدد حاصل ہے۔اس کے برعکس، چین تیزی سے بڑھتی ہوئی درآمدی منڈی کی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے تاکہ ایل این جی کی عالمی منڈی میں توازن پیدا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ زیادہ لچکدارکردار ادا کر سکے۔

    اس بارے میں شیل کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ برائے انرجی مارکیٹنگ، اسٹیو ہل نے کہا:”یوکرائن کے ساتھ جنگ نے پوری دنیا میں توانائی کے تحفظ پر دور رس اثرات مرتب کیے ہیں اور اس وجہ سے مارکیٹ میں اسٹرکچرل تبدیلیاں آئی ہیں جن سے طویل عرصے کے لیے ایل این جی کی صنعت کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔“اسٹیو نے مزید کہا:”اس صورت حال نے زیادہ اسٹریٹجک نقطہ نظر کی ضرورت پر زوردیا ہے یعنی طویل مدتی معاہدوں کے ذریعے قیمتوں میں اضافے سے بچنے کی غرض سے قابل ا عتماد فراہمی کی محفوظ بنانا۔“

    پائپ لائن کے ذریعے آنے والی روسی گیس کے بہاؤ میں کمی نے کبھی نا دیکھی گئی پالیسی اور ریگولیٹری انٹروینشن کی حوصلہ افزائی کی ہے کیوں کہ یورپ میں حکومتوں نے توانائی کے تحفظ کو تقویت دینے اور اپنی معیشتوں کو ایل این جی کی درآمدات کو ترجیح دینے کے ساتھ نئے درآمدی ٹرمنلزکوتیزی سے تیار کر کے قیمتوں میں اضافے سے بچانے کی کوشش کی ہے۔

    سنہ 2022ء میں یورپ کی ایل این جی کی طلب نے دوسرے خریداروں کو مجبور کیا کہ وہ بھی اپنی درآمدات کم کریں اور دیگر اقسام کے ایندھن کے استعمال پر منتقل ہوں، جس سے زیادہ اخراج حاصل ہوں۔ ایل این جی کی بلند عالمی قیمتوں کے باعث جنوبی ایشیا میں ایل این جی کی درآمدات میں کمی ہوئی ہے جن میں پاکستان اور بنگلہ دیش بجلی کی فراہمی کی قلت دور کرنے کی غرض سے ایندھن کا زیادہ تر حصہ تیل کی صورت میں درآمد کرتے ہیں جبکہ بھارت کوئلے کا استعمال زیادہ کرتا ہے۔

    سنہ 2022ء میں ایل این جی کی کل تجارت397 ملین ٹن تک پہنچ گئی تھی۔صنعت کے حوالے سے کیں گئیں پیشگوئیوں کے مطابق سنہ 2040ء تک ایل این جی کی طلب میں 650 سے 700 ملین ٹن سالانہ سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔سنہ 2020 کی دہائی کے بعد طلب اور رست کے فرق سے بچنے کے لیے مائع ایندھن کے منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

    گیس اور ایل این جی کی سپلائی چین سے اخراج کو کم کرنے کے لیے نئی اور مختلف ٹیکنالوجیز توانائی کی منتقلی میں اس کا کردار مستحکم کرنے میں مدد کریں گیں اور صنعت کی توجہ کاربن سے پاک کی گئی گیسوں کو فروغ دینے اور استعمال پر بڑھ رہی ہے جن میں قابل تجدید قدرتی گیس، مصنوعی قدرتی گیس، ہائیڈروجن اور ایمونیا گیسیں شامل ہیں اور یہ مستقبل میں زیادہ پائیدار توانائی کو تحفظ فراہم کر س سکتیں ہیں

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

    اسلحہ کے زور پر ڈکیتی، رابری کرنے والا 7 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار