Baaghi TV

Tag: How to

  • وزیراعظم کا اسپیشل ٹیکنالوجی زونزاتھارٹی کی کارکردگی پراظہار برہمی

    وزیراعظم کا اسپیشل ٹیکنالوجی زونزاتھارٹی کی کارکردگی پراظہار برہمی

    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی سے متعلق اجلاس ہوا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونزاتھارٹی کی کارکردگی پراظہار برہمی کیا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود وسائل کا مزید ضیاع کسی صورت قبول نہیں،پاکستانی باصلاحیت نوجوان شعبہ آئی ٹی میں وزگار کما رہے ہیں، وزیراعظم نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی فعال کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے کمیٹی میں وزیرآئی ،قانون،سرمایہ کاری، احد چیمہ، عفنان اللہ اور چیئرمین سی ڈی اے شامل ہوں گے،کمیٹی ایک ہفتے میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کو فعال کرنے کیلئے سفارشات پیش کرے،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کو بھی فوری طور پر فعال کیا جائے، بورڈ آف گورنرز میں متعلقہ شعبے کے ماہرین کی موجودگی یقینی بنائیں، پلاٹوں میں سرمایہ کاری کی بجائے ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ پر توجہ دی جائے،اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کی اصلاحات اور فعالی میں تعطل قبول نہیں کرونگا،مسلم لیگ ن نے نوجوانوں کو آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے ہنر دینے کی بنیاد رکھی، عالمی وبا کے دوران نوجوانوں کو دیئے گئے لیپ ٹاپس سے لاکھوں افراد نے روزگار کمایا

    دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

    آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

    زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

  • سپریم کورٹ نے ایرا سے زلزلہ متاثرین کیلئے فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں

    سپریم کورٹ نے ایرا سے زلزلہ متاثرین کیلئے فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں

    نیو بالاکوٹ سٹی زلزلہ متاثرین کیس ،سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا آئندہ سماعت پر طلب کر لئے

    سپریم کورٹ نے سیکریٹری ریلیف ورک کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا سپریم کورٹ نے ایرا سے زلزلہ متاثرین کیلئے فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں، سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ زلزلہ زدہ علاقوں متاثرین کی بحالی کی کتنی رقم اکھٹی ہوئی؟قومی و بین الاقوامی سطح سے حاصل فنڈز سے کتنی رقم خرچ ہوئی؟ایرا بتائے کہ زلزلہ متاثرین کے فنڈز میں باقی کتنی رقم موجود ہے؟ زلزلہ متاثرین کی باقی فنڈز کس ادارے کے پاس ہیں؟چیف سیکریٹری بھی زلزلہ متاثرین کے فنڈز سے متعلق الگ تحریری جواب دیں،

    ڈائریکٹر ایرا نے عدالت میں کہا کہ ایرا نے بالاکوٹ مانسہرہ میں متاثرین کی آباد کاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 205 بلین خرچ کیے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ڈائریکٹر ایرا سے سوال کیا کہ کیا 205 ارب کی خرچ رقم کا آڈٹ ہوا؟ ایرا اپنی رپورٹ کیساتھ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ بھی جمع کرائے،پاکستان میں زلزلہ 2005 میں آیا،متاثرین کی بحالی کیلئے 18 سال سے دائرے میں گھوم رہے ہیں،زلزلہ متاثرین کو نیو بالاکوٹ سٹی کا سبز باغ دکھایا گیا، زلزلہ متاثرین کے فنڈز کدھر گئے اور کہاں خرچ ہوئے؟ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی

    آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے،چیف جسٹس

    مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

    اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

    مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    @MumtaazAwan

    مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

  • پاکستان کی ترقی پسند ادیبہ اور ناول نگار نثار عزیز کاکا خیل

    پاکستان کی ترقی پسند ادیبہ اور ناول نگار نثار عزیز کاکا خیل

    نثار عزیز بٹ

    7 فروری 2020 یوم وفات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پاکستان کی ترقی پسند ادیبہ اور ناول نگار نثار عزیز کاکا خیل جنوری 1927 میں مردان میں پیدا ہوئیں۔ ان کی مادری زبان پشتو تھی مگر وہ انگلش، اردو ، فارسی اور فرنچ زبان پر بھی عبور تھا۔ پشاور میں میٹرک کے بعد پنجاب یونیورسٹی لاہور سے گریجویشن کیا ۔ والدین کی سختی اور مخالفت کے باوجود ادبی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا 1951 میں برقعہ پہن کر ریڈیو پاکستان پشاور اسٹیشن پہنچ گئیں اور ریڈیو کے پروگرام میں حصہ لیا۔ جس کے بعد وہ ریڈیو سمیت مختلف ادبی پروگرامز میں شریک ہوتی رہیں جبکہ ناول لکھنا بھی شروع کر دیا ۔

    1954 میں اپنے خاندانی روایات سے بغاوت کرتے ہوئے اپنی برادری میں شادی کرنے کی بجائے صحافی اور ڈرامہ نگار اصغر بٹ سے لاہور میں شادی کی ۔ اصغر بٹ سے شادی کے بعد وہ نثار عزیز کاکا خیل کی جگہ نثار عزیز بٹ بن گئیں۔ وہ نامور پاکستانی سیاستداں سرتاج عزیز کی بڑی بہن تھیں۔ نثار عزیز بٹ کے 4 ناول اور ایک آپ بیتی کی کتاب شائع ہوئی۔ ان کی تصانیف درج ذیل ہیں ۔

    1: نگری نگری پھرا مسافر 2: نے چراغے نے گلے 3: کاروان وجود 4: دریا کے سنگ اور ایک آپ بیتی ” گئے دنوں کا سراغ ” شامل ہے ۔ نثار عزیز بٹ کی تمام عمر جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرتے گزری ۔ 7 فروری 2020 میں ان کی وفات ہوئی۔

  • چی این لونگ:ایک شہنشاہ اور فاضل، ادیب، عالم، نامور جرنیل بھی

    چی این لونگ:ایک شہنشاہ اور فاضل، ادیب، عالم، نامور جرنیل بھی

    پیدائش:25 ستمبر 1711ء
    بیجنگ
    وفات:07 فروری 1799ء
    بیجنگ
    مدفن:مشرقی چنگ مقابر
    شہریت:چنگ سلطنت
    اولاد:نسل
    مناصب
    شہنشاہ چین
    برسر عہدہ
    08 اکتوبر 1735- 9 فروری 1796ء

    چی این لونگ ایک شہنشاہ ہوتے ہوئے فاضل، ادیب، عالم اور نامور جرنیل تھا۔ اس کے عہد میں چین آزاد اور اقتدار کا ممتاز مظہر تھا۔ اس کا دور امن و امان کا حامل تھا۔ اس کی موت کے بعد شاہی کو ایسا زوال آیا کہ وہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئی اور جمہوریت نے جنم لے لیا۔
    ابتدائی حالات
    ۔۔۔۔۔۔۔
    چی این لونگ یونگ چینگ کا ولی عہد تھا جو حرم کے ایک خواص کی بطن سے پیدا ہوا تھا۔ اس کی ابتدائی زندگی مطالعہ اور تحقیقات میں گزری۔ اس کو امور سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ وہ حکومت کے نظم و نسق کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا تھا۔ اس کے علمی شوق اور افضیلت نے اسے دور دور تک مشہور کر رکھا تھا۔ وہ تصنیف، تالیف یا تحقیق میں اس قدر محو تھا کہ اسے عوام حالات تک معلوم نہیں تھے۔
    تخت نشینی
    ۔۔۔۔۔۔
    جب چی این لونگ کے باپ کا انتقال ہوا تو اس کی عمر پچیس سال تھی۔ امرائے حکومت نے اسے مجبور کیا کہ وہ امور سلطنت کی ذمہ داریاں سنبھال لے۔ اس نے جواب میں کہا کہ کسی ملک کی حکمرانی بڑی ذمہ داریوں کا کام ہے۔ جو اعلیٰ روایات ہمارے اسلاف نے قائم کی انہیں ایک آن کے ساتھ لیکر آگے بڑھنا تا کہ ملک ترقی کر سکے۔ عوام کے حقوق کی حفاظت اور بیرونی اقوام کے حملوں سے مادر وطن کا تحفظ ایسی ذمہ داریاں ہیں جسے شاید میں اچھی طرح سے انجام نہ دے سکوں۔ چی این لونگ کا یہ جواب وزرائے سلطنت کو اس قدر پسند آیا کہ وہ اس کی تخت نشینی پر زور دینے لگے۔ وزراء نے چی این لونگ کو آخر مجبور کر دیا کہ وہ تخت و تاج کی ذمہ داریاں سنبھال لے۔ چنانچہ لنگ 1735ء میں تخت نشین ہوا۔ تخت نشینی کے بعد اس نے چار اتالیق مقرر کیے جو اسے امور سیاست سے واقف کراتے تھے۔
    یورپی مبلغین
    ۔۔۔۔۔۔
    علحدگی پسند چینی یہ نہ چاہتے تھے کہ مسیح اور دوسرے مذاہب کے داعی چین میں آ کر اپنے مذہب کا پرچار کریں جس وجہ سے چینی مذہب اور اس کی انفرادیت کو ٹھیس پہنچے۔ یہ نفرت انگیز اور کشیدہ جذبات چی این لونگ کے دادا کے زمانے سے پرورش پا رہے تھے۔ اس طویل عرصے میں یورپ کے مشزیز اپنے اثرات کو وسیع اور ہمہ گیر بنا رہے تھے۔ چی این لونگ نے امتناعی احکامات نافذ کر دیے کہ غیر مذاہب کی تبلیغ کو فوراً ختم کر دیا جائے۔ مبلغین جو تبلیغ کے علاوہ ایک سیاسی مقصد بھی رکھتے تھے اس لیے انہوں نے ان پابندیوں کی پروا نہیں کی اور اپنا کام جاری رکھا۔ جب چی این لونگ کو قانون کی خلاف ورزی کی اطلاع ملی تو اس نے ان مبلغین کو سخت ترین سزائیں دلوایں جو قانون کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ یہ کشمکش اس وقت شدید ترین ہو گئی جب جزائر فلپائن کے چینی باشندوں کو ہسپانوی باشندوں نے مسیحیت قبول نہ کرنے پر سخت سزائیں دیں گئی۔ اس کی خبر جب چین پہنچی تو چی این لونگ نے حکم دیا کہ ہسپانوی تبلیغ گھر جو چین میں تعمیر ہے سب کو مسمار کر دیا جائے۔ اس کے علاوہ ہسپانوی مبلغین کو قتل کرنے کا حکم بھی دیا جس کی وجہ سے ہسپانوی مبلغین کو چن چن کر قتل کیا گیا۔
    یورپی تاجر
    ۔۔۔۔۔۔
    چی این لونگ مسیحیت اور مغربی اقوام کا سخت دشمن تھا اس نے تبلیغ مسیحیت کو حددود چین میں ممنوع قرار دیا تھا۔ بیرونی تاجروں پر کڑی نگرانی کا انتظام کر رکھا تھا۔ بندرگاہوں پر ایک خاص عہدہ دار جو ہوپو کے نام سے بھی مشہور ہے کا تقرر کیا گیا جو درآمدات اور برآمدات پر نگرانی کرتا۔ تاجروں پر سختیاں اور پابندیوں کو دیکھ کر جارج سوم شہنشاہ انگلستان نے چی این لونگ کے دربار میں اپنے قاصد میکارٹنی کو بھیجا۔ مگر چی این لونگ نے میکارٹنی کو بے نیل و مراد لوٹنے پر مجبور کر دیا تھا۔ ان ناکامیوں کا حل مغربی اقوام نے عجیب و غریب نکالا۔ ان لوگوں نے کثیر مقدار میں افیون کی درآمد شروع کر دی۔ چینیوں میں افیون کے اس شدید استعمال نے اخلاقی و مالی نقصانات پیدا کر دیے۔ مانچو حکمرانوں نے افیون کی تجارت ختم کرنے کے لیے موت کی سزا مقرر کر دی تھی۔ جس کی انتہا یہ ہوئی کہ افیون کی تجارت کی وجہ سے بیرونی اقوام اور چین میں 1841ء میں جنگ بھی ہوئی جس میں چین کو شکست ہوئی۔
    وسط ایشیا کے جنگجو
    ۔۔۔۔۔۔۔
    وسط ایشیا کے جنگجو سرادر چین کی آزادی اور امن کے لیے مستقل خطرہ تھے۔ چین کی سیاست میں جب کبھی انحاط دیکھتے چین پر حملہ کر دیتے۔ چی این لونگ نے اس خطرے کو پوری طرح محسوس کیا اور یہ طے کیا کہ چین کے مستقل اس خطرے کے ارتفاع سے امن کی ایک ضمانت دلائی جائے۔ چنانچہ چی این لونگ نے کثیر ترفیت یافتہ فوج تیار کی اور مناسب موقع کا انتظار کیا۔ وقت کا انتظار اس لیے کیا جا رہا تھا کہ وسط ایشیا بے امنی، قتل اور غارت گری کا ایک خونی مرکز تھا۔ چی این لونگ سے بیشتر شاہان چین کی یہ جرات نہ ہو سکی تھی کہ وہ اس بارود خانے میں چنگاری پھینکیں۔ چی این لونگ نے موافق موسم میں مناسب حالات کے ساتھ ایک کثیر فوج لے کر وسط ایشیا کے جنگجو سرداروں پر حملہ کر دیا۔ اس خون ریز لڑائی میں چی این لونگ کو فتح نصیب ہوئی اور تمام سرداروں کو اس نے زیر نگین کر لیا۔ اس مہم میں خاشگر، یارقند، خوقند اور سارا وسط ایشیا تسخیر کر لیا گیا۔
    سلطنت میں وسعت
    ۔۔۔۔۔۔۔
    وسط ایشیا کے جنگجو سرداروں کو زیر نگین کرنے کے بعد چی این لونگ نے 1768ء میں برما پر حملہ کر دیا تھا۔ یہ جنگ چار سال تک جاری رہی۔ اس جنگ میں چینی فوجیں برما کے دار الحکومت تک تو نہیں پہنچ پائی لیکن چین کی سیادت کو حکومت برما نے تسلیم کر لیا تھا۔ اس کے بعد 1792ء میں چینی افواج نے نیپال پر حملہ کیا تھا۔ اس لڑائی میں چین کو فتح حاصل ہوئی تھی۔ شہنشاہ چی این لونگ کی سلطنت کی حدود افغانستان اور ہندوستان کے قریب قریب تک پھیلی ہوئی تھی۔
    دستبرداری
    ۔۔۔۔۔۔۔
    چی این لونگ کو 1795ء میں دستبردار ہونا پڑا کیونکہ چینی قانونی کے لحاظ سے کوئی بھی بادشاہ ساٹھ سال سے زیادہ عرصہ حکومت نہیں کر سکتا تھا۔دستبرداری کے بعد بھی چی این لونگ امور سلطنت کی نگرانی کرتا رہا۔
    دور حکومت
    ۔۔۔۔۔۔۔
    چی این لونگ کا دور فتوحات سے قطع نظر اندرونی طور پر امن و امان کا حامل تھا۔ غریبوں اور کسانوں کی فلاح کے لیے کئی قوانین بنائے۔ چی این لونگ چین کا وہ عالم، مدبر، فن کار اور جنگجو فرمانروا ہے جس نے اپنی قابلیت سے چین کی علمی اور سیاسی زندگی میں بیش بہا اور گرانقد اضافے کیے۔ چی این لونگ چین کا آخری فرمانروا ہے جو چین کی عظمت و جلال کا ایک ممتاز مظہر تھا۔

  • چارلس ڈکنز:انگلستان کا مشہور ناول نویس

    چارلس ڈکنز:انگلستان کا مشہور ناول نویس

    پیدائشی نام:Charles John Huffam Dickens
    پیدائش:07 فروری 1812ء
    وفات:09 جون 1870ء
    وجۂ وفات:دماغی جریان خون
    مدفن:ویسٹمنسٹر ایبی
    طرز وفات:طبعی موت
    شہریت:متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ
    مملکت متحدہ
    مادری زبان:انگریزی

    چارلس ڈکنز یا چارلز ڈکنز (انگریزی: Charles Dickens) انگلستان کا مشہور ناول نویس تھا۔ چارلس ڈکنز 07فروری 1812ء کو لینڈ پورٹ برطانیہ میں پیدا ہوا۔ بچپن میں نامساعد حالات سے گزرا۔ جس کی جھلک اس کے ناول اولیور ٹوسٹ اور ڈیوڈ کاپر فیلڈ میں ملتی ہے۔ عملی زندگی کا آغاز ایک وکیل کے منشی کی حیثیت سے کیا۔ بعد ازاں شارٹ ہینڈ سیکھ لی اور ایک اخبار کا رپورٹر ہو گیا۔ ان دونوں ملازمتوں میں ڈکنز کو وہ سب مواد دستیاب ہوا جو بعد میں اس نے اپنے ناولوں میں استعمال کیا۔ 1836ء میں ادبی زندگی کا آغاز کیا ماہنامے میں قسط وار داستان Pickwick Papeers لکھ کر کیا جو بہت مقبول ہوئی۔ 1842ء میں امریکا کا دورہ کیا۔
    ہندستان میں 1857ء کی جنگ آزادی (جسے برطانوی غدر کہتے ہیں) میں مقامی آبادی کو شکست کے بعد انگریزی تادیبی کارروائیوں پر ڈکنز کا بیان:
    I wish I were commander-in-chief in India … I should proclaim to them that I considered my holding that appointment by the leave of God, to mean that I should do my utmost to exterminate the race.
    وفات
    ۔۔۔۔۔۔
    09 جون 1870ء کو اُس کا کینٹ برطانیہ میں انتقال ہو گیا۔

  • لاہورسمیت پنجاب میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے بڑے فیصلے

    لاہورسمیت پنجاب میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے بڑے فیصلے

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہورسمیت پنجاب میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے بڑے فیصلے کئے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہورسمیت پنجاب بھر میں ٹریفک چالان کرنے کا ڈیلی کوٹہ ختم کرتے ہوئے کہا کہ چالان کا ٹارگٹ پورا کرنے کی روش ختم کردی ہے،ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی ڈیلی چالان سے مشروط نہیں ہوگی۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ5بڑے شہروں میں شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک لائسنس کے اجراء آسان بنا دیا ہے۔ لاہور،فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ اورراولپنڈی میں لائسنسنگ سینٹرز دو شفٹ میں کام کریں گے۔لائسنسنگ سینٹرز ہفتے اوراتوار کو بھی اوپن رہیں گے۔لاہورکے علاقے لبرٹی کا سینٹر24گھنٹے شہریوں کے لائسنس بنائے گا جس سے شہریو ں کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے میں بے پناہ سہولت ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ گلبرگ،مال روڈ،جیل روڈاورفیروزپور روڈ کو ٹریفک کے حوالے سے ماڈل روڈز قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ماڈل روڈز پر ٹریفک کی روانی کیلئے موثر مینجمنٹ سسٹم لاگو کیا جائے گا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کیلئے روڈ انجینئرنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔سڑکوں پرموجود رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور تجاوزات کو ہٹایا جائے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے آؤٹ ریچ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے تحت کالجوں میں ٹریفک پولیس کی ٹیمیں جا کر طلبہ کے لائسنس بنائیں گی اور طلبہ کا ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی متعلقہ کالج میں ہی لیا جائے گا۔طلبہ کو ٹریفک قوانین سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے گا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹریفک وارڈنزکی ترقی سے متعلقہ امور کو جلد از جلدنمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقی سے متعلقہ امور کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سڑکوں پر گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور کہا کہ گوشت فروخت کرنے والوں کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ پرندوں کی وجہ سے فضائی حادثے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

    نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سڑکوں پر بھیک مانگنے والے مافیا کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے اور بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کیا جائے۔انہو ں نے کہا کہ سمن آباد انڈر پاس اورکلمہ چوک انڈر پاس کو جلداز جلد مکمل کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ٹریفک نظام کو درست کرنا ایک چیلنج ہے اورآپ نے اسے ہر حال میں پورا کرنا ہے۔شہری ٹریفک جام ہونے سے مشکلات کا شکارہوتے ہیں،ہمیں اسے فوری حل کرنا ہے۔ خود بھی احساس ہے کہ ٹریفک کی وجہ سے کس قسم کی کوفت سے گزرنا پڑتا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزید ہدایت کی کہ شہرمیں جاری ترقیاتی کاموں اورپی ایس ایل میچز کو مدنظر رکھ کر بہترین منصوبہ بندی کی جائے۔سڑکوں کی بندش کی صورت میں قبل ازوقت عوام کو بھر پور آگاہی دی جائے۔ ٹریفک نظام کو بہتر کردیا تو ذمہ داری کی ادائیگی کے ساتھ لوگ آپ کو دعائیں بھی دیں گے۔ نگران وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لاہور میں سالانہ 3لاکھ 70ہزار گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کا اضافہ ہوتا ہے۔

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں لاہورسمیت پنجاب بھر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، کمشنر لاہور ڈویژن،سی ٹی او لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور، ایم ڈی ٹیپا اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

  • وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے، اعلامیہ جاری

    وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے، اعلامیہ جاری

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

    وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی اموات اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان پر گہرا دُکھ اور افسوس ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے ریلیف فنڈ قائم کردیا وزیراعظم نے ترکیہ زلزلہ زدگان کے لیے قائم کیے گئے ریلیف فنڈ میں تمام پاکستانیوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے کی اپیل کی، وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا وفاقی حکومت کے گریڈ 18 سے گریڈ 22 کے سرکاری افسران کی ایک دن کی تنخواہ ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے قائم فنڈ میں بطور عطیہ دی جائے گی ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں۔ترکیہ 2022 کے تاریخی سیلاب میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد میں پیش پیش رہا۔ پاکستانی قوم اپنے ترک بہن بھائیوں کو مصیبت کی اس گھڑی میں بالکل اکیلا نہیں چھوڑے گی میں بذاتِ خود کل زلزلہ زدہ علاقوں کے دورے کے لیے ترکیہ روانہ ہورہا ہوں امدادی سامان کے علاوہ میں نے فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں ہاتھ بٹانے کے لیے ترکیہ روانہ کیں۔ترکیہ اور شام میں مصیبت میں گھرے اپنے زلزلہ زدگان بہن بھائیوں کی پاکستان ہر ممکن مدد کی جائے گی مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم اس المناک قدرتی آفت میں ترکیہ اور شام کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ،وفاقی کابینہ نے جاں بحق افراد کی مغفرت، اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی

    اجلاس کے آغاز میں وفاقی کابینہ نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کی مغفرت، اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وفاقی کابینہ نے وزیر تجارت سید نوید قمر کے بہنوئی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم نے کابینہ کو زلزلے کے فوراً بعد ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے اپنے ٹیلیفونک رابطہ کے بارے میں بتایا جس میں اُنہوں نے زلزلے سے ہونے والی تباہی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے اور پاکستان ایئرفورس کی پروازیں ریسکیو ٹیمیں اور امدادی سامان لے کے ترکیہ روانہ ہوچکی ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے علاوہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس بھی امدادی ٹیموں میں شامل ہیں جب کہ مزید امدادی سامان کی ترسیل جاری رہے گی وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے ایک ریلیف فنڈ قائم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں سے اس فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے کی اپیل کی۔ مزید برآں وزیراعظم نے کاروباری افراد اور مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ اِس ریلیف فنڈ میں عطیات دیں۔ وفاقی کابینہ نےمتفقہ طور پر ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا . اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کے گریڈ 18 سے گریڈ 22 کے افسران کی ایک دن کی تنخواہ ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے قائم ریلیف فنڈ میں بطور عطیہ دی جائے گی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم اس المناک قدرتی آفت میں ترکیہ اور شام کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے؛ پاکستان کی جانب سے ان کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا 50 رکنی ریسکیو ٹیم ترکیہ بھجوانے کا اعلان

    ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں جن میں ایک جیل بھی شامل ہ

    ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی

    ترکیہ میں زلزلہ متاثرین سخت مشکلات کا شکار ہیں-

    وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور سے شام کے سفیر ڈاکٹر رمیز الراعی کی ملاقات ہوئی ہے

    وفاقی کابینہ نے صدر نیشنل بینک آف پاکستان کی تقرری کے عمل کو از سر نو شروع کرنے کی منظوری دے دی. کابینہ نے اس عمل کو فوری بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی، وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے کریمنل لاز/قانون فوجداری (ترمیمی )بل ٢٠٢٣ (Criminal Laws Amendment Bill 2023) کے حوالے سے ایک کابینہ کمیٹی قائم کر دی جو بل کو مسودے کا بغور جائزہ لے کر اپنی رپورٹ اگلی کابینہ اجلاس میں پیش کرے گی. کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ, وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ, وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور وفاقی کابینہ میں موجود تمام اتحادی جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے.

  • کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی ہو گئی

    کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی ہو گئی

    ایک طویل انتظار کے بعد آخرکار وہ دن آ گیا ہے جب سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی زندگی بھر کے لئے ایک دوسرے کے ہوگئے ہیں. ایک وڈیو سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کررہی ہے جس میں ہم گھوڑے کو اس کے مالکان اور کچھ ارکان کے ساتھ سوریہ گڑھ محل سے باہر نکلتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ جب صحافیوں نے شادی کے بارے میں گھوڑے کے مالکان سے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ شادی ہو گئی ہے. ایک اور ویڈیو میں ہم محل کے عملے کے ایک رکن کو گلابی یونیفارم پہنے اور مٹھائیوں کی ٹوکری پکڑے باہر نکلتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ شادی بخیر و

    خیریت ہو گئی ہے اس نے یہ بھی بتایا کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی دونوں نے سلور رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔یوں کیارا اور سدھارتھ جن کی شادی کی خبریں گزشتہ برس سے چل رہی تھیں وہ اب سچ ہو گئی ہیں کیونکہ اب کیارا اور سدھارتھ کی شادی ہو چکی ہے. شادی کو دھوم دھام سے کیا گیا ہے. شادی کے انتظامات ایسے رکھے گئے کہ جن کو دیکھ کر آنکھیں دنگ رہ جائیں. یاد رہے کہ سدھارتھ اور کیارا کی دوستی ایک عرصے سے چلی آرہی تھی دونوں ہی بالی وڈ کے بہترین اور کامیاب اداکار ہیں.

  • سعودی عرب کی معروف بزنس ویمن راکھی کے حق میں کھڑی ہو گئیں عمرہ کے لئے بلوا لیا

    سعودی عرب کی معروف بزنس ویمن راکھی کے حق میں کھڑی ہو گئیں عمرہ کے لئے بلوا لیا

    سعودی عرب کی مشہور اور جانی مانی میڈیا شخصیت اور بزنس ویمن سمیرا عزیز نے ایک وڈیو پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ راکھی میں نے آپ کی کچھ وڈیوز دیکھی ہیں آپ بے حد پریشان ہیں. اپنی شادی بچا رہی ہیں یہ ایک اچھی عورت کی علامت ہے. آپ نے ایک وڈیو میں‌عمرہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، میں آپ کو دعوت دیتی ہوں کہ آپ عمرہ کرنے کے لئے آئیں آپ میری مہمان ہوں گی. انہوں نے اپنی وڈیو میں یہ بھی کہا کہ دکھ درد تکلیفیں آتی رہتی ہیں ان کو صبر و تحمل سے برداشت کرنا چاہیے اور دانشمندی کے ساتھ اپنے رشتے کو چلانا چاہیے. میں جتنا راکھی

    کو سمجھی ہوں وہ شوخ و چنچل ضرور ہیں لیکن دل کی بری نہیں ہیں. ان کے ساتھ یہ سب ہو رہا ہے اس چیز کی ہمیں بہت تکلیف ہے. ایک عورت ہی دوسری عورت کے دکھ درد اور تکلیف کو سمجھ سکتی ہے. میں آپ کے ساتھ کھڑی ہوں. آپ سعودی عرب آئیں میں جدہ کے قریب رہتی ہوں . اور عادل کو اپنا گھر بچانا چاہیے وہ راکھی کو سمیٹیں اس وقت راکھی بہت منشتر ہے اور اپنے وعدے پورے کریں ایک اچھے مرد کی یہی علامت ہے کہ وہ اپنے وعدے پورے کرتا ہے اپنی بیوی کو عزت دیتا ہے.

  • عادل راکھی کو مارتا تھا ،اسکو دھوکہ دے رہا تھا ہم بے خبر تھے راکھی کے بھائی کا بیان

    عادل راکھی کو مارتا تھا ،اسکو دھوکہ دے رہا تھا ہم بے خبر تھے راکھی کے بھائی کا بیان

    راکھی ساونت جن کی شکایت پر پولیس نے ان کے شوہر عادل درانی کو حراست میں لے رکھا ہے اس سے پوچھ گچھ جاری ہے. اب راکھی کی حمایت میں ان کے بھائی بھی کھڑے ہو گئے ہیں انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ راکھی کے ساتھ یہ سب ہو رہا تھا ہمیں‌بالکل نہیں پتہ تھا ، ہمیں تو اس دن پتہ چلا جب ہماری ماں کا انتقال ہوا ، راکھی ہمارے سامنے پھوٹ پھوٹ کر روئی اس نے تشدد کے نشانات دکھائے ، عادل نے راکھی کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا. راکھی نے سچے دل سے عادل کے ساتھ محبت کی اور پھر شادی کی وہ اس کے ساتھ گھر بسانا چاہتی تھی لیکن عادل اسکو مسلسل دھوکہ دے رہا تھا.عادل راکھی کے پیسے کھا گیا زیور چوری کر لیا.

    عادل کو اگر یہ تعلق نہیں نبھانا تھا تو وہ شادی نہ کرتا کیوں راکھی کی زندگی کو برباد کیا، شرم آنی چاہیے. راکھی نے عادل کی خاطر اسلام تک قبول کر لیا. اس لئے ہندو مسلمان کے ایک ہونے پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں. ہم راکھی کی وجہ سے بے حد پریشان ہیں. راکھی کو انصاف ملنا چاہیے. جب ہمیں راکھی کے معاملات پتہ چلے تو ہم نے اسکو کہا کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں تم فکر نہ کرو ہماری طرف سے تمہیں‌ کوئی کچھ نہیں کہے گا اور ہم راکھی کے ساتھ کھڑے ہیں.