Baaghi TV

Tag: How to

  • گیس کی فراہمی کےحوالےسے بلوچستان کےساتھ امتیازی رویہ ناقابل برداشت ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    گیس کی فراہمی کےحوالےسے بلوچستان کےساتھ امتیازی رویہ ناقابل برداشت ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ شہر میں بڑھتے ہوئے گیس حادثات کے باعث اموات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعلئ نے وفاقی حکومت سے گیس کمپنی کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں گزشتہ چند دنوں میں گیس حادثات میں دس سے زائد افراد زندگی گنوا چکے ہیں ۔

    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز

    وزیراعلئ نے کہا کہ شدید سرد موسم میں شہریوں کو گیس میسر نہیں بلوچستان طویل عرصہ تک ملک کی گیس کی ضروریات پوری کرتا رہا ہے آج جب ہمیں گیس کی ضرورت ہے تو گیس دستیاب نہیں گیس کی فراہمی کے حوالے سے بلوچستان کے ساتھ امتیازی رویہ ناقابل برداشت ہے۔

    میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ آج جب صوبائی حکومت نے ایس ایس جی سی کے دفتر سے رابطہ کیا تو کوئی بھی زمہ دار فرد موجود نہیں تھا وزیراعلئ بلوچستان نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر توانائی سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا-

    کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک لاکھ سے زائد ڈالر اور سونا برآمد

    انہوں نے کہا کہ گیس کمپنی کے رویہ کے باعث شہریوں میں اشتعال پایا جاتا ہے گیس کی عدم دستیابی کے باعث امن امان کی صورتحال خراب ہونے کا احتمال ہے جس کی زمہ دار گیس کمپنی ہوگی-

  • ایک ٹویٹ نے میری زندگی بدل دی میرے ملینز روپیوں کے معاہدے ہاتھ سے نکل گئے علی ظفر

    ایک ٹویٹ نے میری زندگی بدل دی میرے ملینز روپیوں کے معاہدے ہاتھ سے نکل گئے علی ظفر

    علی ظفر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی ہے وہاں ان سے مختلف سوالات ہوئے ، جب ان سے میشا شفیع کے الزامات کو لیکر سوال ہوا تو اداکار ، گلوکار علی ظفر نے کہا کہ صرف ایک ٹویٹ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ، میری ساکھ خراب کر دی، میرے ہاتھ سے ملین روپیوں کے معاہدے چلے گئے. میرا جتنا نقصان ہوا ہے اسکو الفاظ میں بیان کرنا نہایت ہی مشکل ہے. علی ظفر نے مزید کہا کہ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ایک ملٹی نینشل کمپنی نے مجھے ایک بڑا پراجیکٹ آفر کیا جو کئی لوگوں سے برداشت نہ ہوا اور پلاننگ کے تحت میرے خلاف ایک گندی مہم چلائی گئی مجھ پہ جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے گئے یہ سب برداشت کرنا میرے لئے مشکل تھا ، مجھے پتہ ہے کہ میں نے کتنا مشکل وقت گزارا. جب میرے کریکٹر پر بات آئی مجھ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا گیا تومیں نے ہتک عزت کا دعوی کیا تو وہ خاتون جس نے مجھ پر

    جنسی ہراسانی کا الزام لگایا وہ غائب ہو گئی اور ہر بار بہانے کرتی ہے اور عدالت ہی پیش نہیں‌ہوتی. میں‌پانچ سال سے اس اذیت سے گزر رہا ہوں‌مجھے عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے.علی ظفر نے کہا کہ ایک جھوٹا ٹویٹ کردینا آسان ہوتا ہے لیکن اس کے بعد متعلقہ انسان کی جتنی زندگی مشکل ہوجاتی ہے یا وہ کس مشکل سے گزرتا ہے یہ وہ جانتا ہے یا اس کے گھر والے جانتے ہیں.

  • اجے دیوگن پٹھان کی ایڈوانس بکنگ پرخوش

    اجے دیوگن پٹھان کی ایڈوانس بکنگ پرخوش

    جیسا کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں آئندہ کل ریلیز ہونے جا رہی ہے اس کو لیکر شائقین کافی پرجوش ہیں. فلم کو دیکھنے کےلئے ایڈوانس بکنگ جاری ہے اور ایڈوانس بکنگ زوروں سے چل رہی ہے. کہا جا رہا ہے کہ جس طرح سے فلم پٹھان کی ایڈوانس بکنگ ہورہی ہے حالیہ سالوں میں ایسے اعداد و شمار دیکھنے کو نہیں ملے. پٹھان کی ایڈوانس بکنگ کو جہاں‌اکشے کمار نے بالی وڈ کی دیگر فلموں کی کامیابی بھی کہا ہے وہیں اجے دیوگن نے ایڈوانس بکنگ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم پٹھان کی ایڈوانس بکنگ بہت ہی خوش آئند ہے اور میں‌بہت خوش ہوں کہ ایسا ہو رہا ہے. ہم سب کو بلکہ شاہ رخ خان کی اس خوشی میں خوش ہونا چاہیے. اجے نے مزید کہا کہ

    کورونا کے بعد لوگوں میں‌ فلمیں‌ دیکھنے کا رجحان بالکل ختم ہو گیا تھا ان کو سینما گھروں میں واپس لانا بہت ضروری تھا اس سے بھی ضروری تھا کہ ہماری دو چار فلمیں ہٹ ہوتیں تاکہ آڈینز دوبارہ سینما گھروں‌ کو واپس آتیں اور جس طرح سے پٹھان کی ایڈوانس بکنگ ہو رہی ہے وہ آج تک نہیں‌ہوئی اسکے لئے میں‌ دل سے خوش ہوں. امید ہے کہ یہ سال ہندی سینما کے لئے اچھا ہو گا اور لوگ سینما گھروں میں واپس لوٹ‌ کر آئیںگے.

  • کیا فضا علی کو ان کے سابق شوہر نے دھوکہ دیا؟‌

    کیا فضا علی کو ان کے سابق شوہر نے دھوکہ دیا؟‌

    اداکارہ و میزبان اور گلورہ فضا علی سے ایک صحافی نے حال ہی میں‌ سوال کیا ہے کہ کیا آپ نے بے وفا گانا بھی گایا ہے یہ بتائیے کہ کیا یہ گانا کہیں اپنے سابق شوہر کے لئے تو نہیں؟ یا انہوں نے کبھی آپ کو دھوکہ تو نہیں دیا؟ اس پر فضا علی خوب ہنسیں اور سوال کو انجوائے کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں‌ہے میرے شوہر نے مجھ سے بالکل بے وفائی نہیں کی . ایسا کبھی بھی نہیں تھا کہ ان کا میرے علاوہ کسی دوسری عورت کے ساتھ سین چل رہا ہوں اورمجھے پتہ چل گیا ہو اور میں نے رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہو. ہمارا رشتہ ختم ہونے کے دیگر اور فیملی ایشوز تھے جو حل نہیں ہو سکتے تھے، اس لئے ہم نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا. میرا آج بھی میرے شوہر کے ساتھ اچھا تعلق ہے . ہم دونوں مل

    کر اپنی بچی کو پال رہے ہیں‌ ہماری بیٹی ہم دونوں کے پاس رہتی ہے وہ ہم دونوں کے اس فیصلے سے بالکل بھی ڈسٹرب نہیں‌ ہوئی. اور مجھے خوشی ہے کہ میری بیٹی نے اس چیز کو بہت اچھی طرح انڈرسٹینڈ کیا ہے کہ ماں باپ ساتھ نہیں چل سکتے.اور ماں باپ کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو ایک دوسرے کے لئے نیگیٹیو نہ بنائیں.

  • کیا میں شادی کر لوں ، فضا علی نے دوران انٹرویو بیٹی سے پوچھ لیا، بیٹی کے جواب نے حیران کر دیا

    کیا میں شادی کر لوں ، فضا علی نے دوران انٹرویو بیٹی سے پوچھ لیا، بیٹی کے جواب نے حیران کر دیا

    اداکار و میزبان فضا علی جنہوں نے گلوکاری کے میدان میں باقاعدہ قدم رکھ دیا ہے انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا اس میں ان سے جب سوال ہوا کہ آپ بطور سنگل مدر اپنی بچی کو پال رہی ہیں کیا دوبارہ شادی کا ارادہ رکھتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ جی ہاں میرا بالکل شادی کا ارادہ ہے اور ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اسکو ایک اچھا جیون ساتھی ملے میری بھی ہے. زندگی کے کسی موڑ پر مجھے ایسا کوئی مل گیا تو میں یقینا اس سے شادی کر لوں گی. اور شادی انسان کو نہ صرف بدل دیتی ہے بلکہ زندگی میں سکون لانے کا باعث بھی بنتی ہے. فضا علی کے ساتھ اس

    انٹرویو میں ان کی بیٹی فارال بھی موجود تھیں فضا نے اپنی بیٹی سے پوچھا کہ کیا میں شادی کر سکتی ہوں تو بیٹی نے فورا کہا نہیں ، پھر اپنی ماں سے کہا کہ میں آپ کی لائف پارٹنر ہوں ، فضا نے اس پر اس سے کہا کہ لائف پارٹنر ہو لیکن میری بیٹی ہو ، کوئی اچھا انسان یا ایسا انسان جو مجھے اور آپ دونوں کو قبول کر لے تو پھر ؟ اس پر فارال نے کہا کہ پھر ٹھیک ہے شادی کر لیں.

  • فضا علی نے اپنا پہلا سولو گانا ریلیز کر دیا

    فضا علی نے اپنا پہلا سولو گانا ریلیز کر دیا

    اداکاری اور میزبانی کے بعد فضا علی نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے. انہوں نے آج اپنا پہلا سولو گانا بے وفا اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا ہے جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے. فضا علی نے گزشتہ روز گانے کی ریلیز کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی اس میں انہوں نے کہا کہ میرا شروع سے ہی شوق گلوکاری کا تھا لیکن شکل اچھی ہونے کی وجہ سے کبھی اداکاری کے پراجیکٹس مل جاتے تو کبھی میزبانی کے لیکن میرا دھیان ہمیشہ گلوکاری کی طرف ہی تھا.اس لئے میں نے اب سوچا ہے کہ بہت ہو گئی اداکاری اور میزبانی اب اپنے شوق کی تکمیل کے لئے بھی کچھ کرنا چاہیے لہذا میں نے گانا شروع کر دیا ہے. اور بے وفا گیت آپ سب کو ضرور پسند آئیگا اس کو لکھا بہت خوبصورت انداز سے گیا ہے اس

    کی کمپوزیشن بہت خوبصورت بنائی گئی ہے. فضا علی نے کہا کہ میں نے میڈم نور جہاں ، مہدی حسن ، نصرت فتح علیخان سب کی مداح ہوں. میں نے گلوکاری کو پروفینشلی اپنا لیا ہے اب آپ مجھے مختلف اوقات میں گلوکاری کرتے ہی دیکھیں گے میں باقاعدہ شوز کررہی ہوں اور ان میں ، میں لائیو گاتی ہوں. مجھے بہت امید ہے کہ جس طرح‌مداحوں نے مجھے اداکاری او میزبانی میں سراہا اسی طرح میری گائیکی کو بھی سراہا جائیگا.

  • اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا

    اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا

    ممبئی: متنازع بیانات کے حوالےسے مشہور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کاٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ دو سالوں سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پابندی کا شکار اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ پھر سے بحال کر دیا گیا ہے کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر پیغام میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ٹوئٹر پر واپس آکر اچھا لگ رہا ہے۔

    علاوہ ازیں کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر اپنی آنے والی فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز کے حوالے سے بھی اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے انہوں نے لکھا کہ ’فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے 20 اکتوبر 2023 کو سنیما گھروں میں ملتے ہیں۔


    واضح رہے کہ اداکارہ اپنی آنے والی فلم ’ایمرجنسی‘ کو خود ڈائریکٹ کر رہی ہیں اس فلم کی کہانی بھی انہوں نے خود لکھی ہے جبکہ وہ اس فلم میں سابق بھارتی وزیرِاعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

    یاد رہے کہ کنگنا رناوت کے اکاؤنٹ کو مئی 2021 میں معطل کیا گیا تھا انہوں نے 2021 میں ریاست بنگال میں ہونے والے انتخابات کے بعد پرتشدد واقعات کے بارے میں مواد ٹوئٹر پر اپ لوڈ کیا تھا جس کے بعد ان کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا تھا اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ’نفرت آمیز اور بد سلوکی پر مبنی‘ مواد کو شیئر کرنے اور متنازع بیانات کے باعث اداکارہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیا جا چکا ہے۔

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز

    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز سامنے آئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: خبررساں ادارے”دی نیوز” کے مطابق قومی کفایت شعاری کمیٹی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی ،وزارتوں/ ڈویژنوں کے اخراجات میں 15 فیصد کمی اور وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تعداد 78 سےکم کرکے 30 کرنےکی تجویز کے حوالے سے آج یعنی بدھ کو اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔

    دبئی : وفاقی وزیر مملکت اورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل سردار سلیم حیدر کے اعزاز میں پر تکلف…

    قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے رپورٹ وزیراعظم کو بھیجی جائے گی۔

    اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ این اے سی نے ایک سفارش کو حتمی شکل دی ہے کہ وزراء، وزیر مملکت، مشیروں اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی تعداد کو کم کر کے صرف 30 کر دیا جائے جب کہ بقیہ ضرورت پڑنے پر قومی خزانے سے کسی قسم کے وسائل سے مستفید نہ ہوں۔ انہیں بلامعاوضہ کام کرنا چاہئے۔

    حکومت کفایت شعاری سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دے رہی ہے جب ملک آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ہے جو بنیادی طور پر مالی استحکام کا مطالبہ کرتا ہے لیکن حکومت فنڈ پروگرام پر عمل درآمد سے گریزاں ہے اس نے پچھلے ڈھائی ماہ کی مدت سے تعطل پیدا کیا۔

    این اے سی نے صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر فنڈز کا استعمال روکنے، سرکاری ضمانتوں کے ذریعے قرضے حاصل کرنے کے لیے پبلک سیکٹر انٹرپرائزز پر پابندی عائد کرنے اور کئی دیگر کی بھی سفارش کی تاہم این اے سی بجٹ کے وسائل پر بڑے اخراجات میں کٹوتیوں کے لیے بڑے ٹکٹ لینے سے گریزاں ہے جیسے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد وزارتوں/ ڈویژنوں کی تعداد کو کم کرنا کیونکہ وزارتوں/ ڈویژنوں اور محکموں کی اوور لیپنگ کا کام بلا روک ٹوک جاری ہے۔

    وفاقی سطح پر کئی اوور لیپنگ وزارتیں/ ڈویژن کام کر رہے ہیں اور مرکز کو چاہیے کہ ان کی تعداد صرف پانچ سے چھ تک محدود رکھے، جن میں دفاع، خارجہ امور، مالیات، سکیورٹی شامل ہیں جبکہ دیگر تمام منقولہ وزارتوں کو ختم کر دینا چاہیے۔

    لاہور: پرانی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کا سامان جل گیا

    وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی گئی کفایت شعاری کمیٹی نے منگل کو فنانس ڈویژن میں مسلسل دوسرے روز بھی غور و خوض جاری رکھا، بہت سے شرکاء نے آن لائن دوسرے شہروں سے حصہ لیا۔

    یہ بڑی عجیب بات ہے کہ حکومت ایک جانب کفایت شعاری کے نام پر سفارشات کو حتمی شکل دینے کا کام کر رہی ہے جبکہ حکومت نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام میں 3 ارب روپے کا اضافہ کیا اور صوابدیدی فنڈنگ ​​کو 86 ارب روپے سے بڑھا کر 89 ارب روپے کر دیا جو پارلیمنٹیرینز کے ذریعے استعمال کیا جا رہا ہے۔

    یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ این اے سی بڑے پبلک سیکٹر اداروں کے نقصانات سے کیسے نمٹے گا کیونکہ اس سال پی آئی اے کا خسارہ 67 ارب روپے تک پہنچ گیا پاکستان اسٹیل ملز، پاسکو، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اور دیگر بڑے پیمانے پر نقصان کا باعث بن رہے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں صرف پاور سیکٹر کو 1600 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

    کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک لاکھ سے زائد ڈالر اور سونا برآمد

    این اے سی نے آئی ایس آئی اور آئی بی سمیت انٹیلی جنس ایجنسیوں کے صوابدیدی فنڈز منجمد کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا۔ کمیٹی نے دفاعی اخراجات میں کمی کی تجویز پر غور کیا تاہم سیکرٹری دفاع نے جواب دیا کہ مہنگائی اور شرح مبادلہ میں کمی کےپیش نظر یہ ممکن نہیں ہو سکتا۔ تاہم کمیٹی کفایت شعاری کے اس وقت غیر جنگی اخراجات کو معقول بنانے پر غور کر سکتی ہے۔

    کمیٹی نے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی، مقامی اور بیرون ملک تمام مراعات منجمد کرنے اور مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں غیر ضروری آسامیوں کی تعداد کو کم کرنے پر غور کیا۔

    ورلڈ بینک نے پاسکو کو ترک کرنے کی سفارش کی تھی کیونکہ کسانوں اور ملرز کے درمیان براہ راست روابط ہونے چاہئیں اور اس قسم کی بین ثالثی تنظیم کو ختم کر دینا چاہیے۔پاسکو کے پاس 900 ارب روپے کا قرضہ جمع ہو چکا ہے اور یہ ایک اور قسم کے گردشی قرضے کا انبار لگا رہا ہے، جسے حکومت کو دن کے آخر تک ختم کرنا ہو گا۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئلی مذاکرات

    اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این اے سی نے اپنی داخلی میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ پانچ دنوں میں اپنی سفارشات کو حتمی شکل دی جائے تاکہ وہ فنانس ڈویژن کے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن میں 15 دن کی دی گئی آخری تاریخ سے بہت پہلے اپنی حتمی سفارشات پیش کر سکیں۔

    وزارت خزانہ کے ایک افسر نے تبصرہ کیا کہ این اے سی بڑی سفارشات کر رہی ہے لیکن موجودہ حکومت کے لیے ایسی کسی بھی تجویز پر عمل درآمد کرنا مشکل ہو گا۔ یہ صرف ایک ڈیبیٹنگ کلب رہے گا اور حکومت اپنےدور اقتدار کے اختتام کے وقت کوئی بڑا فیصلہ لینے کی جانب بڑھنے کے بجائے صرف اچھا تاثر دینے والے کام پر عملدرآمد کرے گی جب سیاسی درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ کی سربراہی میں قومی کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دی تھی۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنےکا فیصلہ

    یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو گیس مہنگی کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کرنے کے علاوہ پاکستانی روپے کی قدر کو مصنوعی طریقے سے روکنے اور بجلی کی قیمت مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • ایل این جی ریفرنس دائرہ اختیار سے متعلق مزید دلائل طلب

    ایل این جی ریفرنس دائرہ اختیار سے متعلق مزید دلائل طلب

    احتساب عدالت، ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے ایل این جی ریفرنس دائرہ اختیار سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے، احتساب عدالت نے کہا کہ فریقین کے وکلاء سات فروری کو عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق دلائل دیں ،احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا ،عدالت نے آج شاید خاقان عباسی و دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ فیصلہ سنایا

    ایل این جی ریفرنس احتساب عدالت میں چلے گا یا نہیں؟ معاملہ سات فروری تک موخر کر دیا گیا، سات فروری کو وکلاء کے مزید دلائل سننے کے بعد ریفرنس کے مستقبل سے متعلق فیصلہ ہوگا شاہد خاقان عباسی ، مفتاح اسماعیل ، شیخ عمران الحق سمیت دیگر ملزمان ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبد اللہ خاقان بھی ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں

    نیب کو کس نے اختیار دیا 7 ارب کمپنی کےحوالے کرے،شاہد خاقان عباسی کا بڑا مطالبہ

    نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

    سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے،

     

  • پوٹھوہاری زبان کو پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں کی لسٹ سے خارج کرنے کا اقدام چیلنج

    پوٹھوہاری زبان کو پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں کی لسٹ سے خارج کرنے کا اقدام چیلنج

    نادرا کی جانب سے پوٹھوہاری زبان کو پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں کی لسٹ سے خارج کرنے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے شہری فرزند علی سرور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ،درخواست میں نادرا، حکومت پاکستان، بیورو آف اسٹیٹسٹکس اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیاہے کہ نادرا نے پوٹھوہاری زبان کو پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں کی فہرست سے نکال دیا،پاکستان میں 20 ملین سے زائد شہری پوٹھوہاری زبان کو سمجھتے، بولتے، لکھتے اور پڑھتے ہیں، پوٹھوہاری زبان برصغیر کی قدیم زبانوں میں سے ایک ہے اور سنسکرت کی شاخ تصور کی جاتی ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پوٹھوہاری زبان کو فہرست سے نکالنا پوٹھوہار کے شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہےعدالت حکومت، نادرا کی جانب سے پوٹھوہاری زبان کو فہرست سے نکالنے کے تمام نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دے، عدالت فریقین کو پوٹھواری زبان کو دوبارہ پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دے،عدالت فریقین کو پوٹھواری زبان کو بولی جانے والی زبانوں کی فہرست سے نکالنے سے روکے،

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد