Baaghi TV

Tag: How to

  • بجلی کا تاریخی بریک ڈاؤن، 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی مکمل طور پر  بحال نہ ہو سکی

    بجلی کا تاریخی بریک ڈاؤن، 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی

    ملک میں بجلی کے تاریخی بریک ڈاؤن کو 24 گھنٹے گزرگئے لیکن بحالی آپریشن جاری ہونے کے باوجود بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔

    باغی ٹی وی : کراچی، پشاور، لاہور، ملتان، فیصل آباد، منڈی بہاوالدین، بھکر، مظفرآباد سمیت مختلف شہروں میں بجلی جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی آج دوپہر تک ہونے کا امکان ہے۔

    ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاؤن،ٹیکسٹائل سیکٹرکو70 ملین ڈالرزکانقصان ،اپٹما

    کراچی میں 24 گھنٹے بعد ایک مرتبہ پھر مختلف علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی ہے،بجلی بحالی کے بعد گلستان جوہر بلاک 8 میں ایک بار پھر لوڈ شیڈنگ ہوئی ہے، اس کے علاوہ کشمیرکالونی ، اختر کالونی سمیت، پی ای سی ایچ ایس اور گارڈن کے علاقوں میں بھی پھر بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    ملیر، ماڈل کالونی، رفاع عام، الفلاح سوسائٹی میں بجلی ایک بار پھر غائب ہوگئی ہےکشمیرکالونی،اخترکالونی، یاسین آباد گلشن شمیم ،لانڈھی خرم آباد میں بجلی معطل ہے، لیاقت آباد سی ون ایریا میں 24 گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی۔

    دوسری جانب وزارت توانائی نے ملک بھر کے تمام گرڈ اسٹیشنوں پر بجلی بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے وزارت توانائی کے مطابق ملک بھرمیں این ٹی ڈی سی کے 1112 گرڈ اسٹیشنز پربجلی بحال کردی گئی ہے، بجلی کی موجودہ پیداوار 9 ہزار 704 میگاواٹ ہے۔


    وزارت توانائی کے مطابق پیسکوکے تمام 113، آئیسکو کے تمام 111 اور گیپکوکے تمام 60 گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بحال کردی گئی اس کے علاوہ لیسکوکے تمام 176، فیسکوکے تمام 110 اور میپکوکے تمام 138 گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بحال کردی گئی۔

    واضح رہے کہ بجلی کی بندش سے ملک بھر میں صنعتوں کا کام ٹھپ ہوگیا، ملک بھرمیں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے ایک دن میں ٹیکسٹائل سیکٹرکو70 ملین ڈالرزکانقصان ہوا ،ملک کے 50 فیصد سے زائد پیٹرول پمپوں پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہو گیا، پیٹرول پمپوں پر صارفین کی قطاریں لگ گئیں۔

    بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف اسپتالوں میں آپریشن ملتوی کردیئے گئے، دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی،جس سے شہرکو یو میہ 44 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے 30 کروڑ گیلن سے زائد پانی شہر کو فراہم نہیں کیا ا سکا جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوگئی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 72 انچ قطر کی لائن نمبر 5 پھٹ گئی جس کی وجہ سے مزید دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی بندش پر نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

    وزير مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کہتے ہیں بجلی کا بریک ڈاؤن انفرااسٹرکچر کی کمزوری کا نتیجہ ہے، ہم نے بجلی کی پیداوار میں تو اضافہ کرلیا مگر بجلی کی ٹرانسمیشن سسٹم کو مضبوط نہ بنا سکے۔

  • پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے،ڈونلڈ بلوم

    پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے،ڈونلڈ بلوم

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، باہمی تجارت تقریبا 10 ارب ڈالر ہوچکی ہے-

    باغی ٹی وی: لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت، آئی ٹی اور زراعت میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں پاکستان کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں اور اس کے تدارک کیلئے مشاورت کر رہے ہیں، ہم خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے ہر ممکن مدد کریں گے ۔

    امریکی سفیر سے ملاقات کے موقع پر لاہور چیمبرآف کامرس کے صدر کاشف انور نے امریکی ویزہ پالیسی اور تجارت بڑھانے پر زور دیا۔

    بعد ازاں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے لاہور میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے آفس کا بھی دورہ کیا کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان جلد معاشی طور پر اوپر آئے ہم اپٹما کے کاٹن کی دستیابی کیلئے لکھے گئے خط پر سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے جو نقصانات ہوئے ہیں اس کیلئے 20 کروڑ ڈالر مالی امداد دی روپے کی قدر گرنے سے معشیت متاثر ہو رہی ہے ہمیں تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ دینی ہو گی اپٹما ممبران پا امریکا تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کر ہے ہیں –

    اس موقع پر چیئرمین اپٹما گوہر اعجاز نے کہا امریکی سفیر سے ہونے والی ملاقات میں کاٹن کی ڈیمانڈ‌پوری کرنے کیلئے بات ہوئی ہے امید ہے مثبت نتائج سامنےآئیں گے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود بڑھانا آئی ایم ایف پروگرام کاحصہ تھا، یہ سخت فیصلہ ہے لیکن وقت کی ضرورت ہے۔

    بزنس کمیونٹی کے عہدیداران نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کیلئے امریکی منڈیوں تک رسائی آسان بنانے کیلئے ٹیکس فری پالیسی دی جائے اور دیگر مسائل دور کئے جائیں-

    واضح رہے کہ رواں ماہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے امریکا سے کاٹن امپورٹ کیلیے 2 ارب ڈالر قرضے کی درخواست کی تھی

    ’اپٹما‘ کی جانب سے پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ کاٹن امپورٹ کیلیے 2 ارب ڈالر کا قرضہ پاکستان کو فراہم کیا جائے، پاکستان میں کپاس کی پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، بارشوں اور سیلاب کے باعث سال بھر میں5 ملین بیلز کا نقصان ہوا، سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی کے باعث محض کپاس کی فصل کو2 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، جون تا اکتوبر 2022ء سیلاب کے باعث پاکستان میں 1ہزار 739 افراد جاں بحق ہوئے۔

    خط میں یہ بھی لکھا تھا کہ حالیہ سیلاب کے باعث ملک کو15.2 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا، مقامی کپاس کی پیداوار انتہائی حد تک کم ہونے کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، رواں سیزن کیلیے پاکستان کو10 ملین کاٹن بیلز امپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔امریکی قرضے کی رقم سے لاکھوں لوگوں کا روزگار بچ جائے گا، قرضے سے پاکستان کے بیلنس آف پیمنٹ میں بہتری آئے گی۔

  • ڈالر کی مصنوعی قلت میں ملوث 8 منی ایکسچینج کے 11 آؤٹ لیٹس کے لائسنس معطل

    ڈالر کی مصنوعی قلت میں ملوث 8 منی ایکسچینج کے 11 آؤٹ لیٹس کے لائسنس معطل

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی مصنوعی قلت میں ملوث 8 منی ایکسچینج کے 11 آؤٹ لیٹس کے لائسنس معطل کر دیئے-

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور اپنے کاوٴنٹرز پر دستیاب ہونے کے باوجود اپنے صارفین کو غیرملکی کرنسیوں کی فروخت سے انکار کرنے میں مبینہ طور پر ملوث 8 ایکسچینج کمپنیوں کے گیارہ آوٹ لیٹس کے لائسنس معطل کردیئے۔

    بجلی بریک ڈاون، وزیر توانائی کی ٹویٹ، استعفی کی بجائے ڈھٹائی

    ایس بی پی نے ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزیوں پر ان آؤٹ لیٹس کے لائسنس پندرہ دنوں کے لیے فوری طور پر معطل کئے اسٹیٹ بینک کی ٹیم کے ممبران نے ایکس چینج کمپنیوں کے آوٴٹ لیٹس پر جا کرخود کو بطور صارف ظاہر کرکے کرنسی حاصل کرنے کی کوشش کی مذکورہ آوٴٹ لیٹس اپنےکاوٴنٹرز پردستیاب ہونےکے باوجود اپنے صارفین کو غیر ملکی کرنسیوں کی فروخت سے انکارکیا-

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تمام گیارہ آوٴٹ لیٹس کو معطلی کی مدت کے دوران کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

    پنجاب میں نگران وزیراعلی کے آتے ہی تبادلوں کا آغاز،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ

  • ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاؤن،ٹیکسٹائل سیکٹرکو70 ملین ڈالرزکانقصان ،اپٹما

    ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاؤن،ٹیکسٹائل سیکٹرکو70 ملین ڈالرزکانقصان ،اپٹما

    ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاؤن،ٹیکسٹائل صنعت بری طرح متاثر ہو گئیں-

    باغی ٹی وی: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن(اپٹما) کے مطابق ملک بھرمیں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے ایک دن میں ٹیکسٹائل سیکٹرکو70 ملین ڈالرزکانقصان ہوا –

    اپٹما کا کہنا ہے کہ بجلی صورتحال پرجلد قابونہ پایا گیا توٹیکسٹائل سیکٹرکواربوں ڈالرزکانقصان ہوگا-

    دوسری جانب وزیراعظم نے وزیر انرجی خرم دستگیر سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ بجلی کی بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت جاری اور زیراعظم شہبازشریف نے حکم دیا کہ وجوہات سے وزیراعظم آفس کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے.

    پشاور میں تاحال بیشتر فیڈرز معطل ہیں اور پشاور اور اس کے دیہی علاقوں میں کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جبکہ بینکوں، شاپنگ پلازوں میں پڑے جنریٹرز جواب دے گئے،طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے جنریٹرز استعمال کیا گیا اور شہر کے پٹرول پمپوں پر رش لگ گیا۔ دوسری جانب ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ سٹی، رورل اور کینٹ کے فیڈرز پر بجلی بحالی کا کام جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گلبہار ،کیمپ ، سٹی گرڈ اسٹیشن کے مختلف علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ سسٹم میں بجلی آنے کے بعد مزید علاقوں میں بحال کر دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ یشنل گرڈ میں خرابی کے باعث بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، این پی سی سی نے وزیر توانائی خرم دستگیر کو رات دس بجے تک بجلی بحالی کی ڈیڈلائن دے دی۔

    وزارت توانائی نے بیان میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا۔سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سےجاری ہے۔وارسک سے گرڈ سٹیشنوں کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ، سرگودھا، شور کوٹ، پیر محل اور ملتان ریجن سمیت دیگر کئی شہروں میں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ جبکہ ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے 117 گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہے، ریجن کنٹرول سینٹر کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی، متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

    ذرائع نیشنل پاور کنٹرول کا کہنا تھا کہ اس وقت سسٹم مکمل طور پر بند ہے، مین لائنوں میں فالٹ کی وجہ سے پورا سسٹم بیٹھ گیا، بجلی کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

    بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی، اسلام آباد، لاہور سمیت ملک بھر میں بجلی غائب ہو گئی. اسلام آ باد ، کراچی ،لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی معطل ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملتان ریجن میں بھی سسٹم ٹرپ ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی ہے، آئیسکو کے 117گرڈ اسٹیشنز سے بھی بجلی غائب ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 22اضلاع میں بھی بجلی بند ہو گئی ہے۔

    کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکّام کے مطابق گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی دونوں ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرگئی ہیں۔ کیسکو حکّام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی سے متعلق معلومات لی جارہی ہے۔ لاہو رمیں مال روڈ اور کینال روڈ سمیت مختلف علاقو ں میں بجلی معطل ہے جبکہ لاہور ہی میں شادمان، باغبان پورہ، حسن ٹاون، اعوان ٹاون، اقبال ٹاون میں بھی بجلی بند ہو گئی ہے۔ پاور پلانٹس بند ہونے سے صوبہ سندھ کے اضلاع ، جنوبی پنجاب ، سیبٹرل پنجاب ، لیسکو کے زیادہ تر علاقے اور آئیسکو ریجن کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی بند ہے.

  • اسپاٹی فائی کا دنیا بھرمیں 6 فیصد ملازمین کو نکالنے کا اعلان

    اسپاٹی فائی کا دنیا بھرمیں 6 فیصد ملازمین کو نکالنے کا اعلان

    اسپاٹی فائی نے دنیا بھر میں کمپنی کے 6 فیصد ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:عالمی اقتصادی سست روی کے باعث حالیہ مہینوں کے دوران متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے.گزشتہ ہفتے گوگل کی جانب سے 12 ہزار افراد کو نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل ایمازون، مائیکرو سافٹ، میٹا اور ٹوئٹر کی جانب سے بھی ایسا کیا گیا تھا۔

    تاہم اب اسپاٹی فائی کے سی ای او ڈینئیل ای کے (Daniel Ek) نے ملازمین کے نام ایک میمو میں کمپنی کے 6 فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے ،اس کمپنی کے دنیا بھر میں 9800 سےکچھ زیادہ ملازمین ہیں جس کا مطلب ہےکہ 600 کے قریب افراد کو ملازمتوں سے فارغ کیا جائے گا۔

    اسپاٹی فائی کے سی ای او نے میمو میں کہا کہ ادارہ جاتی تبدیلیوں کے لیے ملازمین کو نکالا جارہا ہے جس سے اخراجات کی مد میں بچت ہوگی جبکہ فیصلہ سازی تیز ہوسکے گی اخراجات کو کم کرنے کے لیے ہم نے ملازمین کی تعداد میں کمی کا مشکل مگر ضروری فیصلہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ ملازمین کو 5 ماہ کی تنخواہ کے برابر رقم دی جائے گی جبکہ اتنے مہینوں تک ان کے میڈیکل اخراجات بھی ادا کیے جائیں گے کمپنی کو موجودہ حالات پر پہنچانے والے اقدامات کی مکمل ذمہ داری وہ اپنے سر لیتے ہیں۔

  • فیصل قریشی نے شو میں عمران خان کی نقل اتاری

    فیصل قریشی نے شو میں عمران خان کی نقل اتاری

    اداکار فیصل قریشی جو کہ باصلاحیت اداککار ہیں ان کے کریڈٹ پر بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ جیسے ڈرامے ہیں. انہوں نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ ثابت کیا کہ یہ نمبر ون اداکار ہیں، فیصل قریشی کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، فیصل قریشی انٹرویوز بھی بہت کم دیتے ہیں لیکن انہوں نے تابش ہاشمی کے شو میں شرکت کی. اس میں ان سے مختلف سوالات ہوئے ایک سوال ایسا بھی ہوا ، لیکن یہ سوال کرنے سے پہلے ان کی آنکھوں‌پر پٹی باندھی گئی اور ان سے کہا کہ ایک تصویر ہے بتائیے کس کی ہے. تصویر تھی پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی، اس تصویر کے بارے میں فیصل قریشی کو تابش نے اشارے دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک آئٹم ہے، فیصل نے کہا کہ مرد ہے تابش نے کہا کہ

    جی ہاں لیکن آئٹم ہے فیصل نے کہا کہ سیاستدان ہے اور کرکٹر رہ چکا ہے؟ تابش نے کہا کہ جی ہاں لیکن ہے آئٹم خواتین کی نظر میں، فیصل قریشی نے جھٹ سے کہا عمران خان. اس کے بعد فیصل قریشی نے عمران خان کی نقل اتارتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو ……. پھر فیصل قریشی نے کہا کہ ہر کسی کو ہر ایک کے بارے میں بولنے کا ھق ہے خصوصی طور پر جس کو وہ پسند کرتا ہے. لوگ عمران خان کو بھی پسند کرتے ہیں لہذا ان کوھق ہے ان کی فیور کریں.

  • کالج کے زمانے سے فیملی کو سپورٹ کررہی ہوں عائشہ عمر

    کالج کے زمانے سے فیملی کو سپورٹ کررہی ہوں عائشہ عمر

    اداکارہ عائشہ عمر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌نے بہت چھوٹی عمر میں ہی اپنی فیملی کو سپورٹ کرنا شروع کر دیا تھا ابو کے انتقال کے بعد تمام تر ذمہ داریاں مجھ پر آن پڑی تھیں ، بچپن میں ہمارے گھر کے ھالات بہت خراب تھے ، ہمارے پاس پیسے نہیں‌ہوتے تھے ہم نے بہت مشکلات دیکھیں ، لیکن اب ہمارے حالات اچھے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرا بچپن لاہور میں گزرا یہاں میں‌نے این سی اے سے پڑھائی مکمل کی. عائشہ عمر نے کہا کہ مجھے نیگیٹیو لوگ نہیں‌پسند جن سے ایسی وائبز آئیں میں ان سے دور بھاگتی ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ اچھی ٹیم کے ساتھ کام کروں لیکن ڈرامے کے درمیان میں سیٹ پر نیگیٹیو لوگوں سے واسطہ پڑے تو پھر برداشت کرنا پڑتا ہے اپنا دھیان مختلف چیزوں میں لگانا پڑتا ہے

    پازیٹیو رہنا پڑتا ہے، میں‌عموما ایسے لوگ سیٹ پر تلاش کر لیتی ہوں‌جن سے آپ ڈسکس کر سکیں آئیڈیاز کے بارے میں ، کام کے بارے میں، میں‌لوگوں سے لوگوں‌کی باتیں نہیں‌کرتی. مجھے ایسا کرنا اچھا نہیں‌لگتا. عائشہ عمر نے کہا کہ بلبلے میں کام کرنا ہر حوالے سے یادگار ہے اس سیٹ پر ہم فیملی کی طرح رہتے تھے سین ڈسکس کرتے تھے بہت انجوائے کیا اس سیٹ پر کام کرنے کو.

  • جمال شاہ نے دوسری شادی کیوں کی؟

    جمال شاہ نے دوسری شادی کیوں کی؟

    اداکار جمال شاہ اور ان کی اہلیہ کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے اس میں جمال شاہ بتا رہے ہیں کہ انہوں نے آمنہ کے ساتھ دوسری شادی کیوں کی. انہوں نے بتایا کہ آمنہ ایک سلجھی ہوئی خاتون تھیں ان میں ایک خاص قسم کی انرجی ہے جو میں نے کام شروع کر رکھے تھے ان میں وہ چاہیے تھی. انہوں نے شادی کے بعد میرے کام میں میرا بہت ساتھ دیا اور میں سمجھتا ہوں کہ آمنہ کے ساتھ دوسری شادی کا فیصلہ میرا بہت اچھا رہا. انہوں نے کہا کہ میری پہلی شادی میں کسی قسم کے تلخ تجربات نہیں ہیں. انہوں یہ بھی بتایا کہ ہم نے بہت ہی سادگی کے ساتھ شادی کی. ان کی اہلیہ آمنہ نے بتایا کہ وہ اکثر اپنی امی سے کہتی تھیں کہ میں کھدر کے جوڑے میں شادی کروں گی اور ایسا ہی ہوا جس روز

    ہم نے شادی کرنی تھی میں دیکھ رہی تھی کہ میں کونسا جوڑا پہنوں میں نے اپنا کھدر کا سوٹ نکالا میری امی یہ دیکھ کربہت غصہ ہوئیں انہوں نے کہا کہ یہ کیا کررہی ہو میں نے کہا کہ امی شادی جوڑوں یا چیزوں کو دیکھ کر نہیں ہوتی. آمنہ نے کہا کہ جمال شاہ نے مجھے کبھی تحفہ نہیں دیا اس پر جمال شاہ نے کہا کہ آمنہ کی اچھی بات یہ ہے کہ اس نے کبھی مائنڈ نہیں کیا اور یہ تحفوں سے زیادہ رشتوں‌کو اہمیت دیتی ہے .

  • مجھے اداکاری نہیں آتی نہ ہی اس میں دلچسپی ہے زنیرہ انعام خان

    مجھے اداکاری نہیں آتی نہ ہی اس میں دلچسپی ہے زنیرہ انعام خان

    اداکارعثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ، وہ سوشل ایشوزپر آواز بھی اٹھاتی ہیں اور بہت ہی سلجھی ہوئی باتیں کرتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں‌کو لگتا ہے کہ چونکہ میں عثمان مختار کی اہلیہ ہوں تو مجھے اداکاری کے شعبے میں آنا چاہیے لیکن میری اداکاری میں بالکل بھی دلچپسی نہیں ہے . نہ مجھے اداکاری کرنی آتی ہے. زنیرہ انعام خان نے کہا کہ سوشل مٰیڈیا پر کوئی بھی کسی کو کچھ بھی کہہ دیتا ہے کسی کو کوئی روک ٹوک نہیں ہے یہاں بات کا بتنگڑ ایک منٹ میں بنتا ہے اس لئے

    سب کو احیتاط کرنی چاہیے یہاں کچھ لکھتے یا شئیر کرتے ہوئے. انہوں نے کہا کہ چونکہ مٰیں سوشل میڈیا پر اکثر مختلف معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہوں تو ایک بات چل نکلی ہے کہ شاید میں اداکاری میں آنا چاہتی ہوں بھئی ایسا بالکل بھی نہیں ہے یہ جن کا کام وہ بخوبی کررہے ہیں مجھے بلاوجہ ایسے کاموں‌میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے جو میں کر نہیں سکتی. بولنا بات کرنا میرا حق ہے اس حق کو استعمال کرنا بھی میرا ھق ہے لہذا میرے حوالےسے اس طرح‌کی باتیں نہ پھیلائی جائیں کہ میں اداکاری میں آنے کےلئے یہ سب کررہی ہوں.

  • عثمان مختار نے اپنی خامی بتا دی

    عثمان مختار نے اپنی خامی بتا دی

    اداکار عثمان ًمختار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے سنجیدہ کردار ہی ملتے رہے ہیں ورنہ کامیڈی کو پسند کرتا ہوں. میں‌نے ہمیشہ کردار کو دیکھا کہانی کودیکھا اگر یہ دونو‌ں اچھے لگے توفورا ہی کسی ڈرامے کے لئے ہاں کر دی. عثمان مختار نے کہا کہ آرٹسٹ آرٹسٹ ہوتا ہے فلم یا ٹی وی کیےمیڈیم میں‌اسے بانٹ دینا زیادتی ہوتی ہے. میرے لئے فلم کرنا بھی مشکل کام نہیں ہے لیکن مجھے ڈانس کرنا نہیں آتا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے جو پروڈکشن ہائوس بنایا ہے اس کے تحت فلمیں ڈرامے دونوں ہی بنیں گے لیکن میں ہدایتکاری کی طرف نہیں آئوں گا انہوں نے کہا کہ میں صرف پرڈیوس کروں گا. عثمان مختار نے کہا کہ میں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے اس پر مطمئن ہوں مجھے کبھی کوئی پراجیکٹ

    کرکے پچھتاوا نہیں ہوا. آج بھی اچھے کام کی بھوک میں‌رہتا ہوں آفر ہوتو کر لیتا ہوں لیکن صرف نظر آنے کےلئے ہی کام نہیں کرتا رہتا. معیار پر بہت زیادہ توجہ دیتا ہوں. عثمان نے مزید کہا کہ میں اپنے مداحوں کو جلد ہی کسی پراجیکٹ میں نظر آئوں گا. میں کسی بھی سکرپٹ کو پڑھنے اور اپنے کردار کو سمجھ کر اسے سائن کرنے میں وقت لیتا ہوں لیکن کوشش یہی ہوتی ہے کہ مداحوں کو ایسے کردار اورکہانی میں نظر آئوں جو ان کے لئے دلچپسی کا باعث ہو .