Baaghi TV

Tag: How to

  • کام کی جگہ پر جنسی ہراسانی کے کیس میں ملزم کی اپیل مسترد

    کام کی جگہ پر جنسی ہراسانی کے کیس میں ملزم کی اپیل مسترد

    صدر مملکت نے کام کی جگہ پر جنسی ہراسانی کے کیس میں ملزم کی اپیل کو مسترد کردیا

    صدر مملکت نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا، فیصلے میں کہا گیا کہ نئے وکیل سے ایک بار پھر شکایت کنندہ کی جرح کرانے کی درخواست کی کوئی بنیاد نہیں،صدر مملکت نے کیس انسدادِ ہراسیت محتسب کو حتمی فیصلے کے لئے واپس بھیج دیا ،صدر مملکت کی جانب سے انسداد ہراسیت محتسب کے فیصلے کی توثیق کی گئی،صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملزم کی طرف سے دائر اپیل شکایت کنندہ کی تکلیف اور اذیت بڑھانے کی ایک کوشش ہے

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پہلے ہی معاملے پر ملزم کی متفرق درخواستوں کی وجہ سے کافی وقت صرف ہوچکا ،قانونی چارہ جوئی کا ایک نیا دور شروع کرنا متعلقہ ایکٹ کی روح کے خلاف ہے ،شکایت کنندہ نے 27.05.2019 کو محتسب کے سامنے جنسی ہراساں کا کیس دائر کیامملزم نے صدر کو محتسب کے 23.09.2021 کے حکم کے خلاف درخواست دائر کی ،ملزم نے محتسب کے سامنے معاملہ زیر التواء ہونے کے باوجود اپیل دائر کی

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    قبل ازیں صدر مملکت نے یو بی ایل پرغیر سنجیدہ اپیل دائر کرنے، وقت اور وسائل ضائع کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا ،صرف 20،000 روپے کے متنازعہ بینک لین دین کیس میں بینک کی جانب سے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف غیر سنجیدہ درخواست دائر کرنے پر 20,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ،صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ بینک اپنے صارف کو کھوئی ہوئی رقم واپس کرنے کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی ادا کرے بینک نے اپنے وسائل اور وقت ضائع کرنے کے ساتھ ساتھ بینکنگ محتسب اور ریاست کے سربراہ کا وقت ضائع کیا،

  • عمران عباس نے مہدی حسن کا گانا پکچرائز کروا لیا

    عمران عباس نے مہدی حسن کا گانا پکچرائز کروا لیا

    اداکار عمران عباس اور صبا قمر نے ھال ہی میں لاہور میں اپنے ایک ڈرامے کی شوٹنگ مکمل کروائی. ڈرامے کا آخری سین باغ جناح میں شوٹ کیا گیا. عمران عباس نے سین کروانے کے بعد باغ‌ جناح میں درختوں کے نیچے نہ صرف اپنی کچھ تصاویر بنوائیں بلکہ چند وڈیوز بھی بنائیں. عمران عباس اور صبا قمر کی انہی وڈیو میں ایک ایسی وڈیو ہے جس میں‌عمران عباس اور صبا قمر ایک دوسرے کے ساتھ چل رہے ہیں اور عمران عباس مہدی حسن کا گیت مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو مجھے تم کبھی بھی بھلا نہ سکو گے ، گا رہے ہیں ، دونوں کی یہ وڈیو کافی وائرل ہو

    رہی ہے. صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اس وڈیو کو شئیر کیا. تاہم عمران عباس نے لکھا کہ کاش مجھ پر مہدی حسن کا کوئی گانا پکچرائز ہوتا چلو گانا پکچرائز تو نہ ہو سکا لیکن شوق تو پورا کیا جا سکتا ہے .عمران نے یہ لکھا کہ لاہور سردیوں میں پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کو یاد کرتے ہوئے. انہوں نے اس پوسٹ کو صبا قمر کے آئی ڈی سے ٹیگ کیا. اس وڈیو کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. دونوں اس میں کافی خوبصورت نظر آرہے ہیں.

  • نورا فتحی نے اپنی خوبصورت سکن کا راز بتا دیا

    نورا فتحی نے اپنی خوبصورت سکن کا راز بتا دیا

    نورا فتحی بالی وڈ میں اپنے منفرد انداز خوبصورتی اور ڈانس کی وجہ سے بہت زیادہ شہرت رکھتی ہیں، نوراایک بڑی فین فالونگ بھی رکھتی ہیں. نورا کہتی ہیں کہ مجھے بچپن سے ہی ڈانس کرنے کا شوق تھا لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہی ڈانس میری وجہ شہرت بن جائے گا کپل شرما کے ساتھ ایک انٹرویو میں‌انہوں نے کہا کہ میں آج جس بھی مقام پر ہوں بہت زیادہ خوش ہوں . انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری خوبصورتی کا راز یہ ہے کہ میں بہت زیادہ پانی پیتی ہوں ، بہت سارا پاستا کھاتی ہوں اور میش آلو کھاتی ہوں. اسی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں‌کہ بہت سارے لوگ مجھے پسند کرتے ہیں لیکن میرا بچپن میں ایک کرش رہا اور وہ ہے ہرتیک روشن مجھے ہرتیک روشن اتنے

    پسند ہیں کہ الفاظ میں بیان ہی نہیں‌کرتی. وہ نہ صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ نہایت ہی ہینڈسم ہیں. اس انٹرویو میں ان کے ساتھ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل بھی موجود تھے انہوں نے بھی کہا کہ میں نے اپنے والد کو جس آرٹسٹ کے ساتھ سب سے پہلے ملنے کے لئے کہا تھا وہ ہرتیک سر تھے میں ان سے آج بھی بہت متاثرہوں ان کی اداکاری ان کا ڈانس ان کی خوبصورتی کی مثال نہیں ہے.

  • مجھے کچھ وقت دیا جائےسب بتا دوں گا عادل درانی کا صحافی سے خاموش رہے کو کہہ دیا

    مجھے کچھ وقت دیا جائےسب بتا دوں گا عادل درانی کا صحافی سے خاموش رہے کو کہہ دیا

    راکھی ساونت کی پہلی دو شادیوں میں بھی راکھی خوش نہیں رہیں ، اب انہوں نے مسلمان لڑکے کے ساتھ شادی کی جو کہ عمر میں ان سے چھوٹا بھی ہے. ایک صحافی کی راکھی اور عادل درانی کے ساتھ کانفرنس کال لیک ہو گئی ہے. اس کال میں صحافی نے عادل سے کہا کہ آپ نے مجھے کہا کہ نکاح کی وڈیو فیک ہے ، اس پر عادل نے کہا کہ میں نے ایسا کہا ہے کہ ٹھیک ہے لیکن میں راکھی کے ساتھ ہی ہوں نا؟ صحافی کال میں کہتی ہیں کہ راکھی بہت زیادہ رو رہی تھیں، تو عادل نے کہا کہ پندرہ منٹ پہلے تو وہ میرے ساتھ تھی صبح میرے آفس میں بھی میرے ساتھ تھی اسکو کیا ہو گیا ،

    تو راکھی نے کہا کہ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن آپ نے اس نکاح کی وڈیو کو فیک کہہ دیا ہے جس کی وجہ سے میں ٹوٹ گئی ہوں ،عادل آپ مجھے اپنائیں اوراگر مجھ سے شادی کی ہے تو مجھے عزت اورمیرا حق دیجیے. اس پرکال میں عادل راکھی سے کہتے ہیں کہ شادی والی بات پہ میں کچھ دن بعد بات کروں گا اس کو ابھی ڈسکس نہ کیا جائے. ادل درانی نے خاتون صحافی سے کہا کہ میں چار دن کے بعد آپکو ایک تفصیلی انٹرویو دوں گا پلیز اس بات پہ ابھی بات نہ کی جائے.

  • اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری گورنر کو بھیجنے کیخلاف درخواست،فیصلہ آ گیا

    اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری گورنر کو بھیجنے کیخلاف درخواست،فیصلہ آ گیا

    وزیر اعلیٰ کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمیری گورنر کو بھیجنے کیخلاف درخواست ،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کو مسترد کر دیا گیا،ہائیکورٹ آفس نے درخواست پراعتراض عائد کیا تھا کہ درخواست گزارمتاثرہ فریق نہیں ہے ،جس پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کرتے ہوئے اعتراض کو بحال رکھا اور درخواست مسترد کر دی

    لاہور ہائی کورٹ، وزیر اعلیٰ کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری گورنر کو بھیجنے کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی،دائر درخواست میں وزیر اعلی پنجاب، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیر اعلی نے عمران خان کی ایما پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری بھیج دی ہے، چوہدری پرویز الہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اسمبلی تحلیل نہیں کرنا چاہتے تھے، چوہدری پرویز الہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجنے پر اپنا مائینڈ اپلائی نہیں کیا، پنجاب کی عوام نے ممبران صوبائی اسمبلی کو پانچ سال کے لیے منتخب کیا وزیر اعلیٰ پنجاب نے ووٹرز کے مینڈیٹ کے برعکس اقدام کیا وزیر اعلیٰ پنجاب کا مقرر وقت سے پہلے اسمبلی تحلیل کرنا ووٹرز کی توہین ہے عدالت وزیراعلی پنجاب کیجانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کو کلعدم قرار دے،

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

  • پاکستان کو 40 سال کیلئے ایک فیصد شرح سود پر قرض ملا

    پاکستان کو 40 سال کیلئے ایک فیصد شرح سود پر قرض ملا

    اسلام آباد: سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کو 40 سال کے لیے ایک فیصد شرح سود پر قرض ملا ہے۔

    باغی ٹی وی : جنیوا کانفرنس پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پلاننگ کمیشن ظفرعلی شاہ نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملیں گے، آئندہ ماہ سے عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشیائی انفرااسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک سے بھی فنڈ آنا شروع ہوجائیں گے۔

    امارات کا پاکستان کا دو بلین ڈالر قرض رول اوور کرنے جبکہ مزید 1 ارب ڈالر دینے کا…

    سیکرٹری پلاننگ کمیشن ظفرعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ان بینکوں نےقرض 40 سال کے لیے دیا ہے، قرض سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے ہے اور ایک فیصد شرح سود کے حساب سے دیا گیا ہے۔

    کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب زدگان پر 3 سال کے دوران 8 ارب ڈالر خرچ کرےگی، سیلاب زدگان کی مددکے لیے حکومت اب تک ڈیڑھ ارب ڈالر خرچ کر چکی ہے حکومت کے آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں، حکومت رواں مالی سال کے دوران گرتی شرح نموکنٹرول کرنےکی کوشش کرےگی۔

    غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی

    دوسری جانب غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 1 ارب 23 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی ہے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی غیر ملکی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی، 6 جنوری تک زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 18کروڑ 78 لاکھ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے پاس 4 ارب 34 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر رہے کمرشل بینکوں کے پاس 6 جنوری تک 5 ارب 84 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہے۔

    وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

  • غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی

    غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی

    غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 1 ارب 23 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی غیر ملکی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی-

    امارات کا پاکستان کا دو بلین ڈالر قرض رول اوور کرنے جبکہ مزید 1 ارب ڈالر دینے کا…

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 6 جنوری تک زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 18کروڑ 78 لاکھ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے پاس 4 ارب 34 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر رہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 جنوری تک 5 ارب 84 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہے۔

    اس کمی کے بعد دوست ممالک سے مزید قرض لیے بغیر غیر ملکی قرض کی ادائیگی کی کوئی صورت نہیں ہوسکتی، حکومت کے آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں، حکومت رواں مالی سال کے دوران گرتی شرح نموکنٹرول کرنےکی کوشش کرےگی۔

    بےنظیر انکم سپورٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں

    یاد رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ 2019 میں 6 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تھا اور گزشتہ برس اس میں مزید ایک ارب ڈالر کا اضافہ کردیا گیا تھا۔

    آئی ایم ایف کے نویں جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ارب 18 کروڑ ڈالر جاری ہوں گے جو التوا کا شکار ہیں، ابتدائی طور پر 2 ماہ تک مسلم لیگ (ن) کی سربراہی میں وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی ادارے کی مخصوص شرائط ماننے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا تھا اور اختلاف تاحال ختم نہیں ہوسکا ہے۔

    پاکستانیوں کو امریکی ویزا کے حصول کیلئے آسانی

  • ائیر پورٹس دھند اپ ڈیٹ،انٹرنیشنل پروازیں تاخیر کا شکار

    لاہور، پشاور، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹس دھند اپ ڈیٹ ،لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث انٹرنیشنل پروازوں کی تاخیر کا شکار ہیں-

    باغی ٹی وی: لاہور ایئرپورٹ پر دھند اور حدنگاہ 1200 میٹر اور کمی کا رحجان ہے تاخیر کا شکار بین الاقوامی آمد پروازوں میں پی اے 475 ریاض لاہور دن 12:20 کے بجائے رات 1 بجے متوقع ہے،پی اے 411 دبئی لاہور رات 09:10 کے بجائے صبح 05:45 پر متوقع ہے-

    جبکہ تاخیر کا شکار بین الاقوامی روانگی پروازوں میں پی اے 410 لاہور۔دبئی روانگی دن 01:10 کے بجائے رات 11 بجے متوقع اور پی اے 472 لاہور جدہ روانگی دن 04:35 کے بجائے رات 11:59 پر متوقع ہے-

    عالوہ ازیں پی اے 430 لاہور ابوظہبی روانگی رات 12:35 کے بجائے صبح 09:15 پر متوقع ہے جبکہ ای ار 525 لاہور کراچی رات 08:15 کے بجائے رات 11 بجے متوقع ہے-

    پشاور ائرپورٹ پر ہلکی بارش کے ساتھ حد نگاہ 5000 میٹر ہے ایئر لائنز کے آپریشنل وجوہات کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر ہوئی،
    ایئر بلیو پی اے 631،ابوظہبی-پشاور صبح 9:30 بجے کے بجائے شام 07:30 بجے پہنچی،جبکہ پی آئی اے پی کے 728ریاض-پشاور دوپہر 03:30 کے بجائے رات 09:30 بجے پہنچی-

    پی آئی اے پی کے 258 شارجہ۔پشاور شام 06:05 بجے کے بجائے شام 07:30 بجے پہنچی ایئر بلیو پی کے 630 پشاور۔ابوظہبی صبح 10:30 بجے کے بجائے رات 08:30 بجے روانگی ہوئی،

    پی آئی اے پی کے 735 پشاور جدہ روانگی شام 5 بجکر 15 منٹ کے بجائے 10 بجکر 45 منٹ پر ہوگی جبکہ فیصل آباد ایرپورٹ پر حد نگاہ 1000 میٹر اور کمی کا رحجان ہے اور ملتان ائرپورٹ پر حد نگاہ 4000 میٹر ہے جبکہ رات 11:30 بجے تک ناقص حد نگاہ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے-

    براہ کرم ہوائی اڈے روانگی سے پہلے اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں جبکہ فلائٹ انکوائری کیلئے مندتجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں-
    114
    0800 00114
    111 222 114

  • وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

    وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

    وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

    باغی ٹی وی: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ابوظہبی ڈویلپمنٹ ہولڈنگ کمپنی (ADQ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب محمد حسن السویدی اور انٹرنیشنل ہولڈنگز کمپنی (IHC) کے منیجنگ ڈائریکٹر سید بصر شویب اور دیگر شامل تھے۔

    وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہوں اور ہماری حکومت سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات دینے کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے .


    ملاقات کے دوران وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی.وفد کو شعبوں خوراک اور زراعت، ہوا بازی، بجلی، متبادل توانائی بشمول شمسی توانائی, مالیاتی خدمات، صحت کی دیکھ بھال، صنعت، لاجسٹکس، رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں پاکستان کی جیو اکنامک پوٹینشل پر بریفنگ دی گئی۔

    جناب محمد حسن السویدی نے ADQ کی عالمی موجودگی کو بڑھانے اور پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی ظاہر کی. ADQ مشرق وسطیٰ کے خطے کی سب سے بڑی ہولڈنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کے پاس ابوظہبی کی نان آئل معیشت کے کلیدی شعبوں کا احاطہ کرنے والے بڑے کاروباری اداروں کے متنوع پورٹ فولیو ہیں۔

    ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار, وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف, وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ سالک حسین اور اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی-

  • جرمنی کا پاکستان کو 2 کروڑ 80 لاکھ یورو کی امداد فراہم کرنے کا اعلان

    جرمنی کا پاکستان کو 2 کروڑ 80 لاکھ یورو کی امداد فراہم کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: جرمنی نے توانائی بچت منصوبے کیلئے پاکستان کو 2 کروڑ 80 لاکھ یورو کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: وزارت اقتصادی امور کے مطابق حکومت پاکستان اور جرمنی نے 28 ملین یورو کے دو فریم ورک معاہدوں پر دستخط کیے جن میں پاکستان کی سماجی اقتصادی بہتری اور پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

    ٹیکساس کے پہلے مسلمان قانون سازوں نے صدیوں قدیم قرآن پاک پرحلف اٹھا لیا

    پاکستان میں تعینات جرمن سفیرالفریڈ گراناس نےجرمن حکومت اوروزارت اقتصادی امورکی نمائندگی کرتےہوئے ڈاکٹر کاظم نیاز، سیکرٹری وزارت اقتصادی امور نے توانائی اور گورننس کے شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کیے جرمن اداروں کےایف ڈبلیو اورجی آئی زیڈ کے حکام نے بھی دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

    جرمنی فریم ورک ایگریمنٹ، ٹیکنیکل کو آپریشن ایگریمنٹ 2021 کے تحت جی آئی زیڈ کے ذریعے 23 ملین یورو کی گرانٹ فنانسنگ فراہم کرے گا۔ اس فریم ورک معاہدے کے تحت تین منصوبوں یعنی شراکتی مقامی گورننس، عمارات کی تعمیر میں توانائی کی بچت کو فروغ دینے کے لیے تعمیراتی منتقلی اور موسمیاتی موافقت اور لچک” کی مالی اعانت کی جائے گی۔

    معاہدے کے تحت 10 ملین یورو کی مجموعی فنانسنگ کے ساتھ شراکتی لوکل گورننس پروجیکٹ، مقامی ضروریات اور ترجیحات کو پورا کرنے کے لیے کے پی اور پنجاب میں مقامی حکام کی خدمات کی فراہمی کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جائے گا، جبکہ عمارتوں میں توانائی کی بچت کو فروغ دینے کے لیے 3 ملین یورو کی بلڈنگ ٹرانزیشن کے دیگر منصوبے کے لیے دیئے جائیں گے۔

    امریکی ایوی ایشن سسٹم کی اپ گریڈیشن مکمل؛ مقامی پروازیں جزوی طور پر بحال

    انوینٹریز اور پائلٹ ڈیموسٹریشن ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے سیاسی، قانونی اور ریگولیٹری مداخلتوں کے ذریعے منتقلی ماڈل کی تعمیر کے ذریعے توانائی کی بچت کو فروغ د یا جائے، موسمیاتی موافقت اور لچک کو مضبوط بنایا جائے اور مجموعی طور پر10 ملین یورو کی فراہمی کا عزم ، موسمیاتی تبدیلی کے موافقت اور موسمیاتی خطرے کی منجیمنٹ کے لیے تمام شرائط کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

    مالی تعاون کا معاہدہ 2020 مالیت کی 5 ملین یورو کی گرانٹ پر بھی دستخط کیے گئے یہ فریم ورک معاہدہ “صحت کے شعبے میں خواتین کے لیے خود روزگار” کےعنوان سےصرف ایک پروجیکٹ پر مشتمل ہو گاجس پرکے ایف ڈبلیو کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ ملازمتوں اور آمدنی کے مواقع پیدا کرنے اورمحفوظ حالات کو فعال کرنےمیں مدد کرےگاجوبین الاقوامی ماحولیاتی اور سماجی معیارات کو پورا کرنے اور جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے میں مزید معاون ہوں گے۔

    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری

    سیکرٹری وزارت اقتصادی امور کاظم نیازنے تعاون پر جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا اور ملک میں اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کے فروغ میں جرمن فیڈریشن کی حکومت کے اہم کردار کو سراہا۔

    جرمنی کے سفیر مسٹر الفریڈ گراناس نے اس موقع پر کہا کہ جرمنی کی طرف سے موسمیاتی موافقت، معاشی بااختیاری اور گورننس کے شعبوں میں فراہم کی جانے والی فنڈنگ نہ صرف شعبہ جاتی بہتری میں مدد دے گی بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار ترقی کے ذریعے استفادہ کرنے والوں کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی مدد گار ہوگی۔