Baaghi TV

Tag: hrithik roshan

  • ہرتیک روشن اور صبا آزاد اس سال کے اختتام میں شادی کریں  گے

    ہرتیک روشن اور صبا آزاد اس سال کے اختتام میں شادی کریں گے

    بالی وڈ اداکار ہرتیک روشن جو کہ گزشتہ ایک سال سے اداکارہ صبا آزاد کو ڈیٹ کررہےہیں دونوں آج کل چھٹیاں‌ منانے کےلئے ارجنٹائن میں موجود ہیں وہاں سے صبا نے اپنی اور ہرتیک روشن کی تصویر شئیر کی ، جس پر ہرتیک کی سابقہ اہلیہ نے لکھا کہ بہت ہی خوبصورت تصویر. کہا جا رہا ہے کہ ہرتیک اور صبا نے ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سال کے آخر میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں . صبا آزاد کےحوالے سے ہرتیک کے گھر والوں کا کہنا ہےکہ اگر ہرتیک کو صبا پسند ہے تو ہمیں بھی پسند ہے.

    ”ہرتیک کے گھر والوں کے علاوہ ان کی سابقہ اہلیہ بھی صبا کو بہت زیادہ پسند کرتی ہیں” ، اور اکثر صبا کی خوبصورتی کی تعریف بھی کرتی رہتی ہیں . یاد رہے کہ ہرتیک اور سوزین خان نے 2000 میں شادی کی تھی اور 2014 میں‌ان کی شادی طلاق کی صورت میں‌ختم ہو گئی تھی ، اس کے بعد ہرتیک کا نام کنگنا کے ساتھ بھی جڑا لیکن گزشتہ ایک سال سے وہ اپنی تمام تر توجہ صبا پر ہی مرکوز کئے ہوئے ہیں. دونوں کی شادی کی خبریں ویسے تو کافی عرصے سے گردش کررہی تھیں لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ ان دونوں نے اس سال کے آخر میں شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.

    میری تنقید سے کوئی بھی اداکار ناراض نہیں ہو گا ماریہ واسطی

    جمال شاہ نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کے عہدے کا چارج سنبھال …

    ثانیہ سعید نے سجل علی کو باکمال اداکارہ قرار دیدیا

  • کرش 4 کی تیاری لیکن راکیش روشن فکر مند کیوں ؟

    کرش 4 کی تیاری لیکن راکیش روشن فکر مند کیوں ؟

    اداکار ہرتیک روشن جنہوں نے اپنے والد راکیش روشن کی فلم کہو نہ پیار سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اس کے بعد انہوں نے اپنے والد کی متعدد فلموں میں کام کیا. انہی میں سے ایک فلم تھی کرش، اس فلم کو شائقین نے بہت زیادہ سراہا اس کے بعد اس کے سیکول بھی بنے . اب اسکا چوتھا سیکول بن رہا ہے. ہرتیک روشن کے مداح اس فلم کو دیکھنے کےلئے بے تاب ضرور ہیں لیکن اداکار کے والد کچھ پریشان ہیں ، راکیش روشن نے کہا ہے کہ میں کرش 4 کو بھرپور انداز میں بنا تو رہا ہوں لیکن پریشانی یہ ہے کہ پتہ نہیں لوگ اس کو دیکھنے کےلئے سینما گھروں میں جائیں گے یا نہیں.

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اور تشویش ظاہر کی کہ ہ”ریتھک روشن کی فلم کو متوقع رسپانس نہیں ملے گا کیوں کہ نوجوان آج کل ہالی وڈ سپر ہیروز کی فلمیں دیکھ رہے ہیں جن کا بجٹ ہماری فلموں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے”۔راکیشن روشن نے کہاکہ شائقین آج کل سینما نہیں آتے جو میرے پروجیکٹ کرش4 کیلئے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔انہوںنے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی فلم کے وی ایف ایکس بہترین،پرکشش ہوں تاکہ فلمی شائقین کو وہ پسند آئیں اور ہندی سینما کی بحرانی کیفیت ختم ہو۔راکیش روشن نے کہا کہ میں اپنی طرف سے اس فلم کو بنانے میں‌کسی قسم کی کمی نہیں چھوڑوں گا.

    آنے والے پراجیکٹس کے لئے پرجوش ہوں الجھتی ماہرہ خان

    کھل نائیک فلم کے 30 برس ، ریلیز سے قبل احتجاج اور سنجے دت کی …

    راکی اور رانی کی پریم کہانی نے 100 کروڑ کر لیا ، کرن جو ہر …

  • ہرتیک روشن بھارت کے امیر ترین فنکار

    ہرتیک روشن بھارت کے امیر ترین فنکار

    ہرتیک روشن جنہوں نے سال 2000 میں اپنے کیرئیر کا آغاز فلم کہو نہ پیار ہے سے کیا فلم سپر ہٹ ہوئی ہرتیک راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے. آج ہرتیک روشن کا شمار انڈیا کے نامور اور مہنگے ترین فنکاروں میں ہوتا ہے ، ایک بھارتی جریدے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ ہریتھک کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 3101کروڑ بھارتی روپے ہے، ان کی کمائی کا ذریعہ بالی وڈ فلمز ، مختلف برانڈز کے ساتھ معاہدے، رئیلیٹی شوز اور سوشل میڈیا پوسٹس ہیں۔ہرتیک روشن ایک فلم کا معاوضہ 75 کروڑ سے 100 کروڑ بھارتی روپے میں لتے ہیں۔

    ”ہرتیک نے کئی معروف برانڈز کے ساتھ کروڑوں روپے کے معاہدے کیے ہوئے ہیں”، اس کے علاوہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس کے لیے 4 سے 5 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 45.3 ملین اور ٹوئٹر پر32.2ملین فولورز ہیں، وہ رئیلیٹی شو میں ڈانس کا معاوضہ 112 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں۔ہریتک کی بھارت میں ایک نہیں کئی جائیدادیں ہیں جن کی مالیت اربوں روپوں میں بنتی ہے. یاد رہے کہ ہرتیک روشن راکیش روشن کے بیٹے ہیں انہوں نے ہی اپنی فلم سے بیٹے کو لانچ کیا اور آج ہرتیک خود ایک برینڈ بن چکے ہیں .

    عالیہ اور رنبیر آپس میں خوش نہیں کنگنا رناوت کا انکشاف

    کونسا پروڈکشن ہائوس فنکاروں کواچھا معاوضہ دیتا ہے آغا علی نے بتا دیا

    ڈنکی کی ریلیز سے پہلے ہی شاہ رخ خان کی چاندی ہو گئی

  • کہو نہ پیار ہے کی کامیابی ، گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل

    کہو نہ پیار ہے کی کامیابی ، گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل

    2000 میں آئی بالی وڈ فلم کہو نہ پیار ہے ، اس فلم کے زریعے ہرتیک روشن نے اپنا بالی وڈ کیرئیر شروع کیا ، ان کے ساتھ امیشا پاٹیل کی بھی یہ پہلی فلم تھی ، فلم ریلیز ہوئی تو شائقین نے اتنا سراہا کہ جو ایک بار فلم دیکھنے گیا وہ دوسری بار ضرور گیا، فلم کو دنیا بھر میں بہت پسند کیا گیا ، فلم سپر ہٹ ہو گئی . کہو نہ پیار ہے کی ڈائریکشن راجیش روشن نے کی جو کہ ہرتیک روشن کے والد ہیں. اس فلم کے میوزک نے لوگوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر لیا. اس فلم نے بہت سارے ایوارڈز جیتے ، مجموعی طور پر اس فلم نے92 بڑے ایوارڈز جیتے ، اور اتنی بڑی تعداد میں ایوارڈز جیتنے پر اس فلم کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو گیا. فلم کی خاص بات یہ تھی کہ اس کی

    کہانی مختلف تھی اور اس دور میں اس طرح کی کہانیاں‌ کم بن رہی تھیں ہرتیک روشن نے اپنی جاندار اداکاری کے بل پر شائقین کے دل جیت لئے اور اپنی پہلی ہی فلم سے وہ بالی وڈ کے نمبر ون ہیروز کی کیتگری میں شامل ہوگئے. جبکہ امیشا پاٹیل اس فلم کے بعد ایکدم سے کیرئیر کے عروج پر چلی گئیں لیکن وہ اپنی شہرت کو نہ سنبھال سکیں.

  • کنگنا کے ساتھ  ڈیٹ پر مینڈکوں کا آڈر دینے والا ہرتیک روشن تھا ؟

    کنگنا کے ساتھ ڈیٹ پر مینڈکوں کا آڈر دینے والا ہرتیک روشن تھا ؟

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جو ہمیشہ ایسی بات کرتی ہیں کہ جن سے وہ آجاتی ہیں سرخیوں میں . انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کامیابیوں اور ناکامیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنے اور اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کے بارے میں بھی بات کی . انہوں نے کہا کہ ایک بار میں پیرس میں تھی اور وہاں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک ڈیٹ پر تھی ، میں نے کیا دیکھا کہ اس نے مینڈکوں کا آڈر دیا ، میں حیران ہو کر دیکھ رہی تھی ، یہ ایک فرینچ ڈش تھی ، مینڈک مکھن میں فرائی ہوئے تھے. میرے بوائے فرینڈ نے وہ مینڈک کھائے اور میں اسکی طرف دیکھتی رہی. کنگنا رناوت نے جب یہ قصہ اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا تو سب نے گمان کرنا شروع کر دیا کہ شاید یہ جس بوائے فرینڈ کی بات کررہی ہے وہ ہرتیک روشن ہے

    کیونکہ کنگنا کا دعوی ہے کہ اسکی دوستی ہرتیک روشن کے ساتھ رہ چکی ہے لیکن ہرتیک روشن نے کبھی بھی کنگنا کے ساتھ اپنی دوستی کا اعتراف نہیں کیا. زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کا یہی کہنا ہے کہ کنگنا نے ہرتیک کی ہی بات کی ہے جبکہ کنگنا نے اپنے انٹرویو میں آگے چل کر خود ہی بتا دیا کہ میرا بوائے فرینڈ ایک انگریز تھا.

  • ہرتیک روشن کی طرف سے پٹھان کے لئے تعریفی ٹویٹ

    ہرتیک روشن کی طرف سے پٹھان کے لئے تعریفی ٹویٹ

    بالی وڈ اداکار ہرتیک روشن نے پٹھان فلم کی ریلیز کے بعد ایک تعریفی ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے پٹھان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ فلم کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ اسکو بنانے کے لئے ڈائریکٹر کا کمال کا وژن تھا ، ایسے سینز ہیں جو ہم نے اس سے پہلے کبھی کسی بھارتی فلم میں نہیں دیکھے ، انہوں نے کہا کہ فلم کا میوزک بھی بہت زبردست ہے . فلم کا ہر دوسرا سین اتنا دلچپسپ ہے کہ ہر تھوڑی دیر کے بعد فلم میں سرپرائز نظر آتا ہے. ہرتیک روشن نے فلم کے ڈائریکٹر پرڈیوسر کو مبارکباد دیتے ہوئے ، شاہ رخ خان اور دیپیکاپڈوکون کو مبارکباد دینے کے ساتھ ان کی کمال اداکاری کی بھی تعریف کی . یاد رہے کہ فلم پٹھان نے جس قسم کی اوپننگ لی ہے اس سے قبل کسی بھی بھارتی

    فلم کی ایسی اوپننگ نہیں رہی. فلم بھارت میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور ہر سینما میں‌ ہر شو فل جا رہا ہے اور شائقین شاہ رخ خان کو سکرین پر دیکھ کر دیوانہ واد سیٹیاں اور تالیاں‌بجا رہے ہیں. دیپیکا پڈوکون کا گانوں پر رقص کو بھی دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے. اس فلم کی کامیابی نے بالی وڈ کے لئے سال کی اچھی شروعات کی ہے اس سال شاہ رخ خان کی دو مزید فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں.

  • ہرتیک روشن شدید ڈپریشن کا شکار کب ہوئے؟‌

    ہرتیک روشن شدید ڈپریشن کا شکار کب ہوئے؟‌

    اداکار ہرتیک روشن جنہوں نے 2000 میں فلم کہو نا پیار ہے سے بالی وڈ میں قدم رکھا. ہرتیک روشن کاکیرئیر بہت عروج پر جا کر ایک دم نیچے آنا شروع ہوا . ہرتیک روشن کی بہت ساری فلمیں فلاپ ہوئیں اس کے باوجود ان پر فلاپ ایکٹر کا ٹیگ نہیں لگا. ہرتیک روشن بتاتے ہیں کہ ان کے کیرئیر میں ایک ایسا وقت بھی آیا کہ جب وہ ڈپریشن کا شکار ہو گئے اور ڈپریشن بھی انہیں شدید قسم کا ہوا. ہرتیک روشن کہتے ہیں کہ میں جب 2019 میں‌ایکشن تھرلر مووی وار کی شوٹنگ کررہا تھا تو اس میں میرا ڈپریشن اس حد تک بڑھ چکا تھا کہ مجھے لگتا تھا کہ میں مر جائوںگا.

    اور مجھے جینے کی راہ نظر نہیں آتی تھی . ہرتیک روشن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں لوگوں سے اپنے ڈپریشن کی کیفیت کو شئیر کیا اور ان کو بتایا کہ وہ کس طرح سے ڈپریشن سے باہر نکلے اور خود کو سنبھالا . انہوں نے یہ بھی کہا کہ حالات کیسے بھی ہوں ، مایوسی کو خود پر سوار نہیں‌ہونے دینا چاہیے. انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے پتہ نہیں تھا کہ میں ڈپریشن کا شکار ہو رہا ہوں لیکن جب اپنی حالت کے بارے میں پتہ چلا تو میں نے سوچ لیا کہ بس اب زندگی میں تبدیلی لانی ہے اور میں اپنی زندگی میں تبدیلی لایا.