Baaghi TV

Tag: huey tum ajnabi

  • ہوئے تم اجنبی کے گیت لکھنے کا تجربہ بہت اچھا رہا عباس تابش

    ہوئے تم اجنبی کے گیت لکھنے کا تجربہ بہت اچھا رہا عباس تابش

    معروف شاعر عباس تابش نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ جب میں‌پہلی بار کامران شاہد کے ساتھ ملا تو بہت اچھا لگا اور پہلی ہی ملاقات میں‌اپنائیت کا احساس ہوا، ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ آپ کسی کے ساتھ ملیں اور آپ کو پہلی ہی ملاقات میں‌اپنائیت کا احساس ہوجائے، کامران شاہد نے مجھے اپنی فلم ہوئے تم اجنبی کے گیت لکھنے کو بولا تو میں نے ہاں‌کر دی. اورکامران نے بھی میرے کام کو بہت سراہا. عباس تابش نے کہا کہ سہیل احمد نے بھی فلم میں‌بہت اچھا کردار نبھایا ہے. ہمیں کامران شاہد جیسے ڈائریکٹروں کی ضرورت ہے، ان کی فلم ہوئے تم اجنبی میں ان

    حقیقتوں سے پردہ اٹھایا گیا جو ہمیں‌کتابوں میں نہیں بتائی گئیں ، نہ ہی ہمیں‌کبھی ویسے بھی بتائی گئی ہیں، کامران چونکہ تاریخ کے طالب علم ہیں لہذا ان کی اس موضوع پر کافی گرپ تھی اور میں سمجھتا ہوں کہ نوجوان نسل کو آگاہی ہونی چاہیے کہ ان کے بڑوں کے ساتھ اور اس ملک کے ساتھ کیا ہوا. انہوں نے کہا کہ کامران شاہد کے ساتھ مزید بھی کام کرنے کا موقع میسر آیا تو میں ضرور کروں گا.

  • شان شاہد کا سافٹ وئیر کس نے اپڈیٹ کر دیا ؟

    شان شاہد کا سافٹ وئیر کس نے اپڈیٹ کر دیا ؟

    اداکار اور ڈائریکٹر شان شاہد نے چند روز قبل منی بیک گارنٹی کی دھلائی کر دی اور کہا کہ فلم یوفون کا کمرشل ہے اور باقاعدہ یہ بھی کہا کہ پرڈیوسرز کو چاہیے کہ وہ ایسے ڈائریکٹر کا انتخاب کریں فلم بنانے کےلئے جن کو تجربہ ہو ، انہوں نے جب یہ بیان دیا اس کے بعد ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا گیا کہ بھئی خود تو فلاپ فلمیں‌ بناتے ہیں اور دوسروں کو باتیں کرتے ہیں، شان کو جب ہر طرف سے بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے یوٹرن لے لیا. اور ایک ٹویٹ کرکے اس میں لکھا ہے کہ پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں‌سب فلمیں ہماری ہیں ، ہمیں ان کو

    سپورٹ کرنا ہے ، ٹویٹ کے آخر میں انہوں نے ہیش ٹیگ کے ساتھ منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی لکھا. شان کی اس ٹویٹ پر ان کو ایک بار پھر تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور سوشل میڈیا صارفین نے سوشل میڈیا پر ڈسکشن شروع کر دی اور کہنا شروع کر دیا کہ شان شاہد کا سافٹ وئیر کس نے اپڈیٹ کر دیا ہے جو وہ منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی کے حق میں بول رہے ہیں.کہا جا رہا ہے کہ شان شاہد نے خود پر ہونے والی تنقید کے بعد خود ہی یوٹرن لے لیا ہے.

  • عید کی چھٹیوں کے دوران داا لیجنڈ آف مولا جٹ نے 114 کروڑ کا بزنس کیا

    عید کی چھٹیوں کے دوران داا لیجنڈ آف مولا جٹ نے 114 کروڑ کا بزنس کیا

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ گزشتہ برس اکتوبر کے مہینے میں ریلیز کی گئی ، فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ بزنس کیا ۔ اس فلم کو ریلیز ہوئے چھ ماہ ہو چکے ہیں لیکن فلم مسلسل بزنس کررہی ہے۔ اس عید پر چار اردو اور تین پنجابی فلمیں ریلیز کی گئیں، منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی دونوں فلمیں بڑے بجٹ اور بڑی کاسٹ کے ساتھ تیار کی گئی ہیں۔ اس کے باوجود یہ فلمیں اتنا بزنس نہیں کر سکیں جتنے کی توقع کی جا رہی تھی ۔ فواد خان اور وسیم اکرم کی موجودگی کے باعث فلم شائقین کو متاثر نہ کر سکی۔ فیصل قریشی کی بطور ہدایتکار یہ پہلی فلم تھی اور بڑی سکرین کے لئے ان کا یہ تجربہ کو ئی خاص اچھا نہیں رہا دوسری طرف ہوئے تم اجنبی بھی کامران شاہد

    کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم تھی اس فلم کا موضوع خشک تھا جس کی وجہ سے فلم میں شائقین نے خاص دلچپسی نہیں لی ۔ باقی فلموں نے بھی منہ کی کھائی اور کوئی ایسی فلم نہیں ہے جس نے اپنی لاگت پوری کی ہو۔ یوں اس سال عید پر سینما گھروں میں لگنے والی فلموں نے شائقین کو مایوس کیا۔ تاہم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ایسی فلم رہی ہے جو ریلیز سے لیکر اب تک مسلسل اچھا بزنس کررہی ہے۔

  • سعدیہ خان کا پائوں کیسے زخمی ہوا؟‌

    سعدیہ خان کا پائوں کیسے زخمی ہوا؟‌

    اداکارہ سعدیہ خان جن کا کیرئیر خدا اور محبت کی کامیابی کے بعد بھی ہچکولے ہی کھاتا رہا ، اس ڈرامے کی کامیابی کے بعد انہیں کامران شاہد نے فلم ہوئے تم اجنبی آفر کی. اس میں انہوں نے مرکزی کردار نبھایا ہے، فلم حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے ، فلم شائقین کو متاثر تو نہ کر سکی لیکن سعدیہ خان نے شائقین کو کافی متاثر کیا ہے. ہوئے تم اجنبی کے حوالے سے سعدیہ خان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوئے تم اجنبی میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے ، کامران شاہد ایک اچھے ڈائریکٹر ہیں ، انہوں نے میری صلاحیتوں سے بڑھ کر مجھ سے کام لیا. فلم کی

    شوٹنگ کے دوران کئی ایسے واقعات ہوئے ہیں جو کہ یادگار ہیں. مجھے یاد ہے کہ میں رانجھے بنا شوٹ کروا رہی تھی اور اس دوران میرے پائوں سے خون نکل آیا ، لیکن میں نے اپنے کام کو رکنے نہیں دیا . سعدیہ خان نے کہا کہ ہوئے تم اجنبی بلاشبہ میرے کیرئیر کی بہترین اور یادگار فلم ہے. مجھے مزید بھی کام کی آفرز ہوئی تو میں کروں گی لیکن سکرپٹ اچھا ہونا چاہیے اور کردار ایسا ہونا چاہیے کہ جس میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو آزمانے کا موقع میسر آئے.

  • عید پر لگنے والی فلموں کا مایوس کن بزنس

    عید پر لگنے والی فلموں کا مایوس کن بزنس

    اس عید پر چار اردو فلمیں ہوئے تم اجنبی ، منی بیک گارنٹی ، دادل اور دوڑ نمائش پذیر ہوئیں ان کے ساتھ تین پنجابی فلمیں جن میں لاہور قلندر ، ببرا گجرو دیگر کے نام شامل ہیں . دو پشتو فلموں کے علاوہ ہالی وڈ کی فلم جون وہک بھی لگی ، جن فلموں سے توقع کی جا رہی تھی انہوں نے بزنس نہ کیا ، منی بیک گارنٹی کا پہلے دن بزنس دو کروڑ رہا اور ہوئے تم اجنبی کا پہلے دن کا بزنس 48 کروڑ اور دوسرے دن کا 58 کروڑ رہا. جبکہ دادل اور دوڑ تو مقابلے کی دوڑ سے بالکل ہی باہر ہو گئیں ، ان فلموں کے ہر شو میں آٹھ دس لوگ پائے گئے. تاہم لاہور قلندر نے ان دونوں فلموں

    سے کچھ بہتر بزنس کیا. مجموعی طور پر عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کا بزنس مایوس کن رہا، شائقین بہت جوش و جذبے کے ساتھ ہوئے تم اجنبی اور منی بیک گارنٹی کو دیکھنے کے لئے سینما گھروں میں گئے لیکن زیادہ متاثر ہو کر باہر نہ نکلے. دونوں فلموں میں بڑی سٹار کاسٹ ہے اور بڑے بجٹ سے بنی یہ بڑی فلمیں ہیں ، ان دونوں فلموں کو نئے ڈائریکٹرز نے بنایا ، کامران شاہد اور فیصل قریشی کی بڑی سکرین کے لئے یہ پہلی فلمیں تھیں. شائقین دونوں ہی فلموں سے بےحد مایوس ہیں . منی بیک گارنٹی میں جو لوگ وسیم اکرم کو دیکھنے کےلئے بےتاب تھے وہ بھی بے حد مایوس ہوئے.

  • پٹھان کا کردار بہت مشکل تھا میکال ذوالفقار

    پٹھان کا کردار بہت مشکل تھا میکال ذوالفقار

    اداکار میکال ذوالفقار جن کی عید الفطر پر دو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ منی بیک گارنٹی میں، میں نے پٹھان کردار ادا کیا ہے ، پٹھان کا کردار تو پہلے بھی کیا تھا لیکن پٹھان کی زبان اور لہجہ پہلی بار اپنایا ہے جو کہ خاصا مشکل تھا. میں نے یہ کردار نبھانے کےلئے بہت زیادہ محنت کی ، اس میں ڈائریکٹر فیصل قریشی کو بھی ایک بڑا کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے ًمجھ سے یہ کردار کروا لیا. میکال نے یہ بھی کہاکہ اس عید پر میری دو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں مجھے بہت خوشی ہے کہ سینما گھر ہوں یا بل بورڈز ہر جگہ میری تصاویر آویزاں

    ہیں مجھے اس چیز کی بہت خوشی ہے. میکال نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کا بھی شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے ہمیشہ مجھے سراہا ، اور یہ چیز مجھے مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے. میری کوشش ہے کہ میں‌ آئندہ بھی ایسا کام کروں جس میں شائقین کی دلچپسی ہو. یاد رہے کہ اس عید پر میکال کی دو فلمیں ریلیز ہوئیں جن کا نام ہے ہوئے تم اجنبی اور منی بیک گارنٹی .دونوں فلموں کو شائقین دیکھنے کےلئے جا رہے ہیں.

  • کبھی نہیں سوچا کہ سکرین پر ہیرو کے طور پر آئوں کامران شاہد

    کبھی نہیں سوچا کہ سکرین پر ہیرو کے طور پر آئوں کامران شاہد

    معروف صحافی ، رائٹر اور ڈائریکٹر کامران شاہد نے واسع چوہدری کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی نہیں سوچا کہ میں سکرین پر ہیرو کے طور پر آئوں میرے والد کی خواہش تھی کہ میں فلموں میں آئوں، انہوں نے مجھے ڈانس پریکتس کروائی ، تیاری کروائی لیکن میری والدہ نے مجھے انڈسٹری میں آنے سے منع کر دیا. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں جب فلم بنا رہا تھا اس وقت بھی کبھی دل میں خیال نہیں آیا کہ میں ہیرو کے طور پر فلم میں آئوں ، انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر میں انڈسٹری میں آچکا ہوتا تو سب ہیروز کی چھٹی

    کروا چکا ہوتا. کامران شاہد نے کہا کہ جب میں ہوئے تم اجنبی لکھ رہا تھا اس وقت میرے زہن میں خیال ایک حسین و جمیل لڑکے کا تھا اور وہ حسین و جمیل لڑکا میکال ذوالفقار جیسا ہی تھا. انہوں نے بہت اچھے انداز میں کردار نبھایا ہے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہوئے تم اجنبی میں میکال نے روٹین سے ہٹ کر کام کیا ہے ، انہوں نے کئی سینز کرنے سے پہلے کلمہ پڑھا . انہوں نے میری توقعات سے بڑھ کر کام کیا ہے.

  • پہلی بار شاہد کو دیکھا تو دیکھتا ہی رہ گیا سہیل احمد

    پہلی بار شاہد کو دیکھا تو دیکھتا ہی رہ گیا سہیل احمد

    منجھے ہوئے اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ مجھے ہوئے تم اجنبی میں شاہد حمید کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا اس پر میں بہت زیادہ خوش ہوں. میں ان کا طالب علمی کے دور میں بہت بڑا پرستار تھا. میں نے ان کو سٹوڈیو میں دیکھا ، شاہد حمید نے سوٹ پہن رکھا تھا گاڑی سے اترے ، میں حیران رہ گیا ایسا لگا آسمان سے کوئی اتر آیا ہے ، سوٹ ان کو بہت سوٹ کررہا تھا ، پھر کچھ دن کے بعد ان کو گاڑی سے دھوتی کرتا پہن کر اترتے ہوئے دیکھا ، میں پھر سے حیران رہ گیا مجھے لگا کہ ان سے بہتر کسی کو دھوتی کرتا لگ ہی نہیں سکتا. شاہد حمید کے کام میں

    بہت زیادہ ورائٹی تھی ، کہاں امرائو جان اور کہاں‌نوکر ووہٹی دا. سہیل احمد نے کہا کہ شاہد حمید کے کام میں حیران کر دینے والی ورائٹی تھی. مجھے بہت خوش ہیں کہ کئی سال کے بعد اسی انسان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جسکا میں مداح ہوں. سیٹ پر شاہد بہت زیادہ پروفیشنل ہوتے تھے. سہیل احمد نے کہا کہ شاہد حمید میں یہ خوبی ہے کہ یہ جتنے بھی سینئر ہیں لیکن اپنے سے جونئیر کے ساتھ کام کرتے ہوئے یہ بالکل بھی احساس نہیں دلاتے کہ میں سینئر ہوں یا بہت بڑا آرٹسٹ ہوں ، میں نے ان سے سیٹ پر بہت کچھ سیکھا.

  • بیٹے کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل پیش آئی شاہد حمید

    بیٹے کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل پیش آئی شاہد حمید

    شاہد حمید جنہوں نے ھال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ہوئے تم اجنبی میں ایک لیڈا کا کردار ادا کیا ہے. شاہد حمید نے مکتی باہنی کےلیڈر کا کردار کرکے شائقین کے دل جیت لئے ہیں. شاہد حمید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ہوئے تم اجننی میں ایک لیڈر کا کردار ادا کیا ہے ، یہ کردار کرنا بہت مشکل تھا لیکن میرے بیٹے نے مجھ سے بہت اچھے انداز میں کروا لیا. انہوں نے کہا کہ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت کچھ اپنے بیٹے سے کہنا چاہتا تھا لیکن میرا بیٹا سننے کو تیار ہی نہیں تھا. شاہد نے کہا کہ میرا جتنا بھی اداکاری میں تجربہ تھا لیکن میں بطور ایکٹر اپنے بیٹے کی ڈائریکشن میں کام کر رہا تھا اس لئے میں‌نے خاموشی اختیار کرنا زیادہ مناسب سمجھی . لیکن

    مجھے فخر ہے میرے بیٹے نے بہت اچھا کام کیا ہے اور فنکاروں سے کروایا ہے. 1971 کا واقعہ یقینا ایک سانحہ تھا لیکن ہم نے فلم میں ایسی کوجئی چیز نہیں ڈالی کہ جس سے دونوں جانب سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں، بنگلہ دیشی کل بھی ہمارے بھائی تھے آج بھی ہمارے بھائی ہیں اور رہیں گے. یہ فلم تاریخی ضرور ہے لیکن رومینٹک لواسٹوری ہے اس کو ضرور دیکھیں. تمام کردار آپ کو بہت اچھے لگیں گے.

  • فلمسٹار شاہد نے اپنے بیٹے کامران کی فلم ہوئے تم اجنبی کا پہلے دن پہلا شو دیکھا

    فلمسٹار شاہد نے اپنے بیٹے کامران کی فلم ہوئے تم اجنبی کا پہلے دن پہلا شو دیکھا

    سینئر اداکار شاہد حمید کے بیٹے کامران شاہد کی ڈائریکشن میں بنی فلم ہوئے تم اجنبی آج ریلیز کر دی گئی ہے، فلم کے پہلے دن پہلا شو دیکھا فلمسٹار شاہد نے اپنی بیگم منزہ اور بہن کے ہمراہ. اس موقع پر پرڈیوسر صفدر ملک ، سید نور ، حسن عسکری ، پرویز کلیم و یگر بھی موجود تھے. شاہد خاصے خوش دکھائی دے رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کی محنت ضرور رنگ لائیگی. منزہ شاہد جو کہ کامران شاہد کی والدہ ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے ، وہ بہت باصلاحیت ہے ، میرے بیٹے نے اس فلم پر بہت محنت کی ہے ، اس فلم کی بہت ساری شوٹنگ ہمارے گھر میں بھی ہوئی اور شوٹنگ دیکھا کرتے تھے ، فلم کو بننے میں کافی عرصہ لگا ہے،

    یہ ایک تاریخی فلم ہے جسے لوگوں کو ضرور دیکھنا چاہیے. شاہد حمید نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کی ڈائریکشن میں کام کرکے بہت اچھا لگا. یاد رہے کہ فلم ہوئے تم اجنبی کے رائٹر اور ڈائریکٹر کامران شاہد ہیں جبکہ مرکزی کرداروں میں میکال ذوالفقار ، سعدیہ خان ، شمعون عباسی ، محمود اسلم و دیگر قابل زکر ہیں، فلم میں نو کے قریب گانے ہیں اور تمام گانے سیچوایشنل ہیں. کہانی انیس سو اکہتر کے پس منظر میں بنائی گئی ایک لواسٹوری کے گرد گھومتی ہے