Baaghi TV

Tag: humaira arshad

  • ہم سب کو چاہیے ہم نبی کی سنت پر عمل کریں حمیرا ارشد

    ہم سب کو چاہیے ہم نبی کی سنت پر عمل کریں حمیرا ارشد

    گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا کہ12ربیع الاول بابرکت مہینہ ہے اسکی فضیلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس مہینے میں ہمارے نبی دنیا میں تشریف لائے ، مجھے یاد ہے کہ جیسے آج بازار سجتے ہیں اسی طرح سے ہمارے بچپن میں بازار سجا کرتے تھے ، دلہن کی طرح نہ صرف بازار بلکہ گلی محلے بھی سجے ہوتے تھے آج بھی ایسا ہی ہوتا ہے اور تاقیامت ایسا ہی ہوتا رہے گا۔ ہم پہاڑیاں بنایا کرتے تھے آج بچوں کو پہاڑیاں بناتا دیکھتی ہوں تو خوشی ہوتی ہے ہر کوئی نبی کی اس دنیا میں آمد کے جشن کو منا رہا ہوتا ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ ہم نبی کی سنت پر عمل کریں اس نبی کی سنت پر جو ہمارے آخری نبی ہیں جن کے بعد اس دنیا میں کوئی نبی نہیں آیا۔

    انہوں نے مزیہ کہا کہ یہ مہینہ فیوضات و برکات کے اعتبار سے نہایت افضل ہے۔ 12 ربیع الاول شریف بروز پیر، مکہ المکرمہ کے محلے بنی ہاشم میں آپ کی ولادت باسعادت صبح صادق کے وقت ہوئی۔ 12 ربیع الاول ہی میں آپ ہجرت فرما کر مدینہ منورہ تشریف لائے۔ اسی تاریخ سے کائنات کی ظلمت و تاریکیاں نورانیت میں تبدیل ہونے لگیں۔ تمام مسلمانوں کو اس دن کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے گزشتہ کا احتساب اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرکے فلاح وا صلاح انسانیت کے لئے ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ مشغول ہو جانا چاہئے۔

    پاکستانی کھلاڑی تو آگئے مگر پاکستانی فنکار بھی بھارت آئیں گے؟راہل ڈھولکیا

    فلم انڈسٹری اور مداحوں کا شکرگزار ہوں شاہد حمید

    ماورا حسین 31 برس کی ہو گئیں

  • زندگی کی مشکلات میں اپنے لئے راستہ بنانے کا ہنر آ گیاہے حمیرا ارشد

    زندگی کی مشکلات میں اپنے لئے راستہ بنانے کا ہنر آ گیاہے حمیرا ارشد

    نامورگلوکارہ حمیراارشد جنہوں نے ایک کامیاب کیرئیر ضرور دیکھا ہے لیکن شادی کے بعد انہوں نے اپنی اذدواجی زندگی میں بہت ساری اونچ نیچ دیکھیں. ان کا رشتہ کافی زیادہ مشکلات کا شکار رہا ، آخر کار ان کو اپنے اس رشتے سے الگ ہونا پڑا. حمیرا ارشد ایک باہمت انسان ہیں ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں زندگی کی مشکلات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی کی مشکلات میں اپنے لئے راستہ بنانے کا ہنر آ گیاہے اگر آپ کڑے وقت میں اس سے نکلنے کی کوشش نہیں کریں گے تو آپ مشکلات کی دلدل میں دھنسے چلے جائیں گے. انہوں یہ بھی کہا کہ زندگی آسان نہیں ہے ،

    اس کی تلخ حقیقتیں ایسی ہیں جن سے آشنائی ضروری ہوتی ہے اگر ہم اس سے آشنا ہوجائیں تو زندگی سکون سے گزرتی ہے. انہوں نے کہا کہ” کسی سے بھی امیدیں نہیں لگانی چاہیں کیونکہ جب امیدیں ٹوٹتی ہیں تو بہت تکلیف ہوتی ہے. ”انسان کو اپنی ذات پر اعتبار ہونا چاہیے اور زندگی میں‌جو بھی فیصلے کرے سوچ سمجھ کر کرے تو اسکو زندگی میں‌کوئی مات نہیں دے سکتا. میں نے اپنی زندگی میں بہت ساری مشکلات کا سامنا کیا لیکن گھبرائی نہیں. ان کا ڈٹ کر سامنا کیا.

    کرش 4 کی تیاری لیکن راکیش روشن فکر مند کیوں ؟

    منفی کردار نہیں کروں‌گی ہیما مالنی کا اعلان

    ڈریم گرل ٹو 25 اگست کو ریلیز کی جائیگی

  • حمیرا ارشد بھی ٹک ٹاک پر

    حمیرا ارشد بھی ٹک ٹاک پر

    گلوکارہ حمیرا ارشد جو کہ سوشل میڈیا پر بہت ہی زیادہ متحرک رہتی ہیں وہ اکثر مزاحیہ وڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتی ہوئی نظر آتی ہیں، ان پر بھی چڑھ گیا ہے ٹک ٹاک کا جنون ، گلوکارہ ٹک ٹاک پر باقاعدگی سے وڈیوز بناتی ہوئی نظر آرہی ہیں، ان کے مداح ان کو ٹک ٹاک کی وڈیوز میں بہت زیادہ پسند کررہے ہیں. ”حمیرا اکثر ڈائیلاگز پر مبنی ٹک ٹاک وڈیوز بناتی ہیںٔٔ” ، گلوکارہ چاہیے ملک میں‌ہوں یا ملک سے باہر وہ وڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا نہیں بھولتیں. گلوکارہ نے کبھی بھی ایسی وڈیوز نہیں‌ بنائیں‌ جن پر اعتراض کیا جائے نہ ہی اس حوالے سے وہ ابھی تک کسی کنٹرورسی میں پڑی ہیں.

    یاد رہے کہ حمیرا ارشد نے گائیکی کا آغاز نوے کی دہائی میں کیا، میڈم نور جہاں کا گیت سدا ہوں اپنے پیار کی ، سے انہیں گائیکی کی دنیا میں ویلکم کیا اس کے بعد انہوں نے متعدد گانے گائے. ان کے مداح ان کو آج تک پسند کرتے ہیں. حمیرا ارشد کو ایکٹنگ کی آفرز آتی رہیں لیکن انہوں نے اپنی تمام تر توجہ گائیکی پر ہی مرکوز رکھی. ان کی زندگی میں بہت زیادہ اتار چڑھائو بھی آئے لیکن انہوں نے با ہمت خاتون ہونے کا ثبوت دیا.

    کیرئیر بنانے کے چکر میں 9 ویں جماعت میں‌ فیل ہو گئی

     

    میمو چکرابورتھی کی پہلی‌ فلم‌ کی‌ ناکامی‌ پر‌والد‌ین متھن‌ رو‌ پڑے

  • موجودہ دور میں خوش نصیب کون ہے ؟‌حمیرا ارشد نے بتا دیا

    موجودہ دور میں خوش نصیب کون ہے ؟‌حمیرا ارشد نے بتا دیا

    گلوکارہ حمیرا ارشد جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں خوفزدہ ہوتی ہوں ان سے جو مفاد پرست اور لالچی ہوتے ہیں ایسے لوگ کسی کو بھی قربانی کی بھینٹ چڑھا دیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس دور میں وہ لوگ کافی خوش قسمت سمجھے جاتے ہیں جن کو مخلص لوگ ملتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں بہت سارے لوگ مجھے ایسے ملے جنہوں نے مجھے دھوکہ دیا میرا نام استعمال کرنے کی کوشش کی ، جب جب مجھے پتہ چلا میں نے ایسے لوگوں سے دوری اختیار کی . حمیرا ارشد نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہےکہ ایسے لوگوں کو پتہ بھی نہیں ہوتا جن کو استعمال کیا جا رہا ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں‌ نے زندگی میں جس کو بھی دوست بنایا اس کے ساتھ مخلص

    ہو کر چلی اور ہ اچھے برے وقت میں ان کا ساتھ دیا. انہو ں نے یہ بھی کہا کہ میوزک میرا جنون ہے اسی لئے تو اتنے سالوں سے مسلسل میوزک ہی کررہی ہوں ،. میرا کیرئیر دو دہائیوں سے زیادہ پر مشتمل ہے اس دوران لوگوں کا جو پیار ملا وہ مجھ پہ ان کا احسان ہے.

  • بچپن میں بہت بھوکی اور لالچی تھی حمیرا ارشد کا خود کے بارے میں انکشاف

    بچپن میں بہت بھوکی اور لالچی تھی حمیرا ارشد کا خود کے بارے میں انکشاف

    گلوکارہ حمیرا ارشد جن کے کریڈٹ پر بےشمار سپر ہٹ نغمے ہیں ، حمیرا ماڈل احمد بٹ کے ساتھ اپنی شادی کو لیکر کافی زیادہ چرچا میں رہی ہیں، حمیرا ارشد نے ہمیشہ اپنے سنگنگ کیرئیر پر توجہ دی ہے. حمیرا ہنس مکھ ہیں اور ہمیشہ ہی مسکراہٹ چہرے پر سجائے رکھتی ہیں. حمیرا ارشد نے ریمبو اور صاھبہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی بچپن کی عادات کے ھوالے سے بتایا. انہوں نے انکشاف کیا کہ میں بچپن میں بہت بھوکی اور لالچی قسم کی بچی ہوتی تھی ، میں کھانے پینے کی بہت شوقین تھی خصوصی طور پر کولڈ ڈرنک کی بہت زیادہ دیوانی تھی. ہمارے گھت میں اکثر مہمان آتے تو ان کے آگے کولڈ ڈرنک رکھی جاتی ، اور جب مہمانوں کو کولڈ ڈرنک دی جاتی تو میں سامنے

    کھڑی دیکھتی رہتی اور دعا کرتی کہ اللہ کرے یہ کولڈ ڈرنک نہ ہی پیئے، میں نے اپنے بھائیوں سے کہا کہ کوئی حل نکالو کے ہمیں بھی کولڈ ڈرنک مل جایا کرے ، تو ہم نے حل یہ نکالا کہ ہم ہمارے ڈرائنگ روم کے صوفوں کے پیچھے چھپ کر بیٹھ جاتے ، جیسے ہی مہمان کو کولڈ ڈرنک دی جاتی ، وہ پی کر زمین پر رکھتا تو میں اٹھا کر پی جاتی ، اور پھر دیکھتی کہ زیادہ تو کم نہیں‌کر دی، مہمان اکثر امی سے کولڈ ڈرنک دیکھ کر کہتے کہ لگتاہے آپ کے گھر جن ہیں تو امی حیران ہر کر پوچھتی لیکن مہمان بتاتا تھوڑی تھا کہ کولڈ ڈرنک کم ہو گئی ہے. حمیرا نے بتایا کہ ہم نے کبھی مہمانوں کو شک نہیں ہونے دیا کہ ان کی کولڈ ڈرنک ہم کم کررہے ہیں.