Baaghi TV

Tag: humayon saeed

  • اہلیہ ثمینہ سے کن باتوں پر بحث ہوتی ہے ہمایوں سعید نے بتا دیا

    اہلیہ ثمینہ سے کن باتوں پر بحث ہوتی ہے ہمایوں سعید نے بتا دیا

    اداکار ہمایوں سعید ایک کامیاب پرڈیوسر بھی ہیں ان کی اہلیہ ثمینہ اور بیٹی ثناء مل کر ایک پروڈکشن ہائوس چلاتی ہیں‌. سب جانتے ہیں کہ ہمایوں سعید اپنی اہلیہ اور بیٹی سے بہت محبت کرتے ہیں، حال ہی میں ہمایوں سعید نے ایک اخبار کو انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری اہلیہ بہت اچھا کھانا بناتی ہے ، میں‌اس کے ہاتھ کی بنی ہر چیز کھاتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ ثمینہ کو ڈسپلن بہت زیادہ پسند ہے لیکن میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں‌نے جو چیز جہاں استعمال کی وہیں چھوڑ دی، جیسے کہ تولیہ استعمال کرنے کے بعد اسکو صوفے پر پھینک دیتا ہوں، کمرے سے باہر نکلا ہوں تو اے بند نہیں‌کرتا یا اے لگا ہو تو دروزاہ کھول کر بھول جاتا ہوں ، واش روم کی لائٹ کھلی چھوڑ‌دیتا ہوں

    ،ایسی باتوں میری ثمینہ کے ساتھ بحث ہوجاتی ہے. ہمایوں سعید نے کہا کہ میری اہلیہ ثمینہ نے ہمارے شادی کے ابھی تک کے سفر میں میرا ہر قدم پر میرا ساتھ دیا ہے. اس لئے میں اسکو بہت زیادہ عزت دیتا ہوں، میری دعا ہے کہ اگلے جنم میں بھی میری شادی ثمنیہ کے ساتھ ہو یاد رہے کہ ہمایوں سعید کی شادی ثمینہ سے نوے کی دہائی میں ہوئی ، جب وہ شوبز میں آئے اس سے پہلے ہی شادی کر چکے تھے.

  • ہمایوں سعید کس لڑکی کو دیکھنے ٹرین میں جا پہنچے

    ہمایوں سعید کس لڑکی کو دیکھنے ٹرین میں جا پہنچے

    اداکار و پرڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلی محبت 18 سال کی عمر میں ہوئی تھی ، ہمایوں سعید بتاتے ہیں کہ وہ لڑکی ان کے ساتھ والے گھر میں رہتی تھی ، اس پر ایک دن نظر پڑی تو وہ مجھے بہت اچھی لگی، پھر میں ہر روز بالکنی میں جا کر کھڑا ہوجاتا کہ شاید وہ آجائے اور میں اسکو دیکھ سکوں . ایک آدھ بار اس نے مجھ پہ نظر ڈالی تو مجھے خوش فہمی ہو گئی کہ وہ بھی مجھے پسند کرتی ہے. لیکن ایسا نہیں تھا. ایک دن ایسا ہوا کہ وہ ٹرین پر اپنی سہلیوں کے ساتھ کہیں‌جا رہی تھی ، میں بھی اسکے پیچھے پیچھے اسٹیشن جا پہنچا ، میں

    اسکو ایک بار خدا حافظ کہنا چاہتا تھا لیکن وہ اگلی بوگی میں تھی ،میں اسکو ہاتھ بھی نہیں ہلا سکتا تھا. میں نے کوشش کرکے ٹرین پر چڑھ گیا کہ کسی طرح خدا حافظ بول دوں لیکن میں اس تک نہ پہنچ سکا ، مجھے مجبورا ٹرین سے اترنا پڑا. اور گھر واپس آگیا ، میرے پاس پیسے تو ان دنوں میں ہوتے نہیں تھے اس لئے بہت مشکل سے گھر پہنچا. ہمایوں سعید نے کہا کہ میں آج اس واقعہ کو یاد کرتا ہوں تو بے وقوفی معلوم ہوتی ہے.

  • شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ ملاقات ہوئی تو ہمایوں سعید کیا بات کریں گے؟‌

    شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ ملاقات ہوئی تو ہمایوں سعید کیا بات کریں گے؟‌

    پاکستان کے سپر سٹار ہمایوں سعید 2006 میں بھارت گئے اس دورے میں اداکارہ ریما خان بھی ان کے ساتھ تھیں. ان دونوں نے زی سینے ایوارڈز میں شرکت کی اور شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کے ساتھ سٹیج پر ڈانس کیا جسے دونوں ملکوں میں بہت زیادہ سراہا گیا. ہمایوں سعید نے اس ملاقات کو یاد کرتے ہوئے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں انڈیا گیا تو اس وقت ہمارے ہاں فلم خدا کے لئے ریلیز ہوئی تھی سپر ہٹ فلم تھی ، میری شاہ رخ خان کے ساتھ ملاقات ہوئی تو میں نے اور انہوں نے دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کی فلمز ریلیز ہونے کی بات کی. شاہ رخ خان کے ساتھ اب میری اگر دوبارہ ملاقات ہوئی تو

    یقینا ہم پھر اسی موضوع پر بات کریں گے کہ دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کی فلمیں ریلیز ہونی چاہیے. انہوں نے کہا کہ اگر مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو یقینا کروں گا ، ہوسٹ نے جب پوچھا کہ اسکا نام کیا ہو گا تو ہمایوں سعید نے کہا کہ اس کانام کرن ارجن ٹائپ ہی ہو گا. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہماری فلمیں بھارت میں اور ان کی فلمیں ہمارے ہاں لگنی چاہیں. اس سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا.

  • پہلی کمائی سے امی کو عید کا جوڑا لیکر دیا ہمایوں سعید

    پہلی کمائی سے امی کو عید کا جوڑا لیکر دیا ہمایوں سعید

    اداکار و پرڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ میں بہت چھوٹا تھا جب مجھ پہ سارے گھر کی ذمہ داریاں آن پڑی تھیں ، مجھے اپنی پڑھائی چھوڑ کر کمانا پڑا. لیکن جب میں 18 سال کا تھا تو مکمل طور پر کمانا شروع کر دیا تھا اور پہلی جو تنخواہ ملی اس میں سے کچھ پیسے امی کو دئیے اور کہا کہ اپنی مرضی سے عید کا جوڑا خرید لائیں. ہمایوں نے کہا کہ ہمارے تایا چچا ہوتے تھے ان سے ہمیں عید کے روز ملنے کا بہت شوق ہوتا تھا ، کیونکہ وہ عیدی دیا کرتے تھے ، میرے تایا ہمیں زیادہ پیسے دیا کرتے تھے اسلئے ان کے پاس تیار ہو کر ہم عید کے روز لازمی جایا کرتے تھے،

    ہمیں‌عیدی میں جو پیسے ملتے وہ امی کو دے دیا کرتے تھے ، اور تھوڑے سے اپنے پاس بھی رکھ لیا کرتے تھے. امی عید جو بھی کھانا بناتیں اس کے لئے ہم ان کی مدد کرتے ، کبھی ٹیبل لگا دی کبھی برتن اٹھا دئیے. ہمایوں سعید نے کہا کہ کھانا بنانے میں ہم نے کبھی ان کی مدد نہیں کی تھی کیونکہ ہم ایسے کام نہیں کرنے آتے تھے اور مجھے تو خاص کر نہیں‌کرنے آتے تھے.

  • فلم اچھی ہو تو تین گھنٹے کی مووی بھی چل جاتی ہے ہمایوں سعید

    فلم اچھی ہو تو تین گھنٹے کی مووی بھی چل جاتی ہے ہمایوں سعید

    اداکار ہمایوں سعید جو کہ سال میں دس سے زیادہ ڈرامے بناتے ہیں ، اس کے علاوہ وہ ہر سال ایک فلم بھی بناتے ہیں ، اس سال ان کی عید پر کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی ، لیکن شائقین کو انکی فلموں کا بےچینی سے انتظار رہتا ہے. ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ فلم چاہے تین گھنٹے کی ہو یا سوا تین گھنٹے کی اگر کہانی اچھی ہو اچھے طریقے سے شوٹ کی گئی ہو تو چل جاتی ہے ، آڈینز کبھی بھی فلم چھوڑ کر نہیں جاتی لیکن اگر کہانی ہی اچھی نہ ہو اچھے طریقے سے شوٹ ہی نہ کی گئی ہو تو آڈینز تو آدھے گھنٹے میں ہی چھوڑ کر چلی جاتی ہے. ہمایوں سعید نے کہا کہ

    اس سال مصروفیت اور سکرپٹ کے انتخاب کی وجہ سے کوئی فلم نہیں آسکی ، لیکن اگلی عید پر ہماری فلم ضرور آئیگی ، اگلی عید پر جو فلم ریلیز ہوگی وہ یقینا سب کو بہت زیادہ پسند آئیگی. انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ سکرپٹ ایسا انتخاب کروں جس میں لوگوں کی دلچپسی ہو، باقی بعض اوقات بہت اچھی فلم فلاپ ہوجاتی ہے اور بعض اوقات بہت بری فلم سپر ہٹ ہوجاتی ہے.

  • میں بےجا تنقید کرنے والوں پہ نہیں خود سے پیار کرنے والوں پر دھیان دیتی ہوں ماہرہ خان

    میں بےجا تنقید کرنے والوں پہ نہیں خود سے پیار کرنے والوں پر دھیان دیتی ہوں ماہرہ خان

    اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جہاں‌مجھ پر بہت زیادہ تنقید ہوتی ہے وہیں مجھے پیار کرنے والوں کی بھی تعداد بہت زیادہ ہے. تنقید کرنے والوں کی تعداد شاید آٹے میں نمک کے برابر ہے. اور یہ وہ لوگ ہیں جو بےجا تنقید کرتے ہیں تاکہ میرے حوصلے توڑ سکیں. لیکن میں ان کی باتوں پر دھیان نہیں دیتی .جو مجھ سے پیار کرتے ہیں میں ان کی بات سنتی ہوں . ماہرہ خان نے کہا کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد فلم میکرز پر جو پریشر آیا ہے وہ خطرناک پریشر نہیں ہے بلکہ یہ ایک خوبصورت پریشر ہے. اب وقت تو وہ وقت ہے

    کہ اگر اچھی فلمیں بنیں گی تو سینما چلے گا ورنہ نہیں چلے. اب آڈینز بدل چکی ہے اس کا مزاج بدل چکا ہے. آج ہر کام جلدی جلدی اور تیزی میں ہو رہا ہے. ماہرہ خان نے کہا کہ ہمایوں سعید کے ساتھ میری ایک فلم آرہی ہے جس میں ہم دونوں کا کردار رومیو جیولیٹ جیسا ہے. مجھے تو امید ہے کہ منی بیک گارنٹی ایک اچھی فلم ثابت ہو گی اور اس میں جتنے بھی اداکار ہیں ان کی اداکاری بھی کمال ہو گی اور فیصلہ قریشی کی صلاحیتوں پر تو ہمیں ویسے ہی بہت اعتبار ہے.

  • اپنے سکینڈلز کی جھوٹی خبریں پڑھ کر غصہ آتا ہے ہمایوں سعید

    اپنے سکینڈلز کی جھوٹی خبریں پڑھ کر غصہ آتا ہے ہمایوں سعید

    کامیاب پرڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اس وقت بہت زیادہ غصہ آتا ہے جب میرا کسی کے ساتھ نام جوڑا جاتا ہے یا میرا کوئی جھوٹا سکینڈل بنا کر اسکو ہوا دی جاتی ہے. ہمایوں سعید نے کہا کہ ٹھیک ہے یوٹیوب کی دوکانداری چلائیں لیکن کسی کی عزت کو تو دائو پر نہ لگائیں، میں عموما اپنے سکینڈلز کی جھوٹی خبروں پر بالکل بھی رد عمل نہیں دیتا کیونکہ مجھے لگتا ہےکہ جھوٹی خبروں پر کسی بھی ایکٹر کو بات نہیں کرنی چاہیے اس سے جھوٹے سکینڈلز بنانے والوں کی ھوصلہ افزائی ہوتی ہے لیکن ہاں غصہ ضرور آتا ہے. ہمایوں سعید نے مزید کہا کہ میں ہر عید پر فلم ریلیز کرتاہوں لیکن اس بار میں ابھی تک فلموں کے سکرپٹس پڑھ رہا ہوں بہت جلد کوئی سکرپٹ فائنل

    کرکے کام شروع کر دیا جائیگا. ہمایوں سعید نے یہ بھی کہا کہ میں تمام اداکاروں کی اداکاری کو سراہتا ہوں، ہمارے ہاں جو کام ہو رہا ہے بہت اچھا ہورہا ہے. ہمارے اداکاروں میں زبردست ٹیلنٹ ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے. واضح رہے کہ ہمایوں سعید کا پروڈکشن ہائوس اس وقت سب سے زیادہ ٹی وی ڈرامے بنا رہا ہے. اور عوام میں ان کے بنائےہوئے ڈراموں کی بہت زیادہ مقبولیت بھی ہے.

  • ہمایوں سعید نے مجھے ریجکیٹ کر دیا تھا نعیم حق کا انکشاف

    ہمایوں سعید نے مجھے ریجکیٹ کر دیا تھا نعیم حق کا انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار و ماڈل نعیم حق نے سنگدل جیسے ڈرامے سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا . حال ہی میں انہوں نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی . انہوں نے کہا کہ میں بالی وڈ کی فلمیں بہت زیادہ شوق سے دیکھا کرتا تھا ، اور میں نے فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کئی بار دیکھی اور سوچا کرتا تھا کہ بالی وڈ کے ایکٹرز اتنی اچھی اداکاری کر لیتے ہیں ، بس یہی جستجو مجھے بھارت لے گئی میں‌نے وہاں سے اداکاری کی تعلیم حاصل کی. اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد میں وطن واپس ٰآیا مجھے بہت امید تھی کہ

    مجھے کام ملے گا . میں نے ہمایوں سعید کو کال کی اور ان سے کہا کہ مجھے آپ کے ساتھ اداکاری کرنی ہے تو انہوں نے مجھے کہا کہ تم صرف اداکاری کی تعلیم حاصل کرکے آئے ہو ، تمہیں تجربہ نہیں ہے. جب انہوں نے ایسا کیا تو مجھے بہت دکھ ہوا. میں بہت پریشان ہوا اور اس روز میں نے ٹھان لیا کہ اب اگر ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا تو ان کے سامنے جم کر اداکاری کروں گا. ابھی بھی مجھے جو بھی پراجیکٹ ملتا ہے میں اس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی کوشش کرتا ہوں.

  • قوی خان نے ہم سے سے بہت سارے فنکاروں‌کو اداکاری کرنی سکھائی ہمایوں سعید

    قوی خان نے ہم سے سے بہت سارے فنکاروں‌کو اداکاری کرنی سکھائی ہمایوں سعید

    سینئر اداکار قوی خان کی رحلت پر ہمایوں سعید نے بھی ایک دکھ بھری جذباتی پوسٹ شئیر کی انہوں نے لکھا کہ ” قوی خان ایک آئیکن، ایک انسپائریشن، ایک انسٹی ٹیوٹ تھے . انہوں نے ہم میں سے بہت سے لوگوں کو نہ صرف اداکاری کرنے کا طریقہ سکھایا بلکہ یہ بھی سکھایا کہ اپنی پوری زندگی کیسے گزارنی ہے اور کن اصولوں پر گازرنی ہے ، انہوں نے یہ بھی سکھایا کہ اداکاری کے لئے خود کو اور خود کے جذبے کو کیسے وقف کرتے ہیں ، خدا ان کے درجات بلند کریں” .

    ہمایوں سعید کی اس پوسٹ‌ پر قوی خان کے بہت سارے پرستاروں نے کمنٹس کئے اور اپنے پسندیدہ اداکار کی رحلت پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ قوی خآن کا خلاء کوئی بھی اور کبھی بھی پورا نہیں کر سکے گا یاد رہے کہ ہمایوں سعید اور قوی خان نے متعدد پراجیکٹس میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کیا. قوی خان کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے . اس کے باوجود وہ جب بھی پاکستان ہوتے کہیں جاتے آتے تو پوری انرجی کے ساتھ جاتے اور کوئی گمان بھی نہ کر پاتا کہ وہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں قوی خان نے اداکاری کے میدان میں‌خودداری کا دامن اپنائے رکھا.

  • ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

    ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

    معروف پرڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ان کی آن سکرین جوڑی کو فلم بن روئے میں بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا ، بن روئے 8 سال قبل ریلیز ہوئی تھی اس کے بعد ان دونوں کو کسی بھی پراجیکٹ میں ایک ساتھ نہیں‌دیکھا گیا. شائقین کی شدید خواہش ہے اپنے ان دونوں پسندیدہ سٹارز کو ایک بار ایک ساتھ پھر دیکھ سکیں تو ان دونوں کے چاہنے والوں‌کے لئے خوشخبری ہے کہ دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں. کہ جا رہا ہے کہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان فلم لو گرو میں اکٹھے کام کررہے ہیں فلم کی شوٹنگ رواں برس شروع ہو رہی ہے

    اور اگلے سال ریلیز ہوگی. اس حوالے سے ماہرہ خان نے بھی سوشل میڈیا پر ایک اشارہ دیا تھا کہ بہت جلد وہ ہمایوں سعید کے ساتھ کام کررہی ہیں. دونوں کے مداحوں کے لئے یقینا یہ ایک خوشخبری ہے کیونکہ مداح ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے بے حد خواہش رکھتے ہیں. یاد رہے کہ گزشتہ برس ماہرہ خان کی قائداعظم زندہ باد اور ہمایوں سعید کی لندن نہیں جائونگا ریلیز ہوئی . یہ دونوں فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوئیں امید ہے کہ ان کے آنے والے پراجیکٹس بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے.