Baaghi TV

Tag: humayon saeed

  • آپ ہیرو کیوں نہیں آتے ہمایوں سعید سے سوال

    آپ ہیرو کیوں نہیں آتے ہمایوں سعید سے سوال

    اداکار ہمایوں سعید نے گزشتہ روز اینیمیٹڈ مووی اللہ یار کے ٹیزر لانچ میں شرکت کی ۔ پریس میٹ میں ان سے ہال میں بیٹھے کسی شخص نے سوال کیا۔ بولا ہمایوں سعید صاحب اب بہت اچھے اداکار ہیں لیکن آپ فلموں میں ولن کیوں آتے ہیں ہیرو کیوں نہیں آتے اس پر تقریب کی میزبانی کرنے والے واسع چوہدری نے ان سے پوچھا کہ آپ کہاں رہتے ہیں تو اس شخص نے بتایا کہ وہ کینڈا میں رہتا ہے پھر واسع نے کہا کہ آپ نے ان کو کس فلم میں ولن دیکھ لیا ہے۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ بھئی اب تو میرے ہیرو آنے پہ میمز بننے لگ گئےہیں اور تم کہہ رہے کہ میں ولن آتا ہوں

    ہیرو نہیں آتا۔ ہمایوں سعید کے اس جواب پر سارا ہال تالیوں اور قہقہوں سے گونج اٹھا۔ ہمایوں سعید نے اس موقع پر کہا کہ جب تک میرے چاہنے والے ہیں میں ہیرو آتا رہوں گا۔ میں فن کی خدمت مرتے دم تک کرتا رہوں گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے بہت تنقید سہی ہے لیکن کبھی جواب نہیں دیا میرا جواب میرے اچھے کام کے زریعے ہی آتا ہے۔ انہوں زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ فلمیں بننی چاہیے۔

  • انڈین فلمیں لگنی چاہیں کے نہیں ہمایوں سعید نے بتا دیا

    انڈین فلمیں لگنی چاہیں کے نہیں ہمایوں سعید نے بتا دیا

    اکثر ہمارے ہاں یہ بحث چلتی رہتی ہے کہ انڈین فلمیں پاکستانی سینما گھروں میں لگنی چاہیں کہ نہیں ۔اس سوال کے جواب میں ہمایوں سعید کہتے ہیں کہ جی ہاں بالکل لگنی چاہیں،بلکہ میں تو کہوں گا کہ ترکی انڈین اور چائنہ کی فلمیں لگنی چاہیں۔ اس سے ہماری سینما انڈسٹری پھلے پھولے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں طرف ایسا طبقہ ہے جو یہ نہیں چاہتا کہ فلمیں لگیں لیکن اہک بڑا طبقہ ایسا ہے جو یہ چاہتا ہے کہ ایک دوسرے کے ملکوں میں ہماری فلمیں لگیں۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ہاں اچھی فلمیں بن رہی ہیں۔ مولا جٹ نے جیسا بزنس کیا ہے اس نے دنیا

    کو حیران کردیا ہے۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ میری تو کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ فلمیں بنیں۔ہمارے ہاں بہت ٹیلنٹ ہے۔ بلال لاشاری جیسے ڈائریکٹر ہیں۔ میری تین فلمیں پائپ لائن میں ہیں امید ہے کہ شائقین میری ان تمام فلموں کو پہلے کی طرح سراہیں گے۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ میں سب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری فلموں خصوصی طور پہ لندن نہیں جائونگا کو پذیرائی دی۔لندن نہیں جانونگا کے بعد میرے جو پراجیکٹس آرہے ہیں وہ بہت ہی ایکسائٹنگ ہیں۔باقی بےجا تنقید کرنے والوں کا کام ہے تنقید کرتے رہنا اسکی فکر کسی کو بھی نہیں ہونی چاہیے بس کام پر توجہ ہونی چاہیں۔

  • پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ کا ٹیزر جاری

    پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ کا ٹیزر جاری

    پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ کا گزشتہ روز لاہور میں ٹیزر جاری کیا گیا. تقریب میں ندیم مانڈوی والا کے علاوہ ہمایوں سعید ، اقراء عزیز اور بشری انصاری و دیگر نے شرکت کی. کسی بھی اینیمیٹڈ فلم میں ہمایوں سعید ، اقراء عزیز نے پہلی بار وائس اورر کیا ہے. اس موقع ندیم مانڈوی والا نے کہا کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ شائقین کو اچھی تفریح مہیا کروں. فلم 02 جون 2023 کو ریلیز کی جائیگی. اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ ایک ایکشن تھرلر،سائنس فکشن، ایڈونچرزم پر مبنی پاکستانی سٹیریوسکوپک تھری ڈی فلم ہے جسے تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیو اسلام آباد کی پروڈکشن میں تخلیق کیا گیا ہے۔ یہ اینیمیٹڈ فلم اللہ یار اور دی لیجنڈ آف

    مارخور کا سیکوئل ہے جو ایک بہت مشہور اینی میٹڈ شاہکار ہے جوکہ سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔فلم کی کہانی پاکستان کے شمالی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان لڑکے اللہ یار کے کردار پر مبنی ہے جو اپنے بہترین دوست ہیرو (چکور) کے ساتھ اپنے والد کو درخت/لکڑی کا شکار کرنے والے روبوٹ کی دوڑ سے بچانے کے لیے ایک نئی دنیا کا سفر کرتا ہے۔ فلم موسمیاتی تبدیلی، صاف قابل تجدید توانائی اور بہتر سبز مستقبل کے لیے درختوں اور جنگلات کی اہمیت جیسے موضاعات پر مشتمل ہے۔ اس فلم میں سماجی عدم مساوات، ناانصافی، دوستی اور اتحاد کی قدر جیسے دیگر اہم مسائل کو یکساں طور پرناظرین کیلئے پیش کیاگیاہے۔