Baaghi TV

Tag: ICC

  • آئی سی سی نےشاہین شاہ آفریدی،سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد  کر دیا

    آئی سی سی نےشاہین شاہ آفریدی،سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کر دیا

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، بیٹر سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کر دیا۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کے مطابق تینوں کھلاڑیوں پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیاشاہین آفریدی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ سعود شکیل اور متبادل کھلاڑی کامران غلام پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

    آئی سی سی کے مطابق شاہین آفریدی جان بوجھ کر جنوبی افریقا کے بیٹر میتھیو بریٹزکی کے راستے میں آئے اور غیر مناسب انداز سے باڈی کنٹیکٹ کیا اور مخالف ٹیم کے بیٹر سے بحث بھی کی جبکہ سعود شکیل اور کامران غلام نے ٹیمبا باووما کے آؤٹ ہونے کے بعد ان کے قریب جا کر غیر مناسب انداز میں سیلیبریٹ کیا، تینوں کرکٹرز کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا-

    امریکا کےریویرامنصوبے پر اعتراض نہیں مگرفلسطینیوں کو غزہ سے نہ نکالاجائے،سعودی سفیر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تین ملکی سیریز کے جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی ہوگئی تھی-

    پہلا واقعہ جنوبی افریقہ کی اننگز کے 28ویں اوور میں پیش آیا جب مہمان ٹیم کے نوجوان بیٹر بریٹزکی ایک رن لینے کےلیے نان اسٹرا ئیکنگ اینڈ کی جانب دوڑے اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ٹکرا گئے اس پر پاکستانی فاسٹ بولر غصہ ہوگئے اور اُنہوں نے بریٹزکی سے کچھ کہا جس پر دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے اُلجھ پڑے شاہین آفریدی زیادہ غصے میں دکھائی دیئے، بریٹزکی نے بھی اُن کو ترکی بہ ترکی جواب دیا لیکن پھر امپائرز نے آکر معاملہ رفع دفع کروایا۔

    مشی خان کا ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

    دوسرا واقعہ اگلے ہی اوور میں پیش آیا جب سعود شکیل نے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کو رن آؤٹ کیااس پر اسکوائر لیگ سے کامران غلام جنوبی افریقی کپتان کے سامنے آکر جارحانہ انداز دکھانے لگے باووما کو ڈائرکٹ تھرو پر رن آؤٹ کرنے والے سعود شکیل نے تو حد ہی کردی، بالکل باووما کے سامنے آکر شور مچایا اور اُن کا راستہ روکا ایک لمحے کےلیے باووما رُک گئے مگر اُنہوں نے دونوں میں سے کسی کرکٹر کو جواب نہیں دیا اور فوراً ہی امپائرز نے آکر کامران غلام اور سعود شکیل کو سمجھایا۔

    سمندر میں تباہ ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ کے پھٹنے کی خوفناک آڈیو جاری

  • ورلڈ کپ کے گانا سن کر شائقین نے ایکبار پھر علی ظفر سے گانا بنانے کی درخواست کر دی

    ورلڈ کپ کے گانا سن کر شائقین نے ایکبار پھر علی ظفر سے گانا بنانے کی درخواست کر دی

    آئی سی سی نے ”دل جشن بولے کے عنوان سے ورلڈ کپ کا آفیشل گانا جاری کر دیا ہے ، گانا سننے کے بعد شائقین نے ایک بار پھر علی ظفر کو یاد کیاہے۔ اور پچھلے کئی برس سے یہ ہوتا آرہا ہے کہ جب بھی ورلڈ کپ کا گانا ریلیز ہوتا ہے تو علی ظفر کو یاد کیا جاتا ہے اور مداح علی ظفر سے ریکویسٹ کرتے ہیں کہ آپ ورلڈ کپ کے لئے ایک بار پھر گانا بنائیں۔ اس بار بھی ایسا ہی ہوا ہے ، علی ظفر نے مداحوں کی اس ریکویسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کے لئے میری جان بھی حاضر ہے ،میں بالکل اس ملک کے لئے کچھ بھی کر سکتا ہون لیکن میرا کام کرنے کا اپنا ایک طریقہ ہے۔

    ”علی ظفر نے کہا کہ سپانسر کرنے والے بہت ساری چیزوں کے زمہ دار ہوتے ہیں” میں کارپوریٹ کلچر کی خامیوں پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ لیکن آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ مجھے ایک بار پھر یاد کیا ہے اور بھائی حاضر ہے۔علی ظفر نے پھر ایک دوسری وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں ورلڈ کپ کے لئے گانا بنانے کے لئے تیار ہوںجہاں تک اس بات کا سوال ہے کہ ہمیں بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ 2023 کا ایک بہترین گانا بنانا ہے تو اس کیلئے میرے پاس ایک آئیڈیا ہے جس سے ایک ماسٹر پیس تیار ہو جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ میں نئے لکھاریوں اور کمپوزرز کو اپنے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی دوں گا۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

     

  • آئی سی سی نے مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کیلئے یکساں انعام کا اعلان

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کیلئے یکساں انعام کا اعلان

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کے لیے یکساں انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے جبکہ مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کے لیے یکساں انعامی رقم کا اعلان ڈربن میں آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز کے دوران کیا گیا ہے ۔ آئی سی سی ٹورنامنٹس کی فاتح، رنراپ مینز اور ویمن ٹیموں کو برابر انعامی رقم ملا کرے گی۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی کے ہرممبر کی فنڈنگ میں خاطر خواہ اضافہ کردیا گیا ہے اور اس سے اب تمام ممبران کو یکساں بنیاد کی تقسیم پر فنڈز ملیں گے۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں سلو اوور ریٹ کی پابندیوں میں ترمیم کی توثیق کردی۔ موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سائیکل کے آغاز سے نئے اوور ریٹ قوانین لاگو ہوں گے، کھلاڑیوں کو ان کی میچ فیس کے 5 فیصد کے برابر جرمانہ عائد کیا جائے گا، اوور ریٹ کی زیادہ سے زیادہ سزا 50 فیصد میچ فیس کا حصہ ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
    فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
    علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
    ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
    شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
    تاہم واضح رہے کہ حال ہی میں انڈیا کی ٹیم کے پلیئرز پر پوری 100 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کر دیا گیا تھا۔ آئی سی سی اعلامیے کے مطابق کسی ٹیم کے 80 اوور تک پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ ہونے پر اوور ریٹ جرمانہ نہیں ہوگا۔ آئی سی سی کے مطابق نئے ایونٹس کے لیے اب کم از کم 7 مقامی کھلاڑیوں کو رکھنے کی شرط ہوگی، آرگنائزنگ ممبر بورڈ کسی کھلاڑی کے ہوم بورڈ کو شرکت کی فیس بھی ادا کرے گا۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ؛ بابر اعظم کی 3 درجے ترقی

    آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ؛ بابر اعظم کی 3 درجے ترقی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار رہی ہے جب کہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر چلے گئے ہیں، علاوہ ازیں پاکستان کرکٹر بابر اعظم نے ترقی پاکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ ایک لمبے عرصے تک پہلی پوزیشن پر رہنے والے آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیو اسمتھ دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    ٹیسٹ کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آسٹریلیا کے مارنس لیبوشگن، انگلینڈ کے جوئے روٹ چھٹے، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ساتویں، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل آٹھویں، سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے نویں اور بھارت کے رشبھ پنت دسویں نمبر پر ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹ کے بولرز میں بھارت کے ایشون پہلے نمبر پر براجمان ہیں، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز دوسرے، جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا تیسرے، انگلینڈ کے مایہ ناز بولر جیمز انڈرسن چوتھے، اور پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
    ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ کے مطابق بولرز میں چھٹے نمبر پر انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ موجود ہیں، جب کہ ساتویں نمبر پر انہی کے ہم وطن اولی رابنسن، آٹھویں نمبر پر آسٹریلیا کے نیتھن لیون، نویں اور دسویں نمبر پر بھارت کے جسپریت بھمرا اور رویندر جڈیجہ براجمان ہیں۔

  • پولارڈ کو زندگی کا سب سے بڑا دھچکہ، ایسی خبر کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا

    پولارڈ کو زندگی کا سب سے بڑا دھچکہ، ایسی خبر کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا

    لاڈرہل (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کیرن پولارڈ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پولارڈ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا اور ان کے کھاتے میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر لیا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں پولارڈ نے ایمپائرز سے اپنی جگہ متبادل کھلاڑی کو فیلڈنگ کیلئے بلانے کا مطالبہ کیا تو ایمپائرز نے انہیں اگلا اوور ختم ہونے تک انتظار کرنے کا کہا لیکن پولارڈ نے تھوڑی دیر بعد پھر اسی بات کو دوہرایا تو ایمپائرز نے انہیں پھر انتظار کرنے کا کہا تاہم پولارڈ نے ایمپائرز کی ہدایات کی حکم عدولی کی اور فیلڈ چھوڑ کر چلے گئے۔ آئی سی سی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے پولارڈ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی انہیں دے دیا۔

  • آئی سی سی نے بھی بھارت کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا

    آئی سی سی نے بھی بھارت کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا

    لارڈرہل (اے پی پی) بھارتی فاسٹ باﺅلر نودیپ سیانی کیریئر کے پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹھہرے.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر نودیپ سیانی کیریئر کے پہلے ہی انٹرنیشنل میچ میں آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹھہرے، ان کے کھاتے میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ شامل کر لیا گیا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی فاسٹ باﺅلر نودیپ سیانی نے نیکولاس پوران کو آﺅٹ کر کے جارحانہ انداز میں انہیں پویلین جانے کا اشارہ کیا۔ آئی سی سی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ان کے کھاتے میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ شامل کر لیا۔ واضح رہے کہ یہ نودیپ سیانی کے کیریئرکا پہلا انٹرنیشنل میچ تھا۔

  • ورلڈ کپ میں اہم کردار کون ادا کرے گا کلائیو لائڈ نے پیش گوئی کردی

    ورلڈ کپ میں اہم کردار کون ادا کرے گا کلائیو لائڈ نے پیش گوئی کردی

    (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور 1975 کے ورلڈ کپ کے فائنل کے مین آف دی میچ کلائیو لائڈ نے آئی سی سی کی ویبسائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ رواں ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں آل راؤنڈر نہایت اہم کردار ادا کرسکیں گے.
    کلائیو لائڈ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی فلیٹ پچز باؤلرز کے لیے مشکل جبکہ بیٹنگ کے لیے موزوں ہیں لہذا اس صورتحال میں آل راؤنڈرز فیصلہ کن کردار ادا کرسکیں گے.
    کلائیو لائڈ کا مزید کہنا تھا کہ اس ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کے پاس بہترین آل راؤنڈرز موجود ہیں جس کی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ یہ ورلڈ کپ آل راؤنڈرز کا ہوگا.

  • کس کو ملیں گے چار ملین ڈالر کھیلوں کی دنیا کی بڑی خبر

    کس کو ملیں گے چار ملین ڈالر کھیلوں کی دنیا کی بڑی خبر

    (مانیٹرنگ سیل) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(ICC) نے انگلینڈ اینڈ ویلیز میں رواں ماہ کے آخر میں کھیلے شروع ہونے والے ورلڈ کپ2019ءکے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے ۔ورلڈ کپ 2019 کے لیے مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر(تقریبا 1.5ارب پاکستانی روپے) کی انعامی رقم رکھی گئی ہے جبکہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم 14جولائی کو 4ملین ڈالرز( تقریباً 57کروڑ57لاکھ20ہزار پاکستانی روپے) کی انعامی رقم جیتے گی،ایونٹ کی رنر اپ ٹیم2ملین ڈالرز(28کروڑ78لاکھ60ہزار پاکستانی روپے) کا چیک وصول کرے گی،سیمی فائنلز ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 8لاکھ ڈالرز(11کروڑ51لاکھ44ہزار پاکستانی روپے) کی انعامی رقم ملے گی،لیگ مرحلے میں کامیاب ہونے والی تمام ٹیموں کو 1لاکھ ڈالرز(1کروڑ43لاکھ93ہزار پاکستانی روپے) دیئے جائیں گے جب کہ لیگ مرحلے میں میچ جیتنے والی ہر ٹیم کو 40ہزار ڈالرز(57لاکھ 57ہزار200پاکستانی روپے) کا چیک ملے گا ۔