Baaghi TV

Tag: iftikhar thakur

  • افتخار ٹھاکر نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

    افتخار ٹھاکر نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

    معروف اداکار افتخار ٹھاکر جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں، انہوں نے پہلی بار ایک انٹرویو میں‌اپنی فٹنس کا راز بتایا ہے . انہوں نے کہا ہے کہ میری فٹنس کا راز باقاعدگی کے ساتھ سوئمنگ کرنا ہے ۔میری عمر 64سال ہے اور میں سمجھتا ہوں میری فٹنس کا راز باقاعدگی سے سوئمنگ کرنا ہے ،میں پانچویں یا چھٹی جماعت سے سوئمنگ کر رہا ہوں ۔ افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا کہ سارے پاکستان کے فائیو سٹارز ہوٹلز ، کلبز ، جمز جہاں پر سوئمنگ پول ہیں وہ تاحیات میرے لئے فری ہیں ، مجھے وہاں سوئمنگ کرنے کی کوئی فیس ادا نہیں کرنا پڑتی ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں” سوئمنگ کرکے بہت انجوائے کرتا ہوں”، اور میں سب سے یہی کہوں گا کہ سوئمنگ ضرور کیا کریں اس سے آپ میں ایک الگ لیول کی انرجی آتی ہے. انسان فریش بھی رہتا ہے. اپنے کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میرے کچھ نئے پراجیکٹس بہت ہی زبردست ہیں ، امید ہے کہ شائقین ہمیشہ کی طرح‌بہت پیار دیں گے. یاد رہے کہ افتخار ٹھاکر کا شمار ان کامیڈینز میں‌ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کام کے بل پر اپنا نام اور مقام بنایا ہے.

    ماہم شاہد فلم رب دی سوں میں کاسٹ

    ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    میوزک کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے

  • افتخار ٹھاکر نے اداکاری سے قبل کس شعبے میں‌ملازمت کی ؟

    افتخار ٹھاکر نے اداکاری سے قبل کس شعبے میں‌ملازمت کی ؟

    معروف اداکار افتخار ٹھاکر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں‌اداکار بن جائوں گا ، میں نے جب اداکاری شروع نہیں کی تھی تو اس سے پہلے میں‌نے 1979 سے 1982 تک پاکستان پوسٹ گارڈ میں ملازمت کی ،اس کے بعد اسلام آباد پولیس میں نوکری کی جسے بعد میں چھوڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ اچھی ملازمتیں تھی یہ دونوں لیکن شاید خدا کو میرا ایکٹر بننا پسند تھا. میں نے ایکٹنگ کیرئیر شروع کیا تو خدا کی ذات مجھے کامیابیاں دیتی گئی. انہوں نے مزید کہا کہ خدا کی ذات بہت بے نیاز ہے وہ ہمیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑتی ، ہمیں اسکی نعمتوں پر شاکر ہونا چاہیے،

    اس نے سب سے خوبصورت جو بنایا ہے وہ انسان ہے، ہمیں خدا کی مخلوق کے ساتھ محبت کرنی چاہیے اور کبھی بھی کسی کا دل نہیں دکھانا چاہیے کیونکہ رب دلوں میں‌بستا ہے. انہوں نے کہا کہ ”میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں کسی کا دل نہ دکھائوں ”، میری وجہ سے کوئی پریشان نہ ہو. کبھی نہ بھولیے کہ عزت اور زلت خدا کے ہاتھ میں‌ہوتی ہے کبھی کسی کو کمتر سمجھ کر ایسا ٹریٹ نہ کریں کہ اسکی بدعا آپ کو لگ جائے اور آپ عرش سے فرش پر آجائیں.

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • اینی ہاﺅ مٹی پاﺅ کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس

    اینی ہاﺅ مٹی پاﺅ کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس

    سٹیج کی معروف اداکارہ روبی انعم اور افتخار ٹھاکر نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس کی ، اس میں انہوں نے انڈین پنجابی فلم ”اینی ہاﺅ مٹی پاﺅ“ کے حوالے سے بات کی ، فلم میں پاکستان کے دو فنکار بھی شامل ہیں جن کا نام اکرم اداس اور وکی کوڈو ہے۔ یہ دونوں بھی اس پریس کانفرنس میں شریک تھے۔ اکرم اداس نے اس موقع پر کہا کہ میں نے اس سے پہلے بھی ایک انڈین فلم میں کام کیا ہے میرا وہاں پر کام کرنے کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا ہے۔ وکی کوڈو نے بھی کہا کہ میری یہ پہلی فلم ہے میرا بہت ہی خوشگوار تجربہ رہا ہے۔ مجھے اگر مزید موقع ملا تو میں مزیدبھی انڈین پنجابی فلموں میں کام کروں گا ۔ دوسری طرف قیصر پیا نے کہا کہ انڈین پنجابی فلموں میں پاکستانی فنکاروں کا کام کرنا خوش آئند ہے۔

    اسی طرح سے دونوں ملکوں کے فنکاروں کا آپس میں کام کرنے کا سلسلہ جلد سے جلد شروع ہونا چاہیے اس سے دونوں ملکوں کی فلم انڈسٹری کو فائدہ ہو گا۔” افتخار ٹھاکر نے کہا کہ دونوں ملکوں کی عوام ایک دوسرے کے قریب آنا چاہتی ہے ”بلکہ ایک دوسرے کے قریب ہی ہے۔ میںنے جب جب انڈین فنکاروں کے ساتھ کام کیا بہت اچھا محسوس کیا ، ایسا لگا کہ یہ اپنے ہی ہیں اور واقعتا وہ ہمار ہیں اور ہم ان کے ہیں۔ روبی انعم نے کہا کہ اینی ہاﺅ مٹی پاﺅ ایک بہترین فلم ہے جو کہ چار اکتوبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اسے ضرور دیکھئے۔

    ہمسایہ ملک میں کام کیا ہے وہاں کے لوگ یہاں سے بہت محبت کرتے ہیں …

    میرا کو دیکھ کر دلیپ کمار نے کیا کہا ؟‌

    نادیہ خان کے شو کی جگہ ناچنے گانے والا شو چلا دیں ریٹنگ زیادہ ملے ..

  • امید ہے افتخار ٹھاکر میری عیادت کو آئیں گے جانو بابا

    امید ہے افتخار ٹھاکر میری عیادت کو آئیں گے جانو بابا

    سٹیج کے معروف فنکار مقصودانورالمعروف جانو بابا کی ٹانگ کٹ گئی ہے وہ بہت سارے پراجیکٹس کررہے تھے لیکن شوگر کے باعث ڈاکٹروں نے ان کی ٹانگ کاٹ دی ہے. جانو بابا کے گھر ان کے قریبی دوست تیمارداری کے لئے جا رہے ہیں. ان کے ساتھیوں نے جانو بابا کی ٹانگ کٹنے پر نہایت دکھ اور تکلیف کا اظہار کیا ہے. کچھ دن میں ان کے لئے ایک چیرٹی شو بھی کیا جا رہا ہے جس کے مہمان خصوصی اداکار راشد محمود ہوں گے. ماہ نورسمیت سٹیج کے دیگر ان کی تیمارداری کے لئے ان کے گھر تشریف لا چکے ہیں.

    اس حوالے سے جانوبابا کا کہنا ہے کہ ”میرے ساتھی فنکار مجھ سے ملنے اور ٹانگ کے کٹ جانے پر دکھ کا اظہار کرنے کے لئے میری رہائشگاہ پر آرہے ہیں”،جانو بابا نے کہا کہ میں اپنے بھائی افتخارٹھاکر کی آمدکے لئے بھی پرامید ہوں کہ جیسے ہی ان کو میری ٹانگ کے کٹ جانے کا علم ہوگا وہ بھی ضرور میری عیادت کرنے آئیں گے۔یاد رہے کہ جانو بابا گزشتہ دو دہائیوں سے شوبز سے وابستہ ہیں، بیماری کے ساتھ ساتھ ان کی مالی حالت بہت اچھی نہیں ہے لہذا وہ فنکاروں سے اپیل کررہےہیں کہ میری مدد کی جائے .

    ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

  • فیاض الحسن چوہان سب سے زیادہ جگتیں کرنے و الے سیاستدان ہیں افتخار ٹھاکر

    فیاض الحسن چوہان سب سے زیادہ جگتیں کرنے و الے سیاستدان ہیں افتخار ٹھاکر

    نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر جن کا بہت سارے سیاستدانوں سے ذاتی تعلق ہے. انہوں نے ایک انٹرویو میں‌پہلے انکشاف کیا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف بہت زیادہ جگتیں لگاتے ہیں اور شہباز شریف انہیں لمبی ناک والا کہتے ہیں. افتخار ٹھاکر نہ صرف ن لیگ کے قریب ہیں بلکہ پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو بھی قریب سے جانتے ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان سب سے زیادہ جگتیں کرنے و الے سیاستدان ہیں۔ایک انٹر ویو میں اداکار نے بتایا کہ فیاض الحسن چوہان بہت جگتیں کرتے ہیں،جو ان کے ساتھ ہو رہی ہے میرا خیال ہے کہ وہ چند سالوں میں ہماری فیلڈ جوائن کر لیں گے اور ان کو سیاست چھوڑنی پڑے گی۔افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خلیل طاہر سندھو بھی اچھی جگتیں کر لیتے ہیں۔

    افتخار ٹھاکر نے کہا کہ ”سیاستدان بھی انسان ہوتے ہیں وہ بظاہر سنجیدہ نظر آتے ہیں لیکن ان کی حس مزاح عام انسانوں کی طرح ہی ہوتی ہے”. افتخار ٹھاکر نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کے ساتھ بیٹھ کر آپ باتیں کریں بہت انجوائے کریں گے . وہ کمال کی حس مزاح رکھتے ہیں. یاد رہے کہ افتخار ٹھاکر ہمارے سیاستدانوں کے کافی قریب ہیں اور ان کی ذاتی محافل مں شریک ہوتے ہیں.

    انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی

    شے گل نے نیا گانا میرا سویرا ریلیز کر دیا

    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین

  • کسے ووٹ دینا ہے نہیں بتائوں گا افتخار ٹھاکر

    کسے ووٹ دینا ہے نہیں بتائوں گا افتخار ٹھاکر

    معروف اداکار افتخار ٹھاکر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جس طرح سے انڈیا کی فلمیں پاکستان میں ریلیز ہو رہی ہیں اسی طرح سے پاکستان کی فلمیں بھی انڈیا میں‌ریلیز ہوں گی، ہم نے پیپر ورک کر لیا ہے ،بس ایک مستحکم گورنمنٹ کی ضرورت ہے جو آئے اور اس پر مزید پراسس ہو . انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اب نگران سیٹ اپ آرہا ہے ، کچھ عرصے میں الیکشنز ہو جائیں گے ، اور ہماری دعا ہے کہ الیکشنز خیر خیریت سے ہوجائیں اور ایسی حکومت بنے جو لوگوں کو سکون اور آسانیاں فراہم کر سکے.

    انہوں نے کہا کہ ”میں تو ووٹنگ ڈے پر ٹرانسمیشنز میں مصروف ہوتا ہوں امید ہے کہ پھر بھی وقت نکال کر ووٹ کاسٹ کرکے آئوں گا.” ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کس کو ووٹ دوں گا ، یہ میں کسی صورت کسی کو بھی نہیں بتائوں گا یہ میرا اپنا فیصلہ ہے. ہاں لیکن اتنا ضرور کہتا ہوں کہ پاکستان کو ایک ایک مستحکم گورنمنٹ کی ضرورت ہے کیونکہ دن بہ دن پاکستان کے مسائل بڑھ رہے ہیں یہ حل ہونے کی اشد ضرورت ہے. یاد رہے کہ منڈا سائوتھ ہال دا جو کہ انڈین پنجابی فلم ہے اس میں افتخار ٹھاکر نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے.

    تماشا سیزن 2 میں عدنان صدیقی کا رجحان فیضان شیخ کی طرف نمایاں

    انٹرویو کے لئے کالز کرنے والے صحافی اور چینلز شرم کریں صرحا اصغر

    اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش،ملزم نے کپڑے پھاڑ دیئے

  • افتخار ٹھاکر کی نٹرنیشنل پنجابی فلم ” منڈا ساؤتھ ہال دا ” کو سنسر سرٹیفیکیٹ جاری

    افتخار ٹھاکر کی نٹرنیشنل پنجابی فلم ” منڈا ساؤتھ ہال دا ” کو سنسر سرٹیفیکیٹ جاری

    پاکستانی کامیڈی سپر سٹار افتخار ٹھاکر کی طنز و مزاح اور قہقہوں سے بھرپور نئی انٹرنیشنل پنجابی فلم ”منڈا ساؤتھ ہال دا” کو پاکستانی سینماؤں میں نمائش کیلئے سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا ہے۔ برطانیہ میں فلمائی گئی رومانوی کامیڈی فلم کو دنیا بھرکے ساتھ ساتھ پاکستانی سینماؤں میں جمعہ 04 اگست کو نمائش کیلئے پیش کیاجارہا ہے۔ رومانوی کامیڈی فلم میں فریش جوڑی ارمان بیدل اور تنو گریوال نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں جبکہ پاکستانی سٹار کامیڈین افتخار ٹھاکر کی بہترین اداکاری فلم کی ہائی لائٹ ہے جس نے کہانی کو چار چاند لگائے ہیں۔ فلم کی دیگر سٹار کاسٹ میں گولڈ بوائے، سربجیت چیمہ، روبن، پریت اوجلہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

    ”لندن سمیت برطانیہ کی خوبصورت لوکیشنز پر فلمائی گئی” فلم ساؤتھ ہال میں بسنے والے ایک ایشیائی نزاد نوجوان کی محبت کی کہانی ہے جس میں طنز و مزاح، دلچسپ کہانی، ہٹ میوزک اور جذباتی کلائمکس شامل ہے۔ پاکستانی سینماؤں میں فلم کی نمائش کا اہتمام ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے کیا جارہا ہے۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہا کہ ”منڈا ساؤتھ ہال دا“ دلچسپ کہانی اور فنکاروں کی بہترین پرفارمنس پر مبنی فریش فلم ہے جو معیاری فلموں کے شائقین کی امیدوں پر پورا اترے گی اور انہیں پیسہ وصول تفریح فراہم کرے گی۔

     بے بی باجی اختتام پذیر

    بے بی باجی کی کہانی پہلے تو بہت روایتی لگی ثمینہ احمد

    پاکستانی ایکٹرز صرف پیسے کی زبان سمجھتے ہیں فصیح باری خان

  • افتخار ٹھاکر کا تیراکی کرنے والے اتھلیٹس کومقابلے کا چیلنج

    افتخار ٹھاکر کا تیراکی کرنے والے اتھلیٹس کومقابلے کا چیلنج

    ورسٹائل اداکار افتخار ٹھاکر تیراکی کرنے والے ماہروں کو مقابلے کا کھلا چیلنج دیدیا ہے اور انہوں نے دعوی بھی کیا ہے کہ وہ بہترین تیراکی کرنے والے ہیں جو کہ کسی بھی تیراکی کرنے والے ایتھلیٹس کا مقابلہ کر سکتے ہیں. انہوں نے ایک واقعہ کا سنایا اور کہا کہ ایک دفعہ میں نے گہرائی میں جا کر اتنا طویل غوطہ لگایا کہ سوئمنگ پول کے اردگرد جمع لوگ کافی دیر تک واپس نہ آنے پر پریشان ہو گئے تھے۔ میں گہرائی جا کر تیراکی کرنے والا خطرناک تیراک ہوں اور اگر سارے پاکستان سے کوئی مقابلہ کرنا چاہے تو میں اس کےلئے تیار ہوں ۔

    انہوں نے بتایا کہ ”پاکستان سے جتنے بھی اتھیلیٹ انٹر نیشنل مقابلوں کے لئے جاتے ہیں وہ آخری پریکٹس نشتر ہسپتال میں کرتے ہیں” جو نیچے کی طرف 28فٹ اور لمبائی میں 78فٹ ہے ۔ میں اتفاق سے ایک دفعہ وہاں سے گزرا تو ڈاکٹرز سات فٹ کا بیرئیر لگا کر نہا رہے تھے اور انہوں نے مجھے جگت کی کہ آ جائیں نہا لیں میں نے پھر اپنی تیراکی کا وہاں بہترین مظاہرہ کیا جس کی اعتراف وہاں موجود ایتھلیٹس کو کرنا پڑا .

    ایشوریا کے لئے جنگ لڑی اور اس نے مجھے امیچور کہہ دیا ویویک اوبرائے

    ہیجڑے کا کردار سہیل احمد سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا نادیہ خان

    ایشا کے ہوتے ہوئے مجھے کسی بائونسر کی ضرور نہیں ہوتی ہیما مالنی

  • افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

    افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

    سینئر اداکار افتخار ٹھاکر نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں بہت ہی خوش قسمت ہوں ، کیونکہ مجھے خدا کی پاک ذات نے ایک نہیں کئی بار حج کی سعادت نصیب فرمائی ہے. انہوں نے کہا کہ وہ خوش نصیب ہوتےہیں انسان جن کو خدا کی ذات بار بار اپنے گھربلاتی ہے. میں نے ایک نہیں کئی بار مدینہ منورہ اور خانہ کعبہ کی زیارت کی ہے. انہوں نے کہا کہ حج کے تمام ارکان میں ایک فلسفہ ہے جس کو سمجھنے کی ضرورت ہے. ہم سب کو چاہیے کہ ہم اسلام کے فلسفے کو بھی سمجھیں اور سوچیں کہ ہمارا اس دنیا میں آنے کا مقصد کیا ہے.

    افتخار ٹھاکر نے کہا کہ ” اللہ نے مجھے ہر معاملے میں بہت ہی آسانیاں عطا فرمائی ہیں”، مجھے جب بھی کوئی مشکل پیش آئی ہے میں نے اللہ سے دعا کی ہے، اور اس پر یقین رکھا ہے، یاد رہے کہ افتخار ٹھاکر کی ھال ہی میں فلم سپر پنجابی ریلیز ہوئی ہے اس میں‌انہوں نے ایک ایسے بزنس مین کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی گرل فرینڈ پر اندھا دھند اعتبار کرتا ہے اور بعد میں اسی سے دھوکہ کھاتا ہے. اس فلم میں ان کے ساتھ صائمہ بلوچ ، فلمسٹار ثناء اور محسن عباس حیدر نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں .

    john فلم ریلیز ، کراچی میں پریمئیر، ستاروں کی شرکت

    اب صرف ٹی وی پر کام کروں گی صاحبہ

    وہاج علی کس سینئر اداکار سے متاثر ہیں ؟

     

  • کبھی زکام، کھانسی یا جسم میں درد کی شکایت نہیں ہوئی افتخار ٹھاکر

    کبھی زکام، کھانسی یا جسم میں درد کی شکایت نہیں ہوئی افتخار ٹھاکر

    اداکارافتخار ٹھاکر اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی صحت کے حوالے سے گفتگو کی ہے ، انہوں نے کہا کہ میں جتنا بھی بیمار پڑ جائوں کبھی بھی دوائی نہیں‌ کھاتا. انہوں نے کہا کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے میں‌ نے سر درد کی گولی نہیں‌ کھائی. انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی زکام، کھانسی یا جسم میں درد کی بھی شکایت نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ میں پانچویں جماعت میں تھا تو میرے ایک دوست کو خون کی ضرورت پڑی تو میں نے پہلی بار خون کا عطیہ دیا تب سے خون کا عطیہ کرتا آرہا ہوں۔

    افتخار ٹھاکر نے دعوی کیا کہ ”جو انسان ہر 90 دن کے بعد خون کا عطیہ کرتا ہے اسے کبھی دل کا دورہ پڑنا یا فالج جیسا کوئی مرض لاحق نہیں ہوسکتا”۔انہوں نے کہا کہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ کیونکہ زندگی میں ، میں نے جو بھی کام کیا اس میں مجھے کامیابی ملی، بعض اوقات مجھے ناکامی بھی ہوئی لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور لگا رہا. انہوں نے کہا کہ انسان کو محنت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ، آپ محنت کرتے رہیں باقی سب خدا کی ذات پر چھوڑ دیں آپ کو آپکی منزل ضرور ملے گی.
    شادی کرنا چاہتی ہوں خاندان بنانا چاہتی ہوں لیکن ……. کنگنا رناوت

    ابھیشیک بچن نے لگان فلم کیوں ٹھکرائی ؟‌

    آج طارق عزیز کی تیسری برسی