Baaghi TV

Tag: imran ashraf

  • شوہر کے لئے رات کو ایک بجے بھی کھانا بنا دیتی  ہوں اسماء عباس

    شوہر کے لئے رات کو ایک بجے بھی کھانا بنا دیتی ہوں اسماء عباس

    سینئر اداکارہ اسماء عباس نے حال ہی میں‌دنیا ٹی وی کے شو مذاکرات میں‌شرکت کی ہے اس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ مجھے یاد ہے کہ جب میں‌کینسر میں‌مبتلا ہوئی تو میں ہر وقت ہسپتالوں کے چکر کاٹتی رہتی ، میرے شوہر میرے ساتھ ہوتے. ایک دن میرے شوہر نے کہا کہ تم اپنی توجہ کو بٹائو ، تاکہ تم اس بیماری کے ڈپریشن سے نکلو، یوں میں کیمرے کے پیچھے رہ کر کوکنگ شو کرنے لگی ایک دن اس شو کی ہوسٹ نہیں آئیں تو اسی شو کے پرڈیوسر سلیم طاہر جو کہ میرے شوہر کے بھی دوست ہیں انہوں نے مجھے کہا کہ تم یہ شو کر و، میرے میاں جو کہ مجھے شادی کی پہلی رات ہی کہہ چکے تھے ت شوبز میں کام نہیں‌کرو گی ، ان کو مجبورا ہاں کرنا پڑی. یوں یہ سلسلہ چل نکلا.

    انہوں نے کہ کوکنگ کے شو کے دوران بہت کچھ بنانا سیکھ لیا گھ میں طرح طرح کے کھانے شوہر کو بنا کر کھلاتی ، بعض اوقات رات کو ایک بجے بریانی اور زردہ بنا رہی ہوتی تھی ، یہ سب دیکھ کر ”میری بیٹی زارا نور عباس نے کہا کہ امی آپ اچھی مثال نہیں بن رہیں” ، ہم اپنے شوہروں کی اس طرح خدمت نہیں کر سکتیں جس طرح‌آپ کررہی ہو .

  • عمران اشرف کا والدین کو ایک اہم مشورہ

    عمران اشرف کا والدین کو ایک اہم مشورہ

    معروف اداکار عمران اشرف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے یاد ہے کہ جب ہم چھوٹے ہوتےتھے تو ہم کسی چیز کے لئے روتے تھے تو ہمارے والدین ہمیں چپ کروانے کے لئے فون جیسی چیزیں نہیں دیتے تھے ، لیکن آج کل میں‌دیکھتا ہوں‌کہ بچہ زرا روتا ہے والدین اسکو موبائل پکڑا دیتے ہیں یاٹیبلٹ دے دیتے ہیں جس کے بعد بچہ اس کے ساتھ لگ جاتا ہے اور گھنٹوں اسی کے ساتھ چپکا رہتا ہے ، یہاں تک کہاکہ اس سے واپس لینے کی کوشش کی جائے تو وہ پھر سے رونے لگ جاتا ہے. یہ بہت ہی غلط روش ہے خدا کے لئے اسکو بدلہ جائے.

    یہ بچوں‌کے لئے نقصان دہ ہے درحقیقت. انہوں نے کہاکہ ”والدین سمجھتے ہیں کہ بچہ رو رہا ہے تو کہیں کمزور نہ ہوجائے یا کہیں وہ ہم سے ناراض نہ ہو جائے” ، نہ ہی وہ ناراض ہوتا ہے نہ ہی کمزور ہوتا ہے. آپ اسکو موبائل یا ٹیبلٹ دینے کی بجائے کھانے پینے میں‌لگا دیا کریں یا اسکو کھیلنے کےلئے کھلونے دے دیا کریں. اسکو دیگر چیزوں کی عادات ڈالیں یہ ٹیبلٹ اور موبائل کی دنیا سے ان کو آشنائی نہ دیں وہ بھی اتنی کم عمر میں‌.

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • میری تمام زندگی اپنے بیٹے کے لئے وقف ہے عمران اشرف

    میری تمام زندگی اپنے بیٹے کے لئے وقف ہے عمران اشرف

    بھولے کے کردار سے شہرت کی بلندیوں‌کو چھونے والے عمران اشرف نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں‌شرکت کی ،اس میں ان سے ان کے بیٹے کے حوالے سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا میری زندگی ہے میری جینے کی وجہ ہے. میں اسکو سب سے زیادہ وقت دیتا ہوں ، میں سمجھتا ہوں کہ نہ صرف میں بلکہ اسکی ماں بھی اسکو بہت وقت دیتی ہے اس لحاظ سے ہمارا بیٹا بہت زیادہ خوش نصیب ہے کہ اس کے والدین علیحدگی کے باوجود اسکو مکمل وقت دیتے ہیں .

    ایک سوال کے جواب میں عمران اشرف نے کہا کہ” میں‌نے اپنی ساری زندگی اپنے بیٹے کے لئے وقف کر دی ہے” ،میں اس کے لئے کام ضرور کرتا ہوں تاکہ اس کے پاس اچھا لائف سٹائل ہو لیکن کبھی میں نے اسکا وقت اپنی مصروفیت کی نذر نہیں کیا. انہوں نے کہا کہ میں اپنے بارے میں اب نہیں سوچتا ، بس اب بیٹے کے بارے میں‌ہی سوچتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بہت شارپ ہے بہت پیار ی باتیں کرتا ہے اور ایسی باتیں کرتا ہے کہ حیران کر دیتا ہے. یاد رہے کہ عمران اشرف نے کرن اشفاق کے ساتھ شادی کی تھی یہ شادی کچھ عرصہ ہی چل سکی اور دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی ان کا ایک بیٹا ہے جو اکثر عمران اشرف کے ساتھ ہی دیکھا جاتا ہے.

    ہمسایہ ملک میں کام کیا ہے وہاں کے لوگ یہاں سے بہت محبت کرتے ہیں …

    میرا کو دیکھ کر دلیپ کمار نے کیا کہا ؟‌

    نادیہ خان کے شو کی جگہ ناچنے گانے والا شو چلا دیں ریٹنگ زیادہ ملے ..

  • عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    معروف اداکار و پرڈیوسر فہد مصطفی نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اس میں‌ان سے مختلف سوالات ہوئے ان سے ایک اہم سوال یہ ہوا کہ آپ کس کی فلم بار بار دیکھیں گے ، کسی کی فلم ایک بار دیکھیں گے اور کس کی فلم نہیں دیکھیں گے ، ان کو تین ناموں کی آپشنز دی گئیں ، ایک نام تھا ہمایوں سعید ، ایک نام تھا حمزہ علی عباسی اور ایک نام تھا عمران اشرف، تو اس پر فہد مصطفی نے ہنستے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں ہمایوں سعید کی فلم بار بار دیکھوں گا ، حمزہ علی عباسی کی فلم ایک بار دیکھوں گا اور عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا.

    جب انہوں نے ایسا کہا ”تو میزبان واسع چوہدری نے کہا کہ دیکھ لیں عمران اشرف ناراض ہو جائیگا” تو اس پر فہد مصطفی نے کہا کہ بھئی عمران اشرف خود ہی فلموں کی دوڑ سے فی الحال باہر چلا گیا ہے وہ نجی چینل پر ایک پروگرام کررہا ہے تو میں‌اس کی فلم کیا دیکھوں گا. جب ایک بندہ خود ہی مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوجائے تو پھر وہ کسی سے کیا گلہ کر سکتا ہے. یوں فہد مصطفی نے عمران اشرف کی فلم نہ دیکھنے کی وجہ بھی بیان کر دی.

    تماشا گھر سے نکلنے کے بعد علی سکند کا اہم وڈیو پیغام

    نتاشا علی ہوئیں گھر سے بے گھر

    فضا علی کی بیٹی کی شوبز میں‌اینٹری

  • میرے ساتھیوں نے میری جڑیں کاٹیں عمران اشرف کا انکشاف

    میرے ساتھیوں نے میری جڑیں کاٹیں عمران اشرف کا انکشاف

    نامور اداکار عمران اشرف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں آج جو بھی ہوں خدا کی رحمت کے بعد اپنی محنت کی وجہ سے ہوں. میں نے اپنی زندگی میں بہت سارے لوگوں پر بھروسہ کیا لیکن انہوں نے میرے بھروسے کو ٹھیس پہنچائی . میرے ساتھ رہنے والے میرے ساتھ چلنے والے دوستی کا دعوی کرنے والے دوستوں نے میری جڑیں کاٹیں اور جب آپ کسی کے ساتھ مخلص ہو کر چل رہے ہوں تو آپ گمان بھی نہیں کر سکتے کہ آپ کے ساتھ چلنے والے ایسا بھی کر سکتے ہیں. مجھے میرے ہی دوستوں نے بہت سارے پراجیکٹس سے آئوٹ کروانے کی کوششیں کیں. جب مجھے اس بارے میں‌علم ہو تو بہت زیادہ تکلیف ہوئی .

    میں نے ان سے بالکل گلہ شکوہ نہیں کیا لیکن ان سے دور ضرور ہو گیا. انہوں نے کہا کہ ”عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے”، اور مجھے اگر اللہ نے رزق اور عزت دینی ہے تو دینی ہے چاہے کوئی جو مرضی کر لے. انہوں نے کہا کہ جو کسی کے ساتھ رہ کر اسکی جڑیں جاٹتے ہیں ان کے لئے دعا ہی کر سکتا ہوں کہ اللہ ان کو ہدایت دے. لیکن ان کو یہ سمجھنا چاہیے کہ کسی کے حصے کا رزق ان کے پاس کبھی بھی نہیں آسکتا.

    انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی

    شے گل نے نیا گانا میرا سویرا ریلیز کر دیا

    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین

  • طلاق لی نہیں دی گئی ہے عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق

    طلاق لی نہیں دی گئی ہے عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق

    عمران اشرف اور کرن اشفاق دونوں میں طلاق کی وجوہات آج تک سامنے نہیں آ سکیں کیونکہ عمران اشرف نے کبھی اپنی طلاق کی وجوہات پر بات نہیں کی تاہم کرن اشفاق اکثر طلاق پر بات کرتی ہوئی نظر آتی ہیں. عمران اشرف کے ساتھ طلاق کے بعد کرن اشفاق کافی بے باک لباس میں نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کے سوالات کے جوابات دئیے. ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ آپ نے طلاق کیوں لیِ؟ اس پر کرن اشفاق نے کہا کہ میں نے طلاق لی نہیں دی گئی ہے،

    ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ نے اپنے نکاح کے بعد شادی کے پہلے کے تصاویر کیوں ڈیلیٹ کیں تو اس پر انہوں نےجوا ب دیا کہ نکاح سے پہلے کی تمام تصاویر نکاح کی رات ہی ڈیلیٹ کروا دی گئیں تھیں، ایک صارف کے سوال کے جواب میں طنزیہ کہا کہ ہاں ”بی بی میں نے بچپن سے ہی سوچ رکھا تھا کہ بڑی ہوکے طلاق یافتہ بنوں گی”۔ یوں اس سیشن میں کرن اشفاق نے صارفین کے سوالوں کا کھل کر جواب دیا۔

     

    قرض واپس نہ کرنے پربھارتی بینک کاسنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ

    دعا ہے پاکستان کو مخلص لیڈر شپ نصیب ہوجائے بشری انصاری

    آج کتاب بینی میرا مشغلہ ہے ریما خان

  • عمران اشرف مذاکرات ہوسٹ کریں گے ، شو کا پرومو جاری

    عمران اشرف مذاکرات ہوسٹ کریں گے ، شو کا پرومو جاری

    اداکار عمران اشرف جو کہ آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں ، ان کو ان کے مداح کسی نہ کسی پراجیکٹ میں دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں. ان کے مداحوں کے لئے ایک خوشخبری ہے ، عمران اشرف اب دنیا ٹی وی کے مشہور شو مذاکرات کی میزبانی کریں گے. شو کے پروموز بھی سوشل میڈیا پر جاری کئے جا چکے ہیں، اس حوالے سے عمران اشرف کافی پرجوش نظر آرہے ہیں ان کے ساتھ شو میں معروف کامیڈینز بھی ہوں گے. عمران اشرف کے مداح اپنے پسندیدہ فنکار کو مذاکرات ہوسٹ کرتا دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں،

    ”عمران اشرف نے اس سے پہلے اس لیول کا کوئی بھی شو ہوسٹ نہیں کیا” لیکن امید کی جا رہی ہے کہ عمران اشرف مذاکرات کے لئے بہترین ہوسٹ ثابت ہوں گے. عمران کی حس مزاح کافی زبردست ہے مذاکرات کے لئے ان سے بہتر کوئی اور چوائس نہیں ہو سکتی تھی . یاد رہے کہ عمران اشرف بہت جلد سارا خان کے ساتھ ایک پراجیکٹ میں‌دکھائی دیں گے فی الحال وہ مذکرات سیزن 2 کو ہوسٹ کریں گے. عمران اشرف نے چھوٹی سکرین کے ساتھ ساتھ بڑی سکرین پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ان کی فلم دم مستم نے شائقین کو خوب محظوظ کیا تھا.

    علی سیٹھی کی لڑکے کے ساتھ شادی کی خبروں پر ابو علیحہ کا سخت رد …

    علی سیٹھی کی اپنے دوست سلمان طور سے شادی کی خبریں

    شادی نہیں ہو رہی تو پریشان نہ ہوں نوین وقار کا لڑکیوں کو پیغام

  • عمران اشرف کو یو اےای کاگولڈن ویزہ مل گیا

    عمران اشرف کو یو اےای کاگولڈن ویزہ مل گیا

    بھولے کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار عمران اشرف کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا جاری کردیا گیا ہے۔اداکار نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے شئیر کی اور ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے گولڈن ویزہ جاری کرنے کے عمل کو شکریہ کے ساتھ سراہا۔ عمران اشرف سے قبل پاکستان کے کئی فنکاروں کو گولڈن ویزہ جاری ہو چکا ہے ، جس میں‌سعدیہ خان ، فخر عالم ، علی ظفر ، یاسر حسین ، اقراء عزیز ، و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. تاہم عمران خان کو حال ہی میں یہ ویزہ جاری ہوا ہے جس ہر اداکار کافی خوش اور مطمئن ہے.

    ”گولڈن ویزا کے حامل افراد یو اے ای میں 5 سے 10 سال تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں” جس کی تجدید خود بخود ہوجاتی ہے. یاد رہے کہ عمران اشرف نے نہایت کم عرصے میں‌اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور انہوں نے چھوٹی اور بڑی سکرین پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. عمران اشرف کئی ڈراموں میں مرکزی کردار کر چکے ہیں اور کچھ اہم پراجیکٹس پائپ لائن میں ہیں.عمران اشرف کے کریڈٹ پر ابھی تک کے جو ان کے دو کردار ہیں رانجھا رانجھا کردی کا بھولا اور رقص بسمل کا موسی ہمیشہ ہی شائقین کے دلوں کے قریب رہیں گے.

    گن پوائنٹ پر مہوش حیات سے شادی کرونگا ایچ ایس وائی

    ”فیری ٹیل “ کا دوسرا سیزن 5 اگست سے شروع ہو گا

    سائرہ نسیم نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

  • سارا خان اور عمران اشرف ایک بار پھر ساتھ

    سارا خان اور عمران اشرف ایک بار پھر ساتھ

    ڈرامہ سیریل رقص بسمل جس میں مرکزی کردار عمران اشرف اور سارا خان نے ادا کئے تھے ، اس ڈرامے اور ان دونوں کی جوڑی کو بے حد سراہا گیا. شائقین عمران اشرف اور سارا خان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں، ان کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ اب اپنے پسندیدہ سٹارز کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھ سکیں گے. مومنہ درید کی پروڈکشن نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ عمران اشرف اور سارا خان کے ساتھ ڈرامہ بنانے جا رہے ہیں ، اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں کون ہو گا، اور ڈرامے کا نام کیا ہوگا کہانی کیسی ہو گی اسکے بارے میں ابھی کچھ بھی نہیں سامنے لایا گیا.

    ”عمران اشرف نے اس حوالے سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شئیر کی ہے جس سے انہوں نے بھی اپنے مداحوں کو آگاہی دی ہے کہ میں اور سارا خان ایک بار پھر رقص بسمل کے بعد ایک ساتھ بہت جلد آرہے ہیں”. یاد رہےکہ رقص بسمل میں عمران اشرف نے ایک ایسے عاشق کا کردار ادا کیا تھا جو اپنی محبت پانے کےلئے کسی بھی حد سے گزر جاتا ہے اپنی پرواہ نہیں کرتا نہ ہی اپنے خاندان کی پرواہ کرتاہے، اس کا جنون رنگ لاتا ہے اور اسکی محبت یعنی سارا خان اسے مل جاتی ہے.

    کسی کو پانے کا ٹھان لوں تو پا لیتا ہوں حسن احمد

    شان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا معمر رانا

    شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر

  • عمران اشرف کا ہاتھ کیسے جلا؟‌

    عمران اشرف کا ہاتھ کیسے جلا؟‌

    اداکار عمران اشرف اور امر خان کا ڈرامہ ہیر دا ہیرو شائقین نے بہت پسند کیا، اور دونوں کی جوڑی کو سراہنے کے ساتھ ان کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کی. عمران اشرف نے ہیر دا ہیرو میں ہیرو بٹ کا کردار کیا، اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے عمران اشرف نے بتایا کہ اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران میرے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا اس میں میرا ہاتھ جل گیا، سین کچھ یوں تھا کہ ہیرو کو ہیروئین کو بچانا ہوتا ہے ، اسکا دوپٹہ جل رہا ہوتا ہے، ”عمران اشرف بتاتے ہیں کہ میں نے ایسا ہی کیا سین اوکے ہو گیا تو دوپٹہ ہاتھ سے ہٹایا تو دیکھا کہ میری جلد جل چکی تھی اور اس کے نشان تین مہینے کے بعد بھی میرےہاتھ پر نظر آرہے ہیں”.

    انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ سین میری جلد کو ہی جھلسا دے گا. یاد رہے کہ امر خان اور عمران اشرف ایک ساتھ فلم دم مستم میں‌بھی دکھائی دئیے، دونوں کو ایک ساتھ بہت پسند کیا گیا . ہیرو دا ہیرو کو امر خان نے خود لکھا تھا اور ایک بار پھر اپنی اور عمران اشرف کی جوڑی کو دہرایا. جسے لوگوں نے بہت سراہا.

    صائمہ نور کے دل کے قریب بڑی یا چھوٹی سکرین ؟

    کونسے تین شہر صبا قمر کے دل کے قریب ہیں ؟‌

    گھر اور کام میں کسی ایک کو چننا پڑا تو حبا کیا کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا