Baaghi TV

Tag: imran hashmi

  • بھارت جانے سے قبل ہی میں‌بہت بولڈ اداکارہ تھی حمائمہ ملک

    بھارت جانے سے قبل ہی میں‌بہت بولڈ اداکارہ تھی حمائمہ ملک

    اداکارہ حمائمہ ملک جنہوں نے بول فلم سے شائقین کے دل جیت لئے . انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ یہ الزام غلط ہے کہ میں‌بھارت جا کر بولڈ ہوئی بلکہ میں تو پاکستان میں ہی بہت بولڈ اداکارہ تھی.انہوں نے کہا کہ اداکار عمران ہاشمی جو کہ بھارت کے مقبول ترین فنکار ہیں ان کے ساتھ مجھے کام کرنے بہت مزا آیا . انہوں نے ہمیشہ مجھے بہت زیادہ عزت دی. میں‌نے ان کے ساتھ فلم نٹور لال میں کام کیا اس میں ایک بار گرل کا کردار کیا ، اس کے بعد مجھ پر بہت زیاد ہ تنقید کی گئی .

    اس تنقید کو میں بالکل ہی بے جا تصور کرتی ہوں. انہوں نے کہا کہ ”مجھے سنجے دت اور وویک اوبرائے کےساتھ کام کرنے کاموقع میسر آیا ”. انہوں نے کہا کہ میرا شمار پاکستان کی ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی وڈ میں بھی جا کر اپنی شناخت بنائی ، میں بالی وڈ میں کم مگر ایسا کام کیا جو دونوں ملکوں میں آج بھی یاد کیا جاتا ہے. حمائمہ ملک نے کہا کہ چھوٹی سکرین ہو یا بڑی دونوں پر کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے. جندو ڈرامہ میرے دل کے بہت قریب ہے اس کو کرنے کےلئے میں‌نے دل و جان سے محنت کی .

    عدنان صدیقی کی 4 سال کے بعد ڈراموں میں واپسی

    وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد انتقال کر گئیں

    زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟‌

  • عمران ہاشمی میرے بہت اچھے دوست ہیں حمائمہ ملک

    عمران ہاشمی میرے بہت اچھے دوست ہیں حمائمہ ملک

    اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک جنہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد ڈرامہ سیریل جندو میں کام کیا ہے اس میں وہ بالکل ہٹ کر کردار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کھل کر کی ہے بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی تعریف . انہوں نے کہا ہے کہ عمران ہاشمی میرا بہت اچھا دوست ہے ، وہ بہت اچھا مسلمان بھی ہے ، ہم دونوں مل کر آیات پڑھا کرتے تھے. پاکستانیوں نے جتنا اس پر تنقید کی ہے مجھے لگتا ہے کہ اس کے سارے گناہ دھل گئے ہوں گے. انہوں نے کہا کہ کسی پر اتنی تنقید نہیں کرنی چاہیے، اسکو جو کام ملتا ہے وہ ، وہ کرتا ہے، کام کو کام کی طرح دیکھنا چاہیے. عمران ہاشمی جتنے اچھے اداکار ہیں اس سے کہیں زیادہ اچھے انسان ہیں.

    حمائمہ ملک نے کہا کہ ”میں نے ان کے ساتھ فلم کیا کی ، لوگوں نے آج تک جان ہی نہیں چھوڑی، کہیں کھانا کھانے کی تصویر لگا دوں تو کمںٹ آتا ہے کہ عمران ہاشمی نے تو کھا لیا ہوگا”، عمرہ کرنے جائوں کوئی تصویر لگائوں تو کمنٹ آتا ہے کہ تمہیں عمران ہاشمی نہیں یاد آرہا اس وقت. تو لوگ اس طرح ی حرکتیں کرتے ہیں جو ان کو نہیں‌ کرنی چاہیں.
    ناقدین کو اگنور کرنا سیکھیں علیزے شاہ

    اللہ آپکو ہدایت دے ، نادر علی نے سنیتا کے مذہب پر انگلی اٹھا دی، میزبان تنقید کی زد میں‌

    مجھ سے محبت کی کوئی بات کرے تو سانس بند ہونے لگتی ہے نیلم منیر

  • دیا مرزا کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان

    دیا مرزا کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان

    بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا جنہوں نے تقریبا دو دہائیوں تک شائقین کے دلوں پر راج کیا ، دیا مرزا آتے ہی بالی وڈ پر چھا گئیں اور انہیں ان کے ہر کردار کے لئے بہت زیادہ پذیرائی ملی. لیکن ان پر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ان کی فلمیں فلاپ ہونے لگیں اس کے بعد دیا مرزا بڑی سکرین سے ہی غائب ہوں گئیں. لیکن اب وہ میڈیا پر پھر سے دکھائی دینے لگی ہیں . اپنے ھالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں پھر سے بالی وڈ انڈسٹری میں اپنے قدم جمانا چاہ رہی ہوں انہوں نے کہا کہ اب کی بار میں مقابلے کی دوڑ میں نہیں‌ہوں گی بلکہ میں چاہوں گی کہ میرا بالی وڈ میں‌ایک بار پھر

    سے کیرئیر شروع ہوجائے . انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں‌بہت ساری ناکامیاں‌دیکھیں‌ کامیابیاں بھی دیکھیں. ایسا وقت بھی دیکھا کہ فلمیں سپر ہٹ ہوئیں لیکن کام نہ ملا. کام کا انتظار کرتی رہی لیکن پرڈیوسرز نے کام نہ دیا . انہوں نے کہا کہ ایسا بہت سارا وقت دیکھا جو کہ بہت ہی تکلیف دہ تھا. تاہم انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر بالی وڈ میں اپنے قدم جمانے کو تیار ہوں. امید ہے کہ مجھے کام ملے گا اور ایک بار پھر شائقین مجھے دیکھ سکیں گے.

  • سلینا جیٹلی بول پڑیں

    سلینا جیٹلی بول پڑیں

    بالی وڈ کی نامور اداکارہ سلینا جیٹلی جو کہ بالی وڈ کو چھوڑ کو آسٹریلیا میں اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہیں انہوں نے ماضی کے جھروکوں میں جھانکتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے جب فلم اکثر سے نکالا گیا تو بہت افسوس ہوا ، اور اس فلم سے مجھے نکالا بھی زبردستی گیا. اداکارہ نے کہا کہ اس فلم میں عمران ہاشمی مرکزی کردار کررہے تھے اور مجھے ان کے ساتھ سائن کیا گیا تھا، اسی دوران مجھے ایک اور فلم جوانی دیوانی آفر ہوئی تھی ، جس پر اکثر کے پرڈیوسرز نے احتجاج کیا انہوں نے مجھے کہا کہ اگر میں اکثر فلم میں رہنا چاہتی ہوں تو جوانی دیوانی کو چھوڑ دوں

    میں نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ایک نہ سنی اور نہایت ہی گھٹیا طریقے سے مجھے فلم سے نکالا گیا. جس کا مجھے آج بھی افسوس ہے. انہوں نے کہا کہ بالی وڈ میں کام کرنے کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا ہے ، میں آج بھی اپنے کیرئیر پر نظر ڈالتی ہوں تو اچھا محسوس ہوتا ہے تاہم آج کل صرف اپنے تین بچے پال رہی ہوں ان کی بہترین پرورش اور تعلیم و تربیت میری زندگی کا اولین مقصد ہے لیکن جیسے مجھے اکثر فلم سے نکالا گیا اسکا افسوس آج بھی ہے.