Baaghi TV

Tag: IMRANKHAN

  • توہین چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت مقرر

    توہین چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت مقرر

    اسلام آباد: چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت11 اکتوبر کیلئے مقرر کرلی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : توہین الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی، اسدعمر اور فواد چوہدری کے خلاف 11 اکتوبر کر فرد جرم عائد کی جائے گی چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت11 اکتوبر کیلئے مقرر کرلی گئی ہے الیکشن کمیشن کے مطابق جواب دہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں زیرسماعت بغاوت پراکسانے کے کیس میں بریت کی درخواست دائرکردی ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد طاہرعباس سپرا نے بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی۔

    افغانستان کا آج ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر نیلام کرنے کا اعلان

    فواد چوہدری اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اوربریت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ میرے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا، کوئی ثبوت نہیں نہ ہی ایف آئی آرمیں لگائی دفعات کا اطلاق ہوتا ہے چالان میں بنیادی نوعیت کے ثبوت بھی نہیں حاصل کیے جا سکے، مدعی الیکشن کمیشن کا ملازم ہے، بیان کو سپورٹ کرنے کے لئے ملازم کا بیان شامل نہیں کیا گیافواد چوہدری نے کیس میں بریت کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی عدالت نے فواد چوہدری کی بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

  • پی ٹی آئی کے ایک اوررہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کے ایک اوررہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    فیصل آباد: پی پی 112 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈربلال اشرف بسرا نے پارٹی چھوڑنےکا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: بلال اشرف کی جانب سے پارٹی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان کے ذریعے کیا گیا، بیان میں بلال اشرف بسرا نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں-

    واضح رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

    باپ کی قید میں لوہے کی زنجیروں سے جکڑی جوان بیٹی کو پولیس نے آزاد …

    ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

    امریکا سعودی عرب میں یوکرین امن اجلاس میں شرکت کرے گا،محکمہ خارجہ

  • انسداد دہشت گردی عدالت مین عدم پیشی،عمران خان کےقابل ضمانت وارنٹ جاری

    انسداد دہشت گردی عدالت مین عدم پیشی،عمران خان کےقابل ضمانت وارنٹ جاری

    اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تین مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، شبلی فراز، فرخ حبیب اور حسان نیازی سمیت دیگر رہنمائوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

    عدالت نے تمام ملزمان کو 19 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ، اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا ء کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی،وکیل نے عدالت میں کہا کہ عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث عمران خان اسلام آباد نہیں آسکتے۔

    جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عدالت پیش ہونا پڑے گامعدالت نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے الزام میں اسلام آباد کے تھانہ رمنا کے 2 اور تھانہ گولڑہ میں درج ایک مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کو 19جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکے کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی

    آج سے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

    دوسری جانب اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت آج ہوگی،اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور کیس کی سماعت کریں گے عدالت نے 2 گواہوں کو آج بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر رکھا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پرتوشہ خانہ کیس میں پہلے ہی فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

    علاوہ ازیں عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کے لئے جائیں گے اور پھر عدالتی کارروائی کے بعد وہ اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے جائیں گے وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نعیم پنجھوتا نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہورہائیکورٹ میں مقرر ہے چیئرمین پی ٹی آئی ایک مقدمہ میں پیش ہوں گے ، جسٹس باقر نجفی اور امجد رفیق مقدمہ سنیں گے۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی راولپنڈی کے مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان کو راولپنڈی کے مقدمہ میں ملزم نامزد کر دیا گیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف کو 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں نامزد کیا گیا ہے عمران خان پر اعانت جرم کا الزام ہے، چیئرمین تحریک انصاف پر روزانہ کی بنیاد پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، وہ مقدمہ کی تحقیقات میں پیش ہونا چاہتے ہیں، خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گی، اس لئے عدالت ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے-

    یوکرین کو نیٹو کا رکن بنایا جانا مستقبل قریب میں نہیں ہوگا،امریکا

  • فیصل آباد میں 17 کروڑ سے زائد مالیت کی قیمتی اراضی قابضین سے واگزار کروا لی گئی

    فیصل آباد میں 17 کروڑ سے زائد مالیت کی قیمتی اراضی قابضین سے واگزار کروا لی گئی

    فیصل آباد میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرکے 17 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی اراضی قابضین سے واگزار کرالی۔تفصیلات کے مطابق اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ چک 202 جھمرہ روڈ پر رقبہ ملکیتی صوبائی حکومت پر ناجائز پختہ بلڈنگ کی تعمیر جاری ہے جس پراسسٹنٹ کمشنر نے نائب تحصیلدار محمد سعید اور پولیس کے ہمرا موقع پر پہنچ کر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ناجائز بلڈنگ کو اپنی نگرانی میں بھاری مشینری سے واگزار کرالیا۔واگزار کرائی گئی اراضی 20 لاکھ فی مرلہ اور مجموعی رقبہ کی کل مالیت 17 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کسی کو سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے اورمافیاکے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی.

  • گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج فیصل آباد میں ایک منٹ میں ایک ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ بنایا گیا

    گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج فیصل آباد میں ایک منٹ میں ایک ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ بنایا گیا

    فیصل آباد(عثمانصادق)گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج میں پلانٹ فار پنجاب ڈے کے حوالے سے ایک منٹ میں ایک ہزار پودے لگائے گئے۔چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس وایم این اے فیض اللہ کموکا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عفیفہ شاجیعہ،پرنسپل ڈاکٹر ظہور احمد بھٹی،ڈویژنل فاریسٹ افسران وجیہہ الدین،محمد علی بٹ،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرزپروفیسر خالد حسن نے طالب علموں کے ہمراہ ریکارڈ ساز مہم میں پودے لگائے۔گورنمنٹ گریجوایٹ (کامرس) کالج عبد اللہ پور کے پرنسپل ڈاکٹر خالد محمود اقبال،فوکل پرسنز وائس پرنسپلز ڈاکٹر عبد الرحمان،ڈاکٹر محمد طیب،انچارج ضلعی کنٹرول روم محمد صادق نے بھی شجرکاری میں حصہ لیا۔کالج کے بی ایس طلباؤ طالبات کے درمیان ایک منٹ میں ایک ہزار پودے لگانے کا مقابلہ ہوا جو انہوں نے صرف 30 سیکنڈ میں ایک ہزار پودے لگا کر ایک تاریخی ریکارڈ قائم کیا۔چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی نے اس عظیم کارنامے کو وزیر اعظم کے وژن کلین گرین پاکستان کا ایک سنگ میل قرار دیا اور کالج کے پرنسپل،اساتذہ اور طلباؤ طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔پروفیسر عتیق الرحمن انچارج بی ایس،پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی سٹاف سیکرٹری،پروفیسر سید منور سلطان، پروفیسر عابد سلیم،پروفیسر تنویر حمید،پروفیسر شاہد منیر،پروفیسر شناور،پروفیسر ولایت علی صابر،میڈم راشدہ،میڈم سیف بھی موجود تھیں۔

  • فیصل آباد میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی طرف سے 15 ہزار پودے لگائے گئے

    فیصل آباد میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی طرف سے 15 ہزار پودے لگائے گئے

    فیصل آباد(عثمان صادق) وزیراعظم کے ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت پلانٹ فار پنجاب ڈے کے موقع پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام فیصل آباد میں ایک روز میں 15ہزار سے زائدپودے لگائے گئے۔اس ضمن میں مرکزی تقریب سمندری روڈ پر گرین بیلٹ میں منعقد ہوئی۔ڈویژنل کمشنر ثاقب منان،ڈپٹی کمشنر محمد علی،ارکان اسمبلی فیض اللہ کموکا،شیخ خرم شہزاد،چوہدری لطیف نذر،میاں وارث عزیز،فردوس رائے،ڈی جی پی ایچ اے عاصمہ اعجاز چیمہ،صدروومن چیمبر آف کامرس تہمینہ پاشا،سینئر نائب صدر شاہدہ آفتاب،نائب صدر روبینہ شفیق،گروپ لیڈر روبینہ امجد نے افسران،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور طالبات کے ہمراہ بیک وقت 7 ہزار پودے لگائے جبکہ کلیم شہید پارک نڑوالا روڈ،ملت ٹاؤن اے بلاک گرین بیلٹ،رکھ برانچ کنال کی اطراف ودیگر مقامات پربھی پودے لگانے کا ہدف حاصل کیا گیا۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے اور آئندہ نسل کو خوشگوار وسرسبزوشادابی فراہم کرنے کے لئے درختوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے اسی مقصد کے لئے ٹین بلین ٹری منصوبہ کے تحت پلانٹ فار پنجاب ڈے کے موقع پر وسیع شجرکاری کی جارہی ہے۔انہوں نے قومی اہمیت کے پروگرام میں طالبات سمیت تمام طبقات کی بھرپور شرکت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ شجرکاری مہم پر ایک جذبے کے تحت اقدامات جاری ہیں اور تروتازہ ماحول کے لئے ڈویژنل انتظامیہ کاوشیں جاری رکھے گی۔انہوں نے پلانٹیشن مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور گرین بیلٹ کو کوڑا کرکٹ سے پاک کرکے ماحول دوست بنانے پر ڈی جی پی ایچ اے کی کاوشوں کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پلانٹ فار پنجاب ڈے منانے کا مقصد شہریوں کو دستیاب جگہوں پر زیادہ سے زیادہ قدآور پودے لگانے کو ترغیب دینا ہے۔انہوں نے پی ایچ اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لگائے جانیوالے پودوں کی دیکھ بھال بھی یقینی بنائی جائے تاکہ پودے پروان چڑھیں اور ماحول خوشگوار نظر آئے۔انہوں نے بتایا کہ پی ایچ اے کے اشتراک سے شہر میں 20 مقامات پر میاواکی جنگل بھی لگائے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں شجرکاری مہم پر عملدرآمد جاری رہے گا اور حکومتی وژن کے تحت اہداف حاصل کریں گے۔ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم کا 10۔ارب پودے لگانے کا منصوبہ انقلابی اقدام ہے جس پر تیز رفتاری سے عملدرآمد جاری ہے۔انہوں نے ضلع بھر میں شجرکاری مہم پر عملدرآمد کے سلسلے میں پی ایچ اے ودیگر محکموں کے اقدامات کو سراہا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ پلانٹ فار پنجاب ڈے کو حکومتی ہدایات پر مناکر ریکارڈ پودے لگائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ پلانٹیشن مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری اور پارکوں،گرین بیلٹس میں شجرکاری کے ساتھ میاواکی جنگل لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ شجرکاری مہم میں چیمبر آف کامرس،گرل گائیڈ،سکولوں کی طالبات،علماء کرام،اقلیتی برداری سمیت تمام طبقات کو یکجا کیا گیا جبکہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ اور ارکان اسمبلی کی بھی بھرپور معاونت کے مشکور ہیں جن کی رہنمائی میں شجرکاری مہم کے بقیہ اہداف بھی حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔صدر وومن چیمبر آف کامرس نے کہا کہ درخت دھرتی کا حسن اور ماحول کو آلودگی سے بچانے میں مشین کا کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلانٹیشن مہم میں وومن چیمبر بھی انتظامیہ کے شانہ بشانہ شریک ہے اوردستیاب جگہوں پر پودے لگائے جارہے ہیں۔