Baaghi TV

Tag: india vs Pakistan

  • چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے سعودی سفیر کی اہم ملاقات

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے سعودی سفیر کی اہم ملاقات

    اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی ترقی بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور معاشی تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مختلف بین الاقوامی فورمز پر برادر ملک سعودی عرب کا پاکستان کے مؤقف کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب متعدد علاقائی اور عالمی امور پر ہم آہنگی رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں سٹریٹجک اور وسیع البنیاد شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں برادر ملک اس سے استفادہ کریں۔

    چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں مقیم 20 لاکھ سے زائد پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستانی عوام خادمین حرمین شریفین کی اچھی صحت اور درازی عمر کیلئے دعا گو ہیں۔اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اور تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔

  • عدالتی فیصلوں کےباوجود الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنا آئین شکنی:عمران خان

    عدالتی فیصلوں کےباوجود الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنا آئین شکنی:عمران خان

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

    لاہور میں عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں میں فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چوہدری نے اب تک کی پیش رفت بارے شرکاء کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر اعجاز چوہدری، یاسمین راشد سمیت دیگر شریک ہوئے۔

    شرکاء کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ جیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے کے بارے میں ابتدائی لسٹیں تیار ہوگئیں۔ تحریک کے حوالے سے لسٹیں بھی دے دی گئیں۔فوکل پرسن نے خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب کے دوروں کے حوالے سے پارٹی چیئرمین کو آگاہ کیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے باوجود الیکشن کی تاریخ کا اعلان نا کرکے آئین شکنی کی جارہی ہے۔ موجودہ ملکی مسائل کا واحد حل عام انتخابات ہے۔

  • پی ایس ایل 8:پشاور زلمی کی دعوت پر ملتان سلطان کی بیٹنگ جاری

    پی ایس ایل 8:پشاور زلمی کی دعوت پر ملتان سلطان کی بیٹنگ جاری

    ملتان:پشاور زلمی کی دعوت پر ملتان سلطان کی بیٹنگ جاری، 12 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر106 رنز بنا لیے۔

    ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ملتان سلطان کی جانب سے شان مسعود اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا بعدازاں شان مسعود 25 گیندوں پر 20 سکور بنا کر سلمان ارشاد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بیسٹ الیون کو کھلانے کی کوشش کررہے ہیں، ہمارے پاس بولرز اچھے ہیں، پچ میں بولرز کو مدد ملے گی۔

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پچ مختلف لگ رہی ہے،ٹاس کا فرق نہیں پڑتا اچھی کرکٹ کھیلیں گے،اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے۔

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز دو میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اسے ایک میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے جبکہ پشاور زلمی نے ایک میچ کھیلا ہے اور اس میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    سکواڈ

    ملتان سلطانز: شان مسعود، محمد رضوان (کپتان)، ریلی روسو، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، کارلوس براتھویٹ، اسامہ میر، عباس آفریدی، سمین گل، احسان اللہ۔

    پشاور زلمی: محمد حارث، بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، بھانوکا راجا پاکسے، روومین پاول، وہاب ریاض، خرم شہزاد، سلمان ارشاد، سفیان مقیم، جیمز نیشم۔

  • سابق کرکٹرجاوید میانداد کی طبیعت ناساز

    سابق کرکٹرجاوید میانداد کی طبیعت ناساز

    کراچی:معروف کرکٹر جاوید میانداد کو ناسازی طبیعت کے باعث کراچی میں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کو طبیعت خرابی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق جاوید میانداد اچانک چکرآنے پر گر گئے تھے۔ لیجنڈ کرکٹر مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    اسپتال سے ویڈیو پیغام میں لیجنڈری کرکٹرجاوید میانداد نے کہا کہ سر میں درد کی وجہ سے چیک اپ کیلئے آیا تھا۔ میری طبعیت اب بہترہے،چاہنے والے پریشان نہ ہوں۔ میں خیریت سے ہوں،روٹین کے چیک اپ کیلئے آیا تھا۔

  • سابق جسٹس ملک محمد قیوم کو سپردخاک کردیا گیا

    سابق جسٹس ملک محمد قیوم کو سپردخاک کردیا گیا

    لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس ملک محمد قیوم انتقال کرگئے.جسٹس ملک محمد قیوم کو میانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

    نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی، جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس شہرام سرور، وزیراعظم کے معاون عطا تارڑ سمیت وکلاء، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    ملک محمد قیوم کو آئینی معاملات پر خاص دسترس تھی ۔ انہوں نے میچ فکسنگ کے حوالے سے انکوائری بھی کی جسے آئی سی سی نے قیوم رپورٹ کے نام سے سراہا تھا۔ملک محمد قیوم سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل اور اٹارنی جنرل پاکستان بھی رہے۔

    مرحوم ملک قیوم سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل اور اٹارنی جنرل پاکستان بھی رہ چکے ہيں ۔۔۔ اہل خانہ نے اسے خاندان اور شعبہ قانون کيلئے بڑا خلا قرارديا

    جسٹس (ر) ملک محمد قیوم نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے بھائی تھے، وہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان رہ چکے تھے۔

    وزیراعظم شہباز شريف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ملک محمد قیوم شعبہ قانون میں ایک ممتاز مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے مرحوم کیلئے مغفرت اور اہلخانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

  • پنجاب میں‌ گندم کی امدادی قیمت 4ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش

    پنجاب میں‌ گندم کی امدادی قیمت 4ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش

    لاہور:محکمہ خوراک پنجاب نے صوبے میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش کردی۔

    محکمہ خوراک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب میں سندھ حکومت کی طرز پر گندم کی فی من امدادی قیمت مقرر کی جائے۔

    اعلامیے کے مطابق گندم کے اجرا کی پالیسی اور نرخوں پر بھی نظر ثانی کی جائے گی، گندم سے متعلق بنائی گئی قائمہ کمیٹی مزید سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت پر نظرثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم سے حتمی سفارشات طلب کرلی گئیں تھیں۔

  • الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں:الیکشن کمیشن

    الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں:الیکشن کمیشن

    لاہور:الیکشن کمیشن نے الیکشن کی تاریخ سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔ اپیل میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور گورنر پنجاب کو فریق بنایا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، قانون کے مطابق الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں۔

    الیکشن کمیشن نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کی تاریخ سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست کے فیصلے تک سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان نے بھی الیکشن سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔واضح رہے کہ 10 فروری کو اہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

    عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ الیکشن کمیشن گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد نوٹی فکیشن جاری کرے، پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں 90 دن کے آئینی مینڈیٹ سے تاخیر نہ کی جائے، الیکشن کمیشن 90 دن میں الیکشن کروانے کا پابند ہے۔

  • مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ : رانا ثنا اللہ اور پرویز الہٰی درمیان زبردست مکالمہ

    مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ : رانا ثنا اللہ اور پرویز الہٰی درمیان زبردست مکالمہ

    لاہور :وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اپنے وکلا کیساتھ ہونے والی گفتگو کی مبینہ آڈیو جاری کردی جس کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر سپریم کورٹ بار کا بھی ردعمل سامنے آگیا ، یہ معاملہ آخر ہے کیا ؟ جانتے ہیں ۔

    گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک میں کیس ایک خاص جج کے پاس لگوانے کی ہدایت کی جا رہی ہے، آڈیو میں انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ فلاں کیس فلاں جج کے پاس لگوانا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ آڈیو میں دوسری آواز کو میں نے نہیں چلوایا، پرویز الہٰی مبینہ طور پر ادارے کو ملائن کر رہے ہیں، فرانزک میں پرویز الہیٰ کی آواز کی تصدیق ہو جائے گی۔

    رانا ثنا اللہ نےسابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمرانی ٹولے نے قانون و انصاف کا مذاق بنا رکھا ہے، اس سے پہلے بھی آڈیوز سامنے آئیں، ارشد ملک جج نے حقیقت بیان کی تھی اس کی آڈیو پر کوئی ایکشن نہیں ہوا ، اسی وجہ سے آج پرویز الہٰی دیدہ دلیری سے عدالت پر بات کررہے ہیں ۔

    وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے معاملے کا نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو کی فرانزک تصدیق کے بعد معاملہ جوڈیشل کمیشن کے سامنے آنا چاہیے۔انہوں نے ایف آئی اے کو وزارت قانون سے آڈیو لیک کے معاملے پر رائے لینے کی ہدایت کرتے ہوئے پرویز الہٰی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا بھی عندیہ دے دیا۔

    آڈیو لیک کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہٰی کا بھی ردعمل آگیا ۔

    چودھری پرویز الہٰی نے اپنے بیان میں کہا کہ آڈیو میں کوئی غلط بات نہیں کی گئی ، محمد خان بھٹی کے کیس کیلئے ایک وکیل کے ساتھ گفتگو کو ٹیپ کر کے غلط رنگ دیا گیا ہے، محمد خان بھٹی 10 دن سے لاپتہ ہیں اور ان کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے آخر وہ کیس بھی سامنے آنا ہے، اگر کوئی بندہ انصاف کیلئے اپنے وکلا کے ذریعے عدالتوں سے رجوع کرتا ہے تو اس میں یہ گناہ ثابت کرنا چاہ رہے ہیں۔

    صدرعارف الرحمن علوی کا انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کیلیےچیف الیکشن کمشنر کوخط

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عدلیہ کے ادارے کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے، ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے اور تمام مخالفین کو جھوٹے کیسز میں جیلوں میں بند کرنا چاہتی ہے، ماڈل ٹاؤن سانحہ کے سرغنہ رانا ثناء اللہ بوکھلائے ہوئے اٹھے ہیں اور بولنا شروع کر دیا ہے۔

    پی ٹی آئی ارکان کی جانب سےسپیکرکا نوٹیفکیشن”فوری”معطل کرنےکی استدعا…

    صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے اپنی مبینہ آڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میری پرویز الہٰی کے ساتھ گفتگو کی آڈیو پھیلائی جا رہی ہے، جس میں سپریم کورٹ کے کیس پر اثر انداز ہونے سے متعلق میری پرویز الہٰی سے گفتگو شامل ہے، آڈیو سننے کے بعد یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ جعلی ہے۔

    عابد زبیری کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ محمد خان بھٹی کا کیس لڑ رہا ہوں اور یہ گفتگو اس سے متعلق تھی، محمد خان بھٹی پرویز الہٰی کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں، ان کے کیس کا سپریم کورٹ میں زیر التوا غلام محمود ڈوگر کے کیس سے کوئی تعلق نہیں، مبینہ آڈیو عدلیہ کی آزادی پر حملے کے مترادف ہے۔

    حکومت مخالفین کوجیلوں میں ڈالناچاہتی ہے:چوہدری پرویز الٰہی کا مبینہ آڈیو لیک…

    دوسری طرف اسی سلسلےمیں ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور ان کے وکیل کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات شروع کردی، فرانزک میں آڈیو اصل ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے آڈیو لیک کے معاملے میں وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کی اجازت دے دی جس کے بعد ایف آئی اے نے لیک آڈیوز کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی۔

  • اینٹی کرپشن؛ سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کے بیٹے کیخلاف انکوائری دوبارہ شروع

    اینٹی کرپشن؛ سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کے بیٹے کیخلاف انکوائری دوبارہ شروع

    راولپنڈی: اینٹی کرپشن نے سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کے بیٹے کے خلاف انکوائری کو ری اوپن کردیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد بدعنوانی راولپنڈی نے عامر کیانی کے بیٹے فہد کیانی کو انکوائری کے لیے طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا، تاہم اس کے باوجود فہد کیانی اینٹی کرپشن میں پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کا فون بھی بند ہے۔

    عامر کیانی کے بیٹے کے خلاف انکوائری 578/E، ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پر 2020ء میں شروع ہوئی، جسے اب ری اوپن کردیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق انکوائری کے لیے فہد کیانی کو 17 فروری کو طلب کیا گیا جو تاحال پیش نہیں ہوئے۔

    وزیراعظم کےدامادکی ضمانت میں توسیع،حمزہ شہبازکی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور

    دوسری طرف ومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ پر لگے کرپشن الزامات سمیت دیگر اہم ایشوز کیلئے اہم انکوائریوں کی منظوری دے دی ہے۔پنجاب کے سرکاری اداروں میں مبینہ کرپشن اور ٹھیکوں میں کک بیکس کے حصول کے خلاف کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔

    پنجاب اسمبلی انتخابات: الیکشن کمیشن نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کی منظوری دے دی

    ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی سفارش پر چئیرمین نیب نے پرویزالہی پر کرپشن الزامات سمیت اہم انکوائریوں کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی کو نیب کی جانب سے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

    آڈیو لیک:چیف جسٹس سے تحقیقات کا مطالبہ زورپکڑگیا

    نیب ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی سفارش پر چیئرمین نیب نے اہم انکوائریز کی منظوری دی۔ نیب لاہور نے سابق ایکسین ہائی وے رانا اقبال کے الزامات پر انکوائری شروع کی۔

  • آڈیو لیک؛ ایف آئی اے نے پرویز الہی کیخلاف تحقیقات شروع کردیں

    آڈیو لیک؛ ایف آئی اے نے پرویز الہی کیخلاف تحقیقات شروع کردیں

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور ان کے وکیل کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات شروع کردی، فرانزک میں آڈیو اصل ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے آڈیو لیک کے معاملے میں وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کی اجازت دے دی جس کے بعد ایف آئی اے نے لیک آڈیوز کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی۔

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہی اور ان کے وکیل کی سامنے آنے والی آڈیوز کے فرنزک کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان آڈیوز کو فرانزک کے لیے لاہور بھجوایا جائے گا۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق آڈیوز کی فرانزک رپورٹ کے بعد تحقیقات اگلے مرحلے میں داخل ہوں گی، فرانزک رپورٹ وزرت داخلہ کو فراہم کی جائے گی اور اصلی ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    اس سے پہلے ومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ پر لگے کرپشن الزامات سمیت دیگر اہم ایشوز کیلئے اہم انکوائریوں کی منظوری دے دی ہے۔پنجاب کے سرکاری اداروں میں مبینہ کرپشن اور ٹھیکوں میں کک بیکس کے حصول کے خلاف کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔

    ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی سفارش پر چئیرمین نیب نے پرویزالہی پر کرپشن الزامات سمیت اہم انکوائریوں کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی کو نیب کی جانب سے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی سفارش پر چیئرمین نیب نے اہم انکوائریز کی منظوری دی۔ نیب لاہور نے سابق ایکسین ہائی وے رانا اقبال کے الزامات پر انکوائری شروع کی۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ آڈیو لیکس ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اس کا فرانزک ہونا چاہیے، اگر یہ آڈیوز درست ہیں تو اس پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس آڈیو کے معاملے پرچیف جسٹس سے بھی بات ہونی چاہیے۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی پرویز الہی کی آڈیولیکس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیکس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، پرویزالہی کی مبینہ ٹیپ آئی جس میں وہ اعلیٰ عدلیہ کے جج کے ساتھ میچ فکسنگ کی کوشش کررہے ہیں، یہ عدلیہ کے کردار پر ایک سوالیہ نشان بن کر سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرجھوٹی ٹیپ ہے توعدلیہ کو نقصان پہنچانے والوں کو سزا ملنی چاہیے اور اگرٹیپ سچی ہے تو یہ عدالت عالیہ کے اوپر ایک بڑا دھبہ ہوگی۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ بھی چیف جسٹس سے اس معاملے کا سوموٹو اور آڈیو فرانزک کا مطالبہ کرچکے ہی