Baaghi TV

Tag: india vs Pakistan

  • چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں

    چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں

    لاہور:قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ پر لگے کرپشن الزامات سمیت دیگر اہم ایشوز کیلئے اہم انکوائریوں کی منظوری دے دی ہے۔پنجاب کے سرکاری اداروں میں مبینہ کرپشن اور ٹھیکوں میں کک بیکس کے حصول کے خلاف کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔

    ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی سفارش پر چئیرمین نیب نے پرویزالہی پر کرپشن الزامات سمیت اہم انکوائریوں کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی کو نیب کی جانب سے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی سفارش پر چیئرمین نیب نے اہم انکوائریز کی منظوری دی۔ نیب لاہور نے سابق ایکسین ہائی وے رانا اقبال کے الزامات پر انکوائری شروع کی۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ آڈیو لیکس ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اس کا فرانزک ہونا چاہیے، اگر یہ آڈیوز درست ہیں تو اس پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس آڈیو کے معاملے پرچیف جسٹس سے بھی بات ہونی چاہیے۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی پرویز الہی کی آڈیولیکس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیکس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، پرویزالہی کی مبینہ ٹیپ آئی جس میں وہ اعلیٰ عدلیہ کے جج کے ساتھ میچ فکسنگ کی کوشش کررہے ہیں، یہ عدلیہ کے کردار پر ایک سوالیہ نشان بن کر سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرجھوٹی ٹیپ ہے توعدلیہ کو نقصان پہنچانے والوں کو سزا ملنی چاہیے اور اگرٹیپ سچی ہے تو یہ عدالت عالیہ کے اوپر ایک بڑا دھبہ ہوگی۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ بھی چیف جسٹس سے اس معاملے کا سوموٹو اور آڈیو فرانزک کا مطالبہ کرچکے ہی

  • عمران خان پر مبینہ قاتلانہ حملہ، کیس کے ملزم کی ضمانت منظور

    عمران خان پر مبینہ قاتلانہ حملہ، کیس کے ملزم کی ضمانت منظور

    لاہور:گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس کے ملزم احسن نذیر کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

    گوجرانوالہ کی اے ٹی سی نے آج بروز جمعہ 17 فروری کو عمران خان قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان احسن نذیر اور وقاص کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزم احسن نذیر کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔عدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزم وقاص کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔

    واضح رہے کہ ضمانت حاصل کرنے والا ملزم احسن نذیر ن لیگ کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات مدثر نذیر کا بھائی ہے۔احسن نذیر کو جے آئی ٹی نے اس لیے گرفتار کیا تھا کہ عمران خان پر حملے کے روز احسن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔

  • وزیراعظم کےدامادکی ضمانت میں توسیع،حمزہ شہبازکی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور

    وزیراعظم کےدامادکی ضمانت میں توسیع،حمزہ شہبازکی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور

    لاہور: احتساب عدالت نے وزیراعظم کے داماد کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی جب کہ حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزماں نے کی، جس میں عدالت نے عبوری ضمانت میں یکم مارچ تک توسیع کردی۔ عدالت نے شریک ملزم سید طاہر نقوی کی عبوری ضمانت میں بھی یکم مارچ تک توسیع کر دی۔

    نیب کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے، مگر ان کے پرانے وارنٹ گرفتاری ابھی منسوخ نہیں ہوئے۔کیس میں ان کے بطور بے نامی دار کردار کے حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں۔ تفتیش کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے جائزہ رپورٹ جلد مرتب کرنے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی نے احتساب عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

    دریں اثنا احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی۔

  • پنجاب اسمبلی انتخابات: الیکشن کمیشن نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کی منظوری دے دی

    پنجاب اسمبلی انتخابات: الیکشن کمیشن نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کی منظوری دے دی

    لاہور :پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کی منظوری دے دی ۔
    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اب سے کچھ دیر بعد لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرے گا ، الیکشن کمیشن کوانتخابات کی تاریخ کے اعلان کا آئینی اختیار حاصل نہیں ، لاہور ہائی کورٹ نے بھی گورنر سے مشاورت کرنے کا فیصلہ دیا ۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست بھی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، متفرق درخواست میں الیکشن کمیشن عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد میں پیش مشکلات پر راہنمائی طلب کرے گا ۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کو لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی تھی کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے اور نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے وجوہات بتائی جائیں اور گورنر سے مشاورت کی جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ انتخابات آئین میں وضع کردہ مینڈیٹ کے مطابق 90 دن کے اندر ہی ہوں گے۔

    اس سے پہلے کہا جارہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ سپریم کورٹ میں بھی اپنے اس موقف کا بھرپور دفاع کرے گا کہ آئین کے تحت یا قانون کے تحت کمیشن کو یہ مینڈیٹ حاصل نہیں کہ وہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد و شفاف انتخابات کرانے کیلئے بیوروکریسی میں رد و بدل کے اختیارات کے حوالے سے کمیشن کے موقف کا دفاع کرنے کے علاوہ، الیکشن کمیشن نے جمعرات کو یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ لاہور ہائی کورٹ میں ایک سول متفرق درخواست دائر کرے گا جس میں لاہور ہائی کورٹ کے 10 فروری 2023 کو سنائے گئے فیصلے پر عملدرآمد میں کمیشن کو پیش آنے والی مشکلات میں رہنمائی طلب کی جائے گی۔

  • آڈیو لیک:چیف جسٹس سے تحقیقات کا مطالبہ زورپکڑگیا

    آڈیو لیک:چیف جسٹس سے تحقیقات کا مطالبہ زورپکڑگیا

    اسلام آباد: آڈیو لیکس معاملات میں ایک بارپھرسریم کورٹ پر دباوبڑھ گیا ہے، اس حوالے سے عوام الناس کی طرف سے یہ مطالبہ زورپکڑرہا ہے کہ اتنے بڑے معاملے کوصرف سپریم کورٹ ہی حل کرسکتی ہے ، اس سے پہلے پاکستان بار کونسل نے مبینہ آڈیو لیک پر چیف جسٹس پاکستان سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔پاکستان بار کونسل نے اعلامیے میں کہا ہے چیف جسٹس پاکستان وائرل آڈیو کے حوالے سے جانچ پڑتال اور تحقیقات کرائیں، ایسا تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ ججز کسی سیاسی جماعت کو فائدہ دے رہے ہیں یا ان کے ترجمان ہیں، ججز کو کسی سیاسی معاملے پر ریمارکس سے اجتناب برتنا چاہیے۔

     

     

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ اعلیٰ عدلیہ کے تشخص کے حوالے سے شدید تشویش ہے، اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا کنڈکٹ غیر جانب دارانہ ہونا چاہے، ایسے تاثر سے عوام میں عدلیہ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچنے کے ساتھ عدلیہ کے تشخص کو نقصان ہوگا۔

    آڈیولیکس کی تحقیقات کیلئے عمران خان کی درخواست پر اعتراضات عائد

    اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ججز کو کسی آئینی عہدے کا تمسخر اڑانے والے ریمارکس سے اجتناب برتنا چاہیے، اگر یہ آڈیو جعلی ہے تو اس کو تیار اور وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اگر یہ آڈیو اصلی ہو تو آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جانی چاہیے۔

    آڈیولیکس میں ملوث افراد کون ہیں، اور وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں ،رانا ثنااللہ نے بتا…

    ادھر اس معاملے پر مبینہ آڈیو لیک پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کا بیان سامنے آیا ہے۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چوہدری پرویز الٰہی اور عابد زبیری کی مبینہ آڈیو لیک جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

    اس حوالے سے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ آڈیو میں کوئی غلط بات نہیں کی گئی، محمد خان بھٹی کیس پر وکیل سےگفتگو کو ٹیپ کر کے غلط رنگ دیا گیا، محمد خان بھٹی 10 دن سے لاپتا ہیں، ان کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے۔

    چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا ن لیگ کی قیادت عدلیہ کے ادارے کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے۔صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے پرویز الہٰی کے ساتھ لیک آڈیو سے متعلق بیان میں کہا کہ میرے حوالے سے آڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

  • عباسی شہید اسپتال میں عملے کا انتظامی افسران پر تشدد

    عباسی شہید اسپتال میں عملے کا انتظامی افسران پر تشدد

    کراچی:عباسی شہید اسپتال میدان جنگ بن گیا، ملازمین کے ایک گروپ نے اسپتال انتظامیہ اور سابق سینیٹر عبدالحسیب پر تشدد کی کوشش کی۔ملازمین نے ڈی ایم ایس ڈاکٹر طارق پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی ، ملازمین کے جارحانہ روییاور گالم گلوچ کرنے پر سابق سینیٹر عبدالحسیب انتظامیہ سمیت اجلاس چھوڑ کر اسپتال سے چلے گئے۔

    ٹیچر لائسنس لینے والےاساتذہ کی گریڈ 16 میں ترقی ہوگی:صوبائی وزیر تعلیم

    ملازمین کی بدسلوکی اورغنڈہ گردی پر انتظامیہ نے مزید کام کرنے سے انکار کردیا، سابق سینیٹر اور چیئرمین ہیلتھ کمیٹی عبدالحسیب اسپتال انتظامیہ کے ساتھ اسپتال کی بہتری کے حوالے سے ڈائریکٹر آفس میں اجلاس میں مصروف تھے۔
    اس دوران اسپتال ملازمین کا ایک گروپ ڈائریکٹر آفس میں گھس گیا اور وہاں موجود سابق سینیٹر سمیت دیگر افسران کو مغلظات بکنےلگا اسی دوران مشتعل ملازمین میں شامل امتیاز،اسد،فراز،کاشف مجید اور ڈاکٹر مبشر سمیت غیر متعلقہ افراد نے ڈاکٹر طارق کو شدید تشدد کانشانہ بناتے ہوئے سابق سینیٹر عبدالحسیب پر بھی تشدد کی کوشش کی۔

    سابق اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس (ر) ملک قیوم انتقال کر گئے

    ملازمین کے جارحانہ رویے پر عبدالحسیب افسران سمیت اجلاس چھوڑ کر اسپتال سے چلے گئے، ملازمین کے خطرناک عزائم پر ایم ایس عباسی اسپتال سمیت دیگر افسران نے ایدمنسٹریٹر کراچی کو تمام صورتحال سے تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا او کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی غنڈہ گردی کا نوٹس لیں۔

  • پاکستانی سیکریٹری خارجہ اورقونصلرامریکی محکمہ خارجہ کےمابین ملاقات

    پاکستانی سیکریٹری خارجہ اورقونصلرامریکی محکمہ خارجہ کےمابین ملاقات

    اسلام آباد:امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے پاکستان پہنچ گئے، سیکرٹری خارجہ اسد مجید نے امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر سے ملاقات کی۔

    پنجاب اسمبلی تحلیل کامعاملہ،پی ڈی ایم کی بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے مستقبل کا لائحہ…

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے کو وزارت خارجہ میں خوش آمدید کہا، سیکرٹری خارجہ نے تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک کے واشنگٹن اجلاس پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

    سیکریٹری خارجہ نے دوسرے مڈ لیول و دفاعی لیول کے مذاکرت اور واشنگٹن میں ہونے والے کونسل اجلاس پر اطمیان کا اظہار کیا۔

    منی بجٹ کی منظوری ،پی ڈی ایم کی مجبوری،عارف علوی اوراسحاق ڈارکےدرمیان ختم ہوگئی…

    مریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات آگے بڑھانے پر پُر عزم ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کے ساتھ یک جہتی اور سپورٹ کا اظہار کرتا ہے۔ملاقات کے دوران سیکرٹری خارجہ اسد مجید نے کہا کہ تواتر کے ساتھ دو طرفہ دورے پاک امریکا تعلقات کی مثبت سمت کے عکاس ہیں۔

    عمران خان کے انتخابات نہ لڑنےوالے یوٹرن پر پی ڈی ایم نے بھی یوٹرن لے لیا

    امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات آگے بڑھانے کیلئے پُر عزم ہے، امریکا پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کے ساتھ یکجہتی اور سپورٹ کا اظہار کرتا ہے۔

  • سابق اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس (ر) ملک قیوم انتقال کر گئے

    سابق اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس (ر) ملک قیوم انتقال کر گئے

    لاہور:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جسٹس (ر) ملک محمد قیوم انتقال کر گئے۔

    جسٹس (ر) ملک قیوم کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے، اہلخانہ کے مطابق جسٹس (ر) ملک قیوم کی نماز جنازہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔

    جسٹس (ر) ملک محمد قیوم نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے بھائی تھے، وہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان رہ چکے تھے۔

    اس کے علاوہ وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔

  • سی سی پی او لاہورغلام محمد ڈوگرعہدے پر بحال ہوگئے

    سی سی پی او لاہورغلام محمد ڈوگرعہدے پر بحال ہوگئے

    لاہور:سپریم کورٹ آف پاکستان نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے پر بحال کردیا ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے آج بروز جمعہ 17فروری کو سابق کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ( سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ نے نگراں پنجاب حکومت کا حکم معطل کردیا۔

    سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا جس میں لاہور پولیس کے سابق چیف غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا آرڈر معطل کیا گیا ہے۔

    عدالت نے کہا کہ پنجاب میں تقرر و تبادلے کا معاملہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے سامنے زیر التوا ہے، نگران حکومت پنجاب کی جانب سے تقرر و تبادلے کا معاملہ 5 رکنی لارجر بینچ کو بھیج رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 5 نومبر کو وفاقی حکومت نے گورنر ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دھاوا بولنے کے بعد اُس وقت کے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو معطل کردیا تھا اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    وفاق کی جانب سے معطلی کے باوجود غلام محمود ڈوگر نے عہدے کا چارج نہیں چھوڑا تھا جب کہ انہوں نے اپنی معطل لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کی تھی۔

    اس وقت کی پنجاب حکومت نے بھی غلام محمود کی خدمات وفاق کو دینے سے انکار کیا تھا جس پر وفاقی حکومت نے سی سی پی او کو ایک وارننگ لیٹر بھی جاری کیا تھا۔ تاہم بعد میں یہ معاملہ سپریم کورٹ جا پہنچا تھا۔

    اس کے بعد پنجاب کی نگراں حکومت بنتے ہی 23 جنوری کو ایک بار پھر کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او ) لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلال صدیق کمیانہ کو نیا سی سی پی او لاہور تعینات کیا گیا تھا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق غلام محمود ڈوگر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ معطلی کے حکم کے بعد سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے وفاق کی جانب سے اپنی معطلی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

  • پی ٹی آئی ارکان کی جانب سےسپیکرکا نوٹیفکیشن”فوری”معطل کرنےکی استدعا مسترد

    پی ٹی آئی ارکان کی جانب سےسپیکرکا نوٹیفکیشن”فوری”معطل کرنےکی استدعا مسترد

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے 43 ارکان اسمبلی نے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے سپیکر سمیت دیگر سے 7 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔

    پنجاب اسمبلی تحلیل کامعاملہ،پی ڈی ایم کی بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے مستقبل کا لائحہ…

    لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست میں سپیکر کی جانب سے استعفی منظور کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا ہے۔

    عمران خان کے انتخابات نہ لڑنےوالے یوٹرن پر پی ڈی ایم نے بھی یوٹرن لے لیا

    درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ممبران کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا اقدام معطل کر رکھا ہے، عدالت نے نوٹیفکیشن نہ لگانے پر سپیکر کی جانب سے استعفی منظور کرنے کا اقدام معطل نہیں کیا، درخواست کے ساتھ سپیکر کی جانب سے استعفی منظور کرنے کا نوٹیفکیشن لف کر دیا ہے۔

    پی ٹی آئی کی35خالی نشستوں پرضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لےگی:فضل الرحمان

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سپیکر کی جانب سے 42 ممبران کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔عدالت نے سپیکر کے نوٹیفکیشن کو فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سپیکر سمیت دیگر سے 7 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔