Baaghi TV

Tag: india vs Pakistan

  • پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں، آکاش چوپڑا

    پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں، آکاش چوپڑا

    لاہور:سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تعریف کردی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے لکھا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں۔

    انہوں نے لکھا کہ جنوبی افریقہ کی پریمئیر لیگ بہت اچھی رہی، جہاں ہمیں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے تاہم آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور ویسٹ انڈیز کی کیریبین پریمئیر لیگ ابھی بہت پیچھے ہیں۔

    قبل ازیں آکاش چوپڑا نے پاکستان کا آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت آنے کا دعویٰ کیا تھا۔دوسری جانب پی سی بی منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ کیلئے اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو ہم ورلڈکپ کیلئے ہندوستان نہیں جائیں گے۔

    ادھرجیمز نیشم اور شکیب الحسن کی صورت میں پشاور زلمی کے لیے مزید کمک کراچی پہنچ گئی۔گزشتہ دنوں پا کستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لئیے بنگلا دیش کے آل راؤنڈرشکیب الحسن اورنیوزی لینڈ کے کھیلاڑی نیشم کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ “پشاور زلمی نے شکیب الحسن کو سپلیمنٹری پک کے طور پر حاصل کیا ہے۔ وہ 26 فروری تک پاکستان میں رہیں گے۔بائیں ہاتھ کے بلے باز شکیب الحسن نے بی پی ایل 2023 میں 11 اننگز میں375 رنز بنائے۔ انہوں نے 13 میچوں میں 10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    اسی طرتح جیمز نیشم ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا حصہ تھے، انہوں نے اب تک ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کے دوران 60 میچز میں 159.6 کے اسٹرائیک ریٹ سے 688 رنز بنائے ہیں۔

  • جمہوریت اور سیاست کا مستقبل؟ تجزیہ، شہزاد قریشی

    جمہوریت اور سیاست کا مستقبل؟ تجزیہ، شہزاد قریشی

    افسوس صد افسوس موجودہ حکمرانوں پر عین ایسے وقت کرکٹ کے میچ کا انعقاد کروا رہے ہیں جب برادر اسلامی ممالک ترکیہ میں اور شام میں ایک حشر بپا ہے۔ دنیا بھر میں ہر خاص و عام کی آنکھیں وحشت ناک مناظر کو دیکھ کر اشک بار ہیں۔ کیا ہی اچھا ہوتا تھوڑا صبر کر لیتے اپنے برادر ممالک کے دکھوں میں شامل ہو جاتے۔ دنیا اس تباہی سے لرز اٹھی ہے۔ ہنستے بستے شہر چند سیکنڈوں میں خاک و خون میں تبدیل ہو گئے ۔ بچے یتیم اور عورتیں بیوہ ہو گئیں۔ معصوم بچوں کی آہ و بکا اور ان کے چھلنی اجسام کو دیکھ کر پتھر دل بھی پگھل گئے۔ ایسے نازک وقت میں انسانیت کا تقاضا تھا کہ ہم اس طرح کے کھیل تماشے ڈھول کی تھاپ پر ناچ گانے تھوڑے وقت کے لئے روک لیتے ترکیہ اور شام کے گردش زدہ لوگوں کے دکھوں میں شامل ہوتے۔

    دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری نے 1973ء کے آئین کے آئین کی گولڈن جوبلی جشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غیر جمہوری قدم اٹھایا گیا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے اگر لگا کہ آئین کو خطرہ ہے تو اس کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ غیر آئینی اقدامات کیخلاف رہی ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا درست ہے مگر آج کل پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن کو لے کر آئین پارلیمنٹ ہائوس، صوبوں کے گورنرز، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو پکار رہا ہے آئین کی چیخ و پکار بلاول بھٹو کو سنائی کیوں نہیں دیتی؟ آئین کو لے کر ہنگامہ طوالت اختیار کرتا جا رہا ہے اب تو معاملہ عدالتوں تک جا پہنچا ہے۔

    سچ تو یہ ہے کہ آج کی سیاست اور جمہوریت آئین کو دھکیل رہی ہے سیاست میں قربانی کا جذبہ نظریات سے حاصل ہوتا ہے سیاسی جماعتوں نے نظریات کو دفن کردیا ہے انسان فنا ہو سکتے ہیں نظریات فنا نہیں ہوتے آج بھی عوام کی اکثریت بھٹو اور ان کی باقی کی ٹیم جنہوں نے 1973ء کے آئین میں اپنا کردار ادا کیا اور جن سیاستدانوں نے آئین پر دستخط کئے تھے بھٹو سمیت آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں اس دنیا میں نہیں پھر بھی ان کے نظریات زندہ ہیں وہ نظریاتی شخصیات تھیں اج سیاسی جماعتوں نے مفاداتی لوگوں کی اکثریت ہے نظریاتی کی کم نظر آتی ہے۔ ملک کی تازہ ترین صورتحال کو دیکھا جائے تو آئین کو لے کر پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات کا جائزہ لیا جائے تو آئینی بحران اور جمہوریت سنگین بحران میں مبتلا نظر آتی ہے ان حالات میں جمہوریت اور سیاست کا مستقبل کیا ہوگا؟ جب آئین ہی بے یار و مددگار ہو رہا ہے یا کر دیا گیا ہے یا کیا جا رہا ہے۔

  • کراچی:وزیراعلی سندھ کیخلاف بلدیاتی الیکشنز التوا پر توہینِ عدالت کی درخواست نمٹادی گئی

    کراچی:وزیراعلی سندھ کیخلاف بلدیاتی الیکشنز التوا پر توہینِ عدالت کی درخواست نمٹادی گئی

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے ممکنہ التوا سے متعلق وزیر اعلی سندھ اور سیکرٹری بلدیات کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی۔سندھ ہائیکورٹ کے روبرو بلدیاتی انتخابات کے ممکنہ التواء سے متعلق وزیر اعلی سندھ، سیکریٹری بلدیات کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جماعت اسلامی کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ بلدیاتی انتخابات ہوچکے، درخواست واپس لینا چاہتا ہوں۔عدالت نے جماعت اسلامی کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔

    عدلیہ کے گھوڑے پر سوار ہوکر عمران خان آنے کی کوشش کررہے ہیں:مریم نواز

    درخواست میں الیکشن کمیشن پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات کو درخواست میں فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا تھا کہ مدعہ علیہان نے انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھا۔ مراسلہ لکھنے پر وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

    چڑیا گھروں اور جانوروں کی قانونی حیثیت سےمتعلق کیس:عدالت نے تیاری کیلئے ایک ہفتے…

    ادھر پنجاب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے صوبے میں الیکشنز کرانے کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم سے متعلق درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس میں فیصلے کی تشریح اور وضاحت کی استدعا کی جائے گی۔لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن وفد نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے گورنرہاؤس پنجاب میں ملاقات کی۔

    اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف درخواست:پرویز اشرف نے عدالت میں جواب…

    اس موقع پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے صوبے میں انتظامی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔اجلاس میں فیصلے کی تشریح اور وضاحت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔گورنر پنجاب لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے اور سنگل بنچ کے فیصلے کے قانونی دائرہ کار کو چیلنج کریں گے۔

    گورنر لاہور ہائی کورٹ سے فیصلے کی تشریح کی درخواست کرتے ہوئے پوچھیں گے کہ الیکشن تاریخ سے متعلق فیصلہ کیسے گورنر پنجاب پر لاگو ہوتاہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے اور گورنر سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

  • ایڈوکیٹ جنرل سمیت 97 لا افسروں کی برطرفی درست قرار

    ایڈوکیٹ جنرل سمیت 97 لا افسروں کی برطرفی درست قرار

    لاہور ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی برطرفی درست قرار دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لارجر بینچ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لا افسروں کی برطرفی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی.

    عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور97 لا افسروں کی برطرفی کو درست قرار دے دیا۔ پانچ رکنی بینچ کے فاضل رکن جسٹس عاصم حفیظ نے چار ججوں کے فیصلے سے اختلاف کیا جبکہ چار ججز نے درخواستوں کو جزوی منظور کرلیا۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور کے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت ایڈووکیٹ جنرل آفس کے 97 لاء افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔محکمہ قانون و پارلیمانی امور پنجاب کی جانب سے 55 وکلا کا بطور ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاتھا۔

    حکومت کا توانائی کی بچت اورتحفظ کےمنصوبےکیلئے عالمی بینک سے قرض لینے کا منصوبہ

    نوٹیفکیشن کے مطابق 32 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 65 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے ہٹایا گیا،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری جواد یعقوب کو ایڈووکیٹ جنرل کے امور دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈووکیٹ جنرل آفس میں 20 نئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 35 اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کا تقرر کیا گیا ہے۔

  • عدلیہ کے گھوڑے پر سوار ہوکر عمران خان آنے کی کوشش کررہے ہیں:مریم نواز

    عدلیہ کے گھوڑے پر سوار ہوکر عمران خان آنے کی کوشش کررہے ہیں:مریم نواز

    لاہور:مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے بعد عمران خان اب عدلیہ کے گھوڑے پر سوار ہوکر آنے کی کوشش کررہے ہیں۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ نے ای کامرس اور آئی ٹی سیکٹر میں اقدامات کیے، سستا قرض اسکیم بھی ہمارے دور میں شروع ہوئے، عمران خان نے جیل بھرو تحریک کی بات کی ، انہوں نے کیا کبھی طلبا کو کوئی اسکیم دی؟

    عمران خان کو تنقد کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ کا نام بیانیہ رکھا ہے اور اس کے لئے انہوں نے سوشل میڈیا کی مدد لی، عمران خان کا بیانیہ تو بےبنیاد الزامات پر مبنی ہے، عمران خان لوگوں کے بچوں کو کہتے ہیں جیلیں بھرو، عمران خان جیبیں بھریں اور لوگوں کے بچے جیل جائیں، لوگوں کے بچے کیوں جیلیں بھریں؟۔

    رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بیانیے نہیں ترقی کی ضرورت ہے، عمران خان ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دیکر فرار ہوگیا، عمران خان نےلوگوں کویوتھ کےنام پر بیوقوف بنایا، ذہنی مریضوں کی سیاست شروع کردی گئی ہے، عمران خان خود تو ذہنی مریض تھے قوم کو بھی بنارہے ہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے دوسرے ممالک سے تعلقات کو خراب کردیا،سائفر کے بیانیےکی تدفین زمان پارک میں ہوچکی ہے، آپ نے بیرون ممالک میں انٹرویو دیے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، ایبسلوٹلی ناٹ کے اسٹیکر کیوں لگوائے تھے؟

    عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان آج کہتا ہے امریکا نے نہیں جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ نے سازش کی، آج قوم کو اردو میں بتاؤ کہ امریکا سے معافی مانگ لی، وہ حکومت میں تھا تو کہنا تھا کہ قمر باجوہ نےمیری حکومت کی سپورٹ کی، آپ اپنی حکومت جانے کے بعد بھی قمر باجوہ سے بات کررہے تھے۔

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان آج بھی صدر مملکت کو کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرادیں، اسٹیبلشمنٹ نے ہاتھ ہٹالیا تو عدلیہ کا سہارا لینےکی کوشش ہورہی ہے، انہیں کوئی نہ کوئی بیساکھیاں درکار ہوتی ہیں، اسٹیبلشمنٹ کے بعد اب عمران خان عدلیہ کے گھوڑے پر سوار ہوکر آنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ ایک شخص کو صادق وامین قرار دینے کے لئے سب کو گندا کیاگیا،آج میں ثاقب نثارکوڈھونڈرہی ہو، ثاقب نثار نے عمران خان کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا اور اسے فرشتہ بناکر پیش کیا، اس کے گھر کی 2 خواتین نےکئی ارب کی چوری کی۔

    مریم نواز نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ کریں تو پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا، یہ عمران خان کے دل کی آواز ہے کہ پاکستان سری لنکا بن جائے، اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں کرناچاہیے ، عمران خان کو آئی ایم ایف کے سامنے لاکر بٹھانا چاہیے۔

  • حکومت کا توانائی کی بچت اورتحفظ کےمنصوبےکیلئے عالمی بینک سے قرض لینے کا منصوبہ

    حکومت کا توانائی کی بچت اورتحفظ کےمنصوبےکیلئے عالمی بینک سے قرض لینے کا منصوبہ

    اسلام آباد:حکومت نے ملک میں توانائی کی بچت اور تحفظ کے منصوبے کیلئے عالمی بینک سے قرض لینے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ اس حوالے سے مشاورت جاری ہے ، ادھرسرکاری دستاویزات کے مطابق ملک میں توانائی کی بچت اور تحفظ کے لئے 10 سالہ قومی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

    قومی توانائی بچت منصوبہ 4 حصوں پر مشتمل ہوگا، جس میں توانائی کی بچت والی عمارتوں کی تعمیر سرفہرست ہے۔ عمارتوں میں توانائی کے استعمال میں 25 فیصد کمی سے سالانہ 291 ارب روپے کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔منصوبے کے تحت کمرشل، صنعتی اور رہائشی عمارتوں کو بتدریج گیس سے بجلی پر منتقل کیا جائے گا۔ منصوبے کا پی سی ون اپریل 2023 میں منظوری کیلئے پیش کیئے جانے کا امکان ہے۔ یہ منصوبے حتمی منظوری کے بعد منصوبہ جون 2033 تک مکمل ہوگا۔

    دستاویزات کے مطابق مجوزہ 10 سالہ قومی منصوبے پر 15 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ جس کے لئے عالمی بينک سے ساڑھے تيرہ کروڑ ڈالر قرض اور ڈیڑھ کروڑ ڈالر گرانٹ کی درخواست کی جائے گی۔

    ادھرنیپرا نے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے صارفین ڈسکوز کو اضافی بجلی19 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے حساب سے فروخت کرتے رہیں گے۔ملک میں نیپرا نے نیٹ میٹرنگ کے فروغ کے لیے (متبادل اور قابل تجدید توانائی) ڈسٹری بیوٹڈ جنریشن اور نیٹ میٹرنگ ریگولیشن 2015میں مجوزہ ترمیم پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

    فیصلہ کے مطابق نیٹ میٹرنگ کے صارفین ڈسکوز کو اضافی بجلی19 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے حساب سے فروخت کرتے رہیں گے۔
    ترجمان نیپرا نے بتایا کہ نیپرا اتھارٹی نے ریگولیشنز میں ترمیم کے لیے اسٹیک ہولڈرز اور عوام سے رائے مانگی تھی، عوامی سماعت بھی کی تھی۔

  • نیل پالش خواتین میں بانجھ پن اور ذیابیطس کا باعث بن سکتی ہے، تحقیق

    نیل پالش خواتین میں بانجھ پن اور ذیابیطس کا باعث بن سکتی ہے، تحقیق

    ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین کی روزمرہ استعمال ہونے والی میک اپ کی مصنوعات میں مضرصحت کیمائی مادہ فتھالیٹس پایا جاتا ہے جو ذیابیطس ٹائپ ٹو سمیت سنگین بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : تحقیق کے مطابق فتھالیٹس زہریلے کیمیائی مواد کی ایک قسم ہے جو ہیئر اسپرے اور آفٹر شیو جیسی متعدد دیگر مصنوعات میں پائے جاتے ہیں،فتھالیٹس پلاسٹک کی پائیداری بڑھانے کے لیے استعمال ہونے والے کیمیکل ہیں جیسے ذاتی نگہداشت کی مصنوعات کے علاوہ اور خوراک اور مشروبات کی پیکیجنگ کھلونوں میں بھی بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔

    اسٹربیری پھل کی حقیقت جسے جان کر دنگ رہ جائیں

    یہ جلد میں داخل ہو کر جگر، گردوں، پھیپھڑوں اور دیگر اعضاء کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، اور اس کے استعمال سے خواتین میں ٹائپ 2 ذیابیطس لاحق ہونے کے واقعات میں 63 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہےفتھالیٹس کا لمبے عرصے تک استعمال سے بانجھ پن، ذیابیطس اور دیگر اینڈوکرائن عوارض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

    غذا جو بڑھتی عمر کیساتھ دل و دماغ کی حفاظت کرتی ہے

    اینڈو کرائن سوسائٹی آف کلینیکل اینڈو کرائنولوجی اینڈ میٹابولزم جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں تجویز کیا گیا ہے کہ روز مرہ استعمال کی مصنوعات جیسے نیل پالش، شیمپو اور پرفیوم میں اس کیمیائی مواد کی موجودگی کی جانچ کے لیے معائنہ ہونا چاہیے۔

    یونیورسٹی آف مشی گن سکول آف پبلک ہیلتھ سے تعلق رکھنے والی ماہر صحت عامہ سنگ کیون پارک کا کہا کہ چھ سال تک مضر صحت کیمیکل کے استعمال سے خواتین ، خصوصا سفید فام خواتین میں ذیابیطس میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    ایک تحقیق کے مطابق سفید فام خواتین میں ایشیائی اور افریقی خواتین کی نسبت ذیابیطس سے متاثر ہونے کے امکانات 30-63 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔

    دوسری جانب 7 فروری کو اینلس آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اگر پری ڈائبیٹس میں مبتلا افراد وٹامن ڈی کھانے کی مقدار بڑھا دیں تو مکمل ذیابیطس کی کیفیت کا خطرہ 15 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

    رات دیر تک جاگنا ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس وقت کروڑوں افراد ایسے ہیں جو ذیابیطس کے کنارے پر موجود ہیں اور اس کا ایک اہم ٹیسٹ خون کے ذریعے کیا جاتا ہے جس میں ہیموگلوبن سے جڑے گلوکوز کی کیفیت کو ناپا جاتا ہے۔ وٹامن ڈی قدرتی طورپر کئی غذاؤں میں پایا جاتا ہے اور گولیوں کی صورت میں بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ دھوپ میں وقت گزارنے سے انسانی جلد اسے قدرتی طور پر تیار کرنے میں مدد دیتی ہے۔

    وٹامن ڈی اور بلڈ شوگر کے درمیان پہلے ہی تعلق دریافت ہوچکا ہے۔ یہ وٹامن انسولین کے انجذاب اور استحالے کو بھی بہتر بناتی ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین جسم میں وٹامن ڈی کی کم مقدار اور ذیابیطس کے درمیان تعلق پر بھی غورکرچکے ہیں۔

    تین سال تک ماہرین نے کئی رضاکاروں پر تحقیق کی ہے اورمزید سال اس کا جائزہ لیا ہے۔ ان میں سے جن مریضوں کو وٹامن ڈی دیا گیا ان کی 22 فیصد تعداد کو ذیابیطس سے قبل کی کیفیت سے مکمل ذیابیطس لاحق ہوگئی جبکہ فرضی دوا (پلے سیبو) کھانے والے 25 فیصد افراد مکمل ذیابیطس کے مریض بن گئے۔ اب اگر ان اعدادوشمار کو 100 فیصد پر لایا جائے تو وٹامن ڈی کھانے سے پری ڈایبیٹس سے ڈائبیٹس میں جانے کا خطرہ 15 فیصد تک کم ہوسکتا ہے اب اگر اسے دنیا بھر پر لاگو کیا جائے تو وٹامن ڈی ہر سال لاکھوں کروڑوں افراد کو شوگر کا مریض بننے سے بچایا جاسکتا ہے۔

    کیا عقل داڑھ کا عقل سے کوئی تعلق ہے؟اور یہ اتنی تاخیر سےکیوں نکلتی ہیں

  • چڑیا گھروں اور جانوروں کی قانونی حیثیت سےمتعلق کیس:عدالت نے تیاری کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی

    چڑیا گھروں اور جانوروں کی قانونی حیثیت سےمتعلق کیس:عدالت نے تیاری کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی

    کراچی: کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے چڑیا گھروں اور جانوروں کی قانونی حیثیت سےمتعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے سرکاری وکیل کو تیاری کےلیے ایک ہفتے کی مہلت دیدی-

    باغی ٹی وی: کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے چڑیا گھروں اور جانوروں کی قانونی حیثیت سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی سیکریٹری جنگلات وجنگلی حیات اور چیف کنزرویٹر سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے دونوں افسران کی قانون سے لاعلمی کے باعث 21 فروری تک تیاری کےلیے مہلت مانگ لی-

    سرکاری وکیل نے کہا کہ 2020میں نیا قانون بنا ہے ابھی اس پر عملدرآمد میں مسائل ہیں،چیف جسٹس نے وکیل سے سوال کیا کہ 2021میں یہ درخواست آ چکی ہے،آپ کے محکمے کا جواز کیا ہے؟-

    سیکریٹری جنگلات وجنگلی حیات نے عدالت میں انکشاف کیا کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز نے محکمے سے اجازت نہیں لی،جس پر سندھ ہائیکورٹ نے انکشاف کیا کہ اگر اجازت نہیں لی گئی تو محکمے نے کیا اقدامات کیے ؟-

    کے پی اسمبلی کے انتخابات : الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب

    چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کو اپنے اختیارات کا علم ہی نہیں،اختیار کا جب پتہ چلے گا جب آپ قانون پڑھیں گے،ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کا فائدہ نہیں-

    سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے دونوں افسران اور سرکاری وکیل کو تیاری کےلیے ایک ہفتے کی مہلت دیدی-

    بلدیاتی الیکشن التوا: وزیراعلیٰ سندھ اورسیکٹریری بلدیات کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی

  • ایف-9 پارک میں لگے کیمروں کوسیف سٹی اتھارٹی کےڈیٹا بیس سےمنسلک کردیا گیا:آئی جی

    ایف-9 پارک میں لگے کیمروں کوسیف سٹی اتھارٹی کےڈیٹا بیس سےمنسلک کردیا گیا:آئی جی

    اسلام آباد:رواں ماہ کے اوائل میں اسلام آباد کے سیکٹر ایف نائن میں واقع پارک میں 2 مسلح افراد کی جانب سے خاتون کو ریپ کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اسلام آباد پولیس نے پبلک پارک میں نصب 200 سے زائد کیمروں کو سیف سٹی اتھارٹی کے ڈیٹا بیس سے منسلک کر دیا اور پارک میں گشت کے لیے تعینات اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیا۔.

    اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے کہا کہ پبلک سیفٹی کے لیے ایک پارک مینیجر کا تقرر بھی کردیا گیا۔

    دوسری جانب کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین نورالامین مینگل نے بھی سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی کہ سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت میں عوامی مقامات پر لوگوں کے تحفظ اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 10 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔

    آئی جی اسلام آباد نے سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور مجرموں کو پکڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس نے ایف نائن پارک کیمروں کو سیف سٹی اتھارٹی کے سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کے علاوہ پیٹرولنگ اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔سربراہ سی ڈی اے نے سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ عوامی مقامات پر لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 10 کروڑ روپے کا بجٹ بھی منظور کیا گیا ہے

  • سندھ ہائی کورٹ نے ملک بھر کے حراستی مراکز میں قید شہریوں کے نام و تفصیلات مانگ لیں

    سندھ ہائی کورٹ نے ملک بھر کے حراستی مراکز میں قید شہریوں کے نام و تفصیلات مانگ لیں

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا افراد کی بازیابی کی درخواستوں پر سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع اور دیگر سے مارچ کے دوسرے ہفتے میں رپورٹ اور ملک بھر کے حراستی مراکز میں جو جو شہری قید ہیں ان کے نام اور تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

    جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے ربورو کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا 8 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

    وکلا نے موقف دیا کہ شہری خرم کاظمی، اورنگزیب غوری، لیاقت علی، کبیر عباس، جہانزیب عزیز اپنے اپنے علاقوں سے لاپتا ہیں۔ نواب علی اور دیگر، بہادر آبار، کلا کوٹ، بن قاسم، نیو کراچی، صدر کے علاقوں سے لاپتا ہوگئے۔ شہری کئی برسوں سے لاپتا ہیں، فوری بازیابی کا حکم دیا جائے۔

     

    اہلخانہ نے آہ بکا کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کمانے والا نہیں ہے، چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، کہاں لے جائیں۔ پیش رفت نہ ہونے پر عدالت نے تفتیشی افسران پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ باتیں نہیں نتائج چاہئیں۔

    جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ لاپتا افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کریں وجوہات جانیں اور بندہ تلاش کرکے لائیں۔ عدالت نے پولیس افسران سے مکالمہ میں کہا کہ لوگ پریشان ہیں ان کی پریشانی کو سمجھیں۔عدالت نے ملک بھر کے حراستی مراکز سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے حراستی مراکز میں جو جو شہری قید ہیں ان کے نام اور تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے لاپتا افراد کی ٹریول ہسٹری بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    عدالت نے سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع اور دیگر سے مارچ کے دوسرے ہفتے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔