Baaghi TV

Tag: india vs Pakistan

  • پاکستان سپر لیگ 8 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    پاکستان سپر لیگ 8 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: لاہور کے شالیمار باغ میں پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی، لاہور مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین اور فرنچائزز کے نمائندے شریک تھے۔


    ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کااسٹار 24 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے نئی ٹرافی پہلے سے زیادہ دیدہ زیب تیار کی گئی ہے جبکہ سیزن 7 میں استعمال کی گئی ٹرافی دوبارہ نہیں پیش کی جائے گی اور یہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کے پاس ہی رہے گی۔


    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہو گی جبکہ 19 مارچ کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔


    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا نام شامل نہیں ہے،34 میچوں کے دوران 15 کمنٹیٹرز اور دو پریزنٹرز پر مشتمل پینل میں ایلن ولکنز، بازید خان، ڈینی موریسن، ڈیرن گنگا، ڈومینک کارک، مارک بچر، نک نائٹ، ثنا میر، سکندر بخت، سائمن ڈول، عروج ممتاز، ورنن فلینڈر اور وقار یونس انگریزی میں کمنٹری کریں گے۔

  • سپریم کورٹ نے محکمہ جنگلات  سندھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

    سپریم کورٹ نے محکمہ جنگلات سندھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے محکمہ جنگلات سندھ سے 4 ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے محکمہ جنگلات سندھ کے خلاف درخواست پر سماعت کی، سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کی نشاندہی کرنے والی نجی کمپنی کے نمائندوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا-

    سپریم کورٹ نے درخواست گزاروں سے محکمہ جنگلات سندھ کی رپورٹ پر جواب بھی طلب کرلیا، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ جنگلات اراضی کی نشاندہی میں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگنا سمجھ سے بالاتر ہے-

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ محکمہ جنگلات نے عبوری رپورٹ جمع کروائی ہے، تفصیلی رپورٹ کیلئے رواں سال دسمبر تک کا وقت دیا گیا ہے-

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سےسوال کیا کہ کیا سیٹلائٹ اتنا آہستہ چلتا ہے ؟جون 2022 سے سیٹلائٹ ایمجز ہی نہیں بن پارہے-

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ رقبہ زیادہ ہونے کی وجہ سے رپورٹس میں تاخیر ہو رہی ہیں-

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ محکمہ جنگلات 4 ہفتے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے،عدالت نے محکمہ جنگلات سے درخواست گزار کے الزامات پر بھی جواب طلب کر لیا اور سماعت 4 ہفتوں تک ملتوی کر دی-

  • سپریم کورٹ نےعدالتی وقت ضائع کرنے پر وزارت خزانہ کے سابق ملازمین پرجرمانہ عائد کر دیا

    سپریم کورٹ نےعدالتی وقت ضائع کرنے پر وزارت خزانہ کے سابق ملازمین پرجرمانہ عائد کر دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے غیر ضروری مقدمہ دائر اور عدالتی وقت ضائع کرنے پر وزارت خزانہ کے سابق ملازمین پر جرمانہ عائد کر دیا-

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ میں 2015کےبعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کی پنشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست پر سماعت کی-

    پنجاب الیکشن کی تاریخ سےمتعلق درخواست، گورنر پنجاب کی طرف سے تحریری جواب عدالت میں جمع

    سماعت کے دوران سابق ملازمین نے کہا کہ 2015 کےبعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کی پنشن غیر قانونی طور پر بڑھائی گئی،-

    چیف جسٹس عمر عطابندیال نے استفسار کیا کہ کیا کسی کے غلط کام پر عدالت آپ کے لیے بھی غلط حکم جاری کرے؟ کیا جن ملازمین کے خلاف آپ نے کیس دائر کیا انہیں فریق بنایا؟-

    سابق ملازمین وزارت خزانہ نے کہا کہ ہم سارے ریٹائرڈ ملازمین کو فریق نہیں بناسکتے-

    چیف جسٹس نے کہا کہ سارے ریٹائرڈ ملازمین کو فریق اس لیے نہیں بناسکتے کیونکہ آپ غلط استدعا کررہے ہیں, چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سابق ملازمین سے استفسار کیا کہ عدالتی وقت ضائع کرنے پر کتنا جرمانہ کریں؟-

    سابق ملازمین وزارت خزانہ نے کہا کہ معاف کردیں، آئندہ غیر ضروری مقدمہ دائر نہیں کریں گے-

    چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزاروں کو ایک ایک لاکھ روپےجرمانہ کرنا تھا لیکن ایک، ایک ہزار کررہے ہیں-

    بعدازاں سپریم کورٹ نے 2015 سے پہلے اور بعد کے ریٹائر ملازمین کی پنشن میں تفریق کے خلاف کیس خارج کردیا-

  • لاہور، اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

    لاہور، اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق اسلا م آباد میں آندھی چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا امکان ہے،بلوچستان ، گلگت بلتستان ، آزادکشمیر اور خیبر پختونخوا میں بارش متوقع ہے-

    خانیوال:سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، انتہائی مطلوب دہشتگرد…

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات میں چند مقامات پر برفباری اور بارش متوقع ہے،کوئٹہ، ژوب،بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بارش کا امکان ہے،خطۂ پوٹھوہار ،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ ،نارووال ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور میں ژالہ باری کا امکان ہے،شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ، خوشاب، میانوالی ،سرگودھا میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

    پی ائی اے کے دو طیارے امدادی سامان لیکر ترکی اور شام کیلئے روانہ

    محکمہ موسمیات کے مطابق چمن، زیارت اور پشین میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ہری پور،ایبٹ آباد اور کرک میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی، مردان، بونیر، باجوڑ،کرم ، پاراچنار اور وزیرستان میں ژالہ باری متوقع ہے،کوہاٹ،بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے،ناران، کا غان، ما لا کنڈ، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان اورایبٹ آباد میں چند مقامات پر شدید برفباری متوقع ہے-

    وادی کیلاش: برف پوش میدان میں ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے زیر اہتمام 3روزہ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

  • نیویارک میں امریکی ڈاکوؤں نےپاکستانی نژاد پولیس افسرکوگولی مارکرجان سےماردیا

    نیویارک میں امریکی ڈاکوؤں نےپاکستانی نژاد پولیس افسرکوگولی مارکرجان سےماردیا

    نیویارک:امریکا میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے پاکستانی نژاد 26 سالہ پولیس افسر کو گولی مار کر قتل کردیا۔اطلاعات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپارٹمنٹ کے پاکستانی نژاد پولیس اہلکار 26 سالہ عدید فیاض کو ڈکیتی کے دوران گولی مار دی گئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں انتقال کرگئے۔

    پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد اہلکار کو گزشتہ روز ایک 38 سالہ ملزم رینڈی جونز نے گولی ماری تھی گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم بروکلین میں ڈکیتی کے بعد اپنی گرل فرینڈ اور پانچ چھوٹے بچوں کے ساتھ اس ہوٹل میں چھپا ہوا تھا۔ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوانے کا عہد کرتے ہیں۔

    نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پولیس آفیسر فیاض عدید پر گولی چلانے والے ملزم کو چھ فروری کو جسے وقوعہ سے 50 میل دور ایک ہوٹل سےاپ سٹیٹ نیویارک کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔پانچ سالوں سے نیویارک پولیس میں خدمات انجام دینے والے عدید فیاض کے لواحقین میں والدین کے علاوہ بیوہ اور دو بچے شامل ہیں

     

    نیویارک پولیس نے پاکستانی نژاد اہلکار عدید فیاض کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

  • پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد: بلدیاتی اداروں کی معطلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ اور کنٹونمنٹ بورڈز کو معطل کردیا ہے لیکن الیکشن کمیشن نے ابتک نہ الیکشن کا شیڈول جاری کیا اور نہ ہی نئی ووٹر لسٹیں مرتب کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ دونوں صوبوں میں کنٹونمنٹ بورڈ اور لوکل گورنمنٹ کی معطلی سے شہریوں کے کام اور حقوق متاثر ہورہے ہیں۔ عدالت الیکشن کمیشن کا کنٹونمنٹ بورڈز کی معطلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

    درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا کو فریق بنایا گیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کل جمعرات کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

    اوکاڑہ :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے اعلان کیساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے…

    ادھر اس سے پہلے چیف سیکرٹری پنجاب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات ایک ہی دن کرانے کی تجویز دے دی۔الیکشن کمیشن میں پنجاب میں ضمنی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے متعلق اہم اجلاس چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ الگ الگ دن انتخابات سے اخراجات ڈبل ہوجائیں گے جبکہ سکیورٹی کی فراہمی بھی مشکل ہوگی۔

    چونیاں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی۔سروے

    چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے 42 ارب درکار ہوں گے جبکہ صوبائی حکومت کو مالی خسارے کا بھی سامنا ہے۔

    گوجرہ :پٹرول پمپ مالکان کی من مانی ،نام نہاد اشرافیہ کیلئے تیل دستیاب،عوام پریشان…

    انہوں نے کہا کہ رمضان میں انتظامی افسران قیمتیں کنٹرول کرنے میں لگے ہوتے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی مساجد اور محافل کی سیکیورٹی پر مامور ہوتے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق مارچ میں افسران اور سیکیورٹی اہلکار مردم شماری میں مصروف ہوں گے۔

  • لاہورہائیکورٹ کی عام انتخابات کیلئےعدالتی افسران دینے سےمعذرت

    لاہورہائیکورٹ کی عام انتخابات کیلئےعدالتی افسران دینے سےمعذرت

    لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات کے لیے عدالتی افسران دینے سے معذرت کرلی۔اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عدلیہ سے عام انتخابات کے لیے افسران مانگے تھے۔ رجسٹرار نے چیف جسٹس کی ہدایت پرالیکشن کمیشن کو جوابی خط بھیج دیا۔

    رجسٹرار نے لکھا کہ پنجاب کی عدالتوں میں لاکھوں کیسز زیرالتواء ہیں۔ عدالتی افسران کیلئے کیسزکے ساتھ انتخابی عمل میں شرکت مشکل ہے۔ الیکشن کمیشن نے عدلیہ سے ڈی آراو اور آراوز کی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی افسران کیلئے کیسزکے ساتھ انتخابی عمل میں شرکت مشکل ہے۔ الیکشن کمیشن عدلیہ سے ڈی آراواورآراوزکی تعیناتی کاخواہشمند تھا۔

    دوسری طرف چیف سیکرٹری پنجاب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات ایک ہی دن کرانے کی تجویز دے دی۔الیکشن کمیشن میں پنجاب میں ضمنی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے متعلق اہم اجلاس چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ الگ الگ دن انتخابات سے اخراجات ڈبل ہوجائیں گے جبکہ سکیورٹی کی فراہمی بھی مشکل ہوگی۔

    چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے 42 ارب درکار ہوں گے جبکہ صوبائی حکومت کو مالی خسارے کا بھی سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں انتظامی افسران قیمتیں کنٹرول کرنے میں لگے ہوتے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی مساجد اور محافل کی سیکیورٹی پر مامور ہوتے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق مارچ میں افسران اور سیکیورٹی اہلکار مردم شماری میں مصروف ہوں گے۔

  • پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنےوالوں کا لائسنس کینسل کردیں گے:مصدق ملک

    پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنےوالوں کا لائسنس کینسل کردیں گے:مصدق ملک

    اسلام آباد:وزیرمملکت پٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کا لائسنس کینسل کردیں گے۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں 20دن کا پٹرول اور ڈیزل موجود ہے۔ کچھ لوگ پٹرول ذخیرہ کررہے ہیں، ابھی بھی وقت ہے پٹرول ذخیرہ کرنے والے رُک جائیں۔

    پٹرول کس دن مہنگا کریں گے،وفاقی وزیرنےتاریخ بتادی

    وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ریاست قدم اُٹھائے گی تو پھر آپ لوگ بیٹھ کر پریس کانفرنس کریں گے۔ خود دیکھیں ذخیرہ اندوزوں سے متعلق ہمارے مذہب میں کیا کہا گیا ہے۔

    چونیاں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی۔سروے

    وزیرمملکت پیٹرولیم نے کہا کہ عزت سے روٹی کمانے والوں کے حق پر ڈاکا ڈالاجارہاہے، چند لوگ ہیراپھیری میں ملوث ہیں،باقی توعزت دارلوگ ہیں، ذخیرہ اندوزوں کے متعلق قرآن میں جوکہا گیا اس مرتبہ وہ ہوگا۔مصدق ملک نے کہا کہ تیل کی قیمت اپنے مقررہ وقت پر ہی طے ہوگی۔ کچھ لوگوں کا خیال ہےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    اوکاڑہ :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے اعلان کیساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے…

    خیال رہے کہ پنجاب بھر میں پیٹرول کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے اور متعدد پیٹرول پمپس بند کردیے گئے ہیں۔ مختلف اضلاع میں پیٹرول پمپس بند کردیے گئے ہیں، جبکہ چند پمپس پر موٹرسائیکل سواروں کو صرف 100 روپے تک کا پیٹرول دیا جارہا ہے۔

  • پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے سربراہان کو فوری عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت

    پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے سربراہان کو فوری عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے جعلی ڈگری پربرطرف پی آئی اے کے ملازمین کی بحالی کا حکم دے دیا جبکہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے سربراہان کو فوری عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی:قادر مندوخیل کی ہدایت پر ملازمین بحالی کمیٹی کے سیکریٹری نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پروائرل زلزلے سے متعلق پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

    مراسلے کے مطابق قادر مندوخیل نے پی آئی اے کے سی ای او ائیروائس مارشل عامر حیات اور سی ایچ آر او عامر الطاف سمیت ڈی جی سی اے اے حاقان مرتضی اور سیکرٹری سی اے اے کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے د یا ہے،تینوں افسران کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    کمیٹی کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جاری مراسلے میں قادر مندو خیل کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو 21 جنوری کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔ حکمنامے میں سی ای او پی آئی اے اور ڈی جی سی اے اے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    آئی ایم ایف سیلاب میں ڈوبےلوگوں کو مہنگائی میں نہ ڈبوئیں،وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    قادرمندوخیل کی سربراہی میں پی آئی اے کےملازمین سےمتعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نےجعلی ڈگری پر برطرف 840 ملازمین کو گزشتہ مراعات دینے کی بھی ہدایت کی اورڈی جی سول ایوی ایشن کو جعلی ڈگری ملازمین کے خلاف درج مقدمات بھی ختم کرنے کاحکم دیا۔

    خصوصی کمیٹی نے 2009ء سے اب تک جعلی ڈگری پر برطرف ملازمین کو بحال کرنےکی ہدایت کی علاوہ ازیں سول ایوی ایشن کے 650 نکالے گئے ملازمین کو بھی ملازمت پر بحال کرنے کی ہدایت کی –

    کمیٹی نے 13 فروری کے اجلاس میں پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔

    شیخ رشید راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے

  • سوشل میڈیا پروائرل زلزلے سے متعلق پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

    سوشل میڈیا پروائرل زلزلے سے متعلق پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر زیر گردش زلزلے سے متعلق پیش گوئیوں کو مسترد کردیا۔

    باغی ٹی وی: 5 فروری کی صبح 4 بج کر 17 منٹ پر ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلہ آیا تھا مجموعی طور پر دونوں ملکوں میں زلزلے سے اموات کی تعداد 11 ہزار 200 سے بڑھ گئی ہے۔ ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 8 ہزار 574 ہوگئی ہے۔

    جاپانی پروفیسر کی مشرقی وسطی میں مزید زلزلوں کی پیشگوئی

    ترکیہ میں زلزلے کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کار فرینک ہوگر بیٹس نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں کچھ روز پہلے ہی اس خطے میں بڑے زلزلے کی پیشگوئی کی تھی-

    فرینک ہوگر بیٹس نے 3 فروری کو ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ جلد یا بدیر جنوبی وسطی ترکیہ، اردن، شام اور لبنان میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ آئے گا، ان کی زلزلے سے متعلق پیشگوئی 3 روز بعد ہی سچ ثابت ہوئی۔

    اب سوشل میڈیا پر ان ہی کے حوالے سے پاکستان اور بھارت میں زلزلے کی پیشگوئی کی پوسٹس وائرل ہو رہی ہیں جنہیں اب محکمہ موسمیات نے مسترد کردیا ہے۔

    ترکیہ و شام زلزلہ: ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 3 دن قبل ہی خبردار کردیا تھا

    اس حوالے سے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ قدرتی آفت ہے، اس کا علم پہلے سےنہیں ہوسکتا، پہلے سے زلزلےکا علم ہوتا تو ترکیہ میں اتنا جانی ومالی نقصان نہ ہوتا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہلکی نوعیت کے زلزلے آتے رہتے ہیں اور آتے رہیں گے، ترکیہ اور پاکستان کی فالٹ لائنز میں کوئی مماثلت نہیں، زیر گردش زلزلے سے متعلق پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں۔