Baaghi TV

Tag: india vs Pakistan

  • کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا:عمادوسیم

    کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا:عمادوسیم

    کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں تاہم ٹیم میں کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ اس بار جارحانہ کرکٹ کی جانب جانا چاہ رہے ہیں، ماضی میں کراچی کنگز کی قیادت کھونےکا کوئی افسوس نہیں تاہم دوبارہ ذمہ داری ملی ہے تو بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

    گزشتہ سیزن میں بابراعظم نے کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیئے تھے تاہم اُس ایڈیشن میں کراچی کی ٹیم 10 میچز میں سے صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔رواں سیزن کے آغاز سے قبل ڈرافٹنگ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے بابراعظم کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا تھا جبکہ انہیں وہاب کی جگہ کپتانی فرائض سونپے گئے ہیں۔

    ایشیا کپ: نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا

    اس سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسکواڈ سے اخراج کی وجہ آج تک معلوم نہیں ہوسکی، سب جانتے ہیں کس کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بڑے فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز پایا، اسی عزم کے ساتھ مسلسل ایکشن میں ہوں،ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، میری دعا ہے کہ پاکستان دیگر ٹیموں کی طرح کرکٹ کھیلے۔

    انہوں نے کہا کہ مکمل فٹ اور دنیا میں مختلف لیگز کھیل رہا ہوں، پہلی ترجیح قومی ٹیم میں واپسی ہے، لیگ کرکٹ میں پیسہ اور عزت ہے مگر میں پاکستان کی نمائندگی کیلیے سب کچھ چھوڑنے کو تیار ہوں۔

    پی ایس ایل 8 نمائشی میچ:گلیڈی ایٹرز نےزلمی کو 2 رنز سے شکست دیدی

    ماضی میں فٹنس پر اٹھائے جانے والے سوالات پرعماد وسیم نےکہا کہ میری نظر میں یویو ٹیسٹ یا 2کلومیٹر بھاگنا معیارنہیں ہے،اگرکوئی 10اوورز بولنگ اور بیٹنگ کرتے ہوئے میچ جتواتا ہے تو ٹھیک ہے صرف ٹیم سے نکالنے کیلئے فٹنس کا جواز پیش کرنا درست نہیں۔
    انہوں نے کہا کہ سال 2019 کے بعد کبھی کسی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام نہیں ہوا،اس طرح کی باتیں پھیلائی گئیں کہ مجھے نکالا جاسکے۔ اگر میرے اندر صلاحیت نہ ہوتی تو دنیا بھر کی لیگز نہ کھیل رہا ہوتا۔

  • حج کیلئے پیدل سفر کرنے والا بھارتی نوجوان پاکستان پہنچ گیا

    حج کیلئے پیدل سفر کرنے والا بھارتی نوجوان پاکستان پہنچ گیا

    لاہور: حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے پیدل سفر کرنیوالے بھارتی نوجوان شہاب چتور واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: شہاب چتور اب تک 3,300 کلومیٹر پیدل سفر طے کر چکے ہیں، جس میں کیرالہ سے پنجاب تک سات ریاستوں کا سفرشامل ہے بھارتی ریاست کیرالہ کے رہائشی مسلمان نوجوان شہاب چتور نے دو جون 2022 کو ملاپورم سے اپنے 8,640 کلومیٹر سفر کا آغاز کیا تھاشہاب ستمبر 2022 میں واہگہ بارڈر کے قریب پہنچے تھے لیکن اس کے پاس ٹرانزٹ ویزا نہ ہونے کی وجہ سے سرحد پار نہ ہوسکی –

    پیدل حج پر جانیوالے بھارتی شہری کو پاکستان کا راہداری ویزا دینے کی درخواست مسترد

    شہاب گزشتہ سال ستمبر میں امرتسر پہنچے تھے اورگزشتہ چار ماہ سے پاکستان کی طرف سے پاکستان سے پیدل گزرنے کی اجازت اور ویزے کا انتظار کررہے تھے لیکن پاکستان اور بھارت کے مابین ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے شہری کو پیدل ٹرانزٹ ویزا فراہم کریں گے۔

    اس وجہ سے شہاب چتور کو کئی ماہ امرتسر کے ایک سکول میں قیام کرنا پڑا شہاب چتور کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر واہگہ سے تفتان تک پیدل سفر کی اجازت نہیں مل سکی تاہم اب پاکستان کی طرف سے انہیں لاہور کا دو دن کا ٹرانزٹ ویزا ملنے کے بعد وہ پاکستان پہنچے ہیں، حکام نےخیرسگالی طور پر شہاب چتور کو لاہور کا دو دن کا ٹرانزٹ ویزا جاری کیا ہےوہ آج لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے اور یہاں سے اپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہوں گے۔

    بھارتی نوجوان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سفر پر پیدل ہی نکل پڑا


    شہاب چتور نے بتایا کہ ان کے لیے یہ سفر صرف پیدل چلنے کے سبب سخت یا چیلنج نہیں بلکہ اس کی تیاری اور منظوری حاصل کرنے میں بھی بہت محنت کرنی پڑی ہے پیدل حج پر جانے کی اجازت حاصل کرنے میں تقریباً 6 ماہ لگے تھے میں نے ہمت نہیں ہاری، دہلی میں سفارت خانوں کے چکر لگاتے رہے اور آخرکار اجازت مل گئی۔

    واضح رہے کہ اوکاڑہ سےتعلق رکھنے والے ایک پاکستانی نوجوان عثمان ارشد بھی پیدل حج کے لیے سفر میں ہیں اور ان دنوں ایران میں سفر کررہے ہیں۔

    بھارتی نوجوان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سفر پر پیدل ہی نکل پڑا

  • پی ایس ایل8: پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

    پی ایس ایل8: پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

    پاکستان سپر لیگ 8 کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: کراچی پہنچنے کے بعد ڈیرن سیمی نے وکٹری کا نشان بناکر تصاویر بنوائیں اس موقع پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔

    پی ایس ایل 8 نمائشی میچ:گلیڈی ایٹرز نےزلمی کو 2 رنز سے شکست دیدی

    خیال رہے کہ پشاور زلمی کے کھلاڑی پہلے ہی کراچی پہنچ چکے ہیں پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں بابر اعظم پشاور زلمی کی قیادت کریں گے پشاور زلمی کے تمام پاکستانی پلئیرز اور کوچز کراچی پہنچ گئے ہیں-


    پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز 10 فروری کے بعد کراچی پہنچنا شروع ہوں گے۔ پشاور زلمی پی ایس ایل 8 میں پہلا میچ 14 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

    ویڈیو:لاہورقلندرز کی ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے لیے تیاریوں کا تیسرا روز

  • وزیراعظم کی ہدایت پر ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان خصوصی طیارے سے ترکیہ روانہ

    وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: سی 130 طیارہ آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم لے کر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچے گا۔ آج صبح پی آئی اے کی ایک پرواز سے 50 افراد اور 15 ٹن سامان ترکیہ روانہ کیا گیا امدادی ٹیم میں ریسکیو 1122 کے اہلکار شامل ہوں گے۔

    وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کا دورہ کریں گے

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق آج ہی لاہور سے سی 130 طیارہ 7 ٹن امدادی سامان لے کر استنبول روانہ ہوگا۔ امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیںمپی آئی اےکاطیارہ 51رکنی ریسکیوٹیم کولے کرآج دوپہراستنبول پہنچےگا،پروازپرامدادی سامان کی ترسیل کیلئےبھی اقدامات مکمل ہیں پی آئی اے کی استنبول کیلئےپروازیں ہمہ وقت دستیاب ہوں گی-

    8 فروری سے روزانہ پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے اسلام آباد اور لاہور سے امدادی سامان ترکیہ اور شام بھیجا جائے گا۔ وزارت صحت اور آرمی میڈیکل کی ٹیمیں ترکیہ اور شام بھجوائی جائیں گی۔

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ : ماہرین نے پاکستان اوربھارت کو بھی خبردار کر دیا

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو نےبھی ترکیہ میں زلزلے کےدوران ہلاکتوں پرافسوس کا اظہار کیا،بلاول کی ترک ہم منصب سے بات ہوئی ہے،ترک ہم منصب سے زلزلے کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا،پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا-

    وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے رابطہ کیا ،زلزلے کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان اپنے ترکیہ بہن بھائیوں کی ہر طرح کی مدد کریگا،ڈاکٹر، پیرا میڈکس اور ریسکیو ورکرز پر مشتمل ٹیمیں ترکی کیلئے روانہ ہو رہی ہیں،دوائیوں اور دیگر اشیا ضروریہ بھی جلد طیارے کے ذریعے ترکیہ روانہ کر دی جائیں گی-

    خیال رہے کہ گزشتہ شب ترکیہ اور شام شدید زلزلہ آیا ہے اور 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر ہلاکتیں 2700 سے تجاوز کرگئیں اور سیکڑوں افراد زخمی ہیں ترکیہ میں زلزلے سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 3000 سےزائدہوگئ اور 9733 افراد زخمی ہی جبکہ 3471 عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

    پاکستان سے ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان کا خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ،یو اے ای کا بھی…

  • پاکستان کے معروف نیزہ باز ملک عطا محمد خان کا یوم وفات

    پاکستان کے معروف نیزہ باز ملک عطا محمد خان کا یوم وفات

    نیزہ بازی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ، پاکستان کے معروف نیزہ باز ملک عطا محمد خان کا یوم وفات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ہاتھ میں نیزا لئے گھوڑا دوڑاتا یہ شخص نواب عطاء محمد خان ہے۔ جو 80 سال کی عمر تک گھوڑے کی پیٹھ پر رہا ۔ دیکھنے میں ایک سفاک نواب لگتا تھا مگر عملا ایسا نہیں تھا۔ ساری زندگی گھوڑ دوڑ ، نیزہ بازی اور مشرقی روایات کے بہت بڑے فداکار رہے۔ ایچی سن اور آکسفورڈ کے زمانہ طالب علمی میں کلاس کی حد تک کوٹ پتلون پہنا اس کے علاوہ پوری زندگی شلوار قمیض اور پگ کے سوا کچھ نہ پہنا۔ خودجدی پشتی نواب ہی نہ تھے بلکہ نواب آف کالا باغ کے داماد بھی تھے۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی۔ کنیڈا،ساؤتھ افریقہ اور بھارت گھوڑ سواری کے عالمی مقابلوں میں شرکت کے لئے گئے تو اسی وضع قطع میں گئے۔

    آکسفورڈ سے گریجویشن میں گولڈ میڈلسٹ ہوگئے تو کانوکیشن میں اسی وضع قطع کے ساتھ پہنچ گئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈریس کوڈ کا اصول پیش کرکے لباس بدلنے کا کہا تو انکار کردیا۔ منیجمنٹ نے کہا”اگر یہی پہنے رکھنا ہے تو پھر ڈائس پر آکر ملکہ معظمہ سے گولڈ میڈل لینے نہیں دیا جائے گاجواب دیا "تو نہ دیں گولڈ میڈل مگر لباس تو یہی رہے گا”

    تقریب کے دوران میڈلز لینےوالےطلبہ میں ان کا نام بھی پکارا گیا تویہ اپنی نشست پرکھڑے ہوگئےاورملکہ کو مخاطب کرکے کہا میں یہاں پنڈال میں موجود ہوں، لیکن منیجمنٹ کہتی ہے کہ اپنے قومی لباس میں ڈائس پر مت آنا،ملکہ الزبتھ نے جواب دیا”اگر یونیورسٹی کا اصول یہی ہے تو پھر میں پنڈال میں آکر آپ کو گولڈ میڈل دیے دیتی ہوں”

    اور یوں طالب علم عطاء محمد خان کو گولڈ میڈل دینے ملکہ معظمہ خود اس کی سیٹ پر آئیں۔ مدرسے سے پڑھےمولوی کی بات تو ہضم نہیں ہوتی، سو ہمارے ذہنی غلام آکسفورڈ کے پڑھے نواب عطاء محمد خان مرحوم سے ہی کچھ سیکھ لیں ۔

    پاکستان میں نیزہ بازی کے میدانوں کی رونق اور اس کھیل کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے والے ملک عطا محمد خان 25 اکتوبر 1940 کو پیدا ہوئے تھے۔

    ملک عطا محمد، پرنس عطا محمد ملک نواب آف کوٹ فتح خان کے نام سے مشہور تھے۔ پاکستان میں کہیں بھی نیزہ بازی کا میدان سجے اور ملک عطا وہاں موجود نہ ہوں تو اسے کامیاب شو قرار نہیں دیا جا سکتا تھا” وہ ہنس مکھ اور کبھی نہ تھکنے والے انسان تھے۔ ان کی اولاد تو نہیں ہے لیکن وہ نیزی بازی کی پرورش اپنی اولاد کی طرح ہی کر رہے تھے۔ ”

    مقامی و عالمی سطح پر نیزہ بازی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ ملک عطا محمد خان سیاست اور اداکاری کے شعبہ سے بھی وابستہ رہے۔

    1982 میں انڈیا میں ہونے والی ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا پنجاب میں نیزہ بازی کی بنیاد ملک عطا نے ہی رکھی تھی ملک عطا محمد نیزہ بازی کے مقابلوں میں اعزازی طور پر بھی شرکت کرتے تھے۔ ان میدانوں میں ان کی شخصیت اور خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے مقابلے روک کر ملک عطا کو نیزہ بازی کرنے کا حق دیا جاتا تھا۔

    ملک عطا محمد خان اس وجہ سے بھی مشہور تھے کہ ان کے گھوڑوں کی دیکھ بھال اور ٹریننگ کے لیے بیرون ملک بالخصوص برطانیہ سے خواتین ٹرینرز ہمیشہ ان کے ساتھ موجود ہوتی تھیں۔

    1982 میں انھوں نے انڈیا میں ہونے والی ایشین گیمز میں حصہ لیا اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ انھوں نے برطانیہ، آسٹریلیا، مصر اومان اور جنوبی افریقہ سمیت نیزہ بازی کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    2013 میں ان کی تجویز پر ورلڈ ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ملک عطا محمد خان کو اس کا اعزازی صدر بھی منتخب کیا گیا۔ وہ اب بھی اس فیڈریشن کے نائب صدر اور رکن ایگزیکٹو کمیٹی تھے۔

    ملک عطا محمد خان نے نیزہ بازی اور سیاست کے علاوہ اداکاری کے شعبے میں اپنے آپ کو منوایا۔ وہ آئی ایس پی آر کے ڈرامہ ’الفا براوو چارلی‘ میں کیپٹن فراز کے والد کا کردار نبھا چکے ہیں۔ 2017 میں انھوں نے فلم ’ورنہ‘ میں گورنر کا کردار بھی ادا کیا۔ انہوں نے ضلع ہری پور میں بیلوں کی دوڑ کے فروغ کے لیے بہت کام کیا۔

    ملک عطا محمد نے 1998 اور 1990 کے انتخابات میں صوبائی نشست سے اسلامی جمہوری اتحاد کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیا۔ وہ 1990 سے 1993 تک رکن صوبائی اسمبلی پنجاب بھی رہے۔ بعد ازاں اپنے والد کی وفات اور خاندانی ذمہ داریوں کے باعث سیاست سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔وہ نواب آف کالا باغ ملک امیر محمد خان کے داماد تھے۔ 6 فروری 2020 میں ملک عطا محمد خان کی اپنے آبائی گاؤں کوٹ فتح خان میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے وفات ہوئی۔

  • میرے لیے وہ شخص مصیبت بھی بہت ہے

    میرے لیے وہ شخص مصیبت بھی بہت ہے

    میرے لیے وہ شخص مصیبت بھی بہت ہے
    سچ یہ ہے مجھے اس کی عادت بھی بہت ہے

    روحی کنجاہی

    نام امر الٰہی اور تخلص روحیؔ ہے۔ 04 اگست 1936ء کو کنجاہ، ضلع گجرات(پنجاب) میں پیدا ہوئے۔ ابھی روحی آٹھویں جماعت کے طالب علم تھے کہ باپ کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ ناسازگار حالت کے باوجود روحی کنجاہی نے اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھا اور بی اے تک تعلیم حاصل کی۔ دوران تعلیم ملازمت بھی کرتے رہے۔ میٹرک کے بعد دس برس کوہ نور ٹیکسٹائل ملز، فیصل آباد میں گزارے۔ بعدازاں لاہور میں زرعی ترقیاتی وسپلائز کارپوریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہے۔ 07 فروری 2022ء کو وفات پا گئے-ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں: ’’سمتیں‘‘ (مجموعہ کلام)، ’’بے مثال افسانہ‘‘(افسانوی مجموعہ)، ’’منتخب شاہ کار مزاحیہ شاعری‘‘(تالیف)۔
    بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:319

    اشعار
    ۔۔۔۔۔
    معجزہ کوئی دکھاؤں بھی تو کیا
    چاند میں شہر بساؤں بھی تو کیا

    کس لیے پھرتا ہوں تنہا نہ کسی نے پوچھا
    کیوں کہیں جی نہیں لگتا نہ کسی نے پوچھا

    صورتِ نغمۂ جاں اے روحیؔ
    میں ترے دل میں اترنا چاہوں

    منصفِ وقت سے بیگانہ گزرنا ہوگا
    فیصلہ اپنا ہمیں آپ ہی کرنا ہوگا

    میرے لیے وہ شخص مصیبت بھی بہت ہے
    سچ یہ بھی ہے اس کی مجھے عادت بھی بہت ہے

    تو مل بھی جائے تو پھر بھی تجھے تلاش کروں
    ہر ایک دور میں تخلیقِ ارتعاش کروں

    یوں تو ہوں ایک لفظ ہی میں بھی لغات کا
    مفہوم کے لحاظ سے سب سے جدا ہوں میں

    یہ تیری بزم ہے یاں تیرا سکہ چلتا ہے
    کوئی بھی بات مری معتبر نہیں نہ سہی

    اب تو یوں لب پہ مرے حرفِ صداقت آئے
    ناگہاں شہر پہ جیسے کوئی آفت آئے

    نہ چشم اشارے سے واقف نہ لب کا حرف سے ربط
    کچھ ایسے سلسلے بھی قیل و قال کے دیکھے

    یہ سلسلۂ شام و سحر یوں ہی نہیں ہے
    ہر قافلہ سرگرم سفر یوں ہی نہیں ہے

  • اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے،ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی ہے،جاوید میانداد

    اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے،ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی ہے،جاوید میانداد

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے۔

    باغی ٹی وی : صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ ’اگر بھارت ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہیں آنا چاہتا تو بھاڑ میں جائے، میں ہمیشہ کہتا ہوں اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو کوئی مسئلہ نہیں، ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی ہے-

    ایشیا کپ: نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ یہ آئی سی سی کا کام ہےاسطرح کی چیزوں کو کنٹرول کرنا ورنہ گورننگ باڈی کا کوئی فائدہ نہیں آئی سی سی کا قانون ہر ملک کیلئے یکساں ہونا چاہیے، اگر ایسی ٹیمیں قانون نہیں مانتی تو جتنی بھی مضبوط کیوں نہ ہوں انہیں باہر کردیں۔

    جاوید میاںداد نے کہا کہ ہمارے وقت میں بھی وہ نہیں کھیلتے تھے کیوںکہ وہ نتیجے سے خوف زدہ ہوتے تھےبھارتی کراؤڈ بہت خراب ہے، بھارت چاہے جس سے بھی ہارے وہ گھروں کو آگ لگا دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ڈرتے ہیں۔

    بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی،نجم…

    واضح رہےکہ ہایشیا کپ 2023 پاکستان میں شیڈول ہےتاہم بھارتی کرکٹ بورڈ حکومت کی اجازت کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سےانکارکرچکا ہے،ایشیا کپ کرکٹ 2023ء پاکستان میں شیڈول تھا تاہم اب اسے نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے ایونٹ کیلئے یو اے ای کو فیورٹ وینیو قرار دیا گیا ہے، تاہم حتمی اعلان مارچ میں کیا جائے گا۔بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے باعث ایونٹ کو نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی ڈٹ گیا

  • ہاتھ اور پیر اکثر کیوں سُن ہو جاتے ہیں؟

    ہاتھ اور پیر اکثر کیوں سُن ہو جاتے ہیں؟

    تقریباً فرد کو ہی ہاتھوں یا پیروں کے سن ہونے، سنسناہٹ یا سوئیاں چبھنے جیسے احساسات کا سامنا ہوتا ہے،اس کیفیت میں ہاتھوں اور پیروں میں تکلیف یا کمزوری بھی محسوس ہوسکتی ہے ماہرین کے مطابق اگر اکثر ہاتھ اور پیر سن ہوجاتے ہیں، سوئیاں چبھنے یا سنسناہٹ کا احساس ہوتا ہے، تو ایسا کسی بیماری کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔

    انار ایک سُپر فوڈ،ذیابیطس کو روکتا ہے اور دل کی حفاظت کرتا ہے،نظام ہاضمہ کو مضبوط…

    ماہرین صحت کے مطابق جسم میں بلڈ شوگر کی سطح بڑھ جانے سے اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے جس کے باعث ہاتھوں اور پیروں کے سن ہونے یا سوئیاں چبھنے کا اکثر سامنا ہوتا ہے،اگر ایسا ہوتا ہو اور اس کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ پیشاب آنے یا ہر وقت پیاس لگنے جیسی علامات بھی موجود ہوں تو ڈاکٹر سے رجوع کرکے ذیابیطس کا ٹیسٹ کرانا چاہیے،تھائی رائیڈ کے امراض کا علاج نہ کرایا جائے تو ہاتھوں اور پیروں میں جلن، سنسناہٹ اور سن ہونے جیسی علامات سامنے آتی ہیں-

    اگر آپ دوپہر کو کچھ دیر کی نیند لے کر اٹھتے ہیں اور آپ کے ہاتھ یا پیر سن یا بے حس ہورہے ہو تو آسانی سے تصور کیا جاسکتا ہے کہ یہ اعصاب دب جانے کا نتیجہ ہے۔ تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا ہاتھ اچانک بے حس یا کمزور ہوجائے تو یہ کیفیت چند منٹوں میں دور نہ ہو تو فوری طبی امداد کے لیے رابطہ کیا جانا چاہئے۔شریانوں میں ریڑھ کی ہڈی سے دماغ تک خون کی روانی میں کمی کے نتیجے میں جسم کا ایک حس سن یا کمزور ہو جاتا ہے، اگر اس کے ساتھ بولنے میں مشکل ہو، ایک کی جگہ دو چیزیں نظر آئیں، سوچنا مشکل ہو اور آدھے سر کا درد وغیرہ بھی ہو تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

    غذا جو بڑھتی عمر کیساتھ دل و دماغ کی حفاظت کرتی ہے

    علاوہ ازیں جسم میں اعصاب کے قریب رسولی بننے سے ہاتھوں اور پیروں کے سن ہونے کا مسئلہ بڑھ جاتا ہے ایسا کینسر یا عام رسولی سے بھی ہو سکتا ہے مخصوص ادویات سے بھی اعصاب کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس سے ہاتھ اور پیر سن ہو جاتے ہیں یا سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے،عموماً کینسر کے علاج کے لیے کھائی جانے والی ادویات سے ایسا ہوتا ہے مگر امراض قلب یا ہائی بلڈ پریشر کی ادویات سے بھی ہوسکتا ہے۔

    جسم میں وٹامن بی 12، وٹامن بی 6، وٹامن بی 1، وٹامن ای یا وٹامن بی 9 کی کمی ہو تو اس کے نتیجے میں بھی ہاتھ پیر اکثر سن ہونے لگتے ہیں یا سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے یہ وٹامنز اعصاب اور جسم کے دیگر حصوں کے لیے اہم ہوتے ہیں اور ان کی کمی سے اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے۔

    اگر اعصاب پر اردگرد کے ٹشوز سے دباؤ بڑھ جائے جیسے چوٹ لگنے سے یہ مسئلہ پیدا ہوتا ہے ہاتھوں یا پیروں کے اعصاب میں ایسا ہونے سے وہ اکثر سن ہو جاتے ہیں یا سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے ،متعدد وائرل اور بیکٹریل انفیکشنز سے بھی اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے جس کے باعث ہاتھ پیر اکثر سن ہو جاتے ہیں یا ایسا لگتا ہے کہ کوئی ان میں سوئیاں چبھو رہا ہے۔ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس بی اور سی سمیت متعدد وائرسز کے شکار افراد کو اس کا تجربہ ہوتا ہے۔

    خواتین کے دماغ کا درجہ حرارت مردوں سے زیادہ ہوتا ہے ،تحقیق

    اگر گردوں کے افعال متاثر ہو جائیں تو جسم میں سیال اور کچرا جمع ہو جاتا ہے جس سے اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے جس کے باعث عموماً ٹانگیں اور پیر اکثر سن ہو جاتے ہیں جبکہ سنسناہٹ کی شکایت بھی ہوتی ہے۔

    ایسے امراض جس میں ہمارا مدافعتی نظام ہی صحت مند خلیات پر حملہ آور ہو جائے، انہیں آٹو امیون امراض کہا جاتا ہے، اس کے نتیجے میں ہاتھوں اور پیروں کے سن ہونے کی شکایت بڑھ جاتی ہے علاوہ ازیں کارپل ٹنل مرض کے شکار افراد کو اکثر ہاتھوں کی انگلیوں میں سنسناہٹ، سوئیاں چبھنے یا سن ہونے جیسے احساسات کا سامنا ہوتا ہے،یہ ہاتھوں کا ایک عام مسئلہ ہے جس کے دوران ہتھیلی میں موجود اعصاب دب جاتے ہیں ، ابتدائی مرحلے میں اس عارضے کی تشخیص ہوجائے تو علاج آسان ہوتا ہے مگر تاخیر ہونے پر اکثر سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔

    اگر آپ کو پورے جسم یمں درد کے پھیلنے اور دیر تک تھکاوٹ کا احساس ہو تو یہ ریشہ دار عضلاتی درد یا Fibromyalgia کا عارضہ ہوسکتا ہے، اس کے شکار افراد کو ہاتھوں اور بازﺅں کے سن ہونے اور ان میں سوئیاں چبھنے کا احساس بھی ہوتا ہے، یہ ایسا مرض ہے جس کے بارے میں یہ معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے اور اس کا کوئی مخصوص علاج بھی نہیں مگر مختلف طریقہ کار سے کافی حد تک ریلیف حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    پھلوں اور سبزیوں کےاستعمال سے ذیابیطس اور موٹاپے پرقابوپایا جا سکتا ہے ،تحقیق

    Lupus یا چیرے کی جلد کی سوزش ایک آٹو امیون مرض ہے اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب ہمارا مدافعتی نظام اعضا اور ٹشوز پر حملہ آور ہوجاتا ہے، اس مرض کی علامات میں ہاتھوں کا سن ہونا بھی شامل ہے مگر اس کا انحصار اس پر ہوتا ہے کہ جسم کا کونسا حصہ اس سے متاثر ہے، اگر یہ اہم اعضا جیسے دل، گردے، پھیپھڑوں یا دماغ تک پہنچ جائے تو یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

  • وزیر اعظم کی وکی پیڈیا سے پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی وکی پیڈیا سے پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت

    وزیراعظم شہباز شریف نے توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے کی وجہ سے پاکستان میں بلاک آن لائن انسائیکلو پیڈیا وکی پیڈیا پر عائد پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت کر دی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نےیہ ہدایت تین رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارش پر کی کمیٹی وزیر قانون، وزیر اقتصادی امور اور وزیر اطلاعات پر مشتمل تھی۔

    پاکستان میں بلاک ہونے پر وکی پیڈیا کا بیان سامنے آ گیا

    وزیراعظم نے وزیر آئی ٹی اور وزیر ٹیلی کام کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیر قانون، وزیر اطلاعات ، وزیر تجاورت اور وزیر مواصلات بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

    علاوہ ازیں کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کر دیے گئے، کمیٹی پی ٹی اے کے وکی پیڈیا بلاک کرنے کے ایکشن کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی وکی پیڈیا سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کے دیگر طریقوں کی بھی سفارش کرے گی۔

    وزارت آئی ٹی کابینہ کمیٹی کی معاونت کرے گی، وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کمیٹی کی صدارت کریں گے، کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کرے گی۔

    وکی پیڈیا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک

    چند روز قبل پی ٹی اے نے انتباہ کے باوجود توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کو 48 گھنٹے کے لیے ڈی گریڈ کرنے کے بعد اس کی سروسز پاکستان میں مستقل طور پر بلاک کر دی تھیں۔

    وکی پیڈیا کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا تھا امید ہے کہ حکومت پاکستان جلد پابندی ہٹا دے گی اور معلومات سب انسانوں کے لیے کے ہمارے مقصد میں بھرپور تعاون کرے گی۔

    پاکستان سے ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان کا خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ،یو اے ای کا بھی زلزلہ متاثرین…

  • مفتی منیب الرحمن کی ترکیہ وشام کے متاثرین کے لیے دعا کی اپیل

    مفتی منیب الرحمن کی ترکیہ وشام کے متاثرین کے لیے دعا کی اپیل

    مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے مفتی منیب الرحمن کی ترکیہ وشام کے متاثرین کے لیے دعا کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی: مفتی منیب الرحمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ترکیہ و شام میں ہولناک زلزلے کی قدرتی آفت پر ترکیہ کی حکومت، عوام اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ زلزلے کے شہدا کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت و بحالی عطا فرمائے-

    وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کا دورہ کریں گے


    انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہم ان کے غم اور دکھ کو اپنا غم اور دکھ سمجھتے ہیں تمام اہل خیر سے اپیل کرتے ہیں کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں ہمیں 2005 کے آزاد کشمیر اور ہزارہ کے زلزلے میں ترکیہ کی گراں قدر اعانت و احسانات اب تک یاد ہیں اور ہم بھولے نہیں ہیں،دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ترکیہ سمیت تمام مسلمانوں اور عام انسانیت کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے-

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ : ماہرین نے پاکستان اوربھارت کو بھی خبردار کر دیا

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں شدید زلزلہ آیا ہے اور 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر ہلاکتیں 2400 سے تجاوز کرگئیں اور سیکڑوں افراد زخمی ہیں ترکیہ میں زلزلےسے ہلاکتوں کی تعداد1541 ہوگئی اور 9733 افراد زخمی ہی جبکہ 3471 عمارتیں تباہ ہوگئیں۔


    امریکا کےارضیاتی سروے کے مطابق پیرکی سہ پہر ترکیہ کےجنوب مشرقی علاقے میں 7.5 شدت کے ایک اورزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں دوسرا شدید زلزلہ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہرایک بج کر 24 منٹ پرعکینوزوشہر سے چار کلومیٹرجنوب مشرق میں آیا ہے۔

    ترکی میں زلزلہ، وزیراعظم کا ترک صدر سے رابطہ