Baaghi TV

Tag: india vs Pakistan

  • جنرل ہسپتال:سائیکا ئٹری آؤٹ ڈور کی تزئین و آرائش، پروفیسر الفرید ظفر نے افتتاح کیا

    جنرل ہسپتال:سائیکا ئٹری آؤٹ ڈور کی تزئین و آرائش، پروفیسر الفرید ظفر نے افتتاح کیا

    جنرل ہسپتال:سائیکا ئٹری آؤٹ ڈور کی تزئین و آرائش، پروفیسر الفرید ظفر نے افتتاح کیا
    جنرل ہسپتال لاہور،شعبہ نفسیات کے ڈاکٹرز نے اپنی مدد آپ کے تحت سائیکا ئٹری آؤٹ ڈور کی تزئین و آرائش (رینوویشن) مکمل کر کے انسانی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی اور ان اقدامات کے بعد آنے والے مریضوں کی سہولیات کو مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے سائیکا ئٹری او پی ڈی کی افتتاحی تقریب کے بعد مریضوں کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ سائیکا ئٹری ڈاکٹر فائزہ اطہر،ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم، ڈاکٹر رضوان، ڈاکٹر زاہد، ڈاکٹر انیلہ،ڈاکٹر فرحانہ، ڈاکٹر نادیہ، ڈاکٹر اُسامہ انیس سمیت دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔

    پروفیسر الفرید ظفر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کورونا و دیگر عوامل کے باعث نفسیاتی امراض میں اضافہ مشاہدے میں آیا ہے اور ایل جی ایچ کے شعبہ سائیکا ئٹری آؤٹ ڈور میں ہر ماہ تقریبا دو ہزار مریض علاج معالجے کے لئے آ رہے ہیں۔پرنسپل پی جی ایم آئی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے باہمی مالی تعاون سے آؤٹ ڈور کو نہ صرف رینوویٹ کیا گیاہے بلکہ اس میں نئے کیبنز بھی بنا دیے گئے ہیں تاکہ تمام مریض با آسانی اپنے متعلقہ معالج کو پرائیویسی کے ساتھ اپنی نفسیاتی الجھنوں سے متعلق آگاہ کر کے رہنمائی حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ نفسیاتی امراض کو کم کرنے کے لئے لوگوں کو مکمل آگاہی،رہنمائی اور کونسلنگ بھی ضروری ہے تاکہ وہ اپنے معاملات کو احسن طریقے سے نمٹا نے کے اہل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی اقدار سے دوری بھی ذہنی و نفسیاتی امراض کا ایک بڑا سبب ہے،ہمیں چاہیے کہ محض دنیا داری میں سارا وقت گزارنے کی بجائے اپنے مذہبی اقدار اور دینی شعار پر عمل پیرا ہوں تاکہ ذہنی و قلبی سکون حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ”اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو سکون ملتا ہے "۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹرز کی جانب سے کار خیر میں حصہ لینے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت ہی اصل عباد ت ہے اور یہ معالج دیگر لوگوں کے لئے ایک ماڈل ہیں جس کی ہر شکل میں تقلید ہونی چاہیے۔انہوں نے تمام ڈاکٹرز کی کارکردگی کو سراہا اور بطور سربراہ انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

  • الیکشن کمیشن نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا

    الیکشن کمیشن نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا

    اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن اوردیگر سینئر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضابطہ اخلاق پر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس 9 فروری کو ہوگا،سیکرٹری الیکشن کمیشن کیجانب سے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں اور 86 قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات کے انعقاد پر بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے رجسٹرار ہائیکورٹ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کو جوڈیشنل افسران کی خدمات فراہم کرنے کے لئے درخواست کر دی گئی ہے، اس ضمن میں مراسلہ بھی تحریر کر دیا گیا ہے، 7 فروری کو اہم اجلاس بلایا۔گیا ہے،چیف سیکرٹری پنجاب و خیبر پختونخواہ اور آئی جی پنجاب و خیبر پختونخوا الیکشن بارے بریفنگ دیں گے،

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ آئین میں درج ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونے ہیں آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ معاشی صورتحال خراب ہوچکی ہے ، لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں الیکشن کب کرائیں گے ؟الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہم الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں لیکن گورنر نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے .دوران سماعت جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئین میں درج ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونے ہیں آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ معاشی صورتحال خراب ہوچکی ہے عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ اتنا کام کر رہے ہیں آپ چھوڑیں گورنر کو آپ خود الیکشن کی تاریخ دے دیں عدالت نے گورنر کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو کتنا وقت درکار ہے یہ پاکستان کا معاملہ ہے گورنر کے وکیل نے جواب جمع کرانے کی مہلت مانگتے ہوئے جواب دیا کہ کم ازکم 7 روز کا وقت درکار ہے ،عدالت نے گورنر پنجاب کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی اور آئندہ سماعت سے قبل فریقین کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی

  • یو ایس ایڈ تھیلوں سے متعلق وائرل ویڈیو، وزیراعلیٰ سندھ کو انکوائری رپورٹ پیش

    یو ایس ایڈ تھیلوں سے متعلق وائرل ویڈیو، وزیراعلیٰ سندھ کو انکوائری رپورٹ پیش

    کمشنر لاڑکانہ نے یو ایس ایڈ تھیلوں سے متعلق وائرل وڈیو سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو انکوائری رپورٹ پیش کردی

    رپورٹ میں کہا گیا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے چاول اوپن مارکیٹ میں فروخت کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، یو ایس ایڈ سے باردانہ کے استعمال کا معاملہ زیر تفتیش ہے جسے سنجیدگی سے لیا جارہا ہے،اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ کی سربراہی میں ایس آئی پی اور ڈبلیو ایف پی کے نمائندوں پر مشتمل انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے ،ٹیم معلوم کر رہی رہے کہ خالی تھیلوں کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے میں کون ملوث ہے،

    یاد رہے یکم فروری کو لاڑکانہ کےایک دکان پر یو ایس ایڈ کے تھیلوں میں چاول فروخت کی ویڈیو وائرل رہی،جانچ کے بعد دکان کے مالک کے خلاف کارروائی کی گئی ،مختیارکار لاڑکانہ کی جانب سے فوری طور پر دکان کو سیل کر دیا گیا ،مذکورہ معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری ہونے تک باردانہ کی فروخت بند کر دی گئی، ترجمان کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ نے فیکٹ فائنڈنگ کی ہے ،فیکٹ فائنڈنگ کے دوران دکاندار کو بلایا گیا جس نے بتایا محمد سلیم نامی دکاندار سے باردانہ (خالی تھیلے) خریدے،دکاندار کے پاس رسیدیں موجود ہیں جو اس نے بطور ثبوت پیش بھی کیں، ڈی سی لاڑکانہ کا کہنا ہے کہ محمد سلیم نے انکشاف کیا کہ وہ وقتاً فوقتاً مختلف مزدوروں سے باردانہ کے تھیلے خریدتا رہا،ڈی سی لاڑکانہ نے SIF (این جی او) کے نمائندے سے معلومات حاصل کیں،ایس آئی ایف این جی او نے ورلڈ فوڈ پروگرام اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا، ضلع لاڑکانہ کی 11 یو سیز اور دیگر اضلاع میں 22000 خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم ہو چکے ،دکاندار نے بتایا کہ تھیلوں میں چاول نہیں بلکہ 9 کلو گرام پیلے رنگ کے مٹر تھے،

    یاد رہے اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے فلڈ ریلیف کے کمبل مبینہ طور پر ملک بھر میں آن لائن فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا، لاہور سے سابق رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے آن لائن آرڈر جاری کرنے پر ڈلیور کمبلوں کی ویڈیو بنا کر وائرل کی، شمسہ علی لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے خواتین کی مخصوص نشست پر سال 2018 میں پنجاب اسمبلی کی منتخب رکن تھی۔شمسہ علی جو سپریم کورٹ میں وکیل اور قانون دان بھی ہیں ویڈیو میں انکشاف کرتی ہیں کہ انھوں نے چند روز قبل 2 کمبل آن لائن آرڈر کیے تھے، ویڈیو میں شمسہ علی نے کمبل آن لائن آرڈر کرنے کی رسید بھی دکھائی ہے۔شمسہ علی نے ویڈیو میں ڈلیور کیے گئے کمبل بھی دکھائے ہیں جن میں سے ایک کمبل کا ٹیگ کاٹ کر غائب کیا جاچکا تھا جبکہ دوسرے کمبل کا ٹیگ موجود ہے، جس پر سندھ حکومت کا مونوگرام اور فلڈ ریلیف تحریر ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    دوستی کیوں نہیں کی؟ نوجوان نے لڑکی کو سیکس ورکربنا دیا

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

  • عمران خان نے گھروں، دوستوں اور خاندانوں کو لڑایا،مریم نواز

    عمران خان نے گھروں، دوستوں اور خاندانوں کو لڑایا،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ (ن)لاہورر ڈویژن کی سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس ہوا،

    سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے لاہور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی ،مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں سوشل میڈیا کوفعال بنانے کے حوالے سے تجاویز پر غور ہوا ،مریم نوازنے سوشل میڈیا ٹیم کے نوجوانوں کے جذبے کی تعریف کی،مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے پڑھے لکھے، مہذب اور روشن دماغ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کو گند گی سے پاک کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا ،مریم نواز کی نوجوانوں کو کیو آرکوڈ پر سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بننے کی دعوت دی اور کہا کہ سوشل میڈیا کو مثبت رویوں اور تعمیری سوچ کے فروغ کے لئے استعمال کریں نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) شرافت برداشت اور اخلاقی قدروں پر یقین رکھتے ہیں سیاہ دور میں آپ کی جرات وبہادری قابل فخر ہے حقائق اور سچائی کے فروغ کا ذریعہ بنیں جھوٹ پھیلانے والوں کو سچائی کا آئینہ دکھائیں

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے سے تقسیم در تقسیم کو ختم کرنا اور اتحاد کے جذبوں کو بڑھانا ہے گزشتہ چار سال کے سیاہ آمرانہ دور میں بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا عمران خان نے گھروں، دوستوں اور خاندانوں کو لڑایا، بات کرنے کا سلیقہ اور تہذیب چھین لی ذہنی مریض نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنا دیا نوجوان معاشرے میں تحمل، اخلاق بھائی چارے کے جذبے ابھاریں، مکالمے کا جمہوری اور اسلامی طرز تکلم اپنائیں اختلاف کرنے والے کو دشمن نہ سمجھیں آپ رضاکارانہ جذبے سے کام کرتے ہیں، آپ پر فخر ہے سائیبر سپیس پر آپ ملک اور قوم کے مفاد کی جنگ لڑیں

    دوسری جانب مریم نواز شریف کا 5 فروری کو ملتان میں ورکرز کنونشن ،سیکیورٹی خدشات کی بناء پر کنونشن فاطمہ جناح کالونی سے کائیاں پور میں منتقل کر دیا گیا، سی پی او ملتان نے کہا ہے کہ کنونشن میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہوگی,سخت چیکنگ کے بعد ورکرز کنونشن میں داخلے کی اجازت دی جائے گی,سادہ کپڑوں میں بھی اہلکاروں کو جلسہ گاہ کے اندر تعینات کیا جائے گا,سیکیورٹی انتظامات کی خاطر پولیس لائن میں کنٹرول روم قائم کیا جارہا ہے,

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    مریم نواز سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر زوئی وئیر کی ملاقات

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

     بہاولپور کے شیروں کو سلام پیش کرتی ہوں نوازشریف نے لند ن سے آپ کیلئے سلام بھیجا ہے،

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

  • اگر کوئی بیوی کو جھڑک بھی دے تو مقدمہ بنا دیا جاتا ہے،کامل علی آغا کا سینیٹ میں خطاب

    اگر کوئی بیوی کو جھڑک بھی دے تو مقدمہ بنا دیا جاتا ہے،کامل علی آغا کا سینیٹ میں خطاب

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا

    پیٹرولیم ڈویژن نے تحریری جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا کہ جنوری میں پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت سے متعلق روسی وفدسے ملاقاتیں ہوئیں، خام مال تیل درآمد کی 20 فیصد ضروریات پورا کرنے کے لیے روس سے مذاکرات جاری ہیں،آئندہ ملاقاتوں میں تجارتی شرائط، خام تیل کی خصوصیات کو زیر بحث لایا جائے گا ،وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ سولر پینل پر کوئی ڈیوٹی نہیں ہے، معاملے پرجلد پالیسی لار ہے ہیں ،سولر پینل سے متعلق ہم 3حصوں پر کام کر رہے ہیں،ملک کے دیہاتی علاقوں میں ایک سے 4میگا واٹ کے سولر دینے جا رہے ہیں وفاقی حکومت کی تمام عمارتوں کو سولر پر تبدیل کر رہے ہیں ،

    88 رکنی کابینہ اور وزرا ایوان میں موجود نہیں،سینیٹر مشتاق برس پڑے
    سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ 70رکنی کابینہ ہے اور وزرا ایوان میں موجود نہیں ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سوال کیا کہ وزرا کہاں ہیں ؟ اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا کہ 88رکنی کابینہ ہے ،سینیٹر مشتاق نے کہا کہ پہلے3 سوال ہیں مگر ایک بھی وزیر نہیں،وزرا کی ایوان میں عدم حاضری پر اپوزیشن نے واک آوٹ کر دیا، چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وزراکی عدم شرکت پر وزیر اعظم کو آج خط لکھتا ہوں،

    60 دن سے روس سے مذاکرات چل رہے ہیں،وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک
    وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ 60 دن سے روس سے مذاکرات چل رہے ہیں ،روس سے مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا ،روس سے تمام معاملات مارچ سے پہلے طے ہو جائیں گی روس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ 20 سے 21دن ٹریول ٹائم ہے ، ایران کے ساتھ بارٹر ڈیل ہیں، اس پر پابندی لگی ہوئی ہے ،تیل کی مصنوعات کی قیمت زیادہ ہے ، تبادلے کے لیے زیادہ اشیا نہیں ہے پاکستان پر پابندی نہیں لگنے دیں گے ،ایل پی جی بارٹر کے ذریعے ایران سے آرہی ہیں،کراچی الیکٹرک کو ایک ہزار تک میگا واٹ روزانہ فراہم کر رہے ہیں کے الیکٹرک نے سوئی سدرن کو بھی ادائیگی کرنی ہے کے الیکٹرک کو 20روپے کی رعایت سے بجلی فراہم کی جارہی ہے کراچی الیکٹرک سے2015 سے کوئی معاہدہ موجود نہیں کے الیکٹرک سے نیا ایگریمنٹ آئندہ چند دنوں میں مکمل لیں گے تھر میں کے الیکٹرک کو سستا بجلی پلانٹ لگانے کے لیے سہولیات فرایم کریں گے،

    شہزاد وسیم کی جانب سے شرم سے ڈوب کر مرنے کے الفاظ پر حکومتی بینچوں پر احتجاج
    شہزاد وسیم نے کہا کہ حکومت کی ایک ترجیح ہے کہ سیاسی مخالفین کو کچلا جائے آئے روز ایک نئی کہانی دیکھتے ہیں ،آج نام کی حکومت ہے اخلاقی اتھارٹی نہیں ،وزرا کا امبار ہے مگر کوئی کام نہیں ہے بینک ہے پیسے نہیں ،الیکشن کمیشن ہے انتخابات نہیں ہر لفظ میں توہین کا پہلو ڈھونڈا جا رہا ہے ،یہ ملک کے ماحول کو سیاسی پستی میں لے کر جا رہے ہیں ,شہزاد وسیم کی جانب سے شرم سے ڈوب کر مرنے کے الفاظ پر حکومتی بینچوں پر احتجاج کیا گیا، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پہلے ان کی بات سن لیں وہ الفاظ حذف کر لیں، حکومتی اراکین نے کہا کہ عابدہ عظیم سے شہزاد وسیم معافی مانگیں، روبینہ خالد نے کہا کہ ہمیں دھمکیاں دینے کے لیے یہ اپوزیشن لیڈر بنے ہیں،شہزاد وسیم نے کہا کہ اگر کسی کو ناگوار گزرا تو میں معذرت چاہتا ہوں، بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، اگر ہم ایسے لوگوں کا دفاع کرینگے تو ملک کیسے آگے چلے گا،میں نے کہا ہماری بچیاں ناکردہ گناہ کہ سزا کاٹ رہی ہیں، میں معافی مانگتا ہوں ان بچیوں سے جو نا کردہ گناہ کہ سزا کاٹ رہی ہیں، نوید قمر کی جانب سے نیشنل اسکلز یونیورسٹی ترمیمی بل 2023 پیش کیا گیا

    نیک نامی کی بات کرتے ہیں آپ کی نیک نامی پر کتابیں لکھی گئیں ہیں،مولا بخش چانڈیو
    سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے خاتون رکن کے ساتھ اچھے الفاظ استعمال نہیں کیے کوئی بھی ایسی حکومت نہیں جس سے غلطیاں نا ہوں انہوں نے جو رواج ڈالا گفتگو کا سیاسی بگاڑ کا یہ ٹھیک نہیں ان کا لیڈر کہتا ہے میرا نام بار بار نام نا لو آپ کا شوہر ناراض ہو جائے گا یہ جو زبان الفاظ استعمال کرتے ہیں وہ سنانے کے قابل نہیں نیک نامی کی بات کرتے ہیں آپ کی نیک نامی پر کتابیں لکھی گئیں ہیں ہمیں تو بلاول نے منع کیا ہے کہ ایسے الفاظ استعمال نا کریں اگر ہم وہ زبان استعمال کریں تو لوگ مزے لے لے کر بتائیں گے

    سستی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی تفصیلات ایوان بالا میں پیش
    اسلام آباد ملک میں بجلی کی پیدوار میں کمی اور بڑھتی ہوئی قیمتیں ،سستی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی تفصیلات ایوان بالا میں پیش کر دی گئیں،ایوان کو بتایا گیا کہ گزشتہ تین سالوں میں پانچ ہائیڈرو پاور پراجیکٹس منصوبوں پر کام شروع ہوا چار منصوبوں پر گزشتہ حکومت اور ایک منصوبے پر موجود حکومت نے کام کا آغاز کیا پانچ منصوبوں سے ملکی مجموعی بجلی کی پیداوار اور ہائیڈرو پاور کی صلاحیت میں 6ہزار 918میگا واٹ کا اضافہ ہوگا مہمند ڈیم پر ستمبر 2019 میں کام شروع ہوا دیامیربھاشاڈیم پر اگست 2020 کو کام شروع ہوا تربیلا کی پانچویں ایکسٹینشن کے منصوبے پر اگست 2021 کو کام کا آغاز کیا گیا ہارپوہائیڈرو پراجیکٹ کا آغازجولائی 2019 کو کیا گیا عطا آباد لیک منصوبے پر جولائی 2022میں کام شروع کیا گیا

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

    وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

    کامل علی آغا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف لوگ بھوک سے مر رہے ہیں دوسری جانب انتقامی کاروائیاں ہورہی ہیں،اگر کوئی بیوی کو جھڑک بھی دے تو مقدمہ بنا دیا جاتا ہے ،مقدمہ بعد میں ہوتا ہے اٹھا پہلے لیا جاتا ہے، شیخ رشید اس کی مثال ہے ،پرویز الہٰی5 ماہ اقتدار میں آئے اور 5 سال کے برابر کام کیا محسن نقوی وزیر اعلی ٰہوں گے تو صرف انتقامی کارروائیاں ہونگی مونس الہٰی او اہلیہ پر مقدمہ بنایاگیا ،راسخ الہٰی اوران کی اہلیہ کے خلاف بھی ایساہوا پرویز الہٰی کے وکیل کو اغوا کر لیا گیا ،ان کا کیاجرم ہے ؟

    ڈیمز وقت پر ہی مکمل ہونگے، گھر نہیں کہ دو ماہ میں بن جائیں، وزیر مملکت
    بہرامند تنگی نے کہا کہ ہائیڈرو الیکٹرسٹی ڈیموں کی تعمیر پر پیشرفت کی منصوبہ وار تفصیلات کیا ہیں؟ ابھی تک 9فیصد کام ہوا ہے اگلے سال مکمل ہونا تھا اب کیسے مکمل ہونگے؟ وزیر مملکت سعادت اعوان نے جواب میں کہا کہ سارے ڈیمز اپنے وقت پر مکمل ہوجائیں گے،ڈیمز سے بجلی بھی بنائی جاسکے گی یہ کوئی گھر نہیں جو دو ماہ میں مکمل ہوجائیں گے

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

  • پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کروانے کیلیے آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا

    پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کروانے کیلیے آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا

    پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کروانے کیلیے آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا

    پاکستان تحریک انصاف کے ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کروانے کے لیے آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سی ڈی اے پی ٹی آئی اراکین سے لاجز بائی فورس خالی کروائے گا اور اس حوالے سے سی ڈی اے ڈائریکٹر کی جانب سے سی ڈی اے مجسٹریٹ کو آپریشن میں معاونت کا خط لکھا گیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق آپریشن میں کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے معاونت کی جائے، پی ٹی آئی کے ڈی نوٹیفائی ممبران کو 24 جنوری کوسرکاری رہائشیں خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا۔

    خط میں کہا گیا کہ رہائشیں خالی نہ کرنے پر آپریشن کرنا ہے لہٰذا کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ واضح رہے کہ اسد قیصر، آفتاب جہانگیر سمیت متعدد اراکین نے ابھی تک پارلیمنٹ لاجز خالی نہیں کیے ہیں جبکہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف پاکستان(پی ٹی آئی) کے دور ارکان کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں رہائش جاری رکھنے کی درخواست واپس کرتے ہوئے انہیں سپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں
    طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
    کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    پی ٹی آئی ارکان اپریل میں قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دے چکے ہیں تاہم ابھی تک کئی ارکان سرکاری رہائش گاہیں اور مراعات لے رہے.

  • میں خود تھل کا ہوں لیہ میں اتنے حالات خراب نہیں جتنے آپ بتارہی ہیں،چیف جسٹس

    میں خود تھل کا ہوں لیہ میں اتنے حالات خراب نہیں جتنے آپ بتارہی ہیں،چیف جسٹس

    سپریم کورٹ نے لیہ کی زمین کا کیس فریقین راولپنڈی میں ہونے کی بنیاد پر منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی

    دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی فرد کی سہولت کیلئے قانون تبدیل نہیں ہو سکتا، قانون سب کیلئے برابر ہے،طاہرہ کلیم نے استدعا کی کہ بھائی کے ساتھ لیہ کی زمین کا تنازعہ ہے سب راولپنڈی میں رہتے ہیں مقدمہ یہاں منتقل کردیں،لیہ بہت دور ہے کوئی ایئرپورٹ نہیں بہت ویران راستہ ہے ہر تاریخ پر جانا ممکن نہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں خود تھل کا ہوں لیہ میں اتنے حالات خراب نہیں جتنے آپ بتارہی ہیں،

    جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کی سہولت کیلئے ان کے گھر کے پاس مقدمات منتقل کرنا شروع کردیئے تو نیا پینڈورا باکس کھل جائے گا،سول قانون میں واضح لکھا ہے کہ جس جگہ پراپرٹی کا تنازعہ ہوگا مقدمہ وہیں چلے گا، پارلیمنٹ نے قانون بنادیا عدالت قانون تبدیل نہیں کرسکتی، سول مقدمہ ہے ہر تاریخ پر فریقین کا جانا ضروری نہیں ہوتا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر فریقین چاہیں تو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کاروائی کا حصہ بن سکتے ہیں،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی

    دوسری جانب سپریم کورٹ نے شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر پنجاب پولیس کے افسر کی برطرفی درست قراردے دی،سپریم کورٹ نے سی آئی اے لاہور پولیس کے افسر لیاقت علی کی برطرفی کیخلاف اپیل مسترد کردی ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس افسر کا شہری کو 3 دن تک غیر قانونی حراست میں رکھنا مس کنڈکٹ ہے، پولیس افسر کے خلاف محکمہ نے انکوائری کی اور مس کنڈکٹ کا ذمہ دار قرار دیا،عدالت پولیس انکوائری میں مداخلت نہیں کرسکتی،

    دھویں دار مخبریاں، عمران خان نے اپنا کباڑہ کر لیا، نواز شریف کیلیے بری خبر

    احتساب سب کا ہو گا،وقت دیتے ہیں، ذمہ داران کا تعین کر کے عدالت کو بتائیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    اہم پوسٹوں پر سیاسی مداخلت ناقابل برداشت ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    سپریم کورٹ،محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت سے تبادلے،آٹھ سالوں کا ریکارڈ طلب

  • رینجرز کو شہریوں کی گاڑیاں روکنے کا اختیار کس قانون کے تحت حاصل ہے. عدالت

    رینجرز کو شہریوں کی گاڑیاں روکنے کا اختیار کس قانون کے تحت حاصل ہے. عدالت

    رینجرز کو شہریوں کی گاڑیاں روکنے کا اختیار کس قانون کے تحت حاصل ہے. عدالت

    سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا ہے کہ رینجرز کو شہریوں کی گاڑیاں روکنے کا اختیار کس قانون کے تحت حاصل ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں شہری اعظم خان کی گاڑی تحویل میں رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے حکومت سندھ سے رینجرز کے اختیارات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ رینجرز کو شہریوں کی گاڑیاں روکنے کا اختیار کس قانون کے تحت حاصل ہے، کیا شہریوں کی گاڑیاں دہشت گردی میں استعمال ہورہی ہیں۔

    سرکاری وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت پولیس کے ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی پولیس کے اختیارات ہوتے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایک ہفتے میں بتایا جائے کہ صوبے میں رینجرز کو کیا اختیارات حاصل ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ متعلقہ رینجرز افسر کا تعلق کس ونگ سے ہے، رینجرز کے متعلقہ ضلع کا زمہ دار افسر کون ہے ذمہ دار افسر کے دستخط سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کی جائے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں
    طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
    کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی

  • ایف بی آر کسٹم نے اربوں ڈالر بیرون ملک اسمگل ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے

    ایف بی آر کسٹم نے اربوں ڈالر بیرون ملک اسمگل ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے

    ایف بی آر کسٹم نے اربوں ڈالر بیرون ملک اسمگل ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے.

    ایف بی آر کسٹم نے اربوں ڈالر بیرون ملک اسمگل ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ڈالر بیرون ملک لے جانے یا پاکستان لانے والوں کی سہولت کیلئے ٹریک ایپ متعارف کرا دی ہے۔ ائیرپورٹس پر کرنسی ڈیکلئیریشن کا طریقہ آسان ہوگیا ہے، آپ بیرون ملک جا رہے ہیں یا پاکستان واپس آرہے ہیں ایئر پورٹ پر پہنچنے سے پہلے ہی غیر ملکی کرنسی کی الیکٹرانک ڈیکلئیریشن کر سکیں گے، ایف بی آر نے ڈالر بیرون ملک لے جانے یا پاکستان لانے والوں کی سہولت کیلئے ٹریک ایپ متعارف کرا دی ہے۔

    ایف بی آر کسٹم کے مطابق ہوائی اڈوں پرکرنسی ڈکلیئریشن لازمی قرار دی گئی ہے، اب 18 سال سے کم عمر افراد ہر وزٹ پر 2500 ڈالر لے جا سکیں گے، جب کہ 18 سال سے زائد عمر افراد کو ہر وزٹ پر 5 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی۔ ممبر کسٹم آپریشنز مکرم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 45 لاکھ ڈالرمالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی، تاہم اربوں ڈالر اسمگل ہونے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
    کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    مکرم جاہ انصاری نے پاکستان سے اربوں ڈالر بیرون ملک اسمگل ہونے کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کو قلت کی بڑی وجہ قرار دے دی، اور کہا کہ جس ڈالر 210 روپے، 220 اور 225 روپے میں مل رہا تھا، پاکستان میں بلیک مارکیٹ میں 265 اور 266 کا مل رہا تھا، جب کہ خبریں یہ تھیں کہ دوبئی میں اسمگلنگ مافیا 270 اور 272 کا بھی ڈالر خرید رہا ہے۔ مکرم جاہ انصاری نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک غیر ملکی کرنسی لے جانے کی حد مقرر کر دی ہے۔ 18 سال سے کم عمر افراد ایک وزٹ میں 2500 ڈالر، سالانہ 15 ہزار ڈالر لے جا سکتے ہیں۔ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو ایک وزٹ میں 5 ہزار ڈالر اور سالانہ 30 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہے، تاہم افغانستان جانے والے ایک وزٹ میں ایک ہزار ڈالر اور سالانہ 6 ہزار ڈالر ہی لے جا سکتے ہیں۔

  • خیبرپختونخوا حکومت کو دیئے گئے 417 ارب روپے کہاں ہیں؟ وزیراعظم

    خیبرپختونخوا حکومت کو دیئے گئے 417 ارب روپے کہاں ہیں؟ وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پشاور ایپکس کمیٹی اجلاس ہوا

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پشاور ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت پر شرکا کا مشکور ہوں،30جنوری کو پشاور دھماکے میں شہادتیں ہوئیں پشاور میں اجلاس بلانے کا مقصد ہی لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرناہے ،پشاور دھماکے کا حملہ آور چیک پوسٹ سے گزر کر مسجد داخل ہوا پوری قوم پشاور دھماکے پر اشک بار ہے ،قوم سوال کررہی ہے ،دہشت گردی کے خاتمے کے بعد یہ واقعہ کیسے رونما ہوا؟پشاورواقعے کے بعد بے جا تنقید اورالزامات کی مذمت کرتے ہیں،الزامات اور تنقید پشاور واقعے کے بعد مناسب نہیں تھے یہ کہنا کہ شاور واقعہ ڈرون حملے سے ہو ا یہ نامناسب تھا،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہےقوم دہشت گردی جیسے ناسور سے نمٹنے کے طریقے پر سوچ رہی ہے ،حکومت دہشت گردی کے خلاف تمام وسائل بروئے کا رلائے گی ہمیں تنقید برائے تنقید سے پرہیز کرنا ہوگا،وفاق ،صوبے ،سیاسی جماعتیں اور سب مل کردہشت گردوں کامقابلہ کریں وقت کی ضرورت ہے کہ وفاق اور صوبے ملکراس کی اونر شپ لیں پشاور واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ کمزوری کہاں تھی ،دہشت گردی کے واقعے کے بعد ہربار طعنہ ملتاہے کہ وفاق ساتھ نہیں دے رہا،

    وزیراعظبم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسی پر تنقید نہیں کررہا ،آج ہمیں حق کی بات کہنا پڑ ے گی ،2010 سے اب تک خیبرپختونخوا حکومت کو 417 ارب روپے دیئے جا چکے ہیں،ہمارا سوال ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو دیئے گئے وہ 417ارب روپے کہاں ہیں؟ خیبر پختونخوا کودی گئی 417ارب کی رقم کی ایک چوتھائی بھی خرچ ہوتی تو یہ حالات نہ ہوتے،دہشت گردی کےخاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ،خیبرپختونخوا میں اگر کوئی شہید ہوتا ہے تووہ پاکستانی پاسپورٹ ہے چیلنجز کے باوجود دہشت گردی پر قابو پانے کی کوشش کریں گے ،صوبوں میں سی ٹی ڈی کو مضبوط کریں گے ،ہم نے اس وقت سی ٹی ڈی پنجاب بنائی،ہم نے پنجاب میں سیف سٹی منصوبہ 14ارب روپے میں بنایا،ہم نے اپنے دور میں فرانزک لیب بنایا،آئی ایم ایف کا وفد وزیر خزانہ اور اس کی ٹیم کو ٹف ٹائم دے رہا ہے، آئی ایم ایف کے شرائط جو پورے کرنے ہیں وہ سوچ سے بھی زیادہ ہیں ،موجودہ حالات میں ہمیں وہ شرائط پورے کرنے ہیں چاروں صوبے ملک کی اہم اکائیاں ہیں دہشت گردوں کا نہ کوئی دین ہے نہ ایمان ہے،ہمیں ہر طرح کے اختلافات کو ایک طرف رکھنا چاہیے،اختلافات بھلا کر ہم نے مل کر قوم کو یکجا کرنا ہے اور آگے بڑھنا ہوگاآل پارٹیز کانفرنس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مدعوکیا،جو میرے ساتھ ہاتھ ملانا گوارہ نہیں کرتے ہم نے ان کو بھی دعوت دی ،مجھے امید ہے جواب نفی میں نہیں آئے گا،ملک کی تقدیر بہترکرنے کے لیے آپ اپنوں سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں آج پھر اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت ہے اس کے بغیر کامیابی نہیں ملے گی،دہشت گردوں کو خیبرپختونخوا میں سیٹل کرنے کے لیے لایا گیا تھا،اس وقت دہشت گردوں کے قبضے میں ایک انچ بھی جگہ نہیں ہے، ان لوگوں کو کون یہاں لے کر آیا ؟قوم اس سوال کا جواب چاہتی ہے،

    وزیراعظم نےشہدائے پشاور کے لواحقین کے لیےفی کس 20لاکھ اورزخمیوں کو 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی نے کہا تھا کہ شہباز شریف خیبر پختونخوا کا خیال رکھو،خیبر پختونخوا میں بھتے لیے جارہے ہیں ،دیر نہیں ہوئی ،ہم مل کر مقابلہ کریں گے ،دہشت گردوں کو شکست دیں گے،

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    واضح رہے کہ پولیس لائن کی مسجد میں دھماکے سے سو اموت ہوئی ہیں اور ڈیڑھ سو کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس لائن میں ہونیوالے حملے پر بہت سارے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں،کہ ایک ایسا علاقہ جہاں سرکاری دفاتر ہیں اور ریڈ زون ہے وہاں تک حملہ آور کیسے پہنچا؟ پولیس حکام نے سیکورٹی کی کوتاہی تسلیم کی ہے اور کہا ہے کہ اسکی تحقیقات ہوں گی کہ حملہ آور کیسے پہنچا، یہ سیکورٹی کی ناکامی ہی ہے کہ حملہ آور اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوا