Baaghi TV

Tag: india vs Pakistan

  • کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار

    کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرزاور پولیس نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ اور کومبنگ آپریشن کے دوران 11 مشتبہ ملزما ن کوحراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد اور دیگر ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا سرچ اورکومبنگ آپریشن کیا۔

    آپریشن کےدوران ڈیجیٹل ڈیوائس کےذریعےمشتبہ افراد کی اسکریننگ کی گئی دوران آپریشن غیرقانونی طورپرمقیم تین تارکین وطن سمیت گیارہ ملزما ن کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے تین عدد پستول،مختلف نوعیت کا ایمونیشن منشیات اورچوری کا رکشہ برآمد کیا گیا،گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کیرتھر تلنگا ڈیم کے قریب ڈاکوؤں نے کراچی کے بائیکر نوجوانوں کو ناکہ لگا کر لوٹ لیا، ڈاکوؤں نے حمزہ ہاشم نامی نوجوان سمیت متعدد افراد کو لوٹا۔ ناکہ لگا کر لوٹ مار کا واقعہ کیرتھر رینج کے قریب پیش آیا۔

    #کراچی

  • چوہدری شجاعت کے بھائی اور بھتیجےکیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج

    چوہدری شجاعت کے بھائی اور بھتیجےکیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج

    گجرات:چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین اور بھتیجے موسیٰ الٰہی کیخلاف گجرات میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں اقدام قتل سمیت 8 سنگین دفعات شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گجرات کے تھانہ کڑیانوالہ میں چوہدری وجاہت حسین اور موسیٰ الہٰی کے خلاف اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے

    پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد علی کی مدعیت میں چوہدری وجاہت حسین اور موسیٰ الٰہی کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں اقدام قتل سمیت 8 سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔مدعی مقدمہ محمد علی نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہےکہ 23 جنوری کو میرے گھر پر فائرنگ کی گئی، ملزمان مجھے قتل کروانا چاہتے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنماء کے گھر پر فائرنگ کرنے پر دونوں سیاسی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں وجاہت حسین، موسیٰ الٰہی سمیت 3 نامزد اور 11 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ وجاہت حسین، موسیٰ الٰہی ن لیگی رہنماوں سے جان کو خطرہ ہے ۔واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ 23 جنوری کو پیش آیا، جس کا مقدمہ تھانہ کڑیانوالہ میں 10 روز بعد درج ہوا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری وجاہت حسین اور موسیٰ الہٰی پر مقدمہ مقامی ن لیگی رہنما محمد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں چوہدری وجاہت حسین اور موسیٰ الہٰی سمیت 11ملزمان نامزد ہیں۔

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

  • پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلئے ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

    پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلئے ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد:پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کیلئے ڈیجیٹل سیکیورٹی ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ایپ کے ذریعے چینی باشندوں کی براہ راست مانیٹرنگ ممکن ہوسکے گی۔

    پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلئے ایپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کے نیشنل سیکیورٹی ونگ کی جانب سے ڈیجیٹل سیکیورٹی ایپ بنانے پر غور جاری ہے۔

    ذرائع کے مطاںق ڈیجیٹل ایپ سے چینی باشندوں کی براہ راست مانیٹرنگ کی جاسکے گی، پنجاب بھر میں 8 ہزار سے زائد چینی باشندے مقیم ہیں۔

    اس حوالے سے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی باشندوں کے کثیر تعداد میں ہونے کے باعث سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں مشکلات تھیں اسی لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل ایپ کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے چینی باشندوں کی مانیٹرنگ آسان ہوگی اور براہ راست کمیونیکشن میں بھی مدد ملے گی۔

  • إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ:کوہاٹ میں ٹرالرکی مسافر کوچ کو ٹکر،17افراد جاں بحق

    إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ:کوہاٹ میں ٹرالرکی مسافر کوچ کو ٹکر،17افراد جاں بحق

    کوہاٹ:تیزرفتار مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم سے دو بچوں سمیت 17افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق المناک واقعہ کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرٹنل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالرمسافرکوچ پرچڑھ گیا،حادثے میں 12 مسافر موقع پر دم توڑ گئے، 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے5 زخمی دوران علاج چل بسے،ہلاکتوں کی تعداد17 ہوگئی۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں، حادثہ ٹرالر کی بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا، جو مخالف سمت سے آنیوالی مسافر کوچ سے ٹکرا گیا، مسافر گاڑی لکی مروت سے پشاور جارہی تھی ۔

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

  • اہم قومی چیلنجز پرکل جماعتی کانفرنس طلب، تحریک انصاف بھی مدعو

    اہم قومی چیلنجز پرکل جماعتی کانفرنس طلب، تحریک انصاف بھی مدعو

    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے اہم قومی چیلنجز پر کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) طلب کرلی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی اے پی سی میں بلالیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔ تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت بھی دیدی گئی۔لیگی رہنما ایاز صادق نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ کرکے عمران خان کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت پہنچائی ہے۔

    دوسری جانب دہشت گردی کے خلاف ایپیکس کمیٹی میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو شریک ہونے کی دعوت دیتا ہوں: ایاز صادق نے وزیراعظم کا پیغام اسد قیصر اور پرویز خٹک کو پہنچا دیا سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی راہنماؤں کو اپنی جماعت کے نامزد نمائندوں کے ناموں سے آگاہ کرنے کی درخواست کی

    گورنر ہاؤس میں ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران شریک ہوں گے اجلاس میں 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر غور ہوگا ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے، سی ٹی ڈی اور پولیس کی آپ گریڈیشن کے اقدامات پر غور ہوگا

  • سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کیخلاف تھانہ مری میں کار سرکار میں مداخلت، پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں کار سرکار میں مداخلت، پولیس اہلکار سے ہاتھا پائی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    تھانہ مری میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا، وہ اپنے ملازمین کے ہمراہ باہر آئے، انہیں مقدمہ اور گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

    متن میں مزید کہا گیا ہے کہ شیخ رشید احمد نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد اور ان کے ملازمین نے پولیس اہلکار عثمان ظہور سے ہاتھاں پائی کی، جس کی وجہ سے اس کی سرکاری یونیفارم پھٹ گئی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

    5 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے جاری کیا، پولیس کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کی عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کے ثبوت ہیں، شیخ رشید کا فوٹوگرامیٹرک ٹیسٹ لاہور سے کرانا ہے، شیخ رشید کا وائس میچنگ ٹیسٹ ایف آئی اے سے کرانا ہے۔

    پراسیکیوٹر کے مطابق شیخ رشید نے دو سیاسی جماعتوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی، شیخ رشید کے مطابق انہوں نے صرف عمران خان کے بیان کی حمایت کی، شیخ رشید کے مطابق ان سے مقدمہ کے ذریعے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، شیخ رشید کے وکیل کے مطابق پولیس نے نوٹس کے حوالے سے ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی۔

    شیخ رشید کے وکلاء نے ہائیکورٹ کا تصدیق شدہ آرڈر عدالت کو مہیا نہیں کیا، شیخ رشید نے ہائیکورٹ میں مقدمہ کی عدم موجودگی میں پولیس کے نوٹس ملنے پر درخواست دائر کی، شیخ رشید کے خلاف اب مقدمہ درج ہو چکا، پولیس شیخ رشید کو گرفتار کر سکتی ہے۔

    مقدمہ انٹرویو پر مبنی ہے، پولیس نے فرانزک کی استدعا کی، شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، 4 فروری کو عدالت پیش کیا جائے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کی جانب سے پولیس کے خلاف فیصلہ دینے کا اختیار اس عدالت کے پاس نہیں۔

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

  • سیکیورٹی صورتحال انتخابات کےانعقاد کومتاثرکرسکتی ہے:رانا ثنااللہ

    سیکیورٹی صورتحال انتخابات کےانعقاد کومتاثرکرسکتی ہے:رانا ثنااللہ

    اسلام آباد:وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال انتخابات کے انعقاد کو متاثر کرسکتی ہے۔نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2007 میں بینظیر بھٹو کی شہادت کے باعث انتخابات وقت پر نہیں ہوسکے تھے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر نے کرنا ہے۔کل ایپکس کمیٹی اجلاس میں تمام معاملات پربات ہوگی۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس لائنزدھما کے میں بڑا نقصان ہواہے، ملک بھرمیں ٹارگٹڈ آپریشنز ہورہے ہیں، آپریشنزمیں دہشت گردوں کوگرفتار بھی کیاجارہاہے۔ آپریشنز میں مزیدب ہتری لانے کے اقدامات پرغور کیا جائے گا۔

    دوسری طرف پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نگران وزرائے اعلی نے 90 روز کے اندرانتخابات نہ کروائے تو ان پر آرٹیکل 6 لگے گا، جیل میں کوئی تشدد نہیں ہوا بلکہ چار سینئر وزراء نے کہا اس تمام معاملے میں ہم اس کے پیچھے نہیں۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، شہباز گل اورحماد اظہر نے پریس کانفرنس کی۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ دوران حراست مجھ پر کوئی تشدد نہیں ہوا، چار سینئر وزراء نے کہا کہ اس تمام معاملے میں ہم اس کے پیچھے نہیں، اگر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نگران وزراء اعلی نے 90 روز کے اندر انتخابات نہ کروائے تو ان پر آرٹیکل 6 لگے گا۔

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اس وقت تقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتا، اگر جہلم، میانوالی کا ایم این اے غدار ہے تو بتایا جائے پھر وفادار کون ہے؟ ابھی تک ان سے ملک اور عمران خان منیج نہیں ہو رہا، ہمارا اداروں سے کوئی جھگڑا نہیں نہ جھگڑا ہو سکتا ہے، اداروں سے کہتا ہوں کہ ان کا اتنا بوجھ نہ اٹھائیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ میں ڈرا نہیں جھکا نہیں کیوں کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، رات کی تاریکی میں گرفتاریاں ہورہی ہیں اور اب شیخ رشید اور عمران ریاض کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن ہم جھکیں گے نہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے شاندانہ گلزار پر مقدمہ درج کیا گیا، ایسے اقدامات سے ملک کو کمزور کیا جارہا ہے۔

    فواد چوہدری کہا کہ تحریک انصاف دور حکومت میں دہشت گردی سے نمٹا گیا، پاکستان نے افغانستان اور امریکا کے ساتھ معاملات کو ٹھیک کیا، 3 لاکھ افراد براستہ پاکستان افغانستان سے نکلے، پاکستان نے غیر ملکی میڈیا کے انخلاء میں مدد کی، سویت یونین کے خلاف لڑنے کا فیصلہ جنرل ضیاء نہیں ریاست نے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان افغانستان کو بہتر سمجھتے ہیں، افغانستان کی سیاسی لیڈر شپ عمران خان کی قدر کرتی ہے، طاقت کے استعمال سے قبرستان بناکر معاملات ٹھیک نہیں ہوتے۔

    شہبازگل کا کہنا تھا رجیم چینج نے اتنا بڑا جھٹکا دیا کہ اب پاکستان میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں، مریم نواز کی آمد کے ساتھ ہی شاہد خاقان عباسی نے عہدے سے استعفی دے دیا جبکہ مفتاح اسماعیل بھی استعفی کے درپے ہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان میں معیشت کا بحران سیاسی بحران کے ساتھ ساتھ چل رہا ہے جس کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

  • وزیراعظم کی کابینہ میں برکت:تعداد بڑھ کر78 ہوگئی

    وزیراعظم کی کابینہ میں برکت:تعداد بڑھ کر78 ہوگئی

    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے جواد سہراب ملک کو معاون خصوصی مقرر کردیا۔

    کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جواد سہراب ملک کی تقرری کی منظوری وزیراعظم نے دی۔ جواد سہراب ملک کا عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔

     

    Notification

    اعلامیے کے مطابق جواد سہراب ملک وزیراعظم کے خصوصی ٹاسک پر کام کریں گے۔ جواد سہراب ملک نے بطورمعاون خصوصی مراعات لینے سے انکار کیا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 78 پر پہنچ گئی جبکہ معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 33 ہوگئی ہے۔ موجود حکومت میں 34 وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت اور 4 مشیر شامل ہیں۔

    جواد سہراب ملک کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔

  • پاکستان سے مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نےکاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی

    پاکستان سے مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نےکاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی

    کراچی: خام مال کی عدم دستیابی، لاگت میں اضافہ اور قیمتوں پر نظر ثانی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں ادویات بنانے والی تین ملٹی نیشنل کمپنیوں نے کاروبار بند کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ 15کے لگ بھگ مقامی ادویہ ساز کمپنیاں بھی کاروبار ترک کرنے پر غور کررہی ہیں۔

    فارما انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا کہ طویل عدالتی چارہ جوئی کے بعد قیمتوں پر نظرثانی کے فیصلے کے باوجود پالیسی بورڈ نے ادویات بنانے والی 60سے زائد کمپنیوں کی گزارشات نظر انداز کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کی درخواست مسترد کردی جس کے لیے پاکستان فارما سیوٹیکلز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے خط کو بنیاد بنایا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملٹی نیشنل اور مقامی 60سے زائد کمپنیوں نے پالیسی بورڈ کو لاگت میں اضافہ کے عوامل بالخصوص روپے کی قدر میں کمی اور خام مال مہنگا ہونے سمیت توانائی اور ترسیل کی لاگت کے ادویہ سازی پر اثرات سے آگاہ کرتے ہوئے 38فیصد تک اضافہ کی درخواست کی تھی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملک میں ادویات بنانے والی 50سے کے لگ بھگ کمپنیوں نے اس اقدام پر پالیسی بورڈ کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے نوٹسز کی تعمیل رواں ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔

    ادویہ سازی کی صنعت کو درپیش مشکلات اور ملٹی نیشنل اور ملکی کمپنیوں کی بندش سے ملک میں ادویات کی قلت شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ادویات کی قیمتوں کی سفارشات کابینہ کے زیر غور لائی جاتی ہیں اورکوئی وجہ بتائے بغیر مسترد کردی جاتی ہیں حالانکہ وفاقی حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی آئینی ذمہ داری ہے کہ ادویات کی قیمتوں کو صارفین کے ساتھ انڈسٹری کے لیے بھی مناسب بنایا جائے۔

    ذرائع نے بتایا کہ حالیہ معاشی بحران میں ادویہ سازی کی صنعت کی بنیادی اور ساختی خامیاں کھل کر سامنے آگئی ہیں پاکستان میں ادویہ ساز کمپنیاں بیرون ملک سے خام مال درآمد کرکے اس کو سیرپ، ٹیبلٹ یا کیپسول کی شکل دیتی ہیں اور مقامی سطح پر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کا فقدان ہے حالانکہ ادویہ ساز کمپنیاں اپنے ٹرن اوور کا 5فیصد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی مد میں جمع کراتی ہیں تاہم اس خطیر فنڈ کے باوجود مقامی سطح پر خام مال کی دستیابی اور ادویہ سازی کی صنعت کو تحقیق پر مبنی پائیدار بنیادوں پر استوار نہ کیا جاسکا۔

    خیال رہے کہ نومبر 2022 میں ذیابیطس کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ہمالوگ میڈیکل انسولین بنانے والی کمپنی ایلی للی پہلے ہی کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

    مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے,مولانا فضل الرحمان

    سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ

    پشاور دھماکہ / شہداء فہرست

    امریکہ، ایران، ترکی، سمیت دیگر ممالک نے بھی مذمت کی

  • گاڑی روکنے پرخاتون نے ڈی ایس پی ٹریفک کو تھپڑ مار دیا

    گاڑی روکنے پرخاتون نے ڈی ایس پی ٹریفک کو تھپڑ مار دیا

    کراچی: ٹریفک سگنل پرخاتون نے گاڑی روکے جانے پر ڈی ایس پی ٹریفک پی آئی ڈی سی کو تھپڑ مار دیا۔

    باغی ٹی وی: ٹریفک پولیس کے مطابق خاتون پی آئی ڈی سی سےسلطان آباد کیجانب جانا چاہتی تھی سامنے سڑک سے ٹریفک کا فلو گزررہا تھا خاتون کی گاڑی نے زبردستی ٹریفک میں داخل ہونے کی کوشش کی ڈی ایس پی ٹریفک اشتیاق حسین آرائیں نے خاتون کی گاڑی کو روکا تو خاتون گاڑی روکنے پر آپے سے باہرآگئیں واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار پر غداری کا مقدمہ درج

    منظرعام پرآنے والی واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ٹریفک پولیس کیجانب سے روکے جانے پرگاڑی میں سوارخاتون نےٹریفک پولیس سے تعاون کے بجائے بدتمیزی شروع کردی اور مشتعل ہوکر باریش ڈی ایس پی کودھکے دیتی رہی۔مشتعل خاتون نے آپے سے باہر ہوکر ڈی ایس پی ٹریفک کوتھپڑبھی رسید کردیا۔

    ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن پی آئی ڈی سی خاتون سےمسلسل تعاون کی اپیل کرتے رہے خاتون نے ڈی ایس پی کودھکے دے کرہٹایااورساتھ موجود نوجوان نے گاڑی آگے بڑھائی موقع پرموجود شہریوں نے ٹریفک پولیس اور خاتون میں صلح کرادی تھی جس کے بعد خاتون گاڑی میں روانہ ہوگئی۔

    پولیس لائنز خودکش دھماکا، مبینہ خودکش حملہ آورکی ویڈیو

    ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ واقعے سے متعلق سول لائن تھانے میں متاثرہ ڈی ایس پی ٹریفک کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی۔