Baaghi TV

Tag: india vs Pakistan

  • رہا ہوتے ہی فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو نشانے پر لےلیا

    رہا ہوتے ہی فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو نشانے پر لےلیا

    الیکشن کمیشن کے ارکان اور ان کے خاندانوں کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا ہونے والے فواد چوہدری نے رہا ہوتے ہی پھر الیکشن کمیشن کو نشانے پر لے لیا۔اڈیالہ جیل کے باہرکارکنوں سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت میں بھی کہا ہےکہ جو باتیں کی ہیں اس پر اسٹینڈ کرتا ہوں، ایک لفظ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

    گوگل و وکی پیڈیا نے حلیمہ سلطان کو یاسر حسین کی والدہ بنا دیا

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جو ایف آئی آر کٹوائی ہے، جس پر غداری کا کیس بنایا گیا، اس متعلق چیف الیکشن کمشنر کو کہتا ہوں کہ مشورہ دینے والے اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو کمرے میں بلائیں،کنڈی لگائیں اور اس کو رکھ کے دو چھتر لگائیں۔

    خیال رہے کہ آج ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھےکہ اس شرط پر ضمانت منظور کر رہا ہوں کہ فواد چوہدری دوبارہ ایسا بیان نہیں دیں گے، پارلیمنٹیرینز کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔

    یاد رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

    چینی خاتون ایک دہائی تک روس سے متعلق جعلی اور فرضی تاریخ لکھتی رہی

    ذرائع کے مطابق رہائی سے قبل اڈیالہ جیل میں فواد چوہدری کا طبی معائنہ کیا گیا، جیل اسپتال کے عملے نے فواد چوہدری کو صحت مند قرار دیا۔فواد چوہدری نے رہائی کے وقت اپنا سامان اور کپڑے غریب قیدیوں کو دینےکی درخواست کی۔

    فواد چوہدری کے اہلخانہ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد فواد چوہدری کے استقبال کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھی۔

  • چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا تبادلہ کردیا گیا

    چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا تبادلہ کردیا گیا

    پشاور:خیبرپختونخوا کے نگراں حکومت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کو تبدیل کردیا۔اطلاعات ہیں کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے امداد اللہ بوسل کو نئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات کردیا۔

    نیے چیف سیکرٹری امداد اللہ بوسل سیکرٹری صعنت و پیدوار کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔چیف سیکرٹر ی خیبرپختونخوا شہزاد بنگش کو تبدیل کر کے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبادلے ہوئے تھے جس کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن عامر جان کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ چودھری محمد علی رندھاوا کو کمشنر لاہور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، کمشنر ملتان اشفاق احمد کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ محمد عبدالعامر خٹک کو کمشنر ملتان ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

    ناصر محمود بشیر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن تعینات، ثاقب منان کمشنر راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، لیاقت علی چٹھہ کو کمشنر راولپنڈی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

    کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کی جگہ نوید حیدر شیرازی کو کمشنر گجرات کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

    کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ ان کی جگہ نوید حیدر شیرازی کو کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

    کمشنر ساہیوال جاوید اختر محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جاوید اختر محمود کی جگہ شعیب اقبال سید کو کمشنر ساہیوال ڈویژن تعینات کردیا گیا۔

    علاوہ ازیں محمد شاہد نیاز کمشنر فیصل آباد ڈویژن کا بھی تبادلہ کر دیا گیا، محمد شاہد نیازکو چیف سیٹلمنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کردیاتھا

  • امریکی وزیر خارجہ کا پشاور دھماکے پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار

    امریکی وزیر خارجہ کا پشاور دھماکے پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار

    امریکی وزیر خارجہ نے پشاور دھماکے میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
    پشاور میں پیر 30 جنوری کو پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں پولیس افسران و اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے، واقعے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی تھی۔

    دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں،آرمی چیف

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں پشاور میں ہونیوالے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم دہشت گردی کی اس کارروائی کے نتیجے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس المیے کو یہ بات مزید گھمبیر بناتی ہے کہ متاثرین میں سے زیادہ تر سیکیورٹی اہلکار تھے جنہوں نے خود کو شہریوں کی حفاظت اور خدمت کیلئے وقف کر رکھا تھا۔

    فواد چودھری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    بلنکن کا کہنا ہے کہ شہریوں کیخلاف ہر قسم کے تشدد پر امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ہم پاکستانی حکومت کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

  • تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار پر غداری کا مقدمہ درج

    تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار پر غداری کا مقدمہ درج

    اسلام آباد:تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزارکیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ ویمن پولیس اسٹیشن اسلام آباد میں اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی درج مقدمے میں 153 اے ،124 اے اور505 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق شاندانہ گلزار ملک بدامنی اور عوام میں نفرت پیدا کرنا چاہتی ہے، شاندانہ گلزار نے ملک بد امنی اورانتشار پھلانے کی کوشش کی۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ نجی ٹی وی پروگرام میں شاندانہ گلزار نے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی۔

    دوسری جانب رہنما تحریک انصاف فوادچوہدری کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے روبکار موصول ہونے پر فواد چوہدری کو رہا کیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کی درخواست ضمانت منظور کی تھی

  • فواد چوہدری ضمانت پراڈیالہ جیل سے رہا

    فواد چوہدری ضمانت پراڈیالہ جیل سے رہا

    رہنما تحریک انصاف فوادچوہدری کو ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

    معروف بزنس مین محمد لاکھانی کی گاڑی پر فائرنگ

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد فیضان گیلانی میں الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کی درخواست سماعت پر سماعت کی۔فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کےمطابق الیکشن کمیشن حکومت نا تو ہے اور نہ ہی ریاست ہے، الیکشن کمیشن اتھارٹی ہے۔

    ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت میں اضافہ،سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری کے بیان کو دیکھیں تو اخلاقیات کہاں رہ گئی۔ جس پرعدالت نے کہا کہ اخلاقیات تو پاکستان میں ویسے بھی نہیں ہے۔ منشی کے لفظ کوغلط کیوں سمجھاجارہاہے؟ کیا کسی وکیل نے منشی کہنے پر اعتراض اٹھایا؟فاضل عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت 20 ہزار مچلکوں کے عوض منظور کی۔ جج نے کہا کہ فواد چوہدری کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا، اس شرط پر ضمانت دے رہا ہوں کہ فواد چوہدری غلطی دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔

    خیال رہے کہ 24 جنوری کو فواد چوہدری کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید کی شکایت پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے 25 جنوری کو فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کیا تھا۔

  • بالآخرپشاور پولیس لائن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    بالآخرپشاور پولیس لائن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    پشاور:پشاور پولیس لائن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج،اطلاعات کے مطابق پشاور کی پولیس لائن مسجد میں دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ شرقی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    پشاور کی پولیس لائن مسجد میں پیر کو نماز ظہر کے وقت ہونیوالے خودکش حملے میں پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، واقعے میں مسجد کا ایک حصہ بھی منہدم ہوگیا تھا، واقعے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی تھی۔

    واقعے کے دو روز بعد پشاور دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ شرقی کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں دہشت گردی اور قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسجد کی چھت منہدم ہونے کی وجہ کثیر تعداد میں پولیس افسران اور جوان شہید ہوئے، نامعلوم دہشت گردوں نے ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

    یاد رہے کہ پشاور میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔گزشتہ روز (30 جنوری 2023) کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں عین اس وقت خودکش دھماکا ہوا تھا جب وہاں باجماعت نماز ظہر ادا کی جارہی تھی۔

    دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100سے زائد ہوگئی ہے، جن میں ڈی ایس پی عرب نواز، 5 سب انسپکٹرز، مسجد کے پیش امام اور ملحقہ پولیس کوارٹر کی رہائشی خاتون بھی شامل ہیں۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق اسپتال میں لاشیں لائی گئیں جبکہ 50 زخمی ابھی بھی زیرعلاج ہیں۔

  • بابر اعظم کو ون ڈے اور سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیاں مل گئیں

    بابر اعظم کو ون ڈے اور سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیاں مل گئیں

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے اور سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیز موصول ہوگئیں۔

    گزشتہ دنوں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ایک ہی دن میں دو اعزاز حاصل کیے تھے، بابر نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کیا تھا۔

    تاہم اب چئیرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نےکپتان بابر اعظم کو لاہورکےقذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹرافیاں دے دی ہیں۔بابر اعظم نے نجم سیٹھی سے سر گارفیلڈ سوبرز آئی سی سی کرکٹر آف ائیر اور مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کی ٹرافیاں وصول کیں۔

     

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اپنے نام ایک ہی دن میں دوسرا اعزاز  کرلیا۔بابر اعظم نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد اب سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کرلیا ہے۔بابر یہ ایوارڈ جیتنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل یہ ایوارڈ 2022 میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نام کیا تھا۔

    اس سے قبل بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 قرار پائے تھے۔

     

     

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی-آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ بدستور بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں ، ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے روسی ون ڈر ڈسن دوسرے،کوئنٹن ڈی کک تیسرے نمبر پر ہیں امام الحق کا پانچواں اور فخر زمان کا گیارہواں نمبر ہے۔

    پی ایس ایل 8، ٹیموں کے تربیتی کیمپ اورغیر ملکی کھلاڑی کی آمد کا پلان

    دوسری جانب آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ بھی جاری کی ہے جس میں بیٹرز کی فہرست بھارتی ٹیم کے سوریا کمار یادیو پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے کپتان بابراعظم کی چوتھی پوزیشن ہے۔

    علاوہ ازیں ون ڈے بولرز کی فہرست میں بھارت کے محمد سراج پہلے اور ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کے راشد خان ٹاپ پر ہیں۔

    شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تقریبات کب ہوں گی تاریخیں سامنے آ گئیں

  • ملک کی سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظرپنجاب میں‌ الیکشن کےلیے گورنرنے خط لکھ دیا

    ملک کی سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظرپنجاب میں‌ الیکشن کےلیے گورنرنے خط لکھ دیا

    لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبے میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق پارلیمانی لیڈر عثمان بزدارکو خط لکھ دیا۔گورنر پنجاب نے اپنے خط میں الیکشن کی کوئی تاریخ نہیں دی، خط میں کہا گیا ہےکہ ملک کی موجودہ سکیورٹی اور اقتصادی صورت حال کو سامنے رکھا جائے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے، الیکشن کمیشن کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے حالات کا جائزہ لےکر آگے بڑھنا چاہیے۔خط میں گورنر کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنےکی آئینی شق کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ‘گورنر اسمبلی تحلیل کرے تو آرٹیکل 105 کی شق 3 کے تحت تاریخ دینے کا پابند ہے’۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلےالیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کو 25 جنوری کو خط لکھا تھا اور الیکشن کمیشن کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں 90 روز میں الیکشن کرانے ہوتے ہیں، اس لیے الیکشن کی تاریخ دی جائے،الیکشن کمیشن کی جانب سے 15 سے 17 اپریل تک تاریخ تجویز کی تھی۔

    دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں،آرمی چیف

    تاہم اب گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط کا جواب دے دیا، ذرائع کے مطابق الیکشن کی تاریخ 16 اپریل تجویز کی گئی ہے جبکہ گورنر کا موقف ہے انہیں الیکشن کی تاریخ کا علم نہیں کیونکہ خط کا جواب انہوں نے نہیں بلکہ سیکرٹری نے دیا۔

    گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کو خط کا جواب دے دیا گیا ہے لیکن گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 16 اپریل کی تاریخ دی گئی ہے۔

    گورنر نے اس خط میں صوبے میں انتخابات کے انعقاد کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دی اور الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا کہہ دیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا جس پر پی ٹی آئی نے صدر مملکت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اپنے بیان میں حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دینا میرا نہیں بلکہ کسی اور کام ہے۔

  • سینیٹ آف پاکستان کے قیام کی گولڈن جوبلی،اجلاس میں اہم فیصلے

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے ایوان بالا ء میں پارلیمانی رہنماؤں پر مشتمل ایک اہم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ہے۔

    اس اہم کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینیٹرز سلیم مانڈوی والا، اعظم نذیر تارڑ، انوار الحق کاکڑ، مشتاق احمد، سردار محمد شفیق ترین، حاجی ہدایت اللہ، مولانا عبدالغفور حیدری، دلاور خان اور سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان نے شرکت کی۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ آف پاکستان کے قیام کی گولڈن جوبلی منانے کے حوالے سے منعقد ہونے والی خصوصی تقریبات کے بارے میں پارلیمانی رہنماؤں سے تفصیلی مشاورت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے آگاہ کیا کہ ایوان بالاء کا 50سالہ سفر جمہوری اقدار کو فروغ دینے، وفاقی اکائیوں کے حقوق اور بھر پور نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے کردار تاریخی اور قابل تحسین ہے۔ انہوں نے اجلاس میں تجویز دی کہ سینیٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات جو کہ ملک بھر میں بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا تھا کو ملک کے معاشی حالات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے محدود کیا جائے تا کہ اُن تقریبات کے انعقاد پر آنے والے اخراجات کو حتیٰ لامکان کم سے کم کیا جائے۔ اجلاس میں شریک پارلیمانی رہنماؤں نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی تجویز کو سراہتے ہوئے اتفاق کیا کہ صوبائی سطح پر منعقد ہونے والی تقریبات کی بجائے صرف وفاقی دارلحکومت میں مختصر اور پُر وقار تقریب کا انعقاد کیاجائے۔ اس سلسلے میں 15 سے 17مارچ 2023 تک ایوان بالا کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا جائے گا۔ جس میں تمام اراکین سینیٹ کو اپنے اظہار خیال پیش کرنے کا بھر پور موقع دیا جائے۔ گولڈن جوبلی تقریبات میں سابق اراکین سینیٹ سمیت غیر ملکی مہمانوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ایوان بالاء کی گولڈن جوبلی تقریبات کے انعقاد کا مقصد ایوان بالاء کی تاریخی اور مثالی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس جمہوری سفر میں جمہوری پارلیمانی نظام اور قانون کی حکمرانی کے فروغ دینے کے ایوان بالاء کے نصف صدی پر محیط کردار کو احسن طریقے سے اجاگر کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گاکہ تقریبات پر اخراجات کم سے کم صرَف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں معاشی سطح پر مسائل ہیں وہاں سیلاب متاثرین کی بحالی کاکام بھی جاری ہے اور اس ضمن میں بہتر ہوگا کہ کفایت شعاری پر عمل کرتے ہوئے اخراجات کو کم کیاجائے۔ چیئرمین سینیٹ نے تجویز پر اتفاق کے سلسلے میں تمام پارلیمانی رہنماؤں کاشکریہ بھی اد ا کیا۔

  • آصف زرداری شوق سے ہتک عزت کا دعویٰ کریں،عمران خان

    آصف زرداری شوق سے ہتک عزت کا دعویٰ کریں،عمران خان

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خا ن سے زمان پارک میں صحافیوں کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات کے موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے متعلق دیے گئے بیان پر قائم ہوں،آصف زرداری شوق سے ہتک عزت کا دعویٰ کریں، اسمبلیاں تحلیل کرنا میری بہترین حکمت عملی تھی اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی حکومت بند گلی میں آ چکی ہے اسمبلیاں تحلیل نہ کرتے تو عام انتخابات نہیں ہونے تھے،90 روز میں انتخابات نہ کرائے گئے تو آئین شکنی ہو گی، ابھی میرا ایک اور میڈیکل چیک اپ ہونا ہے، صحتیاب ہو کر انتخابی مہم کا آغاز کروں گا،

    ہم نے افغانستان کیلئے جنگ لڑی 30سال پہلے قبائلی علاقوں پر ایک کتاب لکھی، پروپیگنڈے کے ذریعے کسی کی جنگ کو اپنی جنگ بنایا گیا، یہ جنگ ہماری نہیں تھی، ہم نےاس کیلئے ڈالرز لیے، امریکا افغانستان میں گیا تو سب کو پتہ تھا اس کا ردعمل آئے گا، قبائلی علاقہ پاکستان کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں بہت پرامن تھا، قبائلی علاقے میں فوج بھیجنا بہت بڑی غلطی تھی،میری جماعت اور ایم ایم اے نے امریکی مداخلت کی بہت مخالفت کی تھی،2002میں پشتونوں نے ایم ایم اے کو ووٹ دیا اور بتا دیا کہ وہ امریکا کیخلاف ہیں، 2001میں امریکا افغانستان میں گیا تو سب کو پتہ تھا اس کا ردعمل آئے گا، ہم امریکا کی جنگ میں پڑتے گئے تو ردعمل آتا گیا،میں نے پہلی بار ٹی ٹی پی کا نام سنا، مجھے طالبان خان کہا گیا، اس کے بعد ڈرون حملے شروع ہوئے جو آہستہ آہستہ بڑھتے گئے، قبائلی علاقے میں ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگ مارے جاتے تھے،ہماری حکومت نے خیبرپختونخوا پولیس کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا، ہماری حکومت آئی تو افغان طالبان کے ساتھ بات چیت میں معاونت کی، ہمارا مؤقف تھا افغانستان میں امن ہو گا تو پاکستان میں امن ہو گا،اشرف غنی صدر تھے تو میں خود بھی کابل گیا تھا،حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ایک پیج پر ہونے سے بہت فائدہ ہوا،

    واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں آصف زرداری پر کڑی تنقید کی تھی اور الزام بھی لگایا تھا کہ آصف زرداری نے مجھے مروانے کے لئے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیئے، عمران خان کے الزام پر پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا، پیپلز پارٹی نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا

    عمران خان کے بیان کے بعد آصف زرداری نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھی بھجوا رکھا ہے، آصف زرداری کی جانب سے عمران خان کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لیگل نوٹس ملنے کے 14 روز میں غیر مشروط معافی مانگیں معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں،معافی نہ مانگی تو 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس کروں گا،عمران خان کے الزامات سے آصف زرداری کی ساکھ متاثر ہوئی عمران خان نے اپنے بیان میں بے بنیاد الزامات لگائے، آصف زرداری پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں ،نوٹس قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام کو سامنے رکھتے ہوئے بھیجا جارہا ہے،نپیپلز پارٹی کو ہر دور میں دہشتگردی کا سامنا رہا ہے،بے نظیر بھٹو بھی دہشت گردی کے حملے میں شہید ہوئیں

     عمران خان کے بیان پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ردعمل 

     عمران خان کی طرف سے الزام تراشییوں کا سلسلہ پرانا نہیں عمران یو ٹرن لینے کی بجائے قلابازیاں کھا رہا ہے

    مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

    بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

    آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی