Baaghi TV

Tag: india vs Pakistan

  • سوال یہ ہے کہ دہشت گردوں کو دوبارہ کون لیکر آیا؟ وزیراعظم

    سوال یہ ہے کہ دہشت گردوں کو دوبارہ کون لیکر آیا؟ وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور دھماکا افسوسناک ہے تاریخ خیبر پختونخوا کی ماوں ،بہنوں اور بیٹوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی

    کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پیارا صوبہ ہے ،این ایف سی ایوارڈ کے تحت ادائیگی بھی کی گئی این ایف سی ایوارڈز کی مد میں خیبرپختونخوا کو 417ارب روپے ادا کیے جاچکے ہیں،صوبوں ،وفاق کا حصہ تقسیم سے پہلے ایک فیصد تھا،خیبرپختونخوا کو 417ارب روپے دیئے گئے یہ پیسہ کدھر گیا؟خیبرپختونخوا میں 10سال پی ٹی آئی کی حکومت تھی،اللہ جانے 417ارب روپے کہاں گئے، بہتان بازی نہیں کر رہا،2010 سے اب تک دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے رقم دی گئی ہمارے پاس وسائل تو ہم نے سی ٹی ڈی قائم کی ،خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے،خیبرپختونخوا کو 40 ارب روپے ملے جوکسی اور صوبے کو نہیں ملے،پی ٹی آئی نے 10سال خیبرپختونخوا میں حکومت کی پھر کہا وسائل نہیں ہیں،ایوان کو حقائق بتانا اصل مقصد ہے،دو آپریشنز میں دہشت گردوں پر کاری ضرب لگی ،دہشت گردی کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کا یہ ناسور پھر سر اٹھارہا ہے نیکٹا ،سی ٹی ڈی بنی صوبے میں کام ہوا پھر بھی شکوہ کرنا مناسب نہیں،میرے منہ میں خاک،تاریخ میں ہمارا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا،آ ج سوال یہ ہے کہ دہشت گردوں کو دوبارہ کون لیکر آیا؟ ہم نے مناسب اقدامات نہ کیے تو دہشت گردی پاکستان میں پھیل جائے گی کس نے کہا تھا کہ یہ پاکستان کے دوست ہیں،یہ چھبتےہوئے سوال قوم آج پوچھ رہی ہے

    سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ

    پشاور دھماکہ / شہداء فہرست

    امریکہ، ایران، ترکی، سمیت دیگر ممالک نے بھی مذمت کی

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

    مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے,مولانا فضل الرحمان

  • شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تقریبات کب ہوں گی تاریخیں سامنے آ گئیں

    شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تقریبات کب ہوں گی تاریخیں سامنے آ گئیں

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے نکاح کے بعد بارات اور ولیمے کی تقریبات کب ہوں گی تاریخیں سامنے آگئیں ۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ ہفتے شاداب خان کا نکاح سابق کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا جس کی اطلاع شاداب نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر دی تھی اپنی ٹوئٹ میں شاداب نے لکھا کہ ’الحمد اللہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، برائے مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ و ہمارے خاندان کا احترام کریں، آپ سب کیلئے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار۔‘

    شاداب خان کا نکاح، مداحوں سے سلامی مانگ لی

    انہوں نے لکھا کہ میں اپنے مینٹور ثقی بھائی کے خاندان کا حصہ بن رہا ہوں، جب میں نے کرکٹ کھیلنی شروع کی تب سے میں اپنی نجی زندگی کو علیحدہ رکھنا چاہتا تھا، میری فیملی نے بھی اسی عمل کو ترجیح دی ہے، میری اہلیہ کی بھی یہی خواہش ہے، وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی نجی ہی رہے۔ میں آپ سب سے مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ میری اہلیہ اور ہمارے خاندان کی چوائس کا احترام کریں ۔

    اب شاداب کی بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ شاداب کی بارات اور ولیمے کی تقریبات 9 اور 10 فروری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائیں گی۔

    ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شاداب کی بارات اور شادی کی تقاریب شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد منعقد کی جائیں گی،شاہین کا نکاح سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے 3 فروری کو ہوگا۔

  • مقبول فلمی صحافی عاشق چوھدری انتقال کر گئے

    مقبول فلمی صحافی عاشق چوھدری انتقال کر گئے

    لاہور: مقبول فلمی صحافی عاشق چوھدری انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی: عاشق چوہدری روزنامہ جنگ سے منسلک تھے۔مرحوم کے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،مرحوم نے پسماندگان میں تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔


    سینئیر صحافی مبشر لقمان نے افسوس کا اظہار کیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ ایک بہترین صحافی اور شریف آدمی تھے۔ اللہ ان کی روح کو سکون عطا فرمائے-

  • دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں،آرمی چیف

    دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں،آرمی چیف

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیرصدارت 225ویں کورکمانڈر کانفرنس منعقد کی گئی-

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کی جانب سے اعلامیے کے مطابق کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا،شرکا کو درپیش خطرات،دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر بریفنگ دی گئی-


    آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے پر بھی بریفنگ دی گئی ،جبکہ لائن آف کنٹرول اوردہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن پربھی بریفنگ دی گئی-

    فورم نے پشاور پولیس لائن دھماکے کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    کانفرنس میں آرمی چیف سید آصف منیر نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں، ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں،پشاور سانحہ کے ذمہ داروں کو انصاف کےکٹہرے میں لائے جائے گا،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر توجہ مرکوز رکھی جائے-

    کسی بھی دہشت گرد ادارے کے لیے زیرو ٹالرنس کے ساتھ۔ سی او اے ایس نے تمام کمانڈروں کو ہدایت کی کہ وہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پراس وقت تک توجہ مرکوز رکھیں جب تک کہ ہم پائیدار امن حاصل نہیں کر لیتے۔

  • سب کو فکر ہے عمران خان کو کیسے مائنس کرنا ہے؟ پرویز الہٰی

    سب کو فکر ہے عمران خان کو کیسے مائنس کرنا ہے؟ پرویز الہٰی

    سابق وزیراعلیٰ پنچاب پرویز الہٰی سے سابق اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات کرنے والوں میں چودھری احسان الحق،وسیم خان بادوزئی،عمر عباس ڈھلوں شامل تھے ،اس موقع پرعمر آفتاب اورعلی عباس آغا بھی ملاقات میں شریک تھے ،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہا تھا کہ دہشتگرد آزادانہ حملے کر رہے ہیں جبکہ سیاسی مخالفین کو قید کیا جارہا ہے،حکومت کی ترجیح امن و امان کا قیام نہیں بلکہ صرف سیاسی انتقام ہے، حکمرانوں کو ملک کی فکر ہے نہ ہی عوام کی،وفاقی حکومت ہو یا نگران سیٹ اپ،سب کو فکر ہے عمران خان کو کیسے مائنس کرنا ہے؟  پی ڈی ایم کی13جماعتیں بھی ملکر عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، پی ڈی ایم جماعتیں بلدیاتی انتخابات سے لیکر عام انتخابات کے ہر محاذ سے بھاگ رہی ہیں نگران سیٹ اپ فائلیں ڈھونڈ کرہمارے دورکے اقدامات منسوخ کرنے میں مصروف ہے، نگران ڈھائی ماہ کے مہمان،تمام غیر آئینی اقدامات ریکارڈ ہو رہے ہیں، جو جو قانون سے تجاوز کر رہا ہے وہ قانون کے شکنجےمیں آ کرہی رہے گا،

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ایسے واقعات کے ذریعے دہشت پھیلا نا چاہتے ہیں،سیاسی اور معاشی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے ان کے پاس کوئی فارمولا نہیں حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ نہیں، 9ماہ میں اگر کسی کو ریلیف ملا تو ان ڈاکووں اور کرپٹ لیڈرشپ کو ملا ،انہوں نے کرپشن کیلئے ہر طرح کے دروازے کھلے چھوڑے ہیں، انہوں نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے قوانین بدل ڈالے وزیرداخلہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے کے بجائے عمران خان پر تنقید کرتے رہے،90روز میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، آئین میں لکھا ہے کہ اگر اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں تو الیکشن 90دن میں کرائے جائیں اگر کوئی آئین شکنی کرے گا تو اس کی سزا آئین میں موجود ہے، عدالت کسی آئین شکن کو تحفظ نہیں دے گی، فواد چودھری کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا آج پی ڈی ایم کی تمام توجہ عمران خان کیخلاف انتقامی کارروائیوں پر ہے،مخالفین کیخلا ف جھوٹے پرچے درج کئے گئے،

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

     پرویز الہیٰ عمران خان سمیت تحریک انصاف پر برس پڑے

    ودھری پرویز الہی کیلئے لڑکیوں کی سپلائی، شراب کی بوتلیں، اہم ثبوت مل گئے،ا

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

  • کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں میں اضافہ،عدالت نے کی رپورٹ طلب

    کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں میں اضافہ،عدالت نے کی رپورٹ طلب

    سندھ ہائیکورٹ ،کیماڑی ٹاؤن میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا معاملہ ،رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ عبدالرزاق نے خبروں کی اشاعت سے متعلق رپورٹ چیف جسٹس کے سامنے پیش کردی

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے رپورٹ کو آئینی درخواست میں تبدیل کردیا ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ ،پراسکیوٹر جنرل سندھ ،سیکریٹری صحت و دیگر سے رپورٹ طلب کرلی ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈپٹی کمشنر کو بھی 7 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیئے عدالت نے متعلقہ تمام افسران کو طلب کرلیا عدالت نے شہریوں کی اموات سے متعلق وجوہات بھی طلب کرلی

    دوسری جانب شہر قائد کراچی کے علاقے کیماڑی ٹاون علی محمد گوٹھ میں زہریلی گیس کے اخراج سے اموات کا معاملہ، ایک اور بچہ جان سے گیا ، اموات کی تعداد 19 ہوگئی ہے، حکام نے جاں بحق افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا ہے، قبر کشائی کی باقاعدہ اجازت عدالت سے طلب کی جارہی ہے، قبر کشائی کے بعد لاشوں کے پوسٹ مارٹم سے موت کی وجوہات معلوم کی جائیں گی

    پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کا دو روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے تفتیش کیلئے سوال نامہ تیار کرلیا گیا، فیکٹری میں کونسا مٹیریل استعمال کیا جارہا تھا،اس حوالے سے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، تفتیشی ٹیم میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور ایس آئی یو شامل ہیں اس کے علاوہ سندھ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

    زہریلی گیس، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ مبشر لقمان نے اٹھایا اہم سوال

    زہریلی گیس کہاں سے خارج ہو رہی؟ سراغ لگا لیا گیا، مقدمہ درج

    زہریلی گیس سے اموات، معاملہ عدالت پہنچ گیا، درخواست دائر

    زہریلی گیس سے کراچی کے شہری پریشان، ہلاکتیں 9 ہو گئیں، تعلیمی ادارے، فیکٹریاں ،دکانیں سب بند

    زہریلی گیس، تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم،ڈاکٹرز کا کیا کہنا ہے؟

  • پشاور دھماکا:صوبے میں ایک روزہ سوگ ،قومی پرچم سرنگوں

    پشاور دھماکا:صوبے میں ایک روزہ سوگ ،قومی پرچم سرنگوں

    پشاور میں دھماکے کے پیش نظر صوبے میں آج یوم سوگ منایا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے آج خیبرپختونخوا میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا اعظم خان نے کہا کہ حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

    پشاور دھماکہ ، وزیراعظم، آرمی چیف لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئے

    ادھر عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا نے بھی 3 روزہ سوگ کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے میں تین دن کیلئے پارٹی کی تمام پارٹی سرگرمیاں معطل رہیں گی پارٹی پرچم سرنگوں رہیں گے-

    خیال رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 59 ہوگئی جب کہ 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    پشاورپولیس لائن دھماکہ، شہید افراد کے ناموں کی فہرست

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد میں لوگ نماز ظہر ادا کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی دھماکے سے مسجد کی دومنزلہ عمارت کر گئی اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ بھی شہید ہوگیا ہے، سکیورٹی حکام کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھامتعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، مسجد کے ملبے تلے سے تین افراد کو نکال لیا گيا ،اب بھی متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، بھاری مشینری سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت

    کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

  • نہ جانے کون سے عالم ميں اس کو ديکھا تھا،جدید اردو غزل کےمعروف شاعر شاذ تمکنت

    نہ جانے کون سے عالم ميں اس کو ديکھا تھا،جدید اردو غزل کےمعروف شاعر شاذ تمکنت

    شاذ تمکنت جدید اردو غزل کا ایک معتبر حوالہ ہیں آپ کا اصل نام ڈاکٹر سید مصلح الدین ہے آپ حیدر آباد ( آندھرا پردیش ) میں 31 جنوری 1933ء کو پیدا ہوئے آپ نے عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد سے پی ایچ ڈی کیاجدید اردو شاعری میں شاذ تمكنت اپنے وقت کے مشہور شاعروں میں خود کو درج کرواچکے ہیں . دكن کے نامی گرامی شعرائے کرام میں شاذ کا شمار ہوتا ہے روایتی اور جدید شاعری کے درمیان جس پل کی تعمیر شاذ تمكنت نے کی وہ خود میں ایک دور کاآئینہ دار ہےان کی غزلوں اور نظموں میں جہاں ذاتی زندگی کے دکھ درد ظاہر ہیں، وہیں ان کا دکھ زمانہ کاعممومی طور پر تجربہ کرتا ہے آپ کا انتقال حیدر آباد ( آندھرا پردیش ) میں 18 اگست 1985ء کو ہوا –
    …..
    منتخب کلام
    …..
    نہ جانے کون سے عالم ميں اس کو ديکھا تھا
    تمام عمر وہ عالم رہا ہے آنکھوں ميں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کل اس کے ساتھ ہي سب راستے روانہ ہوئے
    ميں آج گھر سے نکلتا تو کس کے گھر جاتا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہر صبح سب سے پوچھتے پھرتے ہيں ہم کہ آج
    بندے ہيں کون؟ کس کو خدا مانتے ہيں لوگ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ميں يہ کہتا ہو کہ مجھ سا نہيں تنہا کوئي
    آپ چاہيں تو ميري بات ميں ترميم کرليں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کوئي گلہ کوئی شکوہ ذرا رہے تم سے
    يہ آرزو ہے کہ اک سلسلہ رہے تم سے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کيا قيامت ہے مجھے حوصلہ ضبط ہے شاذ
    کيا غضب ہے کہ ترے درد کا اندازہ ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    يہ جہاں ہے مجلس بے اماں کوئي سانس لے تو بھلا کہاں
    ترا حسن آگيا درمياں يہي زندگي کا جواز ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ميں جسے ديکھنا چاہوں وہ نظر نہ آسکے
    ہائے ان آنکھوں پہ کيوں تہمتِ بينائي ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اے ارض و سما تجھ ميں دل بن کے دھڑکتے ہيں
    کچھ يونہي نہيں ہم کو آداب ِغزل آئے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    يوں بھي کچھ دن کيلئے دور رہا ہوں تجھ سے
    ليکن اس بار سفر کي يہ تھکن اور ہي ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کچھ دير رو بھي لے ، طبعيت بحال ہو
    کيا سوچنے سے فائدہ کيوں سوچتا ہے پھر
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ذرا سي بات تھي بات آگئي جدائي تک
    ہنسي نے چھوڑ ديا لا کے جگ ہنسائي تک
    بھلے سے اب کوئي تيري بھلائي گنوائے
    کہ ميں نے چاہا تھا تجھ کو تری برائی تک
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پھر کوئي آئے جسے ٹوٹ کے چاہا جائے
    ہميں ايک عمر ہوئي ہے کف افسوس ملے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    خدا نہيں ہے تو کيا ہے ہمارے سينوں ميں
    وہ اک کھٹک سي جسے ہم ضمير کہتے ہيں

  • سابق وزیر اعظم عمران خان کا بنی گالہ کی رہائش گاہ منتقل ہونے کا فیصلہ

    سابق وزیر اعظم عمران خان کا بنی گالہ کی رہائش گاہ منتقل ہونے کا فیصلہ

    لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا رواں ہفتے لاہور سے اسلام آباد منتقل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سینئر قیادت نے بنی گالا منتقل ہونے کی تجویز دی ہے۔

    پاکستانی روپے خطے کی سب سے تیزی سے گرنے والی کرنسی بن گئی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے عمران خان کو موجودہ صورتحال میں بنی گالا فوری منتقل ہونے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ زمان پارک سے زیادہ بہتر جگہ بنی گالا ہے۔پارٹی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ بنی گالہ میں سیکورٹی بھی زیادہ بہتر انداز میں کی جاسکے گی۔ پی ٹی آئی چیئرمین ایک دو روز میں اسلام آباد جانے یا نا جانے کا فیصلہ کریں گے۔

    روٹی ، کپڑا اور مکان کا جھانسا دیکر عوام کو آٹے کی لائن میں لگا دیا-احمد علی خان…

    سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی مکمل فارنزک رپورٹ کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے اور گولیوں کی رپورٹ 4 صفحات پر مشتمل ہے۔

    فارنزک پورٹ کے مطابق عمران خان پر حملے کے موقع سے 31گولیاں یا ان کے خول ملے، 3 گولیوں کے ٹکڑے کنٹینر پر لگے جو اسپیکر سے ملے، 3 گولیوں کے ٹکڑے کنٹینرکی گرل سے ملے، گولی کا ایک خول دوکان کےاندر زمین سے ملا، 14 گولیوں کے خول سڑک سے ملے جبکہ ملزم نوید کے گھرکے قریب بھی ایک گراؤنڈ سے 10 خول ملے۔

    پشاور دھماکہ ، وزیراعظم، آرمی چیف لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئے

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو 2 گولیاں کسی چیز سے ٹکرانے کے بعد لگیں، ایک مکمل گولی بھی عمران خان کو لگی، عمران خان کے جسم میں ایک دھات کا ٹکڑا بھی پیوست ہوا جو جسم سے نکال لیا گیا، چار گولیاں ایسی تھیں جو نوید کے پستول سے چلی تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق موقع سے ملنے والی 2 گولیاں ایسی ہیں جو کلاشنکوف کی ہیں، ملزم سے ملنے والے ایک پستول کا بھی فارنزک ہوا جس سے ایک فائر ٹیسٹ کیا گیا، حملے میں زخمی احمد چٹھہ کے جسم سے نکلنے والی گولی کا بھی فارنزک کیا گیا، اس کے علاوہ حملے میں زخمی عمران یوسف کو لگنے والی گولی کا بھی فارنزک کیا گیا۔

  • آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا

    آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا

    اسلام آباد:آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا، نویں اقتصادی جائزہ مذاکرات کل (منگل) سے شروع ہوں گے۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن پاکستان کے ساتھ نویں اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا، جائزہ مشن پاکستان میں 10 روز قیام کرے گا۔

    رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں 3 روز کیلئے تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات 9 جنوری تک جاری رہیں گے۔

    پاکستانی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کو جولائی تا دسمبر 2022ء معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، سیلاب سے ہونے والے 30 ارب ڈالرز نقصانات اور اخراجات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔آئی ایم ایف کے ساتھ نویں اقتصادی جائزہ کی تکمیل پر پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

    پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کو ٹیکس محاصل اور ایکسچینج ریٹ سے متعلق اقعدامات سے آگاہ کیا جائے گا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور توانائی شعبے کی اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی، گردشی قرضے اور نجکاری پروگرام میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔