Baaghi TV

Tag: india vs Pakistan

  • کوئٹہ:ایف سی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ

    کوئٹہ:ایف سی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ

    کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم ملزمان ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پولیس کے مطابق شالکوٹ تھانے کے حدود میں ہزار گنجی میں رئیسانی چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

    ایس ایچ او شالکوٹ عابد مینگل نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دستی بم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    پشاور دھماکہ ، وزیراعظم، آرمی چیف لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئے

    ادھر آج پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں مبینہ خودکش دھماکا، شہدا کی تعداد 59 ہو گئی، 150 سے زائد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث پولیس اہلکاروں، امام مسجد اور ایک خاتون سمیت 59 افراد جاں شہید ہو گئے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد میں لوگ نماز ظہر ادا کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس سے مسجد کی چھت منہدم ہو گئی اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ بھی شہید ہوگیا ہے، سکیورٹی حکام کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا۔

    پولیس افسران، سول انتظامیہ اورسول بیورو کریسی کے تبادلوں میں میرٹ نظر انداز

    چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہو کر تین سے چار حفاظتی لائن عبور کر کے مسجد تک پہنچا، دھماکے کے بعد تھانہ پولیس لائنز کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا ہے۔

    پشاور دھماکہ، امریکہ، ایران کی بھی مذمت،پاکستان بار کونسل کا سوگ کا اعلان

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا کیا جا رہا ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ حملے میں بھاری دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جس کی شدت کے باعث مسجد اور اس سے متصل کینٹین کی چھت دونوں گر گئیں، ملبہ ہٹانے کے لیے کرین منگوائی گئی ہے، مسجد کے عقب میں سی ٹی ڈی کا دفتر بھی موجود ہے۔

  • عظمٰی کاردارن لیگ میں شامل ہوگئیں

    عظمٰی کاردارن لیگ میں شامل ہوگئیں

     

    لاہور:عظمٰی کاردارن لیگ میں شامل ہوگئیں ،اطلاعات کے مطابق سابق پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی اور اہم رہنما نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے اوراب ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے ، اس حوالے سے اج انہوں نے ن لیگ کی مرکزی چیف آرگنائزر اورسینیئر نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی اورن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے ،

     

     

     

     

    پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کی رکن قومی اسمبلی علی زاہد ،سابق رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری سعدیہ تیمور اور عظمٰی کاردار سے ملاقات۔ مریم نواز شریف کی زیر صدارت *وومن ونگ، سوشل میڈیا اور یوتھ افیرز* کو بہتر کرنے کے لئے میٹنگز کا انعقاد کیا گیا

     

     

     

    عظمی کاردار 8 اپریل 1956 کو پاکستان کے شہر لاہور میں آرائیں خاندان میں پیدا ہوئی تھیں ۔ عظمی کاردار نے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

    عظمی کاردار 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لئے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لئے منتخب ہوئیں مگر نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر انھیں اس نشست سے ہاتھ دھونا پڑا۔

    وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کےخلاف نازیبا کلمات کی آڈیو کال منظر عام پر آنے کی وجہ سے انھیں پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا۔ انھیں صوبائی اسمبلی سے استعفی دینے کا حکم بھی دیا گیا

     

     

     

     

     

     

  • 27 شہداء پولیس کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی

    27 شہداء پولیس کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی

    پشاور:پاکستان کے صوبےخیبرپی کے میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 60 افراد شہید اور درجنوں شدید زخمی ہوگئے، ان 27 شہداء پولیس کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی،

    پشاور دھماکہ، امریکہ، ایران کی بھی مذمت،پاکستان بار کونسل کا سوگ کا اعلان

    یاد رہے کہ آج پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں مبینہ خودکش دھماکا، شہدا کی تعداد 59 ہو گئی، 150 سے زائد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث پولیس اہلکاروں، امام مسجد اور ایک خاتون سمیت 59 افراد جاں شہید ہو گئے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    پشاورپولیس لائن دھماکہ، شہید افراد کے ناموں کی فہرست

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد میں لوگ نماز ظہر ادا کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس سے مسجد کی چھت منہدم ہو گئی اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ بھی شہید ہوگیا ہے، سکیورٹی حکام کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا۔چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    پشاور دھماکہ ، وزیراعظم، آرمی چیف لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئے

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہو کر تین سے چار حفاظتی لائن عبور کر کے مسجد تک پہنچا، دھماکے کے بعد تھانہ پولیس لائنز کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا ہےپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا کیا جا رہا ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ حملے میں بھاری دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جس کی شدت کے باعث مسجد اور اس سے متصل کینٹین کی چھت دونوں گر گئیں، ملبہ ہٹانے کے لیے کرین منگوائی گئی ہے، مسجد کے عقب میں سی ٹی ڈی کا دفتر بھی موجود ہے۔

  • آئی ایس آئی کے آفیسرز کو شہیدکرنے والا دہشت گرد جہنم رسید

    آئی ایس آئی کے آفیسرز کو شہیدکرنے والا دہشت گرد جہنم رسید

    خانیوال میں آئی ایس آئی کے دو آفیسرز کو شہید کرنے والے دہشت گرد کو سیکورٹی اداروں نے ایک آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمر نیازی نامی دہشت گرد نے 3 جنوری 2023 کو حساس ادارے کے ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر عباس کو خانیوال میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔انٹیلیجنس ایجنسیز نے شب و روز دہشت گرد کا پیچھا کیا، انتہائی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اس کو افغانستان فرار ہونے سے پہلے قابو کر لیا

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،لاہور سمیت کئی شہروں سے مشتبہہ دہشتگرد گرفتار

    انٹیلیجنس کی بنیاد پر کرم ایجنسی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کاروائی کی اور عمر نیازی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ تاہم وہ بعد میں ہلاک ہو گیا۔آپریشن ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گرد چاہے کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہوں، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ عمر نیازی کا تعلق بھی ایک ایسے ہی گروہ سے تھا جس کا وطن عزیز کی مٹی سے خاتمہ کرنے کیلئے حساس ادارے کے دونوں اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

    اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار

    یاد رہے کہ چند دن پہلے خانیوال کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں گولیاں لگنے سے سی ٹی ڈی کا ڈائریکٹر اور انسپکٹر جاں بحق ہو گئےتھے

    وزیراعظم کی سی ٹی ڈی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر آمد،لواحقین سے اظہارتعزیت

    رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈائریکٹر اور 2 انسپکٹر خفیہ کارروائی کیلئے خانیوال پہنچے تھے اور بسم اللہ ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ ایک شخص نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ڈائریکٹر اور ایک انسپکٹر موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے۔

    واقعہ میں ایک سی ٹی ڈی انسپکٹر محفوظ رہا، وقوعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مارے جانے والوں کی شناخت ڈائریکٹر سی ٹی ڈی نوید سیال اور انسپکٹر ناصر عباس کے نام سے ہوئی تھی۔

  • پاکستانی روپے خطے کی سب سے تیزی سے گرنے والی کرنسی بن گئی

    پاکستانی روپے خطے کی سب سے تیزی سے گرنے والی کرنسی بن گئی

    اسلام آباد:پاکستانی روپے امریکی ڈالر کے مقابلے میں خطے کی سب سے تیزی سے گرنے والی کرنسی بن گئی۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر جس تیزی سے بڑھ رہا ہے اس نے ملکی تاریخی بلندی کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ عالمی لحاظ سے بھی دیکھا جائے تو پاکستانی کرنسی کی قدر دیگر ممالک کے کرنسیوں کے مقابلے میں کئی گنا تیزی سے گر رہی ہے۔

    رواں سال 2023 کے پہلے ماہ کے دوران اب تک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں 16فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو خطے میں کسی بھی ملک کے کرنسی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔پیر 30 جنوری کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 7روپے 3پیسے یعنی 2.6فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ اس کے مقابلے میں خطے کے12ممالک میں صرف بنگلہ دیش،سری لنکا،ویتنام اور فلپائن کی کرنسی میں گراوٹ آئی لیکن یہ گراوٹ بھی 0.1فیصد تا0.7فیصد تک محدود رہی۔جب کہ بقیہ7ممالک کی کرنسیوں میں ڈالر کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔

    ملکی اورغیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش،چینی مسافر گرفتار

    ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال2023 میں مجموعی طور پر بھی اب تک گراوٹ کے لحاظ سے پاکستانی کرنسی سرفہرست ہے جس کی قدر میں 16فیصد کمی ہوئی جب کہ دوسرا ملک بنگلہ دیش ہے جس کی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 2.5فیصد گری باقی خطے کے 12ممالک میں سری لنکا سمیت کی کرنسیوں میں اضافہ ہوا ہے۔سال بہ سال موازنہ کیا جائے تو سری لنکن کرنسی میں ایک سال میں 45.1فیصد کمی ہوئی دوسرے نمبر پر پاکستان ہے جس کی کرنسی 34.5فیصد گری جب کہ بنگلہ دیش 18.8فیصد کرنسی گراوٹ کے لحاظ سے تیسرے نمبر ہے۔

    کرپٹو کرنسی اسکینڈل: ناقابل ضمانت وارنٹ جاری:وقار ذکاء نے تصدیق کردی

    خطے میں ڈالر کے مقابلے میں مختلف ممالک کی کرنسیوں کی ویلیو کا جائزہ لیا جائے تو ویتنام کی کرنسی سب سے کم قیمت ہے جہاں ڈالر کی قیمت ویتنامی کرنسی میں 23ہزار472روپے ہے دوسرے نمبر پر انڈونیشیا کی کرنسی ہے جہاں ڈالر کی قیمت 14970روپے ہے تیسرے نمبر پر کوریا ہے جہاں ڈالر کی قیمت 1227.39روپے ہے۔

    ایف آئی اے کے پی زون کا کرنسی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کریک…

    چوتھے نمبر پر سری لنکن کرنسی ہے جہاں ڈالر 366.83روپے ہے اور پانچویں نمبر پر پاکستانی روپے ہے پاکستان میں ڈالر کی قیمت مقامی کرنسی کے مقابلے میں 269.63روپے تک پہنچ گئی ہے۔خطے میں ملائشیا ڈالر کے مقابلے میں سب سے مضبوط کرنسی ہے ملائشیا میں ڈالر کی قیمت 4.24روپے ہے۔

  • پنجاب میں انتخابات کیلئےدائردرخواست سماعت کیلئےمنظور

    پنجاب میں انتخابات کیلئےدائردرخواست سماعت کیلئےمنظور

    لاہور:پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ سے متعلق معاونت کیلئے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو الگ نوٹس جاری کرنے کا بھی ذکر ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کی جاتی ہے۔

    تحریری حکم میں عدالت کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن 3 فروری تک رپورٹ اور شق وار جواب جمع کرائیں، عدالت اس کیس میں آرٹیکل 105، 112، 218، 219 اور 5 کی تشریح کرے گی۔عدالت نے آئینی تشریح میں معاونت کیلئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو الگ سے نوٹس جاری کیا۔

    تحریک انصاف کے وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنر کو خط لکھا، گورنر نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کی درخواست پر مزید کارروائی 3 فروری کو ہوگی۔

  • ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 10 فروری سےکہاں شروع ہوگا؟تفصیلات آگئیں

    ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 10 فروری سےکہاں شروع ہوگا؟تفصیلات آگئیں

    لاہور:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آٹھواں ایڈیشن آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن سے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ میں 10 خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشش کرے گی۔

    پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے مابین میچ 12 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2023ء کا افتتاحی میچ میزبان جنوبی افریقا اور سری لنکا کے مابین کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 26 فروری کو شیڈول ہے جبکہ 27 فروری فائنل کا ریزرو ڈے ہوگا۔

    ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر کی فائنلسٹ ٹیمیں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ بھی ٹورنامنٹ کی 10 ٹیموں میں شامل ہوگئی ہیں۔

    کشمیر پریمیئر لیگ کی اہم فرنچائیز میرپور رائلز کی نئی انتظامیہ نے چارج سنبھال لیا

    میگا ایونٹ میں شامل دس ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقا، سری لنکا ، بنگلہ دیش ،پاکستان، بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقا، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ہمراہ گروپ ون میں شامل ہوگی جبکہ پاکستان، بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ گروپ ٹو میں شامل ہیں۔ ہر ٹیم اپنے گروپ کی دیگر ٹیموں کے ساتھ ایک ایک میچ کھیلے گی جبکہ دونوں گروپ کی پہلی دو ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

    ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی پیشکش کیے جانے کا امکان

    تمام ناک آؤٹ مقابلے سیمی فائنلز اور فائنل کیپ ٹاؤن میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی نے ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا پہلے ہی اعلان کررکھا ہے۔ ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ 13 میچ آفیشلز میں تمام خواتین شامل ہیں۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام خواتین میچ آفیشلز ٹورنامنٹ سپروائز کریں گی۔آئی سی سی کے مطابق 13 رکنی پینل میں 3 ریفریز اور 10 امپائرز شامل ہیں۔آئی سی سی نے کہا ہے کہ میچ ریفریز کا تعلق بھارت، جنوبی افریقا اور سری لنکا سے ہے، جن میں میچ ریفری، جی ایس لکشمی (بھارت)، شینڈرے فرٹز (جنوبی افریقہ)اور مشیل پریرا کا تعلق سری لنکا سے ہے۔

    راولا کوٹ رائلز نے کشمیر پریمیئر لیگ جیت کرکشمیری نوجوانوں کونیا جزبہ دے دیا

    ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 10خواتین امپائرز کا تعلق انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا اور بھارت سے ہےجن میں آن فیلڈ اور ٹی وی امپائرز میں بھارت سے ورندا راٹھی اور این جانانی ، انگلینڈ سے سو ریڈفرن ، آسٹریلیا سے ایلوس شیریڈن اور کلیئر پولوساک ، ویسٹ انڈیز سے جیکولین ولیمز ،نیوزی لینڈ سے کم کاٹن ، جنوبی افریقا سے لارین ایجن بیگ ، انگلینڈ سےاینا ہیرس ، سری لنکا سے نیمالی پریرا شامل ہیں۔

  • کوئٹہ: پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نمائشی میچ، ٹکٹوں کی فروخت شروع

    کوئٹہ: پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نمائشی میچ، ٹکٹوں کی فروخت شروع

    کوئٹہ:کوئٹہ میں پی ایس ایل ٹیموں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹز کے درمیان نمائشی میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی، ٹکٹ کی خریداری کیلئے شائقین کی لائنیں لگ گئیں۔

    پاکستان سپر لیگ کے 8ویں سیزن سے پہلے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں 5 فروری کو نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔کوئٹہ میں کھیلے جانیوالے میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی، کوئٹہ کے نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم اور نجی شاپنگ مالز پر ٹکٹ خریدنے والے شائقین کی لائنیں لگ گئیں۔

    کوئٹہ میں پی ایس ایل ٹیموں کے درمیان میچ میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ پرجوش ہیں۔

    ادھرکشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 میں شریک کھلاڑیوں کو تاحال ادائیگیاں نہ ہوسکیں، کے پی ایل مینجمنٹ کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کے ٹائٹل اسپانسر کنگڈم ویلی نے کروڑوں روپے ادا کرنے ہیں۔

    کے پی ایل مینجمنٹ کے مطابق کنگڈم ویلی نے KPL SEASON 2 کے ٹائٹل اسپانسر اور ٹیکسز کی مد میں 13 کروڑ 71 لاکھ 60 ہزار 820 روپے ادا کرنے ہیں، کنگڈم ویلی رقم ادا کرے گی تو کھلاڑیوں کو 9 کروڑ سے زائد رقم ادا کریں گے۔

    کشمیر پریمیئر لیگ: مظفرآباد ٹائیگرز اور راولا کوٹ ہاکس فائنل میں مدمقابل

    کے پی ایل مینجمنٹ نے سیزن 2 کے ٹائٹل اسپانسرشپ کی مد میں کروڑوں کی ادائیگی نہ کرنے پر کنگڈم ویلی کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔ کشمیر پرئیمیر لیگ نے کنگڈم ویلی کو دس روز کی مہلت دے دی، کے پی ایل مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ دس روز بعد کنگڈم ویلی کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔

  • کھلاڑیوں کوکشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کی ادائیگیاں تاحال نہ ہوسکیں

    کھلاڑیوں کوکشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کی ادائیگیاں تاحال نہ ہوسکیں

    مظفرآباد:کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 میں شریک کھلاڑیوں کو تاحال ادائیگیاں نہ ہوسکیں، کے پی ایل مینجمنٹ کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کےٹائٹل اسپانسرکنگڈم ویلی نے کروڑوں روپے ادا کرنے ہیں۔کےپی ایل مینجمنٹ کےمطابق کنگڈم ویلی نے KP SEASON 2 کے ٹائٹل اسپانسر اور ٹیکسز کی مد میں 13 کروڑ 71 لاکھ 60 ہزار 820 روپے ادا کرنے ہیں، کنگڈم ویلی رقم ادا کرے گی تو کھلاڑیوں کو 9 کروڑ سے زائد رقم ادا کریں گے۔

    کشمیر پریمیئر لیگ کی اہم فرنچائیز میرپور رائلز کی نئی انتظامیہ نے چارج سنبھال لیا

    کے پی ایل مینجمنٹ نے سیزن 2 کے ٹائٹل اسپانسرشپ کی مد میں کروڑوں کی ادائیگی نہ کرنے پر کنگڈم ویلی کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔ کشمیر پرئیمیر لیگ نے کنگڈم ویلی کو دس روز کی مہلت دے دی، کے پی ایل مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ دس روز بعد کنگڈم ویلی کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔

    کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری

    واضح رہے کہ کنگڈم ویلی کے پی ایل کے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کے بعد پی ایس ایل میں بھی اسپانسر شپ دے رہی ہے۔

    دوسری جانب ادائیگی نہ کرنے کے معاملے پر کنگڈم ویلی کے چئیرمین چوہدری غلام حسین کا موقف بھی سامنے آگیا، انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر پریمئیر لیگ کے ساتھ کشمیر کے لئے بھلا کرنے کا سوچا لیکن انہوں نے مایوس کیا۔

    ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی پیشکش کیے جانے کا امکان

    چوہدری غلام حسین شاہد کا کہنا ہے کہ میں نے صرف 4 کروڑ سے زائد رقم دینی ہے، اس سے زیادہ جھوٹ ہے، کے پی ایل مینجمنٹ نے میرے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ 4 کروڑ میں سے براڈ کاسٹنگ کی 3 کروڑ کی رقم آپ رکھ لینا۔انہوں نے کہا کہ کے پی ایل والے منت سماجت کرتے ہوئے میرے پاس آئے تھے کہ ہمیں اسپانسر کریں، مجھے کے پی ایل نے پھنسادیا، کہا گیا کہ تین چار کروڑ پہلے دے دیں باقی جب مرضی دے دیں۔

    کشمیر پریمیئر لیگ: مظفرآباد ٹائیگرز اور راولا کوٹ ہاکس فائنل میں مدمقابل

    چوہدری غلام حسین نے کہا میں کے پی ایل کی بقیہ رقم ضرور ادا کروں گا، میں نے ہمیشہ ٹیکسز دئیے ہیں، KPL والوں نے حکومت کو ایک روپیہ ٹیکس نہیں دیا۔ ایم ایس ایل کروایا، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اسپانسر کیا سب کو رقم ادا کی گئی۔ کے پی ایل سے تمام ادائیگیوں کی رسیدیں مانگتا رہا لیکن انہوں نے ایک رسید نہیں دی، کے پی ایل نے ٹیکسز بھی میرے کھاتے میں ڈال دئیے ہیں جسکی بات ہی نہیں ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کا انعقاد 13 سے 26 اگست 2022ء تک مظفرآباد کرکٹ اسٹیدیم میں ہوا تھا جس میں سات فرنچائزز نے حصہ لیا تھا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل سمیت آخری چار میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکے تھے، پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نمایاں ٹیم میرپور رائلز کو کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کا فاتح قرار دے دیا گیا تھا۔

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹوکی روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سےملاقات

    وزیرخارجہ بلاول بھٹوکی روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سےملاقات

    اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات ہوئی ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان خارجہ اور دیگرامورزیربحث آئے ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ اس وقت روسی وزیرخارجہ کے ساتھ اہم معاملات پر بات چیت کررہےہیں

    بلاول بھٹو روسی وزیرخارجہ کے ساتھ تیل اورگندم کی فراہمی کے امور پر بھی بات ہورہی ہے ،

     

    یاد رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی روسی ہم منصب سے ملاقات نہ ہونے کی خبر پر روسی سفارتخانے کا بیان بھی سامنے آگیا۔

    اپنے بیان میں پاکستان میں روسی سفارتخانے نے خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس اس طرح کی کسی خبر کے سچ ہونے کی تصدیق نہیں کرتا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ‘ایکسپریس ٹربیون، میں خبر شائع ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زردری کی روسی ہم منصب سے ملاقات طے تھی لیکن روسی وزیر خارجہ کی تاشقند تاخیر سے آمد کے باعث ملاقات منسوخ ہوگئی تھی۔