Baaghi TV

Tag: india vs Pakistan

  • گوادرفری زون کو5 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا منصوبہ تکمیل کے قریب

    گوادرفری زون کو5 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا منصوبہ تکمیل کے قریب

    گوادر:گوادر فری زون (نارتھ فیز II)کو 5 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ۔گوادر فری زون ( نارتھ فیز II) کی انڈسٹری کو بجلی کا فی یونٹ 85روپے کی بجائے 50یا 55روپے کا ملے گا۔ 5میگا واٹ بجلی کے منصوبے سے گوادر فری زون ( نارتھ فیز II) کی چینی اور دیگر ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو بجلی کی مد میں کم از کم 30روپے فی یونٹ بچت ہو گی

    ’’حق دو گوادر کو‘‘ کے مولانا ہدایت الرحمان کا ریمانڈ منظور

    مقامی ذرائع کے مطابق اس سے ان کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔جبکہ دوسرے مرحلے میں گوادر فری زون (سائوتھ)اور گوادر پورٹ کے لیے آنے والے مہینوں میں 12 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا احکام کے مطابق پہلے مرحلے کے انتظامات کے ایک حصے کے طور پر بجلی کی تنصیب کے بنیادی ڈھانچے اور متعلقہ آلات جیسے ٹرانسمیشن لائنوں کے ساتھ پولز کی تعمیر کو تیار کر رہے ہیں۔متعلقہ آلات 3 کلومیٹر پر محیط ہوںگے جو گوادر پورٹ کے گرڈ اسٹیشن کو گوادر فری زون (نارتھ فیز II)کے علاقے سے جوڑ دے گا،

    ماہی گیروں کےمسائل حل کروانےپروزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس…

    پہلے مرحلے کے انتظامات کے تحت 5 میگاواٹ کی دستیابی کے بعد گوادر فری زون (نارتھ فیز II)میں صنعتوں اور کارخانوں کے لیے بجلی کی لاگت تقریباً 50سے55روپے فی یونٹ ہو جائے گی۔ بعد میں دوسرے مرحلے میں گوادر پورٹ اور گوادر فری زون (سائوتھ)کے لیے بھی یہی مناسب قیمت دستیاب ہوگی جونہ صرف موجودہ کاروباری اداروں کے لیے بلکہ ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے مالی فائدہ گا۔اس وقت گوادر فری زون (سائوتھ )میں تقریباً 51 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔

    گوادر:دفعہ 144 کے باوجود حق دو تحریک کے مظاہروں کا سلسلہ جاری

    دریں اثنا، گوادر فری زون (نارتھ فیز II)میں اس وقت تین کمپنیاں دو ماہ میں اپنی صنعتیں چلانے کے لیے تعمیراتی کام مکمل کر رہی ہیں۔ ایسٹ سی گروپ لمیٹڈ سمیت بہت سے لوگوں نے گوادر فری زون (نارتھ)میں 4.5 بلین ڈالر کی آئل ریفائنری قائم کرنے کا معاہدہ کیا۔ سستی بجلی کی قیمتیں ان کے لیے ایک بڑا بوسٹر ثابت ہوں گی۔

  • عالمی مالیاتی فنڈ کا جائزہ مشن آج پاکستان پہنچ جائے گا

    عالمی مالیاتی فنڈ کا جائزہ مشن آج پاکستان پہنچ جائے گا

    عالمی مالیاتی فنڈ کا جائزہ مشن آج پاکستان پہنچ جائے گا

    عالمی مالیاتی فنڈ کا جائزہ مشن آج رات پاکستان پہنچ رہا ہے، جائزہ وفد پاکستان میں 10 روز قیام کرے گا، اور 9 ویں اقتصادی جائزہ کی تکمیل پر 1.1 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کو جولائی تا دسمبر 2022 معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، سیلاب سے 30 ارب ڈالر کے نقصانات اور اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی، اور ٹیکس محاصل، ایکسچینج ریٹ سے متعلق اقعدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے جائزہ وفد کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، انرجی سیکٹر اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی، جب کہ گردشی قرضے اور نجکاری پروگرام میں پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

    جبکہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا، جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار شرکت کریں گے۔ پاکستان کے ابتدائی بجٹ تخمینے میں 20 کھرب روپے کا بڑا فرق ہے آئی ایم ایف نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا بجٹ خسارہ مقررہ ہدف سے بڑھ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے اصرار کیا ہے کہ 600 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جائیں تاکہ خسارہ کم کیا جاسکے تاہم حکومت پاکستان نے اس مطالبے سے اتفاق نہیں کیا۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ بنیادی خسارہ نہیں بڑھے گا بہرحال دونوں فریقین کو 9 فروری تک جاری مذاکرات میں اختلافات دور کرنا ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے سیلاب کے باعث 500 ارب روپے رعایت دینے کا کہا ہے جبکہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بنیادی خسارہ 10کھرب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

    دوسری جانب ملک میں ڈالر اور پٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی مزید بڑھ گئی ہے اور شہری شدید قسم کی زہنی قوفت میں مبتلا ہیں جبکہ ایسے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ہر صورت میں آئی ایم ایف کے ساتھ یہ مزاکرات کامیاب بنانے ہیں کیونکہ دوسری طرف ملک کے ڈیفالٹ ہونے بارے بھی خبریں ہیں کہ خطرات بڑھ گئیں.

  • تربیلا میں پاک ترکیہ کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقوں کا آغاز

    تربیلا میں پاک ترکیہ کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقوں کا آغاز

    راولپنڈی:تربیلا میں پاک ترکیہ کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پاکستان ایس ایس جی اور ترکیہ سپیشل فورس کے دستے مشقوں میں شریک ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ترکیہ مشترکہ مشقوں کا تربیلہ میں انعقاد ہوا ہے۔

     

     

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک ترکیہ کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقوں کو “اتاترک۔12” کا نام دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مشقوں کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ہیں ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی اسپیشل فورس کے دستے ان مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں، مشقوں میں انسداد دہشت گردی کی ٹیکنیکس بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ تربیلا میں پاک ترکیہ کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔

  • لال حویلی سیل کرنے پر شیخ رشید عدالت پہنچ گئے

    لال حویلی سیل کرنے پر شیخ رشید عدالت پہنچ گئے

    لال حویلی سیل کرنے پر شیخ رشید عدالت پہنچ گئے ہیں.

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی سیل کیے جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں متروکہ وقف املاک کیخلاف درخواست دائرکردی۔ راولپنڈی پولیس اور متروک وقف املاک نے آج صبح عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے 6 یونٹس کو سیل کیا ہے۔ شیخ رشید نے لال حویلی کے یونٹس ڈی سیل کرنے کی استدعاکرتے ہوئے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ بورڈ کا اقدام غیرقانونی ،انتقامی اور سیاسی ہے۔ لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نےشیخ رشید کی درخواست 11 بجے سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔

    متروکہ وقف املاک کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ راوالپنڈی بینچ میں دائر کرنے کے بعد مڈریا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ مجھے گرفتار کرنے کا سوچ رہے تھے، مجھے فون کرو مںع تھانے آجاؤں گا، انہوں نے 16 وزارتوں کی تحققا ت کںر لکنچ کچھ نہ ملا۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ کسی مںم ہمت ہے تو آؤ لال حوییل گراؤ، مںع کال دوں گا اور راولپنڈی بند کرا دوں گا، مجھے اس عمر مں تنگ نہ کرو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مہیش بٹ لال حویلی پر فلم بنانا چاہتے تھے، لندن میں بھی 3 پارٹیوں نے فلم بنانے کی بات کی، فلم بنی تو مجھے اس کے رائٹ ملنے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے کے کسی آدمی نے لال حویلی کی حدود میں قدم رکھا تو آئینی حق استعمال کریں گے، یہ آدھے مرلے کی لڑائی لڑرہے ہیں، آصف نامی شہری اس شہر کو بلاک کرنا چاہتا ہے، ہم چاہیں تو ابھی مری روڈ بلاک کرسکتے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں ہر روز 3 بجے پریس کانفرنس کروں گا اور آپ کو بے نقاب کروں گا، انہیں برداشت نہیں کہ لال حویلی پر فلم بنے، انہیں اصل تکلیف یہ ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے متروکہ وقف املاک کی جانب سے لال حویلی کےخلاف کارروائی چیلنج کی تھی، شیخ رشید نے راولپنڈی کے سول جج نوید اخترکی عدالت میں درخواست دائرکی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لال حویلی اور ملحقہ اراضی کیس ابھی زیر سماعت ہے، لال حویلی سے بے دخلی کا نوٹس اور کارروائی غیر قانونی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ متروکہ وقف املاک کی غیرقانونی کارروائی کے خلاف حکم امتناع دیا جائے۔ عدالت نے شیخ رشید کی درخواست پر بحث کے بعد اس درخواست کو خارج کردیا تھا.

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

    لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے اقدام کوچیلنج کردیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وفاقی وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بےپناہ کمی ہوئی ہے ، عالمی منڈی کےتناسب سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ کردیا گیا، ملک میں قیمتیں کم نہ کرنے سے مہنگائی ناقابل برداشت ہوچکی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ استحصال اور آئین کے منافی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے، عدالت عالمی منڈی کے تناسب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے احکامات صادر کرے۔ واضح رہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کردیا ہے جبکہ شہر میں چلنے والی پرائیویٹ ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں بھی20سے 30فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

    جبکہ کراچی میں بھی ٹرانسپورٹرز نے کرایہ بڑھانا شروع کر دیا جبکہ اندرون سندھ جانے والی گاڑیوں کے مالکان نے بھی کرائے بڑھا دیئے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کے طوفان کا خدشہ ‘مہنگائی کا سونامی عوام کی قوت خرید کو بہا لے گیا‘ عوام کی چیخیں نکل گئیں ‘ سبزیاں فروٹ آٹا چینی دالیں اشیا خودنوش تعمیراتی سامان اسپیئرپارٹس ‘کاسمیٹکس اورمارکیٹ میں تمام اشیاءکی قیمتوں میں کمر توڑ اضافہ ہوگیا۔

    ترجمان کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرزفیڈریشن کے اجلاس میں کہا گیا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے ٹرانسپورٹ سسٹم تباہ کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق لاہور سے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے کرائے میں 100 روپے اضافہ کیا گیا جبکہ لاہور سے گوجرانوالہ 50، پشاور اور صادق آباد کیلئے کرائے میں 200 روپے جبکہ لاہور سے کراچی کے لیے کرائے میں 600 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

  • کراچی: لائنز ایریا میں پولیس افسران پر فائرنگ،ایک جاں بحق

    کراچی: لائنز ایریا میں پولیس افسران پر فائرنگ،ایک جاں بحق

    کراچی کے علاقے لائنزایریا میں موٹرسائیکل سوارملزمان نے پولیس افسران پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ میں اے ایس آئی اقبال جاں بحق جبکہ ایس ایچ او بریگیڈ محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوخالد رفیق اور اے ایس آئی اقبال موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بنے۔ جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی اقبال کو 4 گولیاں لگیں۔

    واقعہ میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی اقبال انوسٹی گیشن تھانہ بریگیڈ میں تعینات تھے۔میڈیا سے گفتگو میں ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ پولیس مددگار15پر جھگڑے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ مددگار15 کی موبائل موقع پر پہنچ چکی تھی۔

    مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوارایس ایچ او اور اے ایس آئی کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی اقبال شہید ہوگیا۔

    ادھر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شہر قائد میں مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضے سے امریکی ڈالرز، پاکستانی روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بر آمد کی گئیں ہیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ملزم عزیز مرچنٹ، ملزم محمد ہمایوں، سلیم الدین اور عثمان عارف شامل ہیں۔

    ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے درجنوں ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق پیغامات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، جس کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹو روس پہنچ گئے

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو روس پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر روس کے شہر ماسکو پہنچ گئے۔

    روسی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیداران اور روس میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان، سفارتخانے کے اہل کاروں نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔وزیر خارجہ روس کا دورہ اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی دعوت پر کر رہے ہیں، دونوں وزراء خارجہ کل باضابطہ ملاقات کریں گے۔

    اس سے پہلے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ "وزیر خارجہ اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ باضابطہ بات چیت کریں گے جہاں دونوں فریق دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر غور کریں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔”

    وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاکستان اور روس کے درمیان روسی خام تیل اور دیگر تیل کی مصنوعات کی فراہمی پر ایک ایسے وقت میں ایک اہم پیش رفت کے معاہدے پر پہنچنے کے تقریباً ایک ہفتے بعد ہوا ہے جب ملک کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔

    پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کے اختتام کے بعد فریقین نے ایک معاہدہ کیا۔

    دونوں ممالک کے توانائی اور پیٹرولیم کے وزراء نے مشترکہ وزارتی اجلاس کے بعد کہا کہ پاکستان اس سال مارچ میں روسی تیل کی خریداری کے لیے فریم ورک کو حتمی شکل دے گا اور اپنی توانائی کی درآمدات کی ادائیگی دوست ممالک کی کرنسیوں میں کرے گا،

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا خصوصی پیغام موصول ہوا تھا، جو پاکستان کو جنوبی ایشیا اور عالم اسلام میں روس کا کلیدی شراکت دار سمجھتے ہیں، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے میں اپنے ملک کی گہری دلچسپی کا اعادہ کیا گیا تھا۔

    خصوصی پیغام کے ذریعے، روسی وزیر توانائی نے بتایا کہ صدر پیوٹن نے "پاکستان کو جنوبی ایشیا اور عالم اسلام میں روس کا اہم شراکت دار قرار دیا

  • مقامی سطح پر لیپ ٹاپ سمیت دیگر آلات کی تیاری کی سفارشات تیار

    مقامی سطح پر لیپ ٹاپ سمیت دیگر آلات کی تیاری کی سفارشات تیار

    پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے مقامی سطح پر لیپ ٹاپ اور سگنل بوسٹرز سمیت دیگر آلات کی تیاری کی سفارشات تیار کرلیں۔پی ٹی اے نے درآمدی بل گھٹانے اور ملک میں روزگار بڑھانے کے لیے موبائل فونز مینوفیکچرنگ پالیسی میں ترمیم کی سفارش تیار کرلی ہیں۔پاکستان میں رجسٹرڈ 31 کمپنیوں نے ایک سال میں 1 ایک کروڑ ستر لاکھ سے زائد موبائل فونز تیار کیے لیکن ملک میں صرف موبائل فونز کی تیاری ہی کافی نہیں۔

    سفارشات میں کہا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ، گاڑیوں کے ٹریکرز اور بائیو میٹرک و پوائنٹ آف سیل مشینز بھی خود بنانا ہوں گی، اس کے علاوہ تجاویز میں موبائل فون سگنل بوسٹرز اور انٹرنیٹ سے متعلق دیگر آئی ٹی مصنوعات کی تیاری بھی شامل ہے۔

    پی ٹی اے نے پہلے سے رجسٹرڈ کمپنیوں کے ساتھ نئی کمپنیوں کو مینو فیکچرنگ لائسنس دینے کی بات بھی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائیو جی موبائل فونز کی تیاری کیساتھ میڈ اِن پاکستان مصنوعات کی افریقا، مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں برآمد کیلئے سہولیات بھی دی جائیں۔پی ٹی اے کا مؤقف ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف بھاری درآمدی بل کا بوجھ کم ہوگا بلکہ روزگار کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔

  • امریکہ نےچین کےساتھ جنگ کرنےلیےاپنی افواج کوبڑاحکم دے دیا

    امریکہ نےچین کےساتھ جنگ کرنےلیےاپنی افواج کوبڑاحکم دے دیا

    واشنگٹن: چین کیساتھ 2025 میں ممکنہ جنگ کے لیے امریکی فوج کی تیاریاں شروع کرنے کا حکم سامنےآیاہے، کہا جارہاہے کہ اس سلسلے میں امریکی فضائیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے امکان ظاہر کیا ہے کہ تائیوان کے مسئلے پر 2025 کے اوائل میں چین کے ساتھ جنگ ہوسکتی ہے جس کے لیے فورسز تیاریاں شروع کردیں۔

    ایک ارب ڈالر پاکستان لاسکتے ہیں، ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے ایئر موبلٹی کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیک منیہن نے اپنی فورسز کو جنگ کی تیاریوں اور یونٹوں کی پیشقدمی کی ہدایت جاری رکتے ہوئے خبردار کیا ہےکہ تائیوان کے معاملے 2025 کے شروع پر چین سے جنگ چھڑ سکتی ہے۔

    جنرل مائیک منیہن نے اپنے کمانڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ ابھی سے زیادہ سے زیادہ جنگی تیاریاں کرنا شروع کردیں۔ فائرنگ رینج میں جائیں، ایک کلپ فائر کریں اور سر کا نشانہ لینے کی مشق کریں۔امریکا کے ایئر موبلٹی کمانڈ کے سربراہ نے یہ تمام باتیں ایک میمورنڈم کے ذریعے حکومت کو پیش کی جس کی تصدیق پینٹاگون نے بھی کی اور اب سوشل میڈیا پر پہلی بار اس کے مندرجات سامنے آئے ہیں۔

    سرمد کھوسٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پرتین پروگرام شروع کر دئیے

    میمورنڈم میں متوقع جنگ کی دلیل کے طور پر جنرل مائیک منیہن نے مؤقف اپنایا کہ آئندہ برس تائیوان کے صدارتی انتخابات ہوں گے جس میں چین کے صدر شی جنپنگ امریکا پر فوجی جارحیت کا الزام عائد کرکے جنگ مسلط کرنے کا بہانہ پیش کریں گے۔ادھر پینٹاگون کے ترجمان نے جنرل مائیک منیہن کے میمورنڈم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ کچھ مہینوں سے ایسا لگتا ہے کہ چین تائیوان پر قبضہ کرنے کے لیے اپنے ٹائم فریم کو تیز کر رہا ہے۔

    کورونا پابندیوں کے خاتمہ: چین کے اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگ گیا

    خیال رہے کہ چین نے گزشتہ برس اگست میں اس وقت بڑی بڑی فوجی مشقیں کیں جب امریکی پارلیمنٹ کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تھا۔ چین نے انھیں دورے سے روکنے کے لیے حملے کی دھمکی بھی دی تھی۔

  • فواد چودھری، حریم شاہ اور جنگل کا قانون

    فواد چودھری، حریم شاہ اور جنگل کا قانون

    لاہور:پاکستان کی معاشی ، سیاسی صورت حال سے پریشان سینئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے کہا ہے کہ ایک طرف پاکستان مسائل کا شکار ہے تو دوسری طرف ان مسائل کے پیدا کرنے والے سیاستدان قوم کو گمراہ کررہےہیں ، ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے یہ حالات یکدم نہیں آئے بلکہ جب سے عمران خان نے حکومتی سنبھالی ہے اس وقت سے لیکرابتک خرابی کے ذمہ دار بھی عمران خان ہیں

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ سنا ہے کہ آج کل پھر حریم شاہ بڑی متحرک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مجھے تواللہ تعالیٰ نے حریم شاہ کی شرارتوں سے بچا لیا ہے مگر اب ان کی باری ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے جال میں پھنسانےکےلیے حریم شاہ کواستعمال کیا گیا ، اللہ کا شکر ہے کہ میری حریم شاہ کے ساتھ ایسی کوئی تصاویر نہیں ہیں ورنہ یہ مجھے بھی بدنام کرتے

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عثمان بزدار اورکچھ دیگرلوگوں کے ذریعے مجھے پھنسانے کے چکروں میں تھے ،اس کے پیچھے اور بھی لوگ تھے جن میں جنرل فیض حمید تھے ،ان لوگوں نے مجھے پھسانے کی کوشش کی ،ان کا کہنا تھاکہ ایسے ہی محسن بیگ کے ساتھ زیادتی کی گئی اورپھران پرمقدمات درج کروانے کی کوشش کی گئی ہے

     

    مبشرلقمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں قبل از وقت انتخابات وقت سے پہلے نہیں ہوں گے ،اگراب الیکشن کروائے جاتے ہیں تو چند ماہ بعد پھر انتخابات ہوں گے اس کے لیے پھر اتنے زیادہ اخراجات تو نہیں ہوسکتے ، اس لیے اب یہ انتظار کریں اور جب تک عام انتخابات نہیں ہوتے عمران خان انتظار کریں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اب مزہ چکھیں‌

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کےلیے زمان پارک پر کارکنوں کوروک رکھا ہے اوران کوبڑے ہی خطرناک احکامات دے رکھے ہیں ، اگریہ کہا جائے کہ عمران خان نے ان کو کفن پہنا دیئے ہیں تو یہ جھوٹ نہیں ہوگا ،عمران خان اپنی گرفتاری سے بچنے کےلیے اپنے کارکنوں کو قربان کرنا چاہتےہیں جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان کو معلوم ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے ، عمران خان نے پیپلزپارٹی پرالزامات لگا کران کے لیے خطرات پیدا کردیے ہیں یہ بندہ اس ملک کے لیے ایک خطرے سے کم نہین