Baaghi TV

Tag: india vs Pakistan

  • کھلے سمندر سےپاک بحریہ اور کسٹمز نے15 ارب مالیت کی منشیات ضبط کرلی

    کھلے سمندر سےپاک بحریہ اور کسٹمز نے15 ارب مالیت کی منشیات ضبط کرلی

    کراچی: پاک بحریہ، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹم نے کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 1450 کلو گرام منشیات ضبط کرکے 12 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہیڈ کواٹرز میری ٹائم سکیورٹی ایجسنی میں ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کموڈور عامر اقبال اور ایڈیشنل کلکٹر کسٹم علی رضا سپرا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ، پی ایم ایس اے اور کسٹمز انفورسمنٹ نے شمالی بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب انٹیلیجنس اطلاع کی بنیاد پر ایک مشترکہ آپریشن کیا۔

    سیلاب سے60 لاکھ پاکستانیوں کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے:عالمی بینک

    آپریش کے دوران منشیات کی بھاری مقدار ضبط کرلی گئی، کامیاب مشترکہ کارروائی کے دوران پکڑی گئی منشیات میں 586 کلو گرام آئس کرسٹل اور 864 کلو گرام ہیروئن شامل ہے، جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں تقریباَ 15 ارب روپے ہے۔سمندری آپریشن کے دوران 12 اسمگلرز کو بھی گرفتارکیا گیا ہے، حالیہ کارروائی میں تحویل میں لی گئی منشیات سابقہ 7 کارروائیوں کے برابر ہے۔

    ایڈیشنل کلکٹر کسٹم علی رضا سپرا کا کہنا تھا کہ مذکورہ منشیات افغانستان سے پاکستان اسمگل کی گئی، جب کہ اسے سمندری راستے سے بیرون ممالک اسمگل کیا جانا تھا۔ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی عامر اقبال کا کہنا تھا کہ گرفتارمنشیات فروشوں کو قانونی کاروائی کے لیےکسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • عزیر بلوچ لیاری آپریشن میں پولیس پر حملہ سمیت مزید تین مقدمات میں بری

    عزیر بلوچ لیاری آپریشن میں پولیس پر حملہ سمیت مزید تین مقدمات میں بری

    کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے، پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے مقدمے میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر رہا کردیا۔

    کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے سے متعلق پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا

    ۔ پراسیکیوشن ایک بار پھر گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور ذاکر ڈاڈا پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ جس پر عدالت نے پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کے مقدمے میں عذیر بلوچ اور ذاکر ڈاڈا کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامز نہیں تو انہیں رہا ردیا جائے۔ عزیر بلوچ کے وکیل عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف دیا تھا کہ میرے مؤکلین کیخلاف استغاثہ کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا ہے لہذا انہیں بری کیا جائے۔

    پولیس کے مطابق 2012 میں کلاکلوٹ میں پولیس آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا تھا۔ ملزمان کیخلاف تھانہ کلاکوٹ میں پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • گورنرپنجاب نے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کردیں،14 بلوں پردستخط

    گورنرپنجاب نے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کردیں،14 بلوں پردستخط

    لاہور:گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے عوامی مفاد میں پنجاب اسمبلی سے پاس کیے گئے مندرجہ ذیل 14 بلوں کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے ذرائع گورنرپنجاب آفس کا کہنا ہے کہ گورنرپنجاب نے منظوری دے کرقانون سازی میں اپنا بہتر کردار ادا کیا ہے ،

    پاکستان کیلئے میں اپنی جان دے دوں گا،وزیراعظم شہباز شریف

     

    ذرائع کے مطابق گورنرپنجاب کی طرف سے منظور ہونے والے بلز میں پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی بل 2022،پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(ترمیمی)بل 2020،پنجاب فنانس (ترمیمی)بل 2021،پنجاب وائلڈ لائف پروٹیکشن، پرزرویشن، کنزرویشن اور منیجمنٹ(ترمیمی) بل 2021،پنجاب جنرل پروویڈنٹ انویسٹمنٹ فنڈ(ترمیمی)بل 2021، پنجاب اریگیشن، ڈرینج اینڈ ریورز بل 2021،پنجاب شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ (ترمیمی)بل 2021،پنجاب ویمن ہاسٹلز اتھارٹی بل 2021،صوبائی موٹر وہیکلز(ترمیمی)بل 2022،پنجاب پنشن فنڈ (ترمیمی)بل 2021،لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز بل 2022،پنجاب ہوم بیسڈ ورکرز بل 2021،پنجاب اربن امویو ایبل پراپرٹی ٹیکس (ترمیمی)بل 2021 اورپنجاب متبادل تنازعات کے حل(ترمیمی) بل 2023 شامل ہیں۔

     

    علاوہ ازیں اس کے باوجود کہ مذکورہ بلوں کی منظوری عوامی مفاد میں دی گئی ہے، گورنر سیکرٹریٹ کی طرف سے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کو ایک مناسب طریقہ کار اور چینل کے ذریعے بلوں کو بھجوانے کی ایڈوائس کو دوبارہ دہرایا گیا ۔

  • ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنےکا فیصلہ

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنےکا فیصلہ

    کراچی: ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ فیصلہ ملک بوستان کی زیر صدارت منعقدہ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زوم اجلاس میں کیا گیا جس میں ملک بھر کے تمام اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ڈالر ریٹ روکنے کے لیےڈالر کی فروخت پر پابندی لگائی تھی، فیصلہ منفی ثابت ہوا اور مارکیٹ میں ڈالر ریٹ کم ہونے کے بجائے بڑھ گیا۔

    اجلاس میں شرکا نے کہا کہ لوگوں کومختلف ضروریات زندگی کے لیے ڈالر کی ضرورت تھی، کل گورنراسٹیٹ بینک اور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات کریں گے، گورنر اسٹیٹ بینک اسلام آباد میں ہیں، انہیں اعتماد میں لیا ہے۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زوم اجلاس میں شرکا نے متفقہ طور پر کہا کہ کل سے ہم ڈالر کی خرید پر پابندی اٹھادیں گے۔شرکا کا کہنا تھا کہ حکومت، اسٹیٹ بینک اور ایکس چینج کمپنیوں کی بدنامی تھی، لوگ سمجھ رہے تھے ہم جان بوجھ کر بلیک کررہے ہیں، بعض ایکس چینج کمپنیوں کی جانب سے شکایات بھی آئی ہیں۔

    اجلاس میں شرکا نے مؤقف اختیار کیا کہ بلیک مارکیٹ کی فورسز کا مقابلہ کرنے کے لیے کل اسٹیٹ بینک کو بتانا ہے، اس فیصلے کا فائدہ زیادہ ہے، جب ڈالر ملنا شروع ہو گا تو بلیک مارکیٹ ختم ہو جائے گی، آہستہ آہستہ ڈالر کی قیمت کم ہوجائے گی، ایکس چینج کمپنیز کو ڈالر کہیں سے نہیں مل رہا ہے۔

    پاکستان کیلئے میں اپنی جان دے دوں گا،وزیراعظم شہباز شریف

    اجلاس کی صدارت کرنے والے چیئرمین ملک بوستان نے مؤقف اختیار کیا کہ لوگوں کے گھروں میں 10 ارب سے زائد ڈالرز پڑے ہیں، ہمارے ہاں ڈالر کا ریٹ اصل قیمت سے کم ہے، ہم درآمد نہیں کریں گے تو ڈالر آسمان سے تو نہیں آئے گا۔ملک بوستان نے کہا کہ لوگوں کے پاس بے حساب ڈالرز پڑے ہیں لیکن حکومت کے پاس نہیں ہیں، لوگوں نے ڈالرز غیرقانونی طریقے سے بیچنا شروع کر دیا ہے، کیپ سے فائدہ یہ ہوگا جس کو جتنے ڈالر کی ضرورت ہوگی وہ مل جائیں گے۔

     

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئلی مذاکرات

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئلی مذاکرات

    اسلام آباد:‏پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئلی مذاکرات ہوئے ، مذاکرات پاکستان کے وقت کے مطابق ساڑھے 6 بجے شروع ہوئے تھے جو تقریباً ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک جاری رہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق معاشی ٹیم آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں ورچوئلی شریک ہوئی، وزارت خزانہ حکام نے آئی ایم ایف کو منی بجٹ میں نئے ٹیکس اقدامات پر بریف کیا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات پر پی ڈی ایل بڑھانے، بجلی پرسبسڈی ختم کرنے کی شرط عائد کی ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ڈالر ریٹ کا تعین مارکیٹ کے مطابق کیا جائے، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں فرق کو ختم کیا جائے۔آئی ایم ایف نے ایف بی آر ریونیو اہداف اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں رکھے گئے اہداف کو پورا کیا جائے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکام نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وفاقی کابینہ گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری جلد دے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو سیلاب سے متعلقہ منصوبوں پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات میں اہم پیش رفت کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ گلے اقتصادی جائزہ کی تکمیل اور پروگرام ٹریک پر لانے کے لیے فیزیکل مذاکرات کا شیڈول طے پانے کے امکانات ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ رواں ہفتے آئی ایم ایف سے شیڈول بارے اہم پیش رفت ہوگی۔

    پاکستان کیلئے میں اپنی جان دے دوں گا،وزیراعظم شہباز شریف

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آئی ایم ایف کو ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال اور اقتصادی اعشاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں رواں مالی سال کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے زیر غور ریونیو اقدامات اور توانائی کے شعبے میں متوقع اہم فیصلوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف حکام کو گیس کی قیمتوں میں جلد اضافے کے متوقع فیصلے سے بھی آگاہ کیا، وفد نے بتایا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی 2022ء سے ہوگا، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری جلد ہی کابینہ دے گی، ساتھ ہی گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ بھی ختم کیا جارہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بھی مرحلہ وار بڑھائی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ پاکستان روپے کی قدر میں کمی کو مصنوعی طریقے سے نہ روکے، بجلی پر سبسڈی بھی ختم کی جائے، ٹیکس کا جی ڈی پی تناسب بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، مختلف شعبوں کو دیے گئے استثنیٰ بھی ختم کیے جائیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وزارت خزانہ حکام سے رواں ہفتے بات چیت کا امکان ہے، وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کو تمام اہداف پر اعتماد میں لیں گے، ورچوئل مذاکرات پر مطمئن ہونے سے آئی ایم ایف مشن کا شیڈول طے پانے کا امکان ہے۔

  • پی سی بی کا27 ڈیپارٹمنٹس کوکرکٹ ٹیمزبنانےکیلئےخط

    پی سی بی کا27 ڈیپارٹمنٹس کوکرکٹ ٹیمزبنانےکیلئےخط

    لاہور:پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی سی بی کے آئین 2014 کے مطابق ڈیپارٹمنٹس کو خط لکھے ہیں جس میں پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر ڈیپاٹمنٹس کو ٹیمز بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

    پی سی بی نے محکموں کو آنے والے سیزن میں ان کی جلد سے جلد شرکت کی تصدیق کرنے کی درخواست کردی اور کہا ہے کہ وہ جلد از جلد جواب دیں تاکہ سیزن کا کیلنڈر تیار کرنے میں مدد مل سکے۔

    قومی کرکٹرشان مسعود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    جن ڈیپارٹمنٹس کوخط لکھا گیا ہےاُن میں غنی گلاس،انکم ٹیکس،کےالیکٹرک،کراچی پورٹ ٹرسٹ، خان ریسرچ لیبارٹری،نیشنل بینک آف پاکستان شامل ہیں۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ،عمرایسوسی ایٹس،پاکستان ایئرفورس،پاکستان آرمی،پاکستان نیوی کوبھی خط لکھا گیا ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز،پورٹ قاسم اتھارٹی،پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کوبھی ٹیمیں بنانےکےلیےخط لکھا گیا ہے۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزلمیٹڈ،سوئی سدرن گیس کمپنی ،واپڈا اور زیڈٹی بی ایل کو بھی ٹیمیں بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ون ڈے رینکنگ: نیوزی لینڈ سےنمبر ون پوزیشن چھن گئی،پاکستان پانچویں نمبر

    ادھرپی ایس ایل8 کےدوران قومی ہیروزکوخراج تحسین پیش کیا جائےگا۔شائقین کھیلوں،تعلیم، صحت،آرٹ، ثقافت، موسیقی،سماجی کاموں اورٹیکنالوجی میں نمایاں خدمات سرانجام دینےوالی نمایاں شخصیات کو28جنوری تک ایک فارم کےذریعےنامزد کریں گے۔حتمی فہرست چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی،سلیمی ہاشمی،عمرسیف اور نیئرعلی داد پرمشتمل پینل کو پیش کی جائے گی۔”ہمارے ہیروز“پروگرام کیلیے مجموعی طورپر34شخصیات کا انتخاب کیا جائے گا۔

    بھارتی کپتان روہت شرما نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیصلہ لینا بھول گئے

    یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 کے دوران فٹبالرز سمیرا اور کرشمہ عنایت، ویٹ لفٹر طلحٰہ طالب، انڈسٹریل ڈیزائنر اقصٰی اجمل اور سیو اے لائف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی دانیال حسین سمیت کئی شخصیات کی خدمات کو سراہا گیا تھا۔

  • پی ایس ایل8: ہمارے ہیروز کےلیے34 شخصیات کا انتخاب کیا جائے گا

    پی ایس ایل8: ہمارے ہیروز کےلیے34 شخصیات کا انتخاب کیا جائے گا

    لاہور: پی ایس ایل8 کے دوران قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔شائقین کھیلوں،تعلیم، صحت، آرٹ، ثقافت، موسیقی،سماجی کاموں اور ٹیکنالوجی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی نمایاں شخصیات کو 28جنوری تک ایک فارم کے ذریعے نامزد کریں گے۔

    کراچی:قومی ویمن فٹبالر صاحبہ سردل کا گھر واپسی پر شاندار استقبال

    حتمی فہرست چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی،سلیمی ہاشمی،عمر سیف اور نیئر علی داد پرمشتمل پینل کو پیش کی جائے گی۔”ہمارے ہیروز“ پروگرام کیلیے مجموعی طور پر 34شخصیات کا انتخاب کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 کے دوران فٹبالرز سمیرا اور کرشمہ عنایت، ویٹ لفٹر طلحٰہ طالب، انڈسٹریل ڈیزائنر اقصٰی اجمل اور سیو اے لائف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی دانیال حسین سمیت کئی شخصیات کی خدمات کو سراہا گیا تھا۔

    ون ڈے رینکنگ: نیوزی لینڈ سےنمبر ون پوزیشن چھن گئی،پاکستان پانچویں نمبر

    ادھرپی سی بی نے 27 ڈیپاٹمنٹس کو کرکٹ ٹیمز بنانے کیلئے خط لکھ دیا۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی سی بی کے آئین 2014 کے مطابق ڈیپارٹمنٹس کو خط لکھے ہیں جس میں پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر ڈیپاٹمنٹس کو ٹیمز بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

    پی سی بی نے محکموں کو آنے والے سیزن میں ان کی جلد سے جلد شرکت کی تصدیق کرنے کی درخواست کردی اور کہا ہے کہ وہ جلد از جلد جواب دیں تاکہ سیزن کا کیلنڈر تیار کرنے میں مدد مل سکے۔

  • ایل سیز نہ کھلنے سے جوٹ ملوں کو خام مال ملنا بند، درآمدی گندم کی ترسیل رکنے کا خدشہ

    ایل سیز نہ کھلنے سے جوٹ ملوں کو خام مال ملنا بند، درآمدی گندم کی ترسیل رکنے کا خدشہ

    کراچی: جوٹ ملوں کو خام مال کی درآمد کے لیے ایل سی کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے درآمدی گندم کی ترسیل رکنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
    پاکستان جوٹ ملز ایسوسی ایشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کے نام ایک ہنگامی مراسلے میں اپیل کی ہے کہ جوٹ ملوں کے بنگلہ دیش سے درآمد کی جانے والی خام جوٹ کی امپورٹ کے لیے ایل سی کھولنے کی فوری اجازت دی جائے۔ اہم اور بنیادی اشیاء کی فہرست میں شامل ہونے کے باوجود جوٹ کی درآمد کے لیے ایل سی کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس سے ملک میں گندم اور دیگر اجناس کی ترسیل معطل ہونے جبکہ پاکستان سے اجناس کی ایکسپورٹ معطل ہونے کا خدشہ ہے۔

    خط میں کہا گیا ہےکہ جوٹ ملیں خام جوٹ درآمد کرکےاس کے تھیلے بناتی ہیں جو پاکستان میں اجناس بالخصوص گندم کی پیکنگ اور ذخیرہ کرنے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں،اس وقت جوٹ ملیں پاسکوکوجوٹ کے تھیلے فراہم کررہی ہیں جو درآمدی گندم کی پیکنگ کے لیےاستعمال کیے جارہے ہیں پاسکو نے جوٹ ملوں کو اضافی آرڈر بھی دیے ہیں جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھی گندم کے آنے والے سیزن کے لیے جوٹ کے تھیلوں کی خریداری کے ٹینڈر جاری کردیے ہیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جوٹ ملز ایسوسی ایشن کی ارکان ملیں پاسکو کی اضافی طلب کے ساتھ تمام صوبائی فوڈ ڈپارٹمنٹس کی ضرورت پوری کرنے کے لیے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں، جوٹ انڈسٹری کو اسٹیٹ بینک کے 27 دسمبر کو جاری کردہ بنیادی امپورٹس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جوٹ کے تھیلے برآمد بھی کیے جاتے ہیں نئی سرمایہ کاری کی بدولت پاکستانی جوٹ ملیں بھارت اور بنگلہ دیش سے مسابقت کررہی ہیں جبکہ آسٹریلیا، مصر، ترکی، امریکا، نیدرلینڈ، اٹلی، سوڈان، عراق اور ساؤتھ امریکا کے ملکوں کو جوٹ سے بنے تھیلے ایکسپورٹ کیے جاتے ہیں۔

    پاکستان جوٹ ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ تین سال کے دوران جوٹ کے تھیلوں کی پاکستان سے ایکسپورٹ میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ایکسپورٹ کا حجم 20 ملین ڈالر تک بڑھ چکا ہے، موجودہ معاشی صورتحال میں جوٹ ملوں کو خام جوٹ کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ کھولنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے کمرشل بینک ایل سی کھولنے سے انکار کررہے ہیں، خام مال کے بغیر جوٹ ملوں کے لیے پیداوار جاری رکھنا ناممکن ہے جس سے نہ صرف گندم کی ترسیل متاثر ہوگی بلکہ جوٹ سے تیار تھیلوں کی ایکسپورٹ کے سودے بھی منسوخ ہوجائیں گے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق جوٹ کے تھیلوں کی مقامی پیداوار بند ہونے کی صورت میں پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر بری طرح متاثر ہوگا اور پاسکو سمیت صوبائی فوڈ ڈپارٹمنٹس کے گندم کی خریداری کے آپریشن مکمل کرنا دشوار ہوجائے گا، گندم کے علاوہ چاول، آلو، پیاز اور دیگر جلد تلف ہونے والی پیداوار کی ترسیل متاثر ہونے سے مقامی مارکیٹس میں ان اشیاء کی قلت کا سامنا ہوگا جس سے مہنگائی کی صورتحال اور زیادہ خراب ہوجائیگی۔

    ایسوسی ایشن نے گورنر اسٹیٹ بینک سے اپیل کی ہے کہ کمرشل بینکوں کو خام جوٹ کی درآمد کی ایل سی فی الفور کھولنے کی ہدایت کی جائے تاکہ جوٹ انڈسٹری اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکے اور فوڈ سیکیوریٹی کو درپیش خدشات کا تدارک کیا جاسکے۔

  • پاکستان کیلئے میں اپنی جان دے دوں گا،وزیراعظم شہباز شریف

    پاکستان کیلئے میں اپنی جان دے دوں گا،وزیراعظم شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں پنجاب کے اپنے وسائل سے جو نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جا رہے تھے،ماضی میں ہم نے نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم شروع کی تھی،ہمارے نوجوانوں نے 99فیصد قرضے واپس کیے،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وسائل مہیا کیے گئے توہماری نوجوان نسل پاکستان کا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی، ہمارے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہیں، نوجوانوں کو لیپ ٹاپس دیئے گئے تو کہا گیا کہ یہ سیاسی رشوت ہے،نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے،یوتھ پروگرام کیلئے ہم نے وسائل مہیا کیے ہیں،5لاکھ تک بلا سود نوجوانوں کو قرضے فراہم کئے جائیں گے، 5لاکھ سے 15لاکھ تک5 فیصد سود پر 7 سال کیلئے نوجوانوں کو قرضے دیئے جائیں گے ،15لاکھ سے 75لاکھ تک 7فیصد سود پر نوجوانوں کیلئے قرضے فراہم کئے جائیں گے،بڑی مشکل سے وسائل اکٹھے کر کے ایک لاکھ لیپ ٹاپ پروگرام بھی بنایا ہے، آئی ایم ایف کو ہم نے واضح پیغام دیا ہے کہ ہم پروگرام کو جاری رکھنا چاہتے ہیں،ہم پاکستان کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، نوجوان ہمارے سروں کے تاج ہیں،آج ہم بڑی مشکلات میں ہیں،ہم ملکر ملک کو ان مشکلات سے نکالیں گے،انتہائی مشکل حالات میں ہم نے یہ حکومت سنبھالی ہے،تیل کی امپورٹ پر27ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں،

    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بچانے کیلئے ہمیں اپنی سیاست کو قربان کرنا ہوگا،میں پاکستان کو بچانے کیلئے اپنی ساری سیاسی کمائی قربان کر لوں گا، ہم نے جو ذمہ داری قبول کی ہے نبھانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے،پاکستان کیلئے میں اپنی جان دے دوں گا، راستے میں مشکلات آئیں گی، ہم نے 40ارب بلا سود پنچاب کے بچوں اوربچیوں کو وظائف دیئے، پاکستان کو اس حالت تک پہنچانے کی ذمہ دار حکومتیں ہیں۔ملک کے جو حالات ہیں سب کو اس کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی

  • ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا 3روزہ ہڑتال کا اعلان

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا 3روزہ ہڑتال کا اعلان

    لاہور:مطالبہ نہ منظور ہونے کی صورت میں ایل پی جی پلانٹس کے باہر دھرنا دیں گے، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے سرکاری نرخ پر ایل پی جی فراہمی کے لیے 3 روزہ ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری نرخ پر ایل پی جی فراہمی نہ ہونے کے خلاف 28 سے 30 جنوری تک ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری نرخ پرایل پی جی فراہم کی جائے۔نمائندہ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ جے جے وی ایل جام شورو پلانٹ 700 میٹرک ٹن تک پیداواری صلاحیت رکھتا ہے ، اس پلانٹ کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ایل پی جی پلانٹس کے باہردھرنا دیں گے۔

    یاد رہے کہ پچھلے سال ستمبر میں بھی ایسی ہی ہڑتال کی گئی تھی ، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں من مانے اضافے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا

    چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ملک بھر میں قائم ایل پی جی ریٹیلرز نے گھریلوں سلنڈر کی قیمت میں 100 روپےاور کمرشل سلنڈر کی قیمت میی 400 روپے کا اضافہ قبول نہیں ، سیلاب کی آڑ میں ایل پی جی کی قیمت میی تیسری بار بلاجوز 10 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اوگرا نے ماہ ستمبر 2022 کی قیمت میں 6 روپے فی کلو گرام کی کمی کی تھی جس کے بعد صارفین کے لیے گھریلوں سیلنڈر 2496 روپے کا کر دیا گیا اور ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 212 روپے مقرر کر دی گئی مگرملک بھر میی ایل پی جی کی 50سے 70روپے فی کلو گرام اضافی قیمت کے حساب سے 450 گھریلو سلنڈر پر اور 650 روپے کمرشل سیلنڈر کی بلیک مارکیٹنگ جاری تھی