Baaghi TV

Tag: india vs Pakistan

  • محمد رضوان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

    محمد رضوان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

    قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرکٹر محمد رضوان نے جاری بیان میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    قومی کرکٹر نے لکھا کہ قرآن پاک اللہ تعالیٰ کا کلام ہے، یہ دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کا دل اور روح ہے، متعدد لوگ اسے دل سے حفظ کر چکے ہیں، کیا آپ انہیں بھی جلا دیں گے؟اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے خلاف اٹھ کھڑی ہو-

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ،وزیراعظم شہباز شریف کی شدید الفاظ میں مذمت


    اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اس حوالے سے بیان جاری کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ قرآن عظیم کتاب ہے، یہ ہمیں دوسرے مذاہب کے ساتھ رواداری کا درس سکھاتی ہے، قرآن کو نذر آتش کرنے کی نمائش اور تشہیر کرنا ایک بے شرمی کا کام ہے، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور اس کے خلاف کھڑا ہوں اسلامو فوبک کارروائیاں اظہار رائے کی آزادی نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ سوئیڈن اور ترکیہ کے درمیان نیٹو کی رکنیت کو لے کر کشیدگی چل رہی ہے۔ سوئیڈن نیٹو میں شمولیت کا خواہاں ہے لیکن ترکیہ گزشتہ برس مئی سے اس کی مخالفت کر رہا ہےترکیہ کا کہنا ہے کہ پہلے سوئیڈن ترک صدر طیب اردگان کے ناقدین اور کرد رہنماؤں کو ڈی پورٹ کرے لیکن سوئیڈن یہ مطالبات تسلیم نہیں کر رہا۔

    سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پرمسلم دنیا کا شدید احتجاج،عالمی برادری سےنوٹس لینےکامطالبہ

    اسی اثناء میں سوئیڈن کی انتہائی دائیں بازو کی شدت پسند جماعت کے رہنما راسموس پلودن نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہفتے کو اسٹاک ہوم میں ترک سفارتخانے کے باہر احتجاج کرے گا اور اس دوران وہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے سوئیڈش حکام نے راسموس کو قرآن کی بے حرمتی کی اجازت دے دی تھی جس پر ترکیہ نے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا جبکہ دو روز میں سوئیڈن کے سفیر کو دو بار طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کراچکا ہے۔

    ترکیہ نے نیٹو رکنیت کے معاملے پر بات چیت کیلئے سوئیڈش وزیر دفاع کا طے شدہ دورہ بھی منسوخ کردیا ہے اور کہا ہے کہ اب مذاکرات کا کوئی مقصد باقی نہیں رہاسوئیڈن کے وزیر دفاع پال جانسن نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکیں۔

    خیال رہےکہ راسموس پلودن اور اس کی پارٹی کی جانب سے اس سے قبل بھی اسلام مخالف حرکات کی جاتی رہی ہیں، 2022 اور 2020 میں بھی پلودن نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنےکی تقریب کے انعقاد کی کوشش کی تھی جس کے بعد سوئیڈن میں بڑے پیمانے پر مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

    حکومت کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ

  • کسی نےجیل میں‌ڈالنا ہےتوڈال دے،پیمرا پرکیس کروں گا:سچ بولنےپرروکتے ہیں‌:مبشرلقمان

    کسی نےجیل میں‌ڈالنا ہےتوڈال دے،پیمرا پرکیس کروں گا:سچ بولنےپرروکتے ہیں‌:مبشرلقمان

    لاہور:پاکستان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پرسینئرصحافی مبشرلقمان خاموش نہ رہ سکے ، عوام کو حکمرانوں کی چکی کے دوپاٹوں میں مسلسل پستے ہوئے دیکھ کرچپ نہ رہ سکے ، ان کا کہنا ہے کہ اس گھر کو آگ لگی گھر کے چراغ سے ، اس ملک کی تباہی کے ذمہ دار غریب عوام نہیں ، اس ملک پر جبر کے ساتھ حکمرانی کرنے والے حکمران ہیں‌، جواپنی جائیدادیں باہر بنا رہے ہیں اور باہر کے ممالک کی شہریتیں لے رہے ہیں ان کا پاکستان میں مال بنانے کے علاوہ اور کوئی مقصد نہیں‌

    مبشرلقمان نےآج پاکستانیوں کی بےبسی کا جو نقشہ کھنیچا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس پرماتم کرنے کو دل کرتا ہےکہ کس طرح یہ اشرافیہ اس ملک کو لوٹ رہاہے ، اس ملک کے ساتھ جو یہ کھلواڑ کررہے ہیں اس سے تو بہت ہی خطرناک صورت حال محسوس ہوتی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ لوگوں‌ کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں ، پینے کے لیے پانی نہیں اور اب توصورت حال اس سے بھی بدتر ہوگئی ہے ،جس طرح پچھلے دو دن سے ملک اندھیروں میں‌ڈوبا ہوا ہے، اس صورت میں تو ملک وقوم کا بہت زیادہ نقصان ہوسکتا ہے، کوئی کسی کو پرواہ نہیں ، اب تو صورت حال یہ ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچے ، جوان بوڑھے سب پانی پینے سے محروم ہوگئے ، دور دورتک پانی نہیں مل رہا تھا

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اس ملک کے ساتھ سب نے کھلواڑ کیا پچھلی چار دہائیوں سے اس ملک پر حکومت کرنے والوں نے اس ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ، ، اب تو صورت حال اس قدر خراب ہے کہ ہمارے پاس بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو ان کا معاوضہ دینے کےلیے پیسے نہیں ہیں،

    ان کا کہنا تھا ن لیگ ، پی پی ، اے این پی پی ٹی آئی اور دیگرجماعتوں کے پچھلے بیانات کو دیکھیں کہ ان میں سے کون پاکستان میں‌ڈیم بنانے کے حوالے مخلص تھا ، کس نے کوشش کی اور کس نے کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیا ، ان کہنا تھا کہ ان کی آنیاں جانیاں دیکھیں ایسے پروٹوکول ہیں جیسے دنیا کو ہم ہی گندم فراہم کرتے ہیں، دنیا کو پٹرول اوران کی ضروریات ہم ہی پوری کرتے ہیں، ان حکمرانوں نے ہمیں کہیں کا نہیں‌ چھوڑا ، ہمیں رسوا کردیا ، ہمارے نام پر مانگتے ہیں اور اپنے بینک بھر رہے ہیں‌،

     

    پاکستان کی بگڑتی ہوئی سیاسی ،معاشی اور اقتصادی صورت حال پرخون کے آنسو روتےہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ میں وہ کڑوا سچ بول رہا ہوں کہ ہوسکتا ہے کہ پیمرا یہ سچ سننے کی ہمت نہ کرسکے ، لیکن میں اگر پیمرا نے ایسی حرکت کی تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹکاوں گا،

    ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو لوٹ کرکھا گئی ، ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈاکومنٹس یہ ثابت کرتے ہیں کہ 15 ہزار کے قریب اس ملک کے غریب حکمران بار بار قرض لے کرکھا گئے ، لوٹ کرلئے گئے ، لندن اوردیگرملکوں میں بڑے بڑے محلات ہیں‌ اورغریب ان کی عیاشیوں کا کفارہ ادا کررہا ہے اور اس کی قیمت بھوک افلاس اورتنگدستی کی صورت میں ادا کررہی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس سب کے حقائق ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھےلندن میں ایک پاکستانی کہتا ہے کہ اپ عمران خان کے خلاف اتنے کیوں ہیں توان کا کہنا تھاکہ میں اس بات پر خاموش نہیں رہ سکا اوراس سے پوچھا کہ آپ کب سے لندن میں قیام پزیرہیں تو وہ کہنے لگا کہ تیس سال سے، ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس سے کہا کہ پاکستان آپ نے جانا نہیں اور پاکستان کے بارے میں بڑے فکرمند ہیں

    ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان نے ایک مرتبہ مجھے کہا کہ میں سعودی عرب اورایران کی صلح کروانےجارہا ہوں تو ان کا کہنا تھا میں نے کہا کہ اچھی بات ہے مگرپہلے اپنے گھر میں جہانگیرترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان تو صلح کروا لیں ،وہ پچھلے تیرہ سال سے آپس میں ناراض ہیں‌، ان کا کہنا تھا کہ اس ملک وقوم کا خدا ہی حافظ ہے اور اگر خدانخواستہ یہی صورت حال رہی تو اس کی بڑی بھاری قیمت چکانا پڑے گی

  • آصف زرداری نےپارک لین ریفرنس کوچیلنج کردیا

    آصف زرداری نےپارک لین ریفرنس کوچیلنج کردیا

    اسلام آباد: آصف زرداری نے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت پارک لین ریفرنس کو بھی چیلنج کردیا۔ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کے بعد بالخصوص سیاسی شخصیات کی جانب سے مقدمات کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، سابق صدر آصف زرداری نے پچھلے کئی مقدمات کے بعد پارک لین ریفرنس کو بھی نیب قوانین میں ترمیم کے تحت چیلنج کردیا۔

    آصف زرداری نے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لین ریفرنس پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں رہا، عدالت پارک لین ریفرنس واپس کرے یا بری کردے،واضح رہے کہ آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے دو ریفرنس پہلے ہی واپس ہو چکے ہیں۔

    18 دسمبر 1987 آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو صاحبہ کی شادی کا دن۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پچھلے سال اکتوبر میں آصف علی زراری کی بریت کے خلاف خارج اپیلیں خارج کردی گئی تھیں‌، اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی تھی ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیلیں واپس لینے کی درخواست بھی منظور کر رہے ہیں اور نیب کی اپیلیں میرٹ پر خارج کر رہے ہیں کیونکہ نیب کی اپیلیں میرٹ پر بنتی ہی نہیں تھیں۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ نیب کے پاس میرٹ پر کوئی کیس نہیں ہے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم ہاؤس آمد ،وزیراعظم سے ملاقات

    نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے کیسز واپس لینے کی درخواست دائر کی ہے اور اپیل میرٹ پر نہیں بنتی اس لیے تو متعلقہ اتھارٹی نے اپیلیں واپس لینے کی منظوری دی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے کئی بار کہا کہ یہ اپیل میرٹ پر بھی نہیں بنتی، کیا نیب نے کوئی انکوائری کی کہ کیس کا ریکارڈ کہاں گیا ؟

    سابق صدرآصف علی زرداری کس بیماری میں مبتلا ہیں؟بیٹی بختاورنے بتادیا

    جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نیب کی اپیلیں واپس لینے کی درخواست بھی منظور کر رہے ہیں۔ نیب نے درخواست میں کہا تھا کہ اپیلوں کی مزید پراسیکیوشن ایک لاحاصل مشق ہو گی اور آصف زرداری کے خلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں مشکل سے ریکارڈ پر ہیں، دستیاب دستاویزی شواہد قانون شہادت کے مطابق نہیں۔ یاد رہے کہ آصف زرداری اُرسس ٹریکٹر، پولو گراؤنڈ اور ایس ایس جی کو ٹیکنا میں بری ہوئے تھے جبکہ نیب نے آصف زرداری کی بریت کو 2015 سے چیلنج کر رکھا تھ

  • اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں بجلی کی کمی رہے گی،خرم دستگیر

    اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں بجلی کی کمی رہے گی،خرم دستگیر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہےکہ ملک بھر میں بجلی کا نظام مکمل طور پر بحال کردیا ہے،تاہم اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں بجلی کی کمی رہے گی جس وجہ سے اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں لوڈشیڈنگ رہے گی-

    بجلی بریک ڈاون، وزیر توانائی کی ٹویٹ، استعفی کی بجائے ڈھٹائی

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ ملک میں این ٹی ڈی سی کے 1112 گرڈ اسٹیشنز ہیں جن کو بحال کردیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں بجلی کا نظام مکمل بحال کر دیا ہے گزشتہ روز صبح ساڑھے سات بجے تکنیکی خرابی ہوئی جس کا ابھی پتا نہیں چل سکا ہے۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ جوہری پلانٹ کو دوبارہ شروع ہونے میں 24 سے 48 گھنٹے چاہئیں جب کہ کوئلے کے پلانٹ کو بھی 48 گھنٹے چلانے کیلئے درکار ہوتے ہیں اس لیے اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں بجلی کی کمی رہے گی جس وجہ سے اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں لوڈشیڈنگ رہے گی، پرسوں تک سب کچھ بحال ہوجائے گا ملک کا ترسیلی نظام محفوظ رہا ہے، بجلی کے کارخانے چلانے کے لئے وافر مقدار میں تیل موجود ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے اور تفتیش کرنی ہے کیا ہمارے سسٹم میں ہیکنگ کے ذریعےبیرونی مداخلت تو نہیں ہوئی، اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں گے البتہ انٹرنیٹ سے بیرونی مداخلت کے امکان کم ہیں، وزیراعظم نے تین رکنی انکوائری کمیٹی بنائی ہے جس کی سربراہی مصدق ملک کریں گے۔

    بجلی کا تاریخی بریک ڈاؤن، 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی

    دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے شہر میں بجلی کی مزید لوڈ شیڈنگ جاری رہنے کا عندیہ دے دیا ٹوئٹر پر جاری بیان میں ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ گزشتہ رات کراچی اور نیشنل گرڈ کے درمیان رابطہ بحال ہوگیا، نیشنل گرڈ سے رابطہ بحال ہونے پر سپلائی مزید بہتر کرنے میں مدد ملی ہے۔

    ترجمان کے مطابق اہم تنصیبات بشمول ائیرپورٹ،اسپتال اور واٹرپمپنگ اسٹیشن وغیرہ پربجلی بحال کی جاچکی ہے، اس وقت کے الیکٹرک کے تمام گرڈز فعال ہیں جبکہ علاقائی سطح پربحالی کاعمل جاری ہے سسٹم کو اسٹیبل رکھنے کے لیےمحدود پیمانے پرعارضی لوڈ مینجمنٹ کی جاسکتی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ کےالیکٹرک کا نظام مستحکم ہے اور براہ راست بحالی کے عمل کی نگرانی کی جا رہی ہے حساس تنصیبات پر بجلی پہنچانا اولین ترجیح ہے نظام کے استحکام برقرار رکھنے کے لیے بحالی کا عمل بتدریج کیا جارہا ہے-

  • معروف  صحافی، دانشور اور کالم نویس ارشاد حقانی

    معروف صحافی، دانشور اور کالم نویس ارشاد حقانی

    پاکستانی صحافی، دانشور اور کالم نویس ارشاد حقانی 06 ستمبر 1928ء کو قصور میں پیدا ہوئے۔ وہ اپنی نوجوانی میں جماعت اسلامی سے وابستہ رہے اور پچاس کی دہائی میں انھوں نے جماعت اسلامی کے جریدے ’تسنیم‘ کے لیے بھی کام کیا1956ء ماچھی گوٹھ میں ہونے والے اجتماع میں ارشاد احمد حقانی امین احسن اصلاحی کے ہمراہ جماعت اسلامی سے الگ ہوگئے تھے۔

    انھوں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز گورنمنٹ کالج قصور میں بحیثیت لیکچرار کیا۔ 1981ء میں جب لاہور سے جنگ اخبار کی اشاعت شروع ہوئی تو وہ اس کے ساتھ منسلک ہوگئے۔ ارشاد احمد حقانی روزنامہ جنگ کے سینئر مدیر رہے اور ان کا کالم ”حرف تمنا“ کے عنوان سے شائع ہوتا رہا۔

    1996ء میں جب صدر سردار فاروق احمد خان لغاری نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی حکومت ختم کی تو ملک معراج خالد کی نگراں کابینہ میں وزیر اطلاعات بھی رہےموصوف طویل عرصے سے عارضۂ قلب میں مبتلاء تھے۔ ارشاد احمد حقانی کا انتقال 24 جنوری 2010ء کو ہوا۔ مرحوم کو قصور میں موجود ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

  • اداکار مرحوم ننھا کے بیٹے امریکا میں انتقال کر گئے

    اداکار مرحوم ننھا کے بیٹے امریکا میں انتقال کر گئے

    مشہور مزاحیہ فلمی اداکار رفیع خاور المعروف ننھا مرحوم کے بڑے صاحبزادے محمد رضی امریکا میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق کینسر کے مرض میں مبتلا مرحوم 2 برس تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

    پاکستان اسلامی ریاست، اس کے خلاف مسلح کاروائی حرام ہے، پیغام پاکستان قومی کانفرنس

    رپورٹس کے مطابق مرحوم امریکی ریاست فلوریڈا کی برواڈ کاؤنٹی کے محکمہ پولیس میں سارجنٹ کے عہدے پرفائز تھے محمد رضی کی نماز جنازہ میں کمیونٹی کے افراد اور پولیس حکام نے شرکت کی-

    مرحوم کی تدفین مقامی مسلم قبرستان میں کی گئی برواڈ پولیس و شیرف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

    پنجاب میں نگران وزیراعلی کے آتے ہی تبادلوں کا آغاز،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ

  • پاکستان اسلامی ریاست، اس کے خلاف مسلح کاروائی حرام ہے، پیغام پاکستان قومی کانفرنس

    پاکستان اسلامی ریاست، اس کے خلاف مسلح کاروائی حرام ہے، پیغام پاکستان قومی کانفرنس

    انسداد ِ دہشتگردی، انتہا پسندی اور نفرت انگیزی کے حوالے سے پیغام پاکستان قومی کانفرنس میثاق واحدت کانفرنس بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔

    باغی ٹی وی : کانفرنس میں مُلک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے جید علماء نے کانفرنس میں شرکت کی علماء نےٹی ٹی پی کے بیانیے کے حوالے سے اپنا متفقہ فیصلہ جاری کر دیا-

    علماء نے کہا کہ اجتماع یہ اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے پاکستان کا دستور پاکستان کے اسلامی ہونے کی گواہی دیتا ہے۔پاکستان کا دستور ایک ایسا دستور ہے جو کسی اور ملک میں نہیں پا یا جاتا پاکستان کے خلاف کوئی مسلح کارروائی کھلی بغاوت ہے، ناجائز ہے، حرام ہے تقریباََ 45 منٹ مفتی نور ولی اور اُن کے دیگر ساتھیوں سے بات کی مفتی نور ولی کا پاکستان مخالف فتوی/موقف بالکل غلط ہے مفتی نور ولی اور اُن کے ساتھیوں کو پاکستان کو اسلامی ریاست کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔

    مفتی نور ولی اورٹی ٹی پی نے پچھلے20سال سے بچوں، عورتوں اور علماء کو نہیں بخشا نو ر ولی نے کہا تھا کہ ہم ہتھیار نہیں اٹھائیں گے۔
    ہم نے نور ولی اور ٹی ٹی پی کو راہنمائی فراہم کر دی ہے ہم نے جب آپ کو راہنمائی فراہم کر دی ہے تو پھر مطالبہ کیسا؟-

    نور ولی اورٹی ٹی پی کے پاس کوئی جواز نہیں کہ اُن کو راہنمائی فراہم نہیں کی گئی عُلماء پہلے ہی فتویٰ جاری کر چکے ہیں پیغامِ پاکستان کی صورت میں نور ولی نے فاٹا کے انضمام پر بہت زور دیا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے تھا ہم نے انہیں کہا کہ فاٹا کا انضمام ایک سیاسی معاملہ ہے نور ولی اور ساتھیوں کے سامنے دین کا معاملہ پیچھے تھا اور فاٹا کا مسئلہ زیادہ اہم تھا۔

  • بنوں میں بم پھٹنے سے پاک فوج کا جوان شہید

    بنوں میں بم پھٹنے سے پاک فوج کا جوان شہید

    ضلع بنوں کے جانی خیل کے علاقے میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹ گیا –

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بنوں کے جانی خیل کے علاقے میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹنے کے باعث‌ ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سپاہی گل شیر نے شہادت قبول کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے صفایا کے لیے علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے۔

  • آئی سی سی نے راولپنڈی وکٹ کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا

    آئی سی سی نے راولپنڈی وکٹ کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے راولپنڈی کی وکٹ سے متعلق پاکستان کا مؤقف مان لیا اورڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی نے پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ کے بعد راولپنڈی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا تھا تاہم نجم سیٹھی نےعہدہ سنبھالنے کے بعد آئی سی سی کے فیصلے پر اپیل کی تھی۔

    آئی سی سی بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہو گیا

    تاہم اب آئی سی سی نے راولپنڈی وکٹ کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا اور کہا کہ اپیل پر جائزے کے بعد طے ہوا کہ وکٹ ’بیلو ایوریج‘ نہیں تھی آئی سی سی کا کہنا تھاکہ میچ کا نتیجہ نکلا، 39 میں سے37 وکٹیں لی گئیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلے دن 500 سے زیادہ رنز بنائے تھے جب کہ اس ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی جبکہ گز شتہ برس آسٹریلیاکے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی پنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا۔

    ون ڈے رینکنگ: نیوزی لینڈ سےنمبر ون پوزیشن چھن گئی،پاکستان پانچویں نمبر

  • وزیرآباد فائرنگ: عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی تبدیل

    وزیرآباد فائرنگ: عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی تبدیل

    لاہور:وزیر آباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کی جانب سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر پر اعتراضات کے بعد محکمہ داخلہ نے جے آئی ٹی کے ارکان کو ہی تبدیل کر دیا گیا۔

    ایم کیوایم میں مزید دراڑیں پڑگئیں:بڑے بڑے نام پارٹی چھوڑنےکے لیےتیار

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی میں نئے ارکانِ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

    ایم کیوایم پاکستان نے بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ پرغورشروع کردیا

    اعلامیے کے مطابق جے آئی ٹی کے نئے ارکان میں ڈی پی او ڈی جی خان محمد اکمل، ایس پی انجم کمال، ڈی ایس پی سی آئی اے جھنگ ناصر نواز بھی شامل ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی محکمے کے چوتھے رکن کی تقرری کا فیصلہ جے آئی ٹی کے سپرد ہے، نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن 14 جنوری کو جاری کیا گیا۔

    کراچی:پولنگ شروع ہونےسےچند گھنٹے پہلےایم کیوایم کےامیدوارکوگولیاں ماردی گئیں

    دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پرانی جے آئی ٹی میں اختلافات سامنے آنے پر نئے ارکان کی تقرری کی گئی، پرانے ارکان نے جے آئی ٹی سربراہ کی تفتیش اور طریقہ کار پراعترضات کیے تھے، سابق ممبران نے غلام محمود ڈوگر پر سیاسی بنیادوں پر تفتیش کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔