حمزہ علی عباسی نے کہا ہے پاکستان دشمنوں نے پی ٹی ایم کو لانچ کیا ہے، گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور کے پی ٹی ایم سے متعلق بیان کے حمزہ علی عباسی نے یہ بات ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی انکا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان دشمنوں نے ٹی ٹی پی کولانچ کیا تھا اور ایک خوفناک جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد انہوں نے اب پی ٹی ایم کو لانچ کیا ہے، یہ بھی ٹی ٹی پی کی طرح ناکام ہونگے. حمزہ علی عباسی پاکستان کے معروف اداکار ہیں اور ماضی میں ایک چینل پر ٹاک شو کے میزبان بھی رہے ہیں
Tag: india
برقعہ پر پابندی ، بی جے پی نے کی شیو سینا کی مخالفت
بی جے پی نے اپنی اتحادی جماعت شیو سینا کے مسلم خواتین کے برقعہ پر پابندی کے مطالبے کی مخالفت کر دی ہے. یہ بات بی جے پی کے ترجمان جی وی ایل نرسیمہا راہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی. یاد رہے کہ شیو سینا جو بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم ہے اور اکثر مسلم مخالف اقدامات کرتی رہتی ہے اسکی جانب سے یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب ہمسایہ ملک سری لنکا نے اپنے ملک میں ہونے والے دھماکوں کے بعد چہرہ ڈھانپنے والے ہر قسم کے لباس پر پابندی لگا دی تھی جسکے نتیجے میں 350 سے زائد افراد کی ہلاکت جبکہ 500 سے زائد زخمی ہو گئے تھے.
پی سی بی کا وکٹ کیپر تسلیم عارف کو 65 ویں سالگرہ پر خراج تحسین
پاکستان نے کرکٹ بورڈ نے 80 کی دہائی کے معروف بلے باز تسیم عارف کو انکی 65 ویں سالگرہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں یہ لکھا کہ "ایک بہادر وکٹ کیپر جس نے اپنی کرکٹ کا آغاز ہی کلکتہ میں بھارت کے خلاف 90 اور 46 سکورز کے ساتھ کیا اور جنہیں سات گھنٹے لمبی اننگز جسمیں انہوں نے ناٹ آؤٹ 210 سکورز کے ساتھ ٹیسٹ میچز میں وکٹ کیپرز کے بہترین سکورز کا ریکارڈ بنایا.” تسلیم عارف بعد ازاں پھیپھڑوں کے انفیکشن کی وجہ سے 2008 میں پی آئی بی کالونی کراچی میں وفات پا گئے اور فیصل کینٹ میں انکی تدفین کی گئی.