Baaghi TV

Tag: indian films

  • میں نے کبھی انڈین فلموں کی مخالفت نہیں کی سید نور

    میں نے کبھی انڈین فلموں کی مخالفت نہیں کی سید نور

    پاکستانی فلمساز سید نور نےکرتار پور میں‌صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں سمجھتا ہوں کہ مشترکہ فلمسازی وقتی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی انڈین فلموں کی پاکستان میں ریلیز کرنے کی مخالفت نہیں کی ، میں تو ہمیشہ اس بات پر بولا ہوں کہ انڈین فلموں کی وجہ سے پاکستانی فلموں کو شوز کم نہ دئیے جائیں. لیکن جب جب انڈین فلموں کی ریلیز پاکستان میں ہوئی ہے پاکستانی فلموں کو شوز نہیں دئیے گئے جو کہ زیادتی ہے.

    انہوں نے کہا کہ ”میں گپی گریوال کے ساتھ ایک فلم بنانا چاہتا ہوں ، مجھے امید ہے کہ ایسا ضرور ہو گا ”. حالات بہت جلد اتنے بہتر ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں‌اس وقت بہت اچھا کام ہورہا ہے دونوں فلموں کے فنکار باصلاحیت ہیں، دونوں ملکوں کے فنکار اور فلمساز مل کر کام کریں گے تو دونوں ملکوں کی پنجابی انڈسٹری کو فائدہ ہوگا. سید نور نے کہا کہ گپی گریوال کا کرتار پور آنا اور ہم سب سے ملنا بہت ہی خوش آئند ہے. سید نور نے مزید یہ بھی کہا کہ ”میری فلم للکارا سنگھ ان لاہور بھی ایک بہترین فلم ہو گی ، اور دونوں ملکوں کے حالات بہت جلد بہتر ہوجائیں گے”.

    کرتار پور میں گپی گریوال اور پاکستانی فنکاروں کا اکٹھ

    پاکستانی کرکٹرز مجھے "میسج” کرتے ہیں،اداکارہ نوال سعید کا انکشاف

    اللہ کی رحمت کو اپنی چالاکی مت سمجھیں قیصر پیا

  • فلمسٹار میرا انڈین فلم جب تک ہے جاں کیوں‌ نہ کر سکیں؟‌

    فلمسٹار میرا انڈین فلم جب تک ہے جاں کیوں‌ نہ کر سکیں؟‌

    فلمسٹار میرا نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ فلم جب تک ہے جاں جس میں مرکزی کردار شاہ رخ خان اور کترینہ کیف نے ادا کئے تھے ، یش راج کے بینر تلے بننے والی یہ فلم میرا کو آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس لئے اس فلم کو کرنے سے انکار کر دیا . میرا نے پروگرام کے ہوسٹ کو بتایا کہ لندن کا ویزہ میرے پاس موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے فلم جب تک ہے جاں‌کرنا ممکن نہ ہو سکا. ورنہ تو اس فلم کے پرڈیوسرز کی بہت خواہش تھی کہ وہ مجھے اس فلم میں‌کاسٹ کریں، اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا یقینا اعزاز کی بات ہے.

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”مجھے اگر کوئی باجی بھی کہہ دے تو مجھے برا نہیں لگتا” باجی ایک عزت احترام والا لفظ ہے. انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مجھے تو بگ باس کی بھی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے اس کو اس لئے نہیں کیا کیونکہ میں ڈر گئی تھی کہ کہیں وہاں مجھ سے کوئی ایسی غلطی نہ ہوجائے جو بعد میں میرے گلے پڑجائے .میں اس پروگرام کے رولز جانتی نہیں تھی لہذا غلطی ہوجانے کا امکان موجود تھا.

    شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی دانت ٹوٹ گیا

    عمران اشرف کو یو اےای کاگولڈن ویزہ مل گیا

    چلائو مت بہری نہیں ہوں جیا بچن نے ایسا کس کو کہا اور کیوں‌؟‌

  • عالیہ بھٹ جاسوس بن گئیں

    عالیہ بھٹ جاسوس بن گئیں

    بالی وڈ کی معروف اور ورسٹائل اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی ہر فلم کے ساتھ شائقین اور ناقدین کو حیران کر دیتی ہیں. ان کے حوالے سے تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ وہ وہ یش راج فلمز کی جاسوسی دنیا میں خاتون کے مرکزی کردار کے ساتھ فلم بنائیں گی۔ عالیہ بھٹ تھرلر جاسوسی فلم میں سپر ایجنٹ کا کردار ادا کریں گی اور اس کی شوٹنگ کا آغاز 2024 سے متوقع ہے۔عالیہ بھٹ سے قبل اس طرح کا کردار کسی دوسری ہیروئین نے شاید کم ہی کیا ہو گا، لیکن شاہ رخ خان ، ہرتیک روشن و دیگر جاسوس کا کردار ادا کر چکے ہیں. عالیہ بھٹ اس فلم کے زریعے ایک اور تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں.

    عالیہ بھٹ کو تھرلر فلم میں ایک جاسو سی مشن پر بھیجا جائے گا اور ایکشن سے بھرپور مناظر مداحوں کے ہوش اڑا دیں گے۔ یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ برس رنبیر کپور کے ساتھ شادی کی ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی عالیہ بھٹ اپنی پروفیشنل زمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اپنی گھریلو زندگی کو بھی خوب اچھے انداز سے نبھا رہی ہیں. دوسری طرف رنبیر کپور کا کہنا ہےکہ عالیہ نہ صرف اچھی اداکارہ ہے بلکہ بہتریین انسان ماں اور بیوی ہیں.

    رنگیلا کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا

    ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

    فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا

  • پریانکا چوپڑا کس بات پر ہیں خوش ؟

    پریانکا چوپڑا کس بات پر ہیں خوش ؟

    بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے الگ اور منفرد انداز و اداکاری کی بدولت جانی چاتی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے شوبز انڈسٹری میں 22 برس بیت چکے ہیں اس دوران میں نے 70 سے زائد فلموں میں کام کیا لیکن کبھی بھی مردوں کے برابر معاوضہ نہیں ملا لیکن میں خوشی اور فخر سے بتا سکتی ہوں کہ ویب سیریز سیٹا ڈل میں ساتھی مرد اداکار کے برابر کا معاوضہ ملا . ا نہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اتنا بڑا اور کڑوا سچ بولنے کے بعد میں بہت بڑی مشکل میں پڑ سکتی ہوں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ لوگوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ خواتین جتنی مرضی

    باصلاحیت ہوں ، بڑی اداکارائیں ہوں لیکن جب انہیں معاوضہ دینے کی باری آتی ہے تو ان کا معاوضہ مرد سے کم رکھا جاتا ہے. میں نے یہ چیز22 سال تک فیس کی ہے لیکن اب خوشی کی بات ہے کہ مجھے بھی میرے ساتھ مرد اداکار کے برابر معاوضہ ملا ہے. پریانکا چوپڑا نے ویب سیریز سیٹاڈل کا ٹریلر یکم مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا جبکہ اس کی ابتدائی دو قسطیں 28 اپریل کو نشر ہوں گی۔ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز ویب سیریز میں رچرڈ میڈن بھی شامل ہیں۔پریانکا چوپڑا کے مداح ان کو ویب سیریز میں دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں

  • رانی مکھر جی کو اداکارہ نہیں بننا تھا لیکن وہ فلموں میں کیوں آئیں؟‌

    رانی مکھر جی کو اداکارہ نہیں بننا تھا لیکن وہ فلموں میں کیوں آئیں؟‌

    بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی جو دو برس تک مسلسل فلمی دنیا سے دور رہی اب وہ بڑے پردے پر ایکبار پھر جلوہ گر ہو رہی ہیں . ’مسز چٹرجی ورسز ناروے‘ میں رانی مکھر جی ایک بھارتی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں، فلم میں ان کے نوجوان بچے انہیں ان فٹ ماں قرار دے کر الگ کردیتے ہیں۔ رانی مکھر جی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میرا گھرانہ فلمی تھا لیکن ہمارے گھر میں فلموں‌کے بارے میں بات نہیں‌ہوتی تھی ، میں فلموں میں کام کرنا بھی نہیں چاہتی تھی ، حالانکہ ہماری پوری فیملی انڈسٹری میں تھی لیکن میرا دل نہیں تھا کہ اداکارہ بنوں . لیکن گھر کے جب بگڑے ہوئے حالات دیکھتے تو میں فلموں میں آگئی ، شروع شروع میں کام صرف فیملی کو سپورٹ

    کرنے کے لئے کیا لیکن بعد میں‌اداکاری میں مزا آنے لگا اور آج تک کام کررہی ہوں. رانی مکھر جی نے کہا کہ میں نے جب پہلی فلم کی تو وہ کوئی زیادہ کامیابی حاصل نہ کر سکی لیکن میں نے ہمت نہ ہاری ، مجھے میرے گھر کے ھالات نظر آرہے تھے اس لئے پیسے کمانے کی خاطر فلموں میں‌ قسمت آزماتی رہی اور پھر کامیابیوں‌نے میرے گھر کی راہ دیکھ لی.

  • رات کے دو بجے سیف علی خان کے گھر میڈیا نے ہلا بول دیا ، اداکار بھڑک اٹھا

    رات کے دو بجے سیف علی خان کے گھر میڈیا نے ہلا بول دیا ، اداکار بھڑک اٹھا

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان جن کی پوری فیملی ہر وقت میڈیا کی نظروں میں رہتی ہیں ان کے گھر رات کے دو بجے بیس میڈیا پرسنز نے ہلا بول دیا. سیف علی خان میڈیا کے یوں رات دو بجے زبردستی گھر میں گھس آنے پر ہیں شدید خفا ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ میڈیا کے ساتھ تعاون کیا انہوں نے ہمیں‌جہاں‌روکا ہم رک گئے. اور تصاویر بنوائیں لیکن یہ رویہ بالکل مناسب نہیں ہے کہ رات کے دو بجے میرے گھر میں میڈیا گھس آئے اور وہ بھی بغیر اجازت . انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کی عزت کرتے ہیں اسکا ملطب یہ نہیں میڈیا ہمارے سر پر ہی چڑھ جائے اور آدھی رات کو بھی ہماری پرائیویسی یہاں تک کہ ہمارے گھر میں گھس آئے. اداکار نے کہا کہ میڈیا اپنی حدود میں رہے تو

    بہت بہتر ہو گا. میرے گارڈ کے خلاف نہ میں کوئی پرچہ درج کروا رہا ہوں نہ ہی میڈیا کے ان بیس لوگوں کے خلاف کوئی پرچہ درج کروا رہاہوں لیکن ہر بات کی کوئی حد ہوتی ہے. اور میڈیا بس اپنی حد میں رہے. یاد رہے کہ سیف علی خان کے گھر جو میڈیا پرسنز رات کے دو بجے داخل ہوئے انہوں نے گارڈ کے ساتھ زبردستی کی اور اداکار کی بغیر اجازت کے گھر میں داخل ہو کر کھڑے ہو گئے .

  • انڈین فلمیں پاکستان میں لگنی چاہیں واسع چوہدری

    انڈین فلمیں پاکستان میں لگنی چاہیں واسع چوہدری

    اداکار ، رائٹر اور میربان واسع چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی فلمیں انڈیا میں بالکل لگنی چاہیں اور انڈیا کی فلمیں بھی ہمارے ہاں لگنی چاہیں انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب سینما اونرز نے انڈین اور انگلش فلموں سے کمایا۔ میں سمجھتا ہوں سینما انڈسٹری کی بحالی جس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اسکو جاری رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے پاکستان کے ساتھ انڈین فلمیں ہمارے سینما گھروں کی زینت بنیں۔ مقابلے کی فضا میں کام زیادہ اچھا کرنے کا جذبہ بڑھتا ہے. واسع چوہدری نے مزید کہا کہ اینیمیٹڈ موویز بھی بننی چاہیے نیز ہر طرح کی موویز بننی

    چاہیے۔ واسع چوہدری سے ایک سوال پوچھا گیا اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیبل پر انڈیز موویز چل رہی ہیں تو سینماز میں کیوں نہیں؟ ان کے اس جواب پر کچھ صحافیوں نے کہا کہ ہماری کیبل پر تو انڈین فلمیں نہیں لگتیں تو واسع نے کہا کہ بھئی چل رہی ہیں کیبل پر انڈین فلمیں اس بات پہ صحافیوں اور واسع میں گرما گرمی بھی ہوئی۔ آخر میں واسع بات چیت کو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔یاد رہے کہ واسع چوہدری ندیم مانڈوی والا کی اینیمیٹڈ مووی اللہ یاد کی تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دینے آئے تھے.

  • انڈین فلمیں لگنی چاہیں کے نہیں ہمایوں سعید نے بتا دیا

    انڈین فلمیں لگنی چاہیں کے نہیں ہمایوں سعید نے بتا دیا

    اکثر ہمارے ہاں یہ بحث چلتی رہتی ہے کہ انڈین فلمیں پاکستانی سینما گھروں میں لگنی چاہیں کہ نہیں ۔اس سوال کے جواب میں ہمایوں سعید کہتے ہیں کہ جی ہاں بالکل لگنی چاہیں،بلکہ میں تو کہوں گا کہ ترکی انڈین اور چائنہ کی فلمیں لگنی چاہیں۔ اس سے ہماری سینما انڈسٹری پھلے پھولے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں طرف ایسا طبقہ ہے جو یہ نہیں چاہتا کہ فلمیں لگیں لیکن اہک بڑا طبقہ ایسا ہے جو یہ چاہتا ہے کہ ایک دوسرے کے ملکوں میں ہماری فلمیں لگیں۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ہاں اچھی فلمیں بن رہی ہیں۔ مولا جٹ نے جیسا بزنس کیا ہے اس نے دنیا

    کو حیران کردیا ہے۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ میری تو کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ فلمیں بنیں۔ہمارے ہاں بہت ٹیلنٹ ہے۔ بلال لاشاری جیسے ڈائریکٹر ہیں۔ میری تین فلمیں پائپ لائن میں ہیں امید ہے کہ شائقین میری ان تمام فلموں کو پہلے کی طرح سراہیں گے۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ میں سب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری فلموں خصوصی طور پہ لندن نہیں جائونگا کو پذیرائی دی۔لندن نہیں جانونگا کے بعد میرے جو پراجیکٹس آرہے ہیں وہ بہت ہی ایکسائٹنگ ہیں۔باقی بےجا تنقید کرنے والوں کا کام ہے تنقید کرتے رہنا اسکی فکر کسی کو بھی نہیں ہونی چاہیے بس کام پر توجہ ہونی چاہیں۔

  • کترینہ کیف کو اردو کس نے سکھائی ؟‌

    کترینہ کیف کو اردو کس نے سکھائی ؟‌

    سب جانتے ہیں کہ کترینہ کیف کو اردو بولنی نہیں آتی تھی انہوں نے فلموں میں‌ کام کرکے اردو اور ہندی سیکھی. لیکن کترینہ کیف کی اردو ایک پاکستانی اداکار نے ٹھیک کی اور اس پاکستانی اداکار کا نام علی ظفر ہے. علی ظفر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت میں جا کر کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا. جب میں بھارت میں کام کرنے گیا تو اس دوران کترینہ کیف سے کام کرنے کے سلسلے میں ملاقاتیں رہیں اور کام کے دوران میں نے محسوس کیا کہ کترینہ کیف کو اردو بولنے میں دوقت محسوس ہوتی ہے اس لئے میں نے ان کو اردو سکھائی. انہوں نے کہا کہ آپ کہہ سکتےہیں کہ کترینہ کیف کا اردو سکھانے کے معاملے میں استاد رہا ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ

    میں نے ہمیشہ کام کرکے عزت کمائی ہے. میں مقابلے پر یقین نہیں رکھتا نہ ہی کسی کی ٹانگیں‌ کھینچتا ہوں میں خود اچھا کام کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھتا ہوں. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ طیفا انٹربل کو بہت زیادہ پسند کیا گیا، میں ایسی فلمیں بنانے کی کوشش جاری رکھوں گا. انہوں نے کہا کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہوتی ہے اس لئے میں مشکلات سے نہیں گھبراتا ان کا مقابلہ کرتا ہوں .