Baaghi TV

Tag: indian punjabi film

  • عمران عباس انڈین پنجابی فلم  جی وے سوہینا جی کے سیٹ پر گانے لگے

    عمران عباس انڈین پنجابی فلم جی وے سوہینا جی کے سیٹ پر گانے لگے

    پاکستانی اداکار عمران عباس انڈین فلم ”جی وے سوہنیا جی” سے پنجابی فلموں میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں، عمران اس فلم سے بہت ساری امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں ان کا ماننا ہے کہ وہ ایک بہترین پنجابی فلم سے اپنے کیرئیر کی شروعات کرنے جا رہے ہیں. عمران عباس چونکہ بالی وڈ میں‌بھی کام کر چکے ہیں ان کی وہاں‌کی ہیروئنز اور ہیروز کے ساتھ کافی دوستی ہے. اکثر ان کی انکے ساتھ وڈیوز بھی سامنے آتی رہتی ہیں جو سوشل میڈیا پرکافی توجہ حاصل کرتی ہیں. عمران عباس اپنی حالیہ وڈیو میں‌بھارتی اداکارہ کے ہمراہ سر بکھیرتے ہوئے دکھائی دے رہےہیں۔انسٹاگرام پر اداکار کو بھارتی اداکارہ کے سنگ اپنی آواز کا جادو چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا اور بتایا کہ انہوں نے لندن میں فلم جی وے سوہنیا جی کی شوٹنگ کے مصروف لمحات سے کچھ وقت نکال کر ساتھی اداکارہ اور دوست ادیا واکاتی کے ساتھ تامل اور ہندی/اردو زبان میں اپنا ایک پسندیدہ گانا ریکارڈ کیا۔” ان کی سریلی آواز کو جہاں مداح بےحد پسند کر رہے ہیں وہیں ساتھی فنکارہ طوبی صدیقی اور بھارتی میوزیشن و یوٹیوبر ابھے وی نے بھی اداکار کی تعریف کی”۔ یاد رہے کہ عمران عباس نے ابھی تک پاکستان کی کسی پنجابی فلم میں‌کام نہیں‌کیا لیکن وہ انڈین پنجابی فلم سے اپنا کیرئیر شروع کرنے جا رہے ہیں.

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • پنجابی فلم ”بوہے باریاں“ 15 ستمبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی

    پنجابی فلم ”بوہے باریاں“ 15 ستمبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی

    پاکستانی فلم بینوں کی معیاری تفریح کیلئے ڈسٹری بیوشن کلب نے بین الاقوامی پنجابی فلم ”بوہے باریاں“ کی نمائش کا اہتمام کیا ہے جو جمعہ 15ستمبر کو ملک بھر کے سینماؤں کی زینت بنے گی۔منفرد کہانی، جاندار پلاٹ اور بہترین کردار نگاری سے سجا فلم کا پرومو سوشل میڈیا ویب سائٹس پر دنیا بھرکے شائقین کی توجہ بن چکا ہے جسے اب تک لاکھوں شائقین دیکھ اورسراہ چکے ہیں۔ فلمی حلقوں کے مطابق ”بوہے باریاں“ خواتین کے مسادی حقوق کے حوالے سے اہم فلم ہے جس میں ایک سادہ مگر دلچسپ کہانی کے پیرائے میں توہم پرستانہ نظریات اورفرسودہ روایات کو سامنے لایا گیا ہے۔ فلم میں بہترین میوزک اور جاندار مکالموں کا تڑکہ ہے جبکہ سٹار کاسٹ میں نامور بین الاقوامی پنجابی فنکارہ نیرو باجوہ، نرمل رشی،روبینہ باجوہ،جتندر کورسمیت دیگر فنکاروں نے مرکزی کردارا داکئے ہیں۔

    ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہاکہ ””بوہے باریاں“ دلچسپ کہانی پر مبنی مکمل تفریحی فلم ہے ” جس کی تشہیر کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے،جو شائقین روایتی فلموں سے الگ بہترین تفریحی فلم دیکھنے کے خواہش مند ہیں انکے لئے بوہے باریاں پیسہ وصول تفریح کا ذریعہ بنے گی۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ پاکستانی سینما کو اس قسم کی کہانیوںکی بے حد ضرورت ہے.

    راکھی عمرہ کرکے بھی نہیں بدلی عادل درانی

    بجلی کے بلوں پر فنکار سراپا احتجاج

    میری بڑی بہن نے میرے لئے والدین سے مار کھائی سبینا فاروق

  • ”کیری آن جٹا تھری“ نے  29 کروڑ سے زائد کمالئے

    ”کیری آن جٹا تھری“ نے 29 کروڑ سے زائد کمالئے

    پاکستانی کامیڈی سٹار ناصر چنیوٹی کی انٹرنیشنل پنجابی فلم ”کیری آن جٹا تھری“ کاملک بھر کے سینماؤں میں شاندار بزنس جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ریلیز کے پہلے 10ہفتوں میں مذکورہ فلم نے 29 کروڑ سے زائد بزنس کیا جو کسی بھی غیر ملکی پنجابی فلم کا پاکستانی سینماؤں میں نیا ریکارڈ ہے۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے توسط سے سینماؤں کی زینت بننے والی فلم تاحال فلم بینوں کی اولین پسند ہے اور لاہورکے ساتھ ساتھ پنجاب کے کئی شہروں، شہر قائد کراچی اورا سلام آباد میں تاحال فلم شاندار بزنس کررہی ہے۔

    ”پاکستان کے سٹار سنگر عاطف اسلم کا گایا سپر ہٹ گیت فلم کی ہائی لائٹ جبکہ ساتھ ہی ساتھ کامیڈی سٹار ناصر چنیوٹی کی منفرد رول میں بہترین کردار نگاری کو بھی شائقین نے خوب سراہا ہے۔” بہترین کامیڈی، ہٹ گیتوں اور جاندار کہانی سے مزین ”کیری آن جٹا تھری“ مشہور زمانہ سیریز کی تیسری فلم ہے جس میں مرکزی کردار گپی گریوال اور سونم باجوہ نے اد اکئے ہیں اور یہ فلم دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پنجابی فلم بن چکی ہے۔ اس سے قبل بھی کیری آن جٹا ون اور ٹو ریلیز ہو چکی ہے ، ان فلموں نے بھی بہت اچھا بزنس کیا.

     

    راکھی عمرہ کرکے بھی نہیں بدلی عادل درانی

    بجلی کے بلوں پر فنکار سراپا احتجاج

    میری بڑی بہن نے میرے لئے والدین سے مار کھائی سبینا فاروق

  • انڈین پنجابی فلم منڈا سائوتھ ہال دا کی لاہور میں سکریننگ

    انڈین پنجابی فلم منڈا سائوتھ ہال دا کی لاہور میں سکریننگ

    ارمان بیدی اور تنو گریوال کی فلم منڈا ساوئتھ ہال دا 4 اگست کو انڈیا سمیت دنیا بھر میں‌ریلیز کی گئی ، فلم کامیابی سے جاری ہے. گزشتہ دنوں لاہور میں اس فلم کی سکریننگ کی گئی ، سکریننگ میں‌کاسٹ میں شامل پاکستانی فنکار افتخار ٹھاکر نے خصوصی شرکت کی اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھی . افتخار ٹھاکر نے اس فلم میں ایک دوکاندار کا کردر ادا کیا ہے جس کے پاس چند انڈین لڑکے کام کرتے ہیں.

    ؛؛فلم کی کہانی ایک سوشل میسج ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے لوگ اور رشتہ دار صرف ویزہ لینے کےلئے شادیاں کرتے ہیں اور ویزہ ملتے ہی وہ رفو چکر ہوجاتے ہیں؛؛. انڈیا ہو یا پاکستان کئی لوگ صرف ویزہ لینے کے لئے کسی لڑکی یا لڑکے سے شادی کرکے بعد میں اسکو بیچ راہ چھوڑ کر کسی اور طرف چل دیتے ہیں، لڑکی کے ساتھ بھی اسی طرح ہوتا ہے اس کے ساتھ اسکا کزن شادی کرتا ہے جیسے ہی اسکو ویزہ ملتا ہے وہ اس کو چھوڑ دیتا ہے. اور وہ لڑکی اکیلی بچہ پالتی ہے. کہانی لندن کی خوبصورت لوکیشنز پر فلمائی گئی ہے. ایک فیملی انٹرٹینمنٹ ہے جسے دیکھنے کےلئے فیملیز جوک در جوک سینما گھروں کا رخ کررہی ہے.

    تماشا سیزن 2 میں عدنان صدیقی کا رجحان فیضان شیخ کی طرف نمایاں

    انٹرویو کے لئے کالز کرنے والے صحافی اور چینلز شرم کریں صرحا اصغر

    اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش،ملزم نے کپڑے پھاڑ دیئے