Baaghi TV

Tag: Indonesia

  • انڈونیشیا: بالی بم دھماکے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو رہا کر دیا گیا

    انڈونیشیا: بالی بم دھماکے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو رہا کر دیا گیا

    انڈونیشیا: بالی بم دھماکے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو رہا کر دیا گیا.

    انڈونیشیا کے سخت گیر عالم ابو بکر بشیر پر 2002 کے بالی بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ان دھماکوں میں دو سو سے زائد افراد ہلک ہوئے تھے۔

    انڈونیشیا کی سخت گیر مذہبی شخصیت ابو بکر بشیر کو جمعہ آٹھ جنوری کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ ان پر 2002 میں ہلاکت خیز بالی بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام تھا۔ 82 سالہ ابو بکر کو دنیا کے سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا میں انتہا پسند ترین شخصیت مانا جاتا ہے۔

    وہ جہادی تنظیم ‘جماعہ اسلامیہ’ جس کے القائدہ جیسی تنظیم سے بھی روابط ہیں، کی ایک اہم شخصیت ہیں جو سن2011 سے ہی جیل میں 15 برس قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔ ان کو ملک کے صوبے آچے میں شدت پسندوں کے تربیتی کیمپوں کی فنڈنگ میں مدد کے لیے پندرہ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

  • وائرس سے بچنے کا انوکھا طریقہ، نوجوان نے طیارے کی ساری سیٹیں بک کروا لیں.

    وائرس سے بچنے کا انوکھا طریقہ، نوجوان نے طیارے کی ساری سیٹیں بک کروا لیں.

    دنیا کے مختلف کونوں سے آئے روز ایسی خبریں آتی رہتی ہیں جنہیں سن کر انسان ششدر رہ جاتا ہے. ایسا ہی ایک واقعہ جکارتہ میں پیش آیا جہا‌ں نوجوان نے حیران کن طور پر کورونا وائرس سے بچنے کے لیے طیارے کی تمام سیٹیں بک کر لیں.

    جکارتہ کے ایک مشہور سوشل ورکر رچرڈ ملجدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا پر اپنی سٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے وائرس سے بچنے کا آسان حل نکالا ہے اور طیارے میں موجود تمام سیٹیں خرید لی ہیں

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ انھیں پرائیویٹ جیٹ بک کرنے سے بہت سستا پڑا ہے اور وہ اس پر خوش ہیں.