Baaghi TV

Tag: inestigation

  • دانیہ شاہ کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

    دانیہ شاہ کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ بڑا ریلیف دے دیا-

    باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ میں دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم کم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی دوران سماعت عدالت نے دانیہ کی والدہ سے مکالمہ کیا کہ آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں، اس پر خاتون نے کہا کہ میرے پاس کچھ نہیں ہے۔

    عمران خان کا صدر مملکت کو خط،سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیانات پر تحقیقات کا مطالبہ

    عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے پیسوں کی ٹرانزیکشن تو ہوئی ہے، سچ بتائیں آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں؟ عدالت کے استفسار پر دانیہ کی والدہ نے کہا کہ میرا داماد بینک میں ہے اور میری چیک بک بھی اس کے پاس ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے درخواست کو نمٹاتے ہوئے دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم کو 20 لاکھ سے کم کرکے 5 لاکھ کردیا۔

    واضح ر ہےکہ مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے دو روز قبل دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کی تھی اور دانیہ کو 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا-

    عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ویڈیو وائرل کرنے کا الزام مزید تحقیقات کا متقاضی ہے، سرکاری وکیل کے مطابق ملزمہ نے ایک انٹرویو میں ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا، اس واقعہ کے دو گواہان ہیں جو کہ کیمرا مین اور انٹرویور ہیں۔

    مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا

    تحریری حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ ماتحت عدالت دونوں گواہوں کے بیان کی روشنی میں بہتر فیصلہ کرسکتی ہے، ملزمہ کے مطابق جس موبائل فون میں ویڈیو تھی اسے فروخت کردیا تھا، حیران کن طور پر ایف آئی اے نے فروخت شدہ موبائل فون برآمد کیا نہ ہی موبائل خریدنے والے سے انکوائری کی۔

    عدالت نے کہا تھا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ عورت پرپرائیویسی کی خلاف ورزی کا اثر مرد پر پڑنے والے اثرات سے کہیں زیادہ ہے ، مجرموں کو سزا ملنی چاہیے لیکن ضمانت کے اس مرحلے پر عورت مرد سے زیادہ رعایت کی حقدار ہے اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ ملزمہ 18 سالہ لڑکی ہے جس کی شادی کم عمری میں کر دی گئی تھی۔

    خیبر پختو نخوا انتخابات: عدالت نے گورنر کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دے دی

    دوسری جانب عدالت نے دانیہ شاہ کو انٹرویو اور سوشل میڈیا پر بیانات دینے سے روک دیا تھا عدالت نے ملزمہ دانیہ کو براہ راست یا کسی بھی طریقے سے کیس کے گواہوں سے رابطہ کرنے سے بھی روکا حکم دیا کہ اگر ملزمہ نے ضمانت کا غلط فائدہ اٹھایا تو ضمانت منسوخ کردی جائے گی، دانیہ شاہ پر الزامات کے حوالے سے ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے گی۔

    دوسری جانب ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مرد ہو یا عورت، قانون دونوں کے لیے برابر ہے۔

    واضح رہے کہ دانیہ پر عامر لیاقت کی نجی ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے جس پر مرحوم کی بیٹی دعا عامر نے مقدمہ درج کروایا تھاعامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

    معروف صحافی رانا مبشر نے نجی خبررساں ادارے کو خیرباد کہہ دیا

  • ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان ہلاک، پولیس ذرائع

    ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان ہلاک، پولیس ذرائع

    اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف نائن پارک میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی بارہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ناکے پر فائرنگ کی لیکن جوابی کارروائی میں 2 ملزمان مارے گئے جس کے بعد نعشیں اسپتال منتقل کردی گئیں-

    سی سی پی او لاہور تبادلہ کیس: چیف الیکشن کمشنر کو عدالت نے طلب کر لیا

    پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ہلاک ملزمان مبینہ طور پر ایف نائن پارک واقعہ میں ملوث تھے، پولیس گزشتہ روز ملزمان کی شناخت کرچکی تھی، ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش کی، ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے ناکہ دیکھا تو فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزمان مارے گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کوگزشتہ روزمارگلہ پولیس نے تھانہ گولڑہ کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، ایک ہلاک ملزم کی شناخت نواب علی اور دوسرے کی اقبال کے نام سے ہوئی، دونوں ملزمان ریکارڈ یافتہ تھے، ان کے خلاف تھانوں میں 60 سے زائد مقدمات درج تھے۔

    شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

  • کوئٹہ سے پشاورجانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا،ایک خاتون جاں بحق 4 مسافر زخمی

    کوئٹہ سے پشاورجانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا،ایک خاتون جاں بحق 4 مسافر زخمی

    لاہور: چیچہ وطنی کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے ایک خاتون جاں بحق اور 4 مسافر زخمی ہوگئے،دھماکا اکانومی کلاس کی بوگی نمبر 4 میں ہوا، دھماکےکی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    پولیس کے مطابق ٹرین میں دھماکا میاں چنوں کی حدود میں ہوا جبکہ ٹرین ڈرائیور نے چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن کے قریب بریک لگائی۔ ٹرین میں 850 مسافر سفر کر رہے تھے۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو ٹی ایچ کیو چیچہ وطنی منتقل کر دیا دیا گیا جن میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

    ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال، ڈی پی او اور ضلعی افسران اطلاع ملتے ہیں دھماکے سے متاثرہ ٹرین میں پہنچ گئے۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ سرچ آپریشن کے بعد ٹرین کی دیگر بوگیوں کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ جعفر ایکسپریس کو چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔

    مسافر کا کہنا ہے کہ ٹرین میں دھماکے کے بعد ایمرجنسی چین کھینچتے رہے مگر عملے نے نظر انداز کیا۔

  • بلدیاتی الیکشن التوا: وزیراعلیٰ سندھ اورسیکٹریری بلدیات کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی

    بلدیاتی الیکشن التوا: وزیراعلیٰ سندھ اورسیکٹریری بلدیات کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے ممکنہ التوی سے متعلق وزیر اعلی سندھ، سیکٹریری بلدیات کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی۔

    باغی ٹی وی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو بلدیاتی انتخابات کے ممکنہ التواء سے متعلق وزیر اعلی سندھ، سیکریٹری بلدیات کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    توہین الیکشن کمیشن کیس میں اسد عمر نے اپنا جواب جمع کرا دیا

    جماعت اسلامی کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ بلدیاتی انتخابات ہوچکے، درخواست واپس لینا چاہتا ہوں، عدالت نے جماعت اسلامی کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات کو درخواست میں فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا تھا کہ مدعہ علیہان نے انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھا مراسلہ لکھنے پر وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

  • شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام،7 ملزمان ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام،7 ملزمان ہلاک

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے 3 دہشت گردوں کو بنوں منتقل کیا جارہا تھا۔

    ڈیرہ اسماعیل خان؛ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملہ سے ایک اہلکار زخمی

    میر علی بائی پاس پر دہشت گردوں سے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست تینوں ملزم ہلاک جب کہ 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق حملہ آوروں میں سے کچھ رات کی تاریکی مں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی زیرصدارت ڈی پی او آفس رحیم یارخان میں ٹرائی بارڈر…

    ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے بتایا جارہا ہے، یہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت پولیس و سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث بتائے جارہے ہں۔پشاور میں پولیس لائنز مسجد پر کئے گئے خودکش حملے کے بعد خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے حملے بڑھ گئے ہیں تاہم پولیس اور سی ٹی ڈی بھی انتہائی فعال انداز میں جواب دے رہی ہے۔

    ننکانہ :واربرٹن واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے،جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ڈسٹرکٹ بار

    گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع یرہ اسماعیل خان میں کھتی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیااس کے علاوہ گزشتہ روز ہی لکی مروت میں پولیس نے ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

  • ویڈیو لیک کیس:سندھ ہائی کورٹ نےدانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی

    ویڈیو لیک کیس:سندھ ہائی کورٹ نےدانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی

    سندھ ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی ویڈیو لیک کیس میں دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ نے دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر آج (منگل کو) فیصلہ سنایا جو 8 فروری کو محفوظ کیا گیا تھا۔

    جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
    توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
    جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
    لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح

    اس سے قبل کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ان کی ضمانت مسترد کردی تھی، بعد ازاں انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے اس لیے جوڈیشل ریمانڈ ختم کرکے ان کی ضمانت منظور کی جائے۔

    ہائی کورٹ نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے 200,000 روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کرانے کا حکم دیا۔

    دانیہ شاہ، آنجہانی ٹیلی ویژنسٹ ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیوہ، کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے دسمبر 2022 میں جنوبی پنجاب کے شہر لودھراں سے مبینہ طور پر اپنے شوہر کی نجی ویڈیوزبنانے اور وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس سے وہ صدمے کا شکار ہو گئے تھے۔

    وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار

    اس حوالے سے عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ کی بیٹی کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی تھی۔

  • ارشد شریف کیس:جے آئی ٹی نےتحقیقاتی دوسری پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

    ارشد شریف کیس:جے آئی ٹی نےتحقیقاتی دوسری پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

    اسلام آباد: سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ نے سپریم کورٹ میں بیان دے دیا-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نےکی ،دوران سماعت جے آئی ٹی نے کیس کی تحقیقات سے متعلق دوسری پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی، سپریم کورٹ کی جانب سے سربراہ جے آئی ٹی کی سرزنش کی گئی۔

    جسٹس مظاہرنقوی کا کہنا تھا کہ جو کام آپ کے ذمہ لگایا تھا وہ ہوا یا نہیں؟ کینیا سے قتل کے متعلق کوئی مواد ملا ہے یا نہیں؟ سربراہ جے آئی ٹی اویس احمد نے بتایا کہ کینیا میں حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ جسٹس مظاہر نقوی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ کہانیاں نہ سنائیں، آپ کو شاید بات سمجھ نہیں آ رہی۔

    سربراہ جے آئی ٹی اویس احمد کا کہنا تھا کہ کینیا نے شواہد تک رسائی نہیں دی، ارشد شریف قتل کے حوالے سے کینیا سے کوئی ٹھوس مواد نہیں ملا،جسٹس مظاہر نقوی نےکہا کہ شواہد کی بات تو ٹرائل میں سامنے آئےگی، موادکیا جمع کیا ہے؟-

    جسٹس اعجاز الاحسن نےاستفسار کیا کہ ارشد شریف کا موبائل اور دیگر سامان کہاں ہے؟ اس پر سربراہ جے آئی ٹی نے بتایا کہ ارشد شریف کا موبائل اور آئی پیڈ کینیا کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے پاس ہے، باقی سامان موصول ہوچکا ہے۔

    جسٹس مظاہر نقوی نے استفسارکیا کہ جے آئی ٹی کے ارکان کہاں ہیں؟سربراہ جے آئی ٹی اویس احمد نے بتایا کہ تین ارکان عدالت میں موجود ہیں، اس پر جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ باقی ارکان کیوں نہیں آئے؟ کیا تفتیشی ٹیم کا کام نہیں پیش ہونا؟

    فواد چوہدری الیکشن کمیشن کیس: کیس کی اگلی تاریخ تفتیشی افسر کے پیش ہونے پر دیں…

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پوچھا کہ ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کس نے پبلک کی؟ پتہ کریں کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پبلک کرنےکے پیچھے کون ملوث تھا، ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بغیر تصدیق کے پبلک کردی گئی، کیا کسی نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جان بوجھ کے پبلک کی؟ کیس سے متعلق پاکستان میں تحقیقات میں غلطیاں ہوئی ہیں۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ کینیا نے ارشد شریف قتل کی تحقیقات میں تعاون نہیں کیا۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اگر کسی ملک سے تعلقات بہت اچھے نہ ہوں تو تحقیقات کے لیے تعاون کیسے حاصل کیا جاتا ہے؟

    چیف جسٹس نےکہا کہ کینیا آزاد ملک اور ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے، جو بھی حالات ہوں دوسرے ملک کے بارے میں احترام سے بات کریں، عدالت جاننا چاہتی ہے کہ اسپیشل جے آئی ٹی کو اب تک کیا ملا ہے؟ اسپیشل جے آئی ٹی آئندہ کیا لائحہ عمل اختیار کرے گی؟ بتایا جائے ارشد شریف قتل کا قبل ازقت کسی پر الزام عائد نہیں کرسکتے، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ آنے سے اب تک کچھ ایسا ہوا ہےکہ کینیا اب تعاون نہیں کر رہا، سپریم کورٹ ارشد شریف قتل کی تحقیقات کی سربراہی نہیں کر رہی۔

    خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد

    جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ کو کینیا کی وزارت خارجہ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی، یقین دہانی کے باوجود کینیا میں اسپیشل جے آئی ٹی کو کیوں جانے نہیں دیا گیا؟

    جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ ارشد شریف قتل کے تین زاویے ہیں، ارشد شریف کو پاکستان سے بھاگنے پرکس نے مجبورکیا؟ ارشد شریف کے خلاف ملک بھر میں مقدمات کس نے درج کرائے؟ ارشد شریف کو ایسا کیا دکھایا گیا کہ وہ ملک سےچلےگئے؟ کڑیاں جڑیں گی توپتہ چل جائےگا کہ ارشد شریف سے جان کون چھڑوانا چاہتا تھا۔

    جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھا کہ ارشد شریف کے ساتھ موجود خرم اور وقار کا بیان کیوں نہیں لیا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کینین حکام نے صرف ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوٹر سے ملاقات کرائی،کینین حکام نے تعاون کی یقین دہانی کرائی لیکن جگہ کا دورہ نہیں کرنے دیا گیا،کینیا پر سفارتی ذرائع سے دباو ڈال رہے ہیں-

    جسٹس مظاہر نقوی کا کہنا تھا کہ کینیا کی پولیس جس کہانی پر تحقیقات کر رہی ہے وہ قابل قبول نہیں، ارشد شریف قتل پر جے آئی ٹی بنانےکی یہی وجہ تھی۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ارشد شریف پر مقدمات درج کرانےوالوں سے بھی تفتیش کررہے ہیں، بعض سرکاری افسران کے نام آئے، ان سے بھی تفتیش کی، ارشد شریف پر مقدمات کے پیچھے کون تھا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، ارشد شریف کی ٹوئٹس اور پروگرامزکا جائزہ لیا جا رہا ہے، کینیا کے حکام نے تعاون کی یقین دہانی کرائی لیکن جائے وقوعہ نہیں جانے دیا، کینیا پرسفارتی ذرائع سے دباؤ ڈال رہے ہیں-

    پی ایس ایل 8: سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کرنےکی منظوری

    جسٹس مظاہر نقوی کا کہنا تھا کہ عدالت کے ساتھ کھیل نہ کھیلیں، پہلا مرحلہ تو یہی تھا جو مکمل نہیں ہوسکا، کیا جے آئی ٹی کینیا اور یو اے ای میں تفریح کرنےگئی تھی؟-

    جسٹس اعجاز الاحسن نے پوچھا کہ اس معاملے پر اقوام متحدہ سےکیوں مدد نہیں لی جا رہی؟

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کینیا دوست ملک ہے اور ہرعالمی فورم پرپاکستان کی حمایت کرتا ہے، ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے کہ دوطرفہ اور عالمی تعاون کھودیں، فی الحال اقوام متحدہ کی مدد لینےکا وقت نہیں آیا۔

    ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ وزیر مملکت خارجہ امور کی کینیا کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے-

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو خود دیکھنا ہوگا کہ آگے کیسے چلنا ہے، ارشد شریف کے اخراجات کون اور کیوں برداشت کر رہا تھا؟ کس کےکہنے پر اخراجات اٹھائے جا رہے تھے؟ سامنے کیوں نہیں آیا ؟ کئی ممالک کےشہریوں کا کیس ضلعی عدلیہ میں ہو تو ہمیں خط لکھا جاتا ہے، پاکستانی سفارت خانہ بھی نیروبی میں وکلا اور صحافیوں سے مدد لے، کینیا نےکیا تحقیقات کی ہیں؟ رپورٹ حاصل کرنےکی کوشش کریں،ایک ماہ کا وقت دیتے ہیں قتل کیس میں کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں رپورٹ دیں، کینیا میں وکیل کریں، اپنے قانونی حقوق کی معلومات لیں، جو کرنا ہے کریں لیکن حقائق تک پہنچیں۔

    عمران خان کے گھر سے دفتر تک سفری اخراجات شیلٹر ہومز سے 6 گنا زیادہ

    جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھا کہ کیا پاکستان کا کینیا کے ساتھ باہمی قانونی تعاون کا سلسلہ فعال ہے یا نہیں؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سی این این کی صحافی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئی،اسرائیل پر بین القوامی اتنا دباو ڈالا گیا کہ تحقیقات آگے بڑھانا پڑھیں،اگر اسپیشل جے آئی ٹی کو کوئی صحافی معلومات دے تو اس کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں-

    چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ اسپیشل جے آئی ٹی کا کینیا کا دورہ بے سود رہا،اسپیشل جے آئی ٹی جانے سے پہلے مکمل طور پر تیار نہیں تھی،کینیا پر الزام عائد کرنے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں-

    ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے کہا کہ اسپیشل جے آئی ٹی کی رپورٹ کی مصدقہ کاپی فراہم کی جائے، چیف جسٹس نے ارشد شریف کی اہلیہ سے مکالمے میں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ آپ کو نہیں دے سکتے،جے آئی ٹی رپورٹ کے پبلک ہونے سے خدشات پیدا ہوتے ہیں،پہلے ہی کینیا میں موجود 2 بھائیوں سمیت تمام لوگ چھپ گئے ہیں-

    سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کی سماعت مارچ تک ملتوی کردی۔

    چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس

  • اسامہ ستی قتل کی: مجرم پولیس اہل کاروں نے سزا کا فیصلہ چیلنج کردیا

    اسامہ ستی قتل کی: مجرم پولیس اہل کاروں نے سزا کا فیصلہ چیلنج کردیا

    اسلام آباد: اسامہ ستی قتل کیس میں مجرم قرار دیے گئے پولیس اہل کاروں نے سزا کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

    باغی ٹی وی: کیس میں سزائے موت پانے والے 2 پولیس اہل کاروں نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا پولیس اہلکاروں کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل 2 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا ۔

    اسامہ ستی قتل کیس، فیصلہ آ گیا،عدالت نے ملزمان کو سنائی سزا

    درخواست میں پولیس اہلکار افتخار احمد اور محمد مصطفی کی سزائے موت کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے درخواست مزید کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ قانون سے متصادم ہے ، کالعدم قرار دیا جائے ۔ ٹرائل کورٹ کی طرف سے سنائی گئی سزا کو ختم کر کے مقدمے سے بری کیا جائے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) پولیس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان اسامہ ستی قتل کیس میں عدالت نے 2 ملزمان کو سزائے موت اور 3 کو عمر قیدکی سزا سنائی تھی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے اسامہ ستی کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا تھا عدالت نے 31 جنوری کو ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، کیس کا ٹرائل دو سال اور ایک ماہ جاری رہا،اسامہ ستی قتل کیس میں سزا پانے والے تمام افراد کا تعلق اینٹی ٹیررازم اسکواڈ سے ہے۔

    ملزم افتخار احمد اور محمد مصطفیٰ کو سزائے موت جب کہ سعید احمد، شکیل احمد اور مدثر مختار کو عمرقیدکی سزاسنائی گئی، افتخار احمد اور محمد مصطفیٰ پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا-

    اسامہ ستی قتل کیس،گواہان پر دوبارہ جرح کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

    واضح رہےکہ 22 سالہ اسامہ ندیم ستی کی تعلق کوٹلی ستیاں سے تھا اور وہ ایف ایس سی کے طالبعلم تھے اور اسلام آباد میں ہی رہائش پذیر تھے۔ وہ اپنے تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھےاسامہ ستی کو جنوری 2021 کو اسلام آباد میں سری نگر ہائے وے پر رات ڈیڑھ بجے اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    ابتدائی طور پر پولیس نے واقعےکو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا،بعد ازاں پانچ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف انسداد دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی نوجوان طالب علم کی ہلاکت کے واقعے کی فوری جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    اس واقعے پر پولیس کا مؤقف تھا کہ ڈکیتی کی کال چلنے کے بعد مشکوک معلوم ہونے والی کالے شیشوں والی گاڑی کو اے ٹی ایس اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی اور گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کے نتیجے میں اسامہ ستی کی ہلاکت ہوئی تھی۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے وقت مقتول گاڑی میں اکیلا تھا اور تھانہ رمنا کی جانب سے فائرنگ کے واقعے میں ملوث پانچ اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    اسامہ ستی قتل کیس، وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ، وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    اسامہ ستی قتل کیس ، پولیس افسران ملزمان کو بچانے کے لیے سرگرم

    مقتول کے والد ندیم ستی کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں ان پانچ اہلکاروں کو نامزد کیا گیا تھا اور یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ’اسامہ نے گذشتہ روز ان سے ذکر کیا تھا کہ ان کی پولیس کے کچھ اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر انھوں نے یہ دھمکی دی تھی کہ ہم تمھیں مزہ چکھائیں گے۔‘

    ایف آئی آر کے مطابق اسامہ کی گاڑی پر مختلف اطراف سے تقریباً 17 گولیاں چلائی گئیں جبکہ ملزمان پر دفعہ 302 اور دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    اسامہ ستی کی مدعیت میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ ’دو جنوری کی رات دو بجے کے قریب میرا بیٹا اپنے دوست کو ایچ الیون نزد نسٹ یونیورسٹی چھوڑنے گیا۔ واپسی پر مذکورہ بالا پولیس اہلکاروں نے اس کی گاڑی کا پیچھا کیا اور گاڑی کو ٹکر مارنے کے بعد فائرنگ کی جس سے میرا بیٹا موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔‘

    اس واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ایک ٹویٹ میں واقعے کی ابتدائی تفصیلات بتائی گئی تھیں۔ ان کے مطابق پولیس کو رات کو کال ملی کہ گاڑی میں سوار ڈاکو شمس کالونی کے علاقہ میں ڈکیتی کی کوشش کر رہے ہیں، اے ٹی ایس پولیس کے اہلکاروں نے جو علاقہ میں گشت پر تھے، مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پولیس نے کالے شیشوں والی مشکوک گاڑی کوروکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی پولیس نے متعدد بار جی 10 تک گاڑی کا تعاقب کیا نہ رکنے پر گاڑی کے ٹائروں میں فائر کیے، بدقسمتی سے دو فائر گاڑی کے ڈرائیور کو لگ گئے جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔‘

    جبکہ اس مقدمے کی سماعت کے دوران اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے ریمارکس دیے تھے کہ بادی النظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس ملزمان سے ملی ہوئی ہے اور اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    پولیس فائرنگ سے جاں بحق اسامہ سٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی،کتنی گولیاں لگیں؟

    اسامہ ستی کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت کے لیے پاکستان کہ ایوان بالا یعنی سینیٹ کی انسانی حقوق سے متعلقہ قائمہ کمیٹی نے اس مقدمے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو کہا تھا کہ وہ متاثرہ خاندان کو تحقیقاتی عمل کا حصہ بنائیں۔

    اسامہ ستی کے لواحقین نے قائمہ کمیٹی میں قتل کی تحقیقات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ گاڑی کے چاروں اطراف سے گولیاں چلائی گئیں جبکہ گاڑی کے اندر خون کے نشانات نہیں ہیں۔

    اُنھوں نے الزام عائد کیا تھا کہ گاڑی کو تھانے میں کھڑا کر کے گولیاں ماری گئیں جو اس مقدمے کو خراب کرنے کی ایک کوشش ہے۔ لواحقین نے قائمہ کمیٹی کو یہ بھی بتایا کہ اُنھیں نہ جے آئی ٹی میں بلایا گیا اور نہ ہی ابھی تک جوڈیشل انکوائری کے سامنے طلب کیا گیا۔

    جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت تیار ہے، شیخ رشید کا اسامہ ستی کے والد کو فون

    پولیس اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،مقتول اسامہ ستی کے والد کی درخواست

  • سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہبازگِل کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ جاری

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہبازگِل کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ جاری

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہبازگل پر اداروں کو بغاوت پر اکسانےکےکیس میں بریت کی درخواست مسترد کرنےکا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی: ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، فیصلےمیں کہا گیاہےکہ وکیل صفائی کےمطابق شہبازگل کےخلاف کیس یو ایس بی کی بنیاد پربنایا گیاوکیل صفائی کےمطابق یو ایس بی کی کبھی فارنزک نہیں کروائی گئی، وکیل صفائی کے مطابق شہبازگل کےخلاف ثبوت نہیں، سیاسی انتقام پرکیس بنایا گیا۔

    آصف زرداری پر الزام تراشی:شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری

    فیصلے میں کہا گیا ہےکہ وکیل صفائی کے مطابق ثبوت فرد جرم عائد کرنے کے لیے ناکافی ہیں شہبازگل کے خلاف وفاقی حکومت کی دی گئی کیس کی اجازت ریکارڈ پر ہے، ابھی تک شہبازگل پر فردجرم عائد نہیں کی گئی، شہبازگل کے خلاف ابھی ثبوت اور گواہان کے بیانات قلمبند نہیں ہوئے-

    فیصلے میں عدالت نے کہا کہ جرح میں شہبازگل کے پاس ثبوتوں اور گواہان کے بیانات پر سوالات کا اختیار ہوگا، شہبازگل کا مقدمے سے تعلق جوڑنےکے لیے ریکارڈ پر اطمینان بخش ثبوت موجود ہیں۔

    عدالت نے مزید کہا ہےکہ شہبازگل دوران سماعت اپنے دیئےگئے بیان سے کبھی انکاری نہیں ہوئے،کیس اس اسٹیج پر نہیں جہاں یو ایس بی کے اصلی یا نقلی ہونے پر رائے قائم کی جائے، شہبازگل کی جانب سے دائر بریت کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

    عمران خان کے گھر سے دفتر تک سفری اخراجات شیلٹر ہومز سے 6 گنا زیادہ

  • اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں،منشیات  برآمد،ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں،منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) خیبر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں،منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی: ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں شیخوپورہ ،تورخم ،چمن کے قریب کی گئیں ،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

    کراچی: موٹرسائیکل چور نے پکڑے جانے کے ڈر سے 4 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگادی

    ترجمان اے این ایف کے مطابق شیخوپورہ موٹر وے کے قریب مشکوک گاڑی کی چیکنگ کی گئی تو چیکنگ کے دوران گاڑی سے 186 کلو چرس اور 14 کلو افیون برآمد ہوئی –

    ترجمان اے این ایف کے مطابق زیرو لائن تورخم بارڈر کے قریب تھیلوں سے 12 کلو چرس برآمد کی گئی،خیبر میں پاک افغان بارڈر پر پلاسٹک کے تھیلوں سے 39 کلو چرس برآمد ہوئی-

    ایک اور کارروائی میں چمن کے قریب کارروائی کےدوران 6020 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد ہوا-